Tag: Murad Saeed

  • 17 ماہ میں این ایچ اے کی آمدن میں27 ارب روپے سے زائد کا اضافہ

    17 ماہ میں این ایچ اے کی آمدن میں27 ارب روپے سے زائد کا اضافہ

    اسلام آباد : وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے بڑی کامیابی حاصل کرلی اور 17 ماہ میں این ایچ اے کی آمدن میں27 ارب 93 کروڑ 93 لاکھ اضافہ ہوا جبکہ احتساب کےعمل سے 12 کروڑ سے زائد کی رقم وصول کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیر قیادت اداروں میں اصلاحات کے مثبت نتائج سامنے آنے لگے ، وزرات مواصلات نے ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی ہے ، جس میں این ایچ اے کے ریوینو میں اس ماہ بھی مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    ماہانہ کارکردگی رپورٹ میں کہا گیا کہ 17 ماہ میں اب تک این ایچ اے کی آمدن میں27 ارب 93 کروڑ 93 لاکھ اضافہ ہوا، ریونیو میں اضافہ سابق حکومت کی نسبت تقریبا 70 فیصد زیادہ ہے، جس بعد موجودہ حکومت میں کل ریونیو 65ارب 28 کروڑ 24 لاکھ ہوگیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق احتساب کےعمل سے 12 کروڑ سے زائد کی رقم وصول کی گئی جبکہ سادگی مہم سے اخراجات میں 30 کروڑ روپے سے زائد کی کمی ہوئی اور غیر قانونی طور پر قبضےمیں لی گئی اربوں مالیت کی حکومتی زمین بھی واگزار کرائی گئی۔

    ماہانہ کارکردگی رپورٹ میں کہا گیا ادارے کو خود کفیل بنانے کےبزنس پلان پر بھی کام شروع کردیا ہے۔

    مزید پڑھیں : وزیر اعظم کی حکمت عملی کا نتیجہ، صرف ایک ادارے کی آمدن میں 25 ارب سے زائد کا اضافہ

    یاد رہے گذشتہ ماہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کی آمدن میں 25 ارب 80 کروڑ روپے کا ریکارڈ اضافہ ہوا تھا ، وزارتِ مواصلات کا کہنا تھا کہ وفاقی ادارے کے ریونیو میں پچھلی حکومت کی نسبت 66 فی صد اضافہ ہوا اور موجودہ حکومت میں کل ریونیو 63 ارب 61 کروڑ ہو گیا۔

    اس سے قبل دسمبر 2019 میں بھی وزارت مواصلات کے ریونیو میں 24 ارب 42 کروڑ کا اضافہ ہوا تھا جبکہ بڑے منصوبوں میں خورد بردکے 11 ارب 90 کروڑ روپے وصول کئے گئے تھے اور کیسزکا ریکارڈ وزیراعظم کے انکوائری کمیشن اور نیب کو مہیا کر دیا گیا تھا۔

    وزارت میں سادگی مہم کے ذریعے 23 کروڑ 78 لاکھ روپے کی بچت کی تھی اور بتایا گیا تھا کہ ادارے نےقومی خزانے پرانحصار کی بجائےاپنے بزنس پروگرام کاآغاز کر دیا ہے جبکہ پاکستان کےسب سےبڑے پبلک پرائویٹ پارٹنرشپ منصوبے کےآغازکابھی اعلان کیا گیا ہے۔

  • احسن اقبال کتناگرسکتے ہیں انہوں نے خود قوم کو دکھا دیا، مراد سعید

    احسن اقبال کتناگرسکتے ہیں انہوں نے خود قوم کو دکھا دیا، مراد سعید

    اسلام آباد : وزیر مواصلات مراد سعید کا کہنا ہے کہ احسن اقبال کتنا گر سکتے ہیں انہوں نے خود قوم کو دکھا دیا، گالم گلوچ سے آل  شریف کونجات ملی نہ احسن اقبال کوفرارکاراستہ ملےگا، قوم کی لوٹی گئی ایک ایک پائی کا جواب دینا ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر مواصلات مراد سعید نے مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ  احسن اقبال گرےہوئے تھے یہ ہمیں معلوم تھا، احسن اقبال کتنا گر سکتے ہیں انہوں نے خود قوم کو دکھا دیا۔

    مراد سعید کا کہنا تھا کہ کرپشن کرتے ہوئے انہیں شرم آتی ہے نہ حیا کو پاس بھٹکنےدیتےہیں، گرفتارچوری کےالزام میں ہیں،تقریریں سیاسی افلاطون بن کر کرتے ہیں۔

    وفاقی وزیر نے کہا احسن اقبال اپنے ٹبر کیساتھ ملکر قومی خزانے پر ہاتھ صاف کرتے رہے، وہ خود مرکز اور بھائی سے پنجاب میں وارداتیں کراتے رہے، پنجاب ہارٹیکلچر سے لیکر نارووال اسٹیڈیم تک وارداتوں کی کہانیاں بکھری پڑی ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ قوم چوروں سے آئین پربھاشن نہیں لوٹ مارکاجواب چاہتی ہے، آئین پر جتنی سیاہی اس ٹبر نے کو ملی ، جو کسی کے بس کی بات نہ تھی، خرافات بکنے کے بجائے احسن اقبال عدالت میں الزامات کا جواب دیں، اس چوری کا جواب دیں جس کی نشاندہی میں نےکی ہے۔

    مراد سعید نے کہا کہ گالم گلوچ سےآل شریف کونجات ملی نہ احسن اقبال کوفرارکاراستہ ملےگا، قوم کی لوٹی گئی ایک ایک پائی کا جواب دینا ہوگا۔

  • بھارت کے اندر سے بھی آواز آرہی ہے کہ کشمیر اندرونی مسئلہ نہیں: مراد سعید

    بھارت کے اندر سے بھی آواز آرہی ہے کہ کشمیر اندرونی مسئلہ نہیں: مراد سعید

    اسلام آباد: وفاقی وزیر مراد سعید کا کہنا ہے کہ ہم کشتیاں جلا چکے ہیں، کشمیر کو آزاد کروا کر رہیں گے۔ بھارت کے اندر سے بھی اب آواز آتی ہے کہ کشمیر اندرونی مسئلہ نہیں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پہلی بار ایک سال میں مسئلہ کشمیر کو بھرپور طریقے سے اجاگر کیا گیا، پچھلے 70 سال میں کبھی مسئلہ کشمیر کو اس طرح اجاگر نہیں کیا گیا۔

    مراد سعید کا کہنا تھا کہ حقیقت میں بھارت دہشت گرد اور مودی نئے دور کا ہٹلر ہے، نریندر مودی آر ایس ایس کے نظریے کو مسلط کرنا چاہتا ہے۔ عمران خان نے وزیر اعظم بنتے ہی پہلی تقریر میں کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہار کیا۔ مسئلہ کشمیر پر 2 ایٹمی طاقتیں ٹکرا سکتی ہیں دنیا کو خبردار کرنا چاہتا ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ غلامی کے لیے نہیں آزادی کے لیے لڑیں گے، ہم کشتیاں جلا چکے ہیں، کشمیر کو آزاد کروا کر رہیں گے۔ اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل میں 3 بار مسئلہ کشمیر پر بحث ہونا پاکستانی کی کامیابی ہے۔

    مراد سعید کا کہنا تھا کہ اب بھارت کے اندر سے بھی آواز آتی ہے کہ کشمیر اندرونی مسئلہ نہیں ہے، سیاست اور سوچ ایک دوسرے سے الگ مگر کشمیر پر سب کو متحد ہونا ہوگا۔ وزیر اعظم عمران خان نے دنیا کو کشمیریوں کا سفیر بن کر دکھایا۔

    انہوں نے کہا کہ حریت رہنماؤں نے وزیر اعظم کو خط لکھا اور خراج تحسین پیش کیا، ایک برہان وانی نے پورے بھارت کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔ ایک برہان وانی کی شہادت کے بعد لاکھوں برہان وانی اور پیدا ہو گئے ہیں۔

    مراد سعید کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کل آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی سے خطاب کریں گے، کشمیر کاز پر کل آزاد کشمیر میں بہت بڑا جلسہ ہوگا۔ کل کشمیر کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔

  • وزیرستان کے لوگوں نے پاکستان کے لیے اپنے گھر چھوڑے: مراد سعید

    وزیرستان کے لوگوں نے پاکستان کے لیے اپنے گھر چھوڑے: مراد سعید

    اسلام آباد: وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کا کہنا ہے کہ قبائلی عوام اپنے حق کے لیے لڑ رہے تھے، وزیرستان کے لوگوں نے پاکستان کے لیے اپنے گھر چھوڑے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے وزیرستان کے تاجروں سے ملاقات کی، ملاقات میں انہوں نے کہا کہ تاجروں کے نقصان کا ہر ممکن ازالہ کریں گے، وزیرستان کے لوگوں نے پاکستان کے لیے اپنے گھر چھوڑے۔

    انہوں نے کہا کہ قبائلی عوام اپنے حق کے لیے لڑ رہے تھے، میر علی کے متاثرین کو معاوضہ ملا یہ ان کا حق تھا۔

    مراد سعید کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے امریکا میں بیٹھ کر پاکستان کی اصل تصویر دنیا کو پیش کی، مشکلات اور مسائل ضرور ہیں مگر حکومت جلد ان کا خاتمہ کرے گی۔ محروم علاقوں کی ترقی وزیر اعظم عمران خان کی ترجیح ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے لانے میں پاکستان نے اہم کردار ادا کیا، مسئلہ کشمیر کا حل کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق ہوگا۔ 5 فروری کو پاکستانی قوم کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرے گی۔

    مراد سعید کا کہنا تھا کہ عمران خان کشمیر کے سفیر بن کر ان کا مقدمہ لڑتے رہیں گے، مقبوضہ وادی میں کشمیری مسلسل 6 ماہ سے کرفیو میں زندگی گزار رہے ہیں، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو دنیا دیکھ رہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستانی سوشل میڈیا پر بھی مسئلہ کشمیر کو بھرپور انداز میں اجاگر کریں، کشمیر میں ظلم کے باوجود ایک ہی نعرہ بلند ہوتا ہے کہ وہ پاکستانی ہیں۔ اسی طرح ہم سب نے بھی نعرہ لگانا ہے ہم کشمیری ہیں اور کشمیر ہمارا ہے۔

  • ماڈل ٹاؤن میں خواتین اور بچوں کی لاشیں ہم نے خود دیکھیں: مراد سعید

    ماڈل ٹاؤن میں خواتین اور بچوں کی لاشیں ہم نے خود دیکھیں: مراد سعید

    اسلام آباد: وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کا کہنا ہے کہ ان کی پارٹی کی قیادت پر قتل کے الزامات لگتے آئے ہیں، ماڈل ٹاؤن میں 14 خواتین اور بچوں کی لاشیں ہم نے خود دیکھیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پیر کو شہریار آفریدی اسمبلی میں اینٹی نارکوٹکس فورس کا مؤقف پیش کریں گے۔

    مراد سعید کا کہنا تھا کہ ایک ادارے کو ٹارگٹ کیا گیا ان پر ہم نے کوئی سوالات نہیں اٹھائے، خود ان کی پارٹی کی قیادت پر قتل کے الزامات لگتے آئے ہیں، کیا ہم سانحہ ماڈل ٹاؤن بھول گئے ہیں۔ ماڈل ٹاؤن میں 14 خواتین اور بچوں کی لاشیں ہم نے خود دیکھیں۔

    انہوں نے کہا کہ عوام نے اپنے مسائل کے لیے اسمبلی بھیجا اور یہ اپنے لیے آواز اٹھاتے ہیں، ہر بندہ کرپشن اور منشیات پر آ کر بات کرے گا تو قانون سازی کہاں جائے گی۔

    مراد سعید نے کہا کہ ان کے کہنے پر جن کا قتل عام ہوا وہ کہاں جائیں گے۔

    یاد رہے گزشتہ روز مراد سعید نے قومی اسمبلی میں کہا تھا کہ معاشی لحاظ سے 2019 مشکل سال تھا، پختونخواہ میں صحت انصاف کارڈ کا آغاز 2015 میں ہوا تھا، صحت کارڈ سے 7 لاکھ 20 ہزار روپے تک مفت علاج کروایا جا سکتا ہے۔

    وفاقی وزیر نے کہا تھا کہ اسلام آباد میں 543 خاندانوں کو صحت کارڈ مارچ تک مل جائے گا، قومی شناختی کارڈ کا حامل شخص صحت کارڈ سے علاج کروا سکتا ہے، کوئی بیمار ہوگا تو اس کی ذمہ داری ریاست پاکستان نے اٹھائی ہے۔

  • سخت سردی میں سڑکوں پر سونے والوں کو ریاست نے گلے لگایا ہے: مراد سعید

    سخت سردی میں سڑکوں پر سونے والوں کو ریاست نے گلے لگایا ہے: مراد سعید

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید کا کہنا ہے کہ بیماروں کی ذمہ داری ریاست پاکستان نے اٹھائی ہے، سخت سردی میں سڑکوں پر سونے والوں کو ریاست نے گلے لگایا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ معاشی لحاظ سے 2019 مشکل سال تھا، پختونخواہ میں صحت انصاف کارڈ کا آغاز 2015 میں ہوا تھا، صحت کارڈ سے 7 لاکھ 20 ہزار روپے تک مفت علاج کروایا جا سکتا ہے۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ اسلام آباد میں 543 خاندانوں کو صحت کارڈ مارچ تک مل جائے گا، قومی شناختی کارڈ کا حامل شخص صحت کارڈ سے علاج کروا سکتا ہے، کوئی بیمار ہوگا تو اس کی ذمہ داری ریاست پاکستان نے اٹھائی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ضرورت مندوں تک صحت کی سہولتیں پہنچانا حکومت کا فرض ہے، حکومت نے پورے پاکستان کے یوٹیلیٹی اسٹورز کے لیے سبسڈی دی ہے۔ یوٹیلٹی اسٹورز کے لیے 6 ارب کی سبسڈی دی گئی ہے۔

    مراد سعید کا کہنا تھا کہ 15 لاکھ سے زائد لوگ اس وقت شیلٹر ہاؤس سے مستفید ہو چکے ہیں، سخت سردی میں ریاست نے سڑکوں پر سونے والوں کو گلے لگایا ہے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ دنوں وزارت مواصلات کی بڑی کامیابی سامنے آئی تھی، وزارت مواصلات کے ریونیو میں 24 ارب 42 کروڑ کا اضافہ ہوا۔

    رپورٹ کے مطابق بڑے منصوبوں میں خرد برد کے 11 ارب 90 کروڑ روپے وزارت کو وصول ہوگئے۔

    وزارت میں سادگی مہم کے ذریعے 23 کروڑ 78 لاکھ روپے کی بچت بھی کی گئی۔ ادارے نے قومی خزانے پر انحصار کے بجائے اپنے بزنس پروگرام کا آغاز کر دیا ہے جبکہ پاکستان کے سب سے بڑے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ منصوبے کے آغاز کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

  • مراد سعید کا شہباز شریف سے پارلیمان میں صفائی پیش کرنے کا مطالبہ

    مراد سعید کا شہباز شریف سے پارلیمان میں صفائی پیش کرنے کا مطالبہ

    اسلام آباد : وفاقی وزیر مواصلات مرادسعید نے شہبازشریف سےپارلیمان میں صفائی پیش کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا پارلیمان میں آئیں پوچھے گئے18 سوالوں کاجواب دیں ، قوم جواب کی منتظر ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مواصلات مرادسعید نے اپوزیشن لیڈر سے پارلیمان میں صفائی پیش کرنےکامطالبہ کرتے ہوئے کہا ان کی کرپشن پاناما لیکس ٹو ہے، بڑے کے بعد چھوٹے بھائی کی کرپشن کی داستان سامنے آئی ہے۔

    ،مرادسعید کا کہنا تھا کہ بیرسٹر شہزاد اکبر نے شہباز شریف سے 18 سوال پوچھے ہیں، پوری قوم شہبازشریف کی جانب سے جواب کی منتظر ہے، پارلیمان میں آئیں پوچھے گئے 18سوالوں کا جواب دیں۔

    وفاقی وزیر مواصلات نے مزید کہا کہ  شہبازشریف کہتےہیں پارلیمان کومضبوط بنایاجائے، ہم معاملے کو ایوان میں لے جانے کیلئے تیار ہیں، بڑے بھائی کی طرح چھوٹے بھائی کو بھی موقع دیتے ہیں، شہباز شریف نے بھی پارلیمان میں جھوٹ بولا تو ذمہ دار خود ہوں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ یہ خیال ہے کہ قوم بھول جائے گی تو یاد رکھیں بھولنے نہیں دیں گے ، امید ہے خواجہ آصف بھی آپ کو بھولنے کا مشورہ نہیں دیں گے، شہباز شریف قومی اسمبلی تشریف لائیں، قوم جواب کی منتظر ہے۔

    مزید پڑھیں : شہزاداکبر نےشہبازشریف کے سامنے اٹھارہ سوالات رکھ دیئے

    گذشتہ روز وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا تھا  کہ شہبازشریف کی کرپشن دھیلے کی نہیں،اربوں کی ہے، شریف  خاندان نے جعلی ٹی ٹیوں کے ذریعے پیسہ باہر بھجوایا، شہبازشریف کے اثاثوں میں سترفیصد اور سلمان شہباز کے اثاثوں میں آٹھ ہزار گنا اضافہ ہوا۔

    شہزاداکبر نےشہبازشریف کے سامنے اٹھارہ سوالات رکھتے ہوئے کہا تھا کہ ٹی ٹی نظام پوشیدہ نہیں،باہر سے پیسہ لانے کا ایک قانون بنایا گیا تھا، شریف خاندان نے جعلی ٹی ٹی کی رقم سے 32 سے 33 کاغذی  کمپنیاں بنائیں، معصوم لوگوں کا نام استعمال کرکے ٹی ٹی اکاؤنٹس میں ڈالی گئیں، کاغذی کمپنیوں کا کنٹرول روم شہبازشریف دور میں وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ تھا۔

  • شہباز شریف کی سیکیورٹی پر قومی خزانے سے 830 کروڑ روپے خرچ ہوئے: مراد سعید

    شہباز شریف کی سیکیورٹی پر قومی خزانے سے 830 کروڑ روپے خرچ ہوئے: مراد سعید

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کی سیکیورٹی پر قومی خزانے سے 830 کروڑ روپے خرچ ہوئے۔ اب انکشاف ہوا کہ کرپشن کا پیسہ بلٹ پروف لینڈ کروزر میں بھرا جاتا اور پروٹوکول میں منتقل ہوتا رہا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کی سیکیورٹی پر قومی خزانے سے 830 کروڑ اور جاتی عمرہ پر پچھلے 5 سال میں عوام کے 214 کروڑ 13 لاکھ روپے خرچ ہوئے۔

    مراد سعید کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم ہاؤس کے علاوہ ذاتی 5 گھروں کو بھی کیمپ آفس قرار دیا گیا۔ ذاتی دوروں، خصوصی جہازوں، اور گھروں کے خرچے اس کے علاوہ ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ اب انکشاف ہوا کہ کرپشن کا پیسہ بلٹ پروف لینڈ کروزر میں بھرا جاتا اور پروٹوکول میں منتقل ہوتا رہا۔

    اس سے قبل مراد سعید نے کہا تھا کہ کرپٹ ٹولہ بیماری کی آڑ میں رعایت اور پاکستان سے فرار ہونا چاہتا ہے، پوری قوم تمام کرپٹ کرداروں کا بے لاگ احتساب چاہتی ہے۔

    انہوں نے کہا تھا کہ بلاول بھٹو اپنے ابو اور ابو کی کرپشن بچانے کے لیے دوڑ دھوپ میں مصروف ہیں، ملک کو آگے بڑھانا ہے تو لوٹ مار کرنے والوں سے چوری شدہ مال نکلوانا ہوگا۔

  • نوازشریف نے لندن علاج کے ایک دورے پر قوم کے 34 کروڑ روپے خرچ کیے، مراد سعید

    نوازشریف نے لندن علاج کے ایک دورے پر قوم کے 34 کروڑ روپے خرچ کیے، مراد سعید

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ نوازشریف نے لندن علاج کے ایک دورے پر قوم کے 34 کروڑ روپے خرچ کیے،۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مراد سعید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کہا ہے کہ سابق نااہل وزیراعظم کے علاج پر خرچے کا بوجھ سرکاری خزانے پر پڑا ہے۔

    مراد سعید نے لکھا کہ ’دو نہیں ایک پاکستان، ہم سب کا پاکستان۔‘ کپتان آیا تو ہر پاکستانی کے لیے صحت انصاف کارڈ کا آغاز کیا۔

    انہوں نے کہا کہ صحت انصاف کارڈ سے ایک خاندان 7 لاکھ 20 ہزار تک کا مفت اور بہترین علاج کراسکتا ہے، کپتان کا احساس صحت پروگرام ذمہ داری کا عملی مظاہرہ ہے۔

    مزید پڑھیں: نواز شریف ملک کا اثاثہ ہیں، اللہ انہیں صحت دے، شہباز شریف

    واضح رہے کہ گزشتہ روز شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر لارنس نےنوازشریف کامعائنہ کیا ہے اور انہوں نے مزیدٹیسٹ تجویزکیےہیں، نوازشریف کاآئندہ ہفتےپی ای ٹی اسکین ہوگا۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عمران خان کےبارےمیں کوئی بات نہیں کرناچاہتا، دیارغیرمیں سیاسی بات کرنامناسب نہیں لگتا۔

    صحافی کے سوال پر شہبازشریف نے کہا کہ عمران خان نےچنددنوں میں بہت غلط باتیں کی ہیں،عمران خان کواس طرح کی باتیں زیب نہیں دیتیں۔

  • خیبر پختونخوا کو سی پیک کا حصہ بنایا جائے گا: مراد سعید

    خیبر پختونخوا کو سی پیک کا حصہ بنایا جائے گا: مراد سعید

    سوات: وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے سوات میں اسپتال کا افتتاح کیا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کو بھی سی پیک کا حصہ بنایا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے سوات میں اسپتال کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سوات میں اربوں کے میگا پراجیکٹس پر کام جاری ہے، کبل سمیت ضلع بھر میں سڑکوں کا جال بچھایا جا رہا ہے۔

    مراد سعید کا کہنا تھا کہ چکدرہ ٹو مدین موٹر وے 52 ارب روپے سے تعمیر ہوگا، چکدرہ سے چترال تک روڈ سی پیک میں بنائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کو بھی سی پیک کا حصہ بنایا جائے گا، سوات کی ترقی کے لیے مل کر کام کریں گے۔

    چند روز قبل مراد سعید نے قومی اسمبلی میں بتایا تھا کہ گزشتہ دور حکومت میں ہزارہ موٹر وے کو تیار بتا کر غلط بیانی کی گئی، ڈیزائن میں تبدیلی سے منصوبے کے وقت اور لاگت میں اضافہ ہوا۔

    انہوں نے کہا تھا کہ ریکارڈ درست کرلیں ہزارہ موٹر وے کا ڈیزائن تبدیل کیا گیا، ہزارہ موٹر وے میں 45 فٹ کا پل شامل کیا گیا، اس پل کا مقصد کسی کو نوازنا تھا۔ منصوبے کے 2 ارب 70 کروڑ روپے ریکور کرلیے ہیں۔