Tag: murder of 02 brothers

  • 2بھائیوں کا اپنے ہی بھائیوں کے قتل، پولیس نے معمہ حل کرلیا

    2بھائیوں کا اپنے ہی بھائیوں کے قتل، پولیس نے معمہ حل کرلیا

    کراچی : دولت کی ہوس نے اندھا کردیا، کراچی پولیس نے دو افراد کے قتل میں ملوث مقتول کے دو بھائیوں کو ڈرامائی انداز میں گرفتار کرلیا۔

    مکان کی ملکیت کے تنازع پر2بھائیوں نے اپنے ہی2بھائیوں کا قتل کردیا، اس حوالے سے پولیس نےبتایا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی جا چکی ہے۔

    کراچی کے کیماڑی تھانے کے شعبہ تفتیش کی ٹیم نے اندرون سندھ کے شہر سکرنڈ میں چھاپہ مارا، اور بھائی کے قتل میں ملوث بھائی کو گرفتار کرلیا۔

    ایس ایس پی فیضان علی کے مطابق 7جولائی کو مدینہ کالونی میں علی نواز کو سر پر سلنڈر مار کر قتل کیا گیا تھا، قتل میں ملوث سگے بھائی شاہد حسین کو اسی دن گرفتار کیا گیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ قتل میں ملوث دوسرا بھائی اسلام فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تھا، ملزمان کا سعیدآباد میں مکان پر کافی عرصہ سے تنازعہ چل رہا تھا۔

    ایس ایس پی کے مطابق اس سے قبل سال2006میں بھی ملزم شاہد نے اپنے بھائی رحمان کو قتل کیا تھا، جس کا مقدمہ سعید آباد میں درج ہوا، ملزم کو10سال قید کی سزاہوئی تھی۔

    ملزم سزا مکمل کرنے کے بعد 2016 میں جیل سے رہا ہوا، ملزم نے جیل سے رہائی کے بعد پھرمنصوبہ بندی شروع کی۔

    دونوں بھائیوں نے16سال میں اپنے2بھائیوں کو قتل کیا، پولیس نے واردات میں استعمال ہونے والا آلہ قتل تحویل میں لے لیا۔