Tag: Mural

  • احد تمیمی کو خراج تحسین کیوں پیش کیا؟ صیہونی فوج کے ہاتھوں اطالوی مصور گرفتار

    احد تمیمی کو خراج تحسین کیوں پیش کیا؟ صیہونی فوج کے ہاتھوں اطالوی مصور گرفتار

    یروشلم : صیہونی مظالم کے خلاف ڈٹ جانے والی نوجوان فلسطینی لڑکی کو اس کی رہائی پر فن مصوری ذریعے خراج تحسین پیش کرنے والے اٹلی کے آرٹسٹوں کو اسرائیلی فوج نے گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق غاصب صیہونی افواج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے پر واقع دیوار پر مزاحمت کی علامت احد تمیمی کی تصویر بنانے کے جرم دو اطالوی شہریوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ دونوں اطالوی شہری بیت لحم شہر کے نزدیک مغربی کنارے پر احد تمیمی کو ظالم اسرائیلی فوج کے ڈٹ جانے پر 13 بلند تصویر بناکر خراج تحسین پیش کررہے تھے۔ جسے آج صبح اسرائیل کی شیرون جیل سے آٹھ ماہ بعد رہا کیا گیا ہے۔

    اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی اہلکاروں نے ہفتے کے روز دو اطالوی اور ایک فلسطینی نوجوان کو سیکیورٹی باڑ کو نقصان پہنچانے کے شبے میں بیت لحم کے علاقے سے حراست میں لیا گیا تھا۔

    صیہونی فورسز کا کہنا ہے کہ تینوں افراد نے چہرے کو چھپایا ہوا تھا اور غیر قانونی طور پر مغربی کنارے پر واقع علیحدگی کی دیوار پر احد تمیمی کی تصویر بنارہے تھے ، جن کے خلاف سرحدی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے حراست میں لیا تھا۔

    اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے کہ جس شخص احد تمیمی کی تصویر بنائی تھی اس کی شناخت جورٹ اگوچ کے نام سے ہوئی ہے جو اٹلی کا اسٹریٹ آرٹس ہے۔

    خیال رہے کہ اسرائیلی فوجیوں کے سامنے مزاحمت کرتے ہوئے فوجیوں کو تھپڑ رسید کرنے والی احد تمیمی کو 8 ماہ بعد قید کی صعوبتیں برداشت کرنے کے بعد جیل سے آج صبح رہا کردیا گیا ہے۔

    خیال رہے کہ احد تمیمی اور ان کا پورا گھرانہ فلسطین سمیت دنیا بھر میں سماجی کارکن اور مزاحمت کار کے طور پر پہنچانے جاتے ہیں۔

    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • دنیا کا سب سے بڑا میورل

    دنیا کا سب سے بڑا میورل

    برازیل: جنوبی امریکی ملک برازیل میں ایک فنکار نے سڑک پر دنیا کا سب سے بڑا میورل (قد آدم تصویر) تخلیق کر ڈالا۔

    ایڈارڈو کوبرا نامی یہ فنکار تاحال اپنے شاہکار پر کام کرہا ہے، تاہم تکمیل سے قبل ہی اس کا بنایا ہوا میورل دنیا کے سب سے بڑے میورل کا اعزاز اپنے نام کر چکا ہے۔

    کوبرا نے اس سے قبل بھی دنیا کی سب سے بڑی اسپرے کے ذریعے تخلیق کی گئی پینٹنگ بنائی تھی جسے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی شامل کیا جاچکا ہے۔

    اسپرے پینٹ سے بنایا گیا یہ فن پارہ ریو ڈی جنیرو میں 61 ہزار 354 اسکوائر فٹ پر پھیلا ہوا ہے۔

    اپنے موجودہ میورل میں کوبرا نے مزدوروں اور دریا کو دکھایا ہے جس میں مزدور کافی کے کوکوا بیج کشتیوں پر منتقل کر رہے ہیں۔

    اس میورل کا مقصد ان مزدوروں اور محنت کشوں کی عظمت کو اجاگر کرنا ہے۔

    دنیا کے سب سے بڑے اس میورل کو بنانے میں 4 ہزار اسپرے کی بوتلیں، اور 300 گیلن کا پینٹ استعمال ہوا ہے۔

    فن اور فنکاروں سے متعلق مزید دلچسپ مضامین پڑھیں


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔