Tag: murder or suicide

  • قتل یا خود کشی : کراچی میں پراپرٹی ڈیلر کی پراسرار موت معمہ بن گئی

    قتل یا خود کشی : کراچی میں پراپرٹی ڈیلر کی پراسرار موت معمہ بن گئی

    کراچی : شہر قائد کے پوش علاقے ڈیفنس کے ایک بنگلے سے جائیداد کی خرید وفروخت کا کاروبار کرنے والے شخص کی لاش ملی ہے۔

    اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ڈیفنس فیز7 میں قائم ایک بنگلے میں مبینہ طور پربلڈرکی خودکشی کا واقعہ پیش آیا ہے۔

    پولیس کے مطابق پراپرٹی ڈیلرکی جس وقت لاش ملی تو اس کے ہاتھ میں اسلحہ موجود تھا جس سے یہ واقعہ خود کشی کا لگ رہا ہے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ معاملے کی تہہ تک پہنچنے کیلئے تفتیشی یونٹ کو موقع پر طلب کرلیا گیا ہے، جس کے بعد معاملے کا تعین ہوسکے گا تاہم واقعہ بظاہر خودکشی معلوم ہوتا ہے۔

    پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پراپرٹی ڈیلر کا ایک پولیس افسر سے کسی بنگلے پر قبضے کا تنازعہ بھی چل رہا تھا، مزید تحقیقات کیلئے عینی شاہدین کے بیانات بھی ریکارڈ کئے جائیں گے۔

  • گھر سے بھارتی فلموں کے اداکار کی لاش برآمد، قتل یا خودکشی؟

    گھر سے بھارتی فلموں کے اداکار کی لاش برآمد، قتل یا خودکشی؟

    نئی دہلی : بھارتی اداکار اکشت اتکرش کی گھر سے مشکوک حالت میں لاش برآمد ہوگئی، اہل خانہ کی جانب سے اداکار کی موت پر قتل کا شبہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی فلم انڈسٹری میں خود کشی کا رحجان بڑھنے لگا، مظفرپور سے تعلق رکھنے والے ایک اور فلم دلکش نظر اداکار نے ممبئی میں خودکشی کے ذریعے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

    میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اکشت اتکرش کے اہل خانہ کی جانب سے اداکار کو موت پر قتل کا شبہ ظاہر کیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق متوفی کے ماموں رنجیت سنگھ نے کہا کہ رات نو بجے اکشت کی والد سے بات چیت ہوئی تھی لیکن اس کے بعد دیر رات اس کی موت کی خبر ملی۔

    اکشت کے ماموں نے ممبئی پولیس پر بھی تعاون نہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ ممبئی پولیس کی جانب سے معاملے پر ایف آئی آر کاٹنے سے بھی افی الحال انکار کیا گیا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: بھارتی شوبز انڈسٹری میں خودکشی کا بڑھتا رجحان، ایک اور اداکار پھندے پر جھول گیا

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ بھارتی ڈراموں میں اداکاری کرنے والے چوالیس سالہ سمیر شرما نے اپنی رہائش گاہ پر خودکشی کی تھی، پولیس نے اُن کی پنکھے سے لٹکی لاش برآمد کی تھی۔

    اُس سے قبل مراٹھی فلموں میں کام کرنے والے اداکار بھاکرے، بعد ازاں تامل اداکارہ وجیالکشمی نے اہم سیاسی شخصیات کی جانب سے ہراساں کیا جانے پر خودکشی کی کوشش کی مگر بروقت طبی امداد ملنے پر خوش قسمتی سے اُن کی جان بچ گئی تھی۔

    اس سے قبل چودہ جون کو بالی ووڈ انڈسٹری کے ابھرتے ہوئے باصلاحیت نوجوان اداکار سناشت سنگھ نے خودکشی کی۔ اداکار کی خودکشی کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔

  • کوئٹہ میں ایس ایچ او کی موت، خود کشی یا قتل

    کوئٹہ میں ایس ایچ او کی موت، خود کشی یا قتل

    کوئٹہ:کوئٹہ میں ایس ایچ او سیٹلائٹ ٹائون نے تھانے میں خود کشی کرلی،لواحقین کاکہنا ہے کہ یہ خودکشی نہیں قتل ہے۔

    ساجد حبیب نے چند روز قبل ہی ایس ایچ او سیٹلائٹ کا چارج سنبھال لیا تھا جب ایس ایچ او دین محمد بڑیچ کو جعلی اداویات کے کیس میں گرفتار کر لیا گیاتھا ساجد حبیب سی سی پی اوآفس میں پولیو سے متعلق اجلاس کے بعد تھانے پہنچا اور چند ہی منٹ بعد ہیڈ محرار کے کمرے سے گولی چلنے کی آواز آئی اور ایس ایچ او نے ہیڈ محرار کے کمرے میں دم توڑ دیا۔

    پولیس ذرائع ایس ایچ کے قتل کو خود کشی قرار دے رہے ہیں جبکہ ورثاء سراپا احتجاج ہیں کہ ساجد حبیب نے خود کشی نہیں کی انہیں قتل کیا گیا ہے۔

    پولیس آفیسر کی موت خود کشی یا قتل یہ معمہ تفتیش کے بعد ہی حل ہو پائے گا۔