Tag: murder accused

  • قیدی نے  دوران سماعت جج کو چپل رسید کردی

    قیدی نے دوران سماعت جج کو چپل رسید کردی

    بھارت میں مہاراشٹرا کے تھانہ ضلع کی ایک مقامی عدالت میں قتل کے معاملے میں گرفتار ایک قیدی نے جج پر چپل سے حملہ کردیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق قیدی نے مقدمہ کی کارروائی ملتوی کئے جانے سے دل برداشتہ ہوکر جج کی جانب چپل پھینک کر ماری، جو جج کو لگی نہیں البتہ جج کے نزدیک جاکر گری۔

    رپورٹس کے مطابق ملزم کرن سنتوش بھرم، کو 2012 میں قتل کیس میں حراست میں لیا گیا تھا، جس کا مقدمہ زیر سماعت تھا، ملزم کو ڈسٹرکٹ اینڈ ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

    اس دوران عدالت نے اسکے مقدمے کی تاریخ ملتوی کی تو کمرہ عدالت سے نکلنے کے بعد ملزم نے دروازے پر کھڑے رہ کر چپل پھینکی جو کمرہ عدالت میں جج کے نزدیک جاکر گری۔

    بعد ازاں عدالتی حراست میں موجود ملزم کو پولیس نے گرفتار کیا اور مقامی عدالت سے اسکی پولیس تحویل حاصل حاصل کرلی۔

    دوسری جانب امریکا میں صدر بائیڈن کے فیصلے کے بعد سزائے موت کے منتظر قیدیوں کی تعداد 3 رہ گئی ہے جبکہ دہشت گرد حملوں میں ملوث 3 ملزمان کی سزائے موت برقرار رکھی گئی ہے۔

    ٹرین میں سوئی ہوئی خاتون کو زندہ جلا دیا گیا

    امریکی صدر کے مطابق سزا میں یہ تبدیلی ان کی حکومت کی جانب سے سزائے موت پر عائد پابندی سے مطابقت رکھتی ہے۔

  • کراچی: تہرے قتل میں ملوث ملزم بنوں سے گرفتار

    کراچی: تہرے قتل میں ملوث ملزم بنوں سے گرفتار

    کراچی: کیماڑی انویسٹی گیشن ٹیم نے تہرے قتل کیس میں ملوث ملزم کو بنوں سے گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کی کیماڑی انویسٹی گیشن ٹیم نے خیبرپختونخواکے ضلع بنوں میں کارروائی کرتے ہوئے تہرے قتل میں ملوث ملزم کو بنوں سے گرفتار کرلیا۔

    ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے اس حوالے سے بتایا کہ گرفتار ملزم مجیب اللہ نے گزشتہ سال ایک شخص کو قتل کیا تھا، قتل کا مقدمہ تھانہ ڈاکس میں درج کیا گیا تھا۔

    ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزم عدالت سے ضمانت کے بعد مفرور ہوگیا تھا، اشتہاری ملزم نے 6 اگست کو مچھرکالونی میں 2 افراد کو قتل کیا تھا، ملزم کی فائرنگ سے راہ گیر رکشہ ڈرائیور بھی زخمی ہوا تھا۔

  • رینجرز نے قتل کے ملزم کو گرفتار کرلیا، ناظم آباد میں چوروں نے17 دکانیں لوٹ لیں

    رینجرز نے قتل کے ملزم کو گرفتار کرلیا، ناظم آباد میں چوروں نے17 دکانیں لوٹ لیں

    کراچی : رینجرز نے کورنگی میں کامیاب کارروائی کرکے قتل کی واردات میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا، ناظم آباد اردو بازار میں نامعلوم افراد17سے زائد دکانوں کے تالے کاٹ کر صفایا کرگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کورنگی اللہ والا ٹاؤن میں رینجرز نے کارروائی کرکے ملزم کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا، ملزم لینڈ مافیا کے سرغنہ غلام شبیر عرف ابرہیم کالا کے قتل میں ملوث ہے۔

    ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم طارق عزیز کا لینڈ مافیا سرغنہ سے زمین کا تنازعہ تھا، ملزم کو قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

    ترجمان رینجرز نے اپنے اعلامیہ میں کہا ہے کہ عوام ایسےعناصرکی اطلاع قریبی چیک پوسٹ یا 1101 پردیں، علاوہ ازیں رینجرز مددگار کے نئے واٹس ایپ نمبر کا اجراء کردیا گیا ہے۔

    ترجمان کے مطابق آج رات 12بجے کے بعد رینجرز مددگار کے نئے واٹس ایپ نمبر کا اجراء کیا جارہا ہے، عوام رابطے کیلئے واٹس ایپ نمبر 03479001111 کااستعمال کریں۔

    شہری کسی بھی جرم، واردات یا مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع اس نمبر پر دیں اور اس قسم کی اطلاعات بذریعہ تصویر، ویڈیو اور دستاویزات واٹس ایپ نمبر پر شیئرکریں۔

    دوسری جانب ناظم آباد اردو بازار میں نقب زنی کی واردات ہوئی ہے، نامعلوم افراد17سے زائد دکانوں کے تالے کاٹ کر صفایا کرگئے۔

    دکانداروں کا کہنا ہے کہ ملزمان نے واردات کے دوران کچھ دکانوں میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی تاریں بھی کاٹیں۔ علاقہ پولیس کے مطابق ملزمان دکان کے لاکرسے2 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوئے۔

    پولیس کو شبہ ہے کہ ممکنہ طور پر کوئی ملازم یا قریبی شخص چوری کی واردات میں ملوث ہوسکتا ہے۔

  • چیف جسٹس  آصف سعید کھوسہ  نے  تہرے قتل کے ملزم کی ضمانت منظور کر لی

    چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے تہرے قتل کے ملزم کی ضمانت منظور کر لی

    لاہور : چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے تہرے قتل کے ملزم کی ضمانت منظور کر لی اور ریمارکس دیے قانون کے مطابق فیصلہ سے ایک روز پہلے بھی عدالت درست سمجھے تو ضمانت لے سکتی ہے۔ کسی بے گناہ کو ایک دن بھی جیل میں نہیں رہنا چاہیئے۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے تہرے قتل کے ملزم کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔

    درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ دبئی میں ملازمت کے دوران پاکستان میں تہرے قتل کا مقدمہ درج کیا گیا، پولیس کو بیرون ملک ہونے کے تمام ثبوت دیئے مگر پاکستان واپس آنے پر گرفتار کر لیا گیا۔

    [bs-quote quote=” کسی بے گناہ کو ایک دن بھی جیل میں نہیں رہنا چاہیئے” style=”style-7″ align=”left” author_name=”چیف جسٹس کے ریمارکس”][/bs-quote]

    مدعی کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ گواہان کی شہادتیں ریکارڈ ہو چکی ہیں، ضمانت منظور نہ کی جائے۔

    چیف جسٹس آف پاکستان نے قرار دیا ہمارا مسئلہ ہے کہ ہم قانون نہیں پڑھتے، قانون کے مطابق فیصلہ سے ایک روز پہلے بھی عدالت درست سمجھے تو ضمانت لے سکتی ہے، کسی بے گناہ کو ایک دن بھی جیل میں نہیں رہنا چاہیئے۔

    دلائل کے بعد عدالت نے تہرے قتل کے ملزم کی ضمانت منظور کر لی۔

    مزید پڑھیں : داڑھی کی بجائے سر مونڈنے پر حجام کا قتل، چیف جسٹس کا عمر قید کے قیدی کو رہا کرنے کا حکم

    یاد رہے 2 روز قبل چیف جسٹس آصف کھوسہ نے حجام کے قتل کے الزام میں عمر قید کے قیدی اور سوتیلے باپ کے خلاف بیٹے کے قتل کیس میں ملزم کو رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

    چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے تھے ماتحت عدالتوں پر افسوس ہوتا ہے، معاملات صحیح طریقے سےدیکھیں تو سپریم کورٹ تک نہ آئیں۔

    اس سے قبل منشیات بر آمدگی کیس میں چیف جسٹس آصف کھوسہ نے ملزم کی عمر قید کی سزاختم کرکے بری کردیا تھا اور ریمارکس دیئے تھے ہم نے سیف کسٹڈی اور سیف ٹرانسمیشن کا اصول واضح کر دیاہے، یقینی طور پر چند مقدمات میں چند ملزمان کو فائدہ ہوگا، لیکن ہمارے اس عمل سے قانون سیدھا ہو جائے گا۔