Tag: Murad Saeed

  • نواز شریف کی جگہ صرف جیل ہے اس کے علاوہ کچھ نہیں، مراد سعید

    نواز شریف کی جگہ صرف جیل ہے اس کے علاوہ کچھ نہیں، مراد سعید

    اسلام آباد : وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ عدالت سے مفرور اور نااہل شخص کارکنان کو کیسے حکم دے سکتا ہے، نواز شریف کی جگہ صرف جیل ہے اس کے علاوہ کچھ نہیں۔

    یہ بات انہوں نے آج میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے سیاسی کارکنان کی ملاقاتوں کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے، عدالت سے مفرور اور نااہل شخص کارکنان کو کیسے حکم دے سکتا ہے۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ نوازشریف ڈاکو، مفرور اور سرٹیفائیڈ چور ہے اس کی جگہ صرف جیل ہے اور اس کے علاوہ کچھ نہیں
    ان کے پاس صرف درباری ہیں ،سیاسی ورکروں کا ان کے پاس کوئی کام نہیں۔

    ن لیگ کا حکم نامہ نوازشریف نے اپنے غلاموں کو دیا، یہ پاکستان کے دشمنوں سے بھی ملاقات کرسکتے ہیں کیونکہ ان سے ان کے ذاتی تعلقات ہیں۔

    ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ آج تک احسن اقبال 500 ارب کا جواب نہیں دے سکے، احسن اقبال کا بھائی ان کی غلامی کرتے ہوئے پاسپورٹ آفس کا چیئرمین بنا،کل نوازشریف کی صاحبزادی نے عدلیہ، ایجنسیز کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔

  • اپوزیشن کو ملکی مسائل کی نہیں صرف اپنی جائیدادیں بچانے کی فکر ہے: مراد سعید

    اپوزیشن کو ملکی مسائل کی نہیں صرف اپنی جائیدادیں بچانے کی فکر ہے: مراد سعید

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کا ملکی ایشوز پر اتفاق رائے نہیں صرف اپنی جائیدادیں بچانی ہیں، مسئلہ کشمیر پر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں نیب کیسز کا ذکر ہوتا رہا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کی نظر میں پارلیمنٹ کا مقصد این آر او ڈیمانڈ کے سوا کچھ نہیں، کسی بھی اہم ایشو سے متعلق ان کو بلایا جائے تو یہ راہ فرار اختیار کرتے ہیں۔ ان کا مقصد مسائل کا حل نہیں۔

    مراد سعید کا کہنا تھا کہ ان کا ملکی ایشوز پر اتفاق رائے نہیں صرف اپنی جائیدادیں بچانی ہیں، کشمیر کے مسئلے پر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں نیب کیسز کا ذکر ہوتا رہا۔ گلگت بلتستان سے متعلق اسپیکر کے بلائے اجلاس میں بھی انہوں نے شرکت نہ کی۔

    انہوں نے کہا کہ پریس کانفرنس میں الیکشن کے حوالے سے گفتگو کرتے ہیں، اگر ان سے تجاویز مانگ لی جائیں تو یہ بھاگ جاتے ہیں۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کی بالا دستی کا لیکچر دینے والوں کی غیر سنجیدگی پھر سامنے آئی، اہم قومی ایشوز اور عوامی مفاد کی قانون سازی اپوزیشن کی ترجیح ہی نہیں۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں گلگلت بلتستان کو آئینی حقوق ملیں گے، گلگت بلتستان اسمبلی کی قراردادوں کو ماضی کی حکومتوں نے نظر انداز کیا۔ تحریک انصاف کی حکومت بنتے ہی قراردادوں پر کام شروع ہوا۔

    مراد سعید کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی حکومت گلگت بلتستان کو صوبے کا عبوری درجہ دینے کی طرف گامزن ہے۔

  • اپوزیشن کی وجہ سے پاکستان گرے لسٹ میں ہے: مراد سعید

    اپوزیشن کی وجہ سے پاکستان گرے لسٹ میں ہے: مراد سعید

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید کا کہنا ہے کہ ملکی مفاد کی قانون سازی کو این آر او پلس سے اپوزیشن نے مشروط کیا، اسی اپوزیشن کی وجہ سے پاکستان گرے لسٹ میں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ملکی مفاد کی قانون سازی کو این آر او پلس سے اپوزیشن نے مشروط کیا۔

    مراد سعید کا کہنا تھا کہ اسی اپوزیشن کی وجہ سے پاکستان گرے لسٹ میں ہے، بھارت کی پاکستان کو بلیک لسٹ کرنے کی سازشوں کو انشا اللہ شکست ہوگی۔

    اس سے قبل ایک موقع پر وفاقی کا کہنا تھا کہ سارے چور احتساب سے بچنے کے لیے زور لگاؤ کا نعرہ لگانے کی تیاریاں کر رہے ہیں، نیب یا نیب قانون پر نہیں، انہیں چوری اور ڈاکہ زنی کے سوالات پر اعتراض ہے۔

    انہوں نے کہا کہ چوروں سے نجات قوم کا مقدر ہے، عمران خان وسیلہ ہیں، پارلیمان کے استعمال کے خواب دیکھنے والوں کو شرمندگی کے کچھ حاصل نہ ہوگا۔

    مراد سعید نے مزید کہا تھا کہ کرپشن کے ہر بڑے مقدمے میں زرداری یا ان کے کارندے ملوث ہیں، بھاگنے سے کام نہیں چلے گا، ان کی کرپشن کا حساب لیں گے۔

  • جلد پختونخواہ کی 100 فیصد آبادی کے پاس صحت کارڈ ہوگا: مراد سعید

    جلد پختونخواہ کی 100 فیصد آبادی کے پاس صحت کارڈ ہوگا: مراد سعید

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے اختتام پر خیبر پختونخواہ کی 100 فیصد آبادی کے پاس صحت کارڈ ہوگا جس میں 10 لاکھ کی ہیلتھ انشورنس ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ مفت اور بہترین صحت ریاست کی ذمہ داری اور ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔

    مراد سعید کا کہنا تھا کہ اس مالی سال کے اختتام پر خیبر پختونخواہ کی 100 فیصد آبادی کے پاس صحت کارڈ ہوگا جس میں 10 لاکھ کی ہیلتھ انشورنس ہوگی۔

    انہوں نے مزید کہا کہ یہ پروگرام پورے ملک میں پھیلایا جا رہا ہے لیکن مفت اور بہترین علاج کی سہولت کے لیے سندھ حکومت ساتھ کیوں نہیں دے رہی؟

    خیال رہے کہ چند روز قبل خصوصی افراد کے لیے صحت سہولت پروگرام کا آغاز کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ صحت کارڈ سے غریب افراد 7 لاکھ 20 ہزار میں اپنا علاج کروا سکیں گے۔

    انہوں نے کہا تھا کہ جب غریب گھرانے میں بیماری آتی ہے تو اسے قرض لینا پڑتا ہے، غریب گھرانے کینسر کا علاج کروانے کے لیے تباہ ہوجاتے تھے، اب وہ صحت کارڈ سے اپنا علاج کروا سکیں گے۔

  • مراد سعید کی بڑی کامیابی، وزارت مواصلات کا ریونیو 2 سال میں 103ارب پر پہنچ گیا

    مراد سعید کی بڑی کامیابی، وزارت مواصلات کا ریونیو 2 سال میں 103ارب پر پہنچ گیا

    اسلام آباد : وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کا کہنا ہے کہ وزارت مواصلات کاریونیو 2سال میں 103ارب پر پہنچ گیا جبکہ 75کروڑ کی بچت کی، پاکستان کی تاریخ میں کبھی کسی حکومت نے کارکردگی قوم کےسامنے نہیں رکھی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزارت مواصلات نے سادگی مہم میں حصہ لیا،75کروڑ کی بچت کی اور پہلی بار ای بلنگ کا آغاز کیا۔

    مراد سعید کا کہنا تھا وزارت مواصلات کاریونیو 2سال میں 103ارب پر پہنچ گیا، ہم نے ٹرانسپرنسی کو مدنظر رکھا، خودانحصاری کیلئے محاصل میں اضافے کیلئے بھی توجہ مرکوز ہے، ہمارے اس سال 8پروجیکٹ ہیں جن پر کام شروع ہوگیا ہے۔

    وفاقی وزیر مواصلات نے کہا کہ کراچی چمن کوئٹہ سڑک کی فزبلٹی پر بھی کام شروع ہوچکا ہے، ہمارے دور میں شاہراہوں پر 48.2فیصد کام زیادہ ہوا، روزگار ، سرمایہ کاری میں اضافے کیلئے پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کی حکمت عملی اپنائی۔

    ان کا کہنا تھا کہ وزارت پوسٹل سروسز میں بھی انقلابی اقدامات کئے ہیں ، پوسٹل سروسزکے ذریعے گھر کی دہلیز پر پیسے پہنچارہےہیں، محکمہ ڈاک میں متعدد نئے منصوبے شروع کئے ہیں۔

    مراد سعید نے مزید کہا کہ وزیراعظم کے وژن پر مکمل عملدرآمدکرنے کی کوشش کی ہے ، پاکستان کی تاریخ میں کبھی کسی حکومت نےکارکردگی قوم کے سامنے نہیں رکھی۔

  • وزیر اعظم کا احساس پروگرام موجودہ حکومت کا سب سے بڑا پروگرام بن گیا

    وزیر اعظم کا احساس پروگرام موجودہ حکومت کا سب سے بڑا پروگرام بن گیا

    اسلام آباد: وزیر اعظم کا احساس پروگرام موجودہ حکومت کا سب سے بڑا پروگرام بن گیا، وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کا کہنا ہے کہ پناہ گاہوں سے لاکھوں لوگ مستفید ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے احساس کی وجہ سے آج تقریباً 200 پناہ گاہیں ہیں، کتنے حکمران آئے اپنے لیے عالیشان 5، 5 کیمپ آفسز بنائے، سڑک پر پڑے شہریوں کی طرف کسی نے توجہ نہیں دی۔

    مراد سعید کا کہنا تھا کہ عمران خان نے بے گھر افراد کو ریاست کا مہمان بنایا، ہر بڑے شہر میں موجود پناہ گاہوں سے محنت کش مستفید ہو رہے ہیں۔ علاج اور نوکری کے لیے آئے شہری بھی مستفید ہو رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کی پناہ گاہوں میں اب تک 11 لاکھ 72 ہزار 654 شہریوں کو سہولت ملی، پختونخواہ میں پناہ گاہوں سے 3 لاکھ 51 ہزار 518 شہری مستفید ہوئے۔ پنجاب کی پناہ گاہوں سے 12 لاکھ 10 ہزار 734 لوگوں کو سہولت ملی۔

    مراد سعید کا کہنا تھا کہ ریاست نے محنت کشوں کو مہمان بنایا، محنت کشوں کو عزت سے کھانا بھی دیا جاتا ہے۔ رحم، انصاف اور احساس، فلاحی ریاست کی بنیاد اور عمران خان کا عزم ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ماضی کے حکمران اور موجودہ وزیر اعظم میں یہی فرق ہے، ماضی کے حکمران اپنے لیے محلات بناتے رہے، عمران خان کمزور طبقے کو اوپر اٹھا رہے ہیں۔

  • مراد سعید  کا  حویلیاں تھاکوٹ موٹروے عوام کیلئے کھولنے کا اعلان

    مراد سعید کا حویلیاں تھاکوٹ موٹروے عوام کیلئے کھولنے کا اعلان

    اسلام آباد : وزیرمواصلات مراد سعید نے قوم کو بڑی خوشخبری سناتے ہوئے حویلیاں تھاکوٹ موٹروے عوام کیلئے کھولنے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرمواصلات مراد سعید نے حویلیاں تھاکوٹ موٹروےعوام کیلئے کھولنے کا اعلان کردیا اور کہا موٹر وے پولیس تعینات اور باضابطہ گشت کاآغازکر دیا گیا ہے۔

    وفاقی وزیرمواصلات نے کہا پاک چین اقتصادی راہداری سےجڑےمنصوبوں کی بروقت تکمیل ترجیح ہے، دیگرزیرتعمیر منصوبے بھی جلد مکمل کریں گے اور نئے صوبے کی داغ بیل بھی ڈالیں گے۔

    دوسری جانب وزیراعلیٰ کے پی نے ہزارہ موٹروےحویلیاں تھاکوٹ سیکشن کاافتتاح کردیا، حویلیاں تھاکوٹ موٹروےکی لمبائی 118کلومیٹر ہے ، منصوبےکی تکمیل پر133 ارب سےزائدکی لاگت آئی۔

    وزیراعلیٰ کے پی محمودخان نے کہا کہ یہ منصوبہ علاقے کی ترقی وخوشحالی کے لئے اہم ہے ، موٹروےسےعلاقےمیں سیاحتی وتجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا، مشکل صورتحال کےباوجودتعمیرو ترقی کاسفرجاری رہےگا۔

  • روٹی کپڑا اور مکان کا نعرہ لگانے والوں کو ہمیں لیکچر دینے پر شرم آنی چاہیے، مرادسعید

    روٹی کپڑا اور مکان کا نعرہ لگانے والوں کو ہمیں لیکچر دینے پر شرم آنی چاہیے، مرادسعید

    اسلام آباد : وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا ہے کہ حکومت نے غریب اور نادار طبقے کے علاج کیلئے صحت انصاف کارڈ متعارف کرایا، صحت انصاف کارڈ کے تحت 10 لاکھ روپے تک کا علاج مفت ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی ملک بھر میں کوئی شوگر مل نہیں ہے، عمران خان نے دیوالیہ ہونے والی معیشت کو سنبھالا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سندھ کے گوداموں سے گندم کی چوری پر نیب میں تحقیقات جاری ہیں، سندھ کی ترقی کا پیسہ جعلی اکاونٹس کے ذریعے ان کی جیبوں میں گیا۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں شیلٹڑ ہومز کی تعداد 200 کے قریب ہوچکی ہے، سی پیک دوسرے مرحلے میں زراعت اور آئی ٹی میں تیزی سے کام جاری ہے، حکومت نے غریب اور نادار طبقے کے علاج کےلیے صحت انصاف کارڈ متعارف کرایا۔

    مراد سعید کا کہنا تھا کہ صحت انصاف کارڈ کے تحت 10 لاکھ روپے تک کا علاج مفت ہوگا، دنیا بھر میں وزیر اعظم کے 10 ارب درختوں کی کاشت کے منصوبے کی تعریف ہوئی۔

    انہوں نے کہا کہ تنخواہ دار اور غریب طبقے کےلیے ملک بھر میں ہاوسنگ منصوبہ شروع کیا۔

    مرادن سعید کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں اب پاکستان کی شناخت دہشت گردی کے بجائے سیاحت سے ہوتی ہے، وزیر اعظم عمران خان نے دیوالیہ ہونے والی معیشت کو سنبھالا ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ 100 ارب روپے کی لاگت سے کامیاب جوان پروگرام شروع کیا، روٹی اور مکان کا نعرہ لگانے والوں کو ہمیں لیکچر دینے پر شرم آنی چاہیے۔

  • ‘حکومت کی رخصتی چوروں اورلٹیروں کا خواب ہے’

    ‘حکومت کی رخصتی چوروں اورلٹیروں کا خواب ہے’

    اسلام آباد : وفاقی وزیرمواصلات مرادسعید کا کہنا ہے کہ حکومت کی رخصتی چوروں اورلٹیروں کا خواب ہے، عمران خان نہ سمجھوتہ کریں گے نہ ہی کوئی رعایت دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرمواصلات مرادسعید نے بلاول زرداری کےٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا عوام جسے چاہتے ہیں وہ اللہ کے فضل سےوزیراعظم ہیں، وزیراعظم بھرپورطریقےسے قوم کی رہنمائی کررہےہیں۔

    وفاقی وزیرمواصلات کا کہنا تھا کہ حکومت کی رخصتی چوروں اورلٹیروں کا خواب ہے، عمران خان سمجھوتہ کریں گے نہ ہی کوئی رعایت، فرزندزرداری اورانکی جماعت کوقوم نےعام انتخابات میں مستردکیا۔

    مرادسعید نے کہا کہ انہوں نےبجٹ کی منظوری کےموقع پربھی خفت اٹھائی، حادثاتی چیئرمین خاطر جمع رکھیں، ان کی سرگرمیوں سےآگاہ اورجواب کے لیے ہرطرح سے تیار ہیں۔

    یاد رہے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ کل انشاء اللہ لاہور میں پریس کانفرنس کریں گے، ہمیں پاکستان کے لئے وزیر اعظم کی ضرورت ہے، بدقسمتی سے ہمارے پاس صرف پی ٹی آئی کے وزیر اعظم ہیں۔

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم خود کو واحد آپشن قراردیتےہیں ، پاکستانی عوام ان کے علاوہ کسی کو بھی قبول کرلیں اس حکومت کو اب چلے جاناچاہیے۔

  • قومی ایئر لائن اور اسٹیل مل زرداری دور میں خسارے میں گئے: مراد سعید

    قومی ایئر لائن اور اسٹیل مل زرداری دور میں خسارے میں گئے: مراد سعید

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید کا کہنا ہے کہ پی آئی اے اور اسٹیل مل زرداری دور میں خسارے میں گئے، ہم نے پختونخواہ کے اضلاع میں 70 لاکھ افراد کو مفت اور بہترین علاج دیا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ 2 جماعتوں کی محبت دیکھ کر آج مجھے خوشی ہوئی، وزیر اعظم ہمیشہ کہتے تھے کہ یہ ان دو جماعتوں کی نورا کشتی ہے۔

    مراد سعید کی تقریر کے دوران اپوزیشن نے شور شرابہ کیا اور احتجاج کرتے ہوئے واک آؤٹ کرلیا، واک آؤٹ کرنے والوں میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو بھی شامل تھے۔

    مراد سعید کا کہنا تھا کہ عمران خان کو چیلنج کرنے والا ان کا سامنا نہیں کر سکتا، یہ عمران خان کو مناظرے کی دعوت دیتے ہیں اور میرا سامنا بھی نہیں کر سکتے۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان کے اسمارٹ لاک ڈاؤن کے مؤقف کو یورپ نے بھی تسلیم کیا، اپوزیشن کہتی ہے کہ حکومت کی کرونا وائرس پر کوئی حکمت عملی نہیں۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پی آئی اے اور اسٹیل مل زرداری دور میں خسارے میں گئے، ہم نے پختونخواہ کے اضلاع میں 70 لاکھ افراد کو مفت اور بہترین علاج دیا، عمران خان جب آئے تو پختونوں اور پاکستان کا مقدمہ لڑا، آپ امریکا سے ڈو مور کے پرچہ لے کر آتے تھے۔

    انہوں نے کہا کہ ہم نے غربت کے خاتمے کا پیکج بجٹ میں رکھا ان کو نظر نہیں آیا، تھر میں ہر سال بچے مرتے ہیں وہ بھی ان کو نظر نہیں آتا۔ چیلنج کرتا ہوں کسی بھی حلقے سے الیکشن لڑ لیں میں مقابلہ کروں گا۔

    مراد سعید کا کہنا تھا کہ فاطمہ بھٹو کی کتاب پڑھ لیں آنکھیں کھل جائیں گی، یہ دہشت گردی اسی کو مانتے ہیں جسے امریکا کہتا ہے، یہ امریکا سے کہتے تھے تم ڈرون گراتے جاؤ ہم مذمت کرتے جائیں گے۔