Tag: murder

  • لاہور: ملزمان نے گھر میں گھس کر ماں بیٹے اور دادی کو قتل کردیا

    لاہور: ملزمان نے گھر میں گھس کر ماں بیٹے اور دادی کو قتل کردیا

    لاہور : نامعلوم مسلح افراد نے گھر میں گھس کر دو خواتین اور ایک بچے کو چھریوں کے وار کر کے قتل کردیا تہرے قتل کی واردات کے بعد ملزمان باآسانی فرار ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے نصیر آباد مکہ کالونی گلی نمبر دس میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر تین افراد کو قتل کردیا، مقتولین میں 35سالہ روبینہ اس کا چار سالہ بیٹا ولی محمد اور خاتون کی ساس کنیز بی بی کو شدید زخمی کردیا جو اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئیں۔

    ملزمان نے سفاکانہ طریقے سے چھریوں کے وار کیے، واردات کے بعد ملزمان باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، اطلاع ملنے پر پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں کو اسپتال منتقل کیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم ان کا جاننے والا تھا، ابتدائی طور پر یہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے، پولیس نے رپورٹ درج کر کے تفتیش کا آغا زکردیا ہے تاہم تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

  • خاشقجی قتل کیس: ایگنس کالامرڈ تحقیقات کی سربراہی کریں گی

    خاشقجی قتل کیس: ایگنس کالامرڈ تحقیقات کی سربراہی کریں گی

    نیویارک: جمال خاشقجی قتل کیس کی تحقیقات کے لیے ایگنس کالامرڈ کو سربراہی سونپ دی گئی، وہ اقوام متحدہ کی ماورائے عدالت قتل تحقیقات کی ماہر ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ایگنس کالامرڈ کو جمال جاشقجی کے قتل سے متعلق تحقیقات کے لیے ’آزاد بین الاقوامی انکوائری‘ ٹیم کا سربراہ مقرر کردیا، وہ قتل کی تحقیقات کے لیے اہم ملاقاتیں بھی کریں گی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ سعودی صحافی کے قتل پر ہونے والی تحقیقات پر تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا، بعد ازاں ترکی نے زور دیا تھا کہ آزاد بین الاقوامی انکوائری ٹیم اس معاملے کی تحقیقات کرے۔

    ایگنس کالامرڈ تحقیقات کے سلسلے میں آئندہ ہفتے ترکی جائیں گی، آزادانہ بین الاقوامی انکوائری خاشقجی کیس پر رپورٹ اور سفارشات تیار کریں گی۔

    خاشقجی کیس پر رپورٹ اور سفارشات جون میں جمع کرائی جائیں گی۔ خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ معاملے کا باریک بینی سے معائنہ کررہے ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ میرے ساتھ قتل کی انکوائری کے لیے ماہرین ہوں گے، ضرورت پڑی تو ترکی کے بعد سعودی عرب کا بھی دورہ کریں گے۔

    خیال رہے کہ گذشتہ دنوں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ادارے نے سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل سے متعلق سعودی عرب کے ٹرائل کو ناکافی قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ اس طرح کے ٹرائل سے شفافیت کا جائزہ نہیں لیا جاسکتا۔

    جمال خاشقجی سے متعلق سعودی ٹرائل اقوام متحدہ نے ناکافی قرار دے دیا

    یاد رہے کہ واشنگٹن پوسٹ کے لیے خدمات انجام دینے والے سعودی صحافی جمال خاشقجی 2 اکتوبر کو استنبول میں سعودی سفارت خانے میں اپنی منگیتر کے کاغذات لینے کے لیے گئے تھے، جہاں انھیں قتل کر دیا گیا۔

    بیس اکتوبر کو سعودی عرب نے با ضابطہ طور پر یہ اعتراف کیا تھا کہ صحافی جمال خاشقجی کو استنبول میں قائم سفارت خانے کے اندر جھگڑے کے دوران قتل کیا گیا۔

  • محمد بن سلمان خاشقجی قتل میں ملوث ہیں انہیں سزا ہونی چاہیے، لنڈسے گراہم

    محمد بن سلمان خاشقجی قتل میں ملوث ہیں انہیں سزا ہونی چاہیے، لنڈسے گراہم

    واشنگٹن : امریکی سینیٹر لنڈسے گراہم نے کہا ہے کہ صحافی جمال خاشقجی کے قتل میں محمد بن سلمان ملوث ہیں، ان کے خلاف کارروائی ضروری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق تزشتہ برس ترکی کے دارالحکومت استنبول میں قتل ہونے والے سعودی صحافی جمال خاشقجی سے متعلق امریکی سینیٹر لنڈسے گراہم کا کہنا ہے کہ خاشقجی کے قتل کی ذمہ داری محمد بن سلمان پر عائد ہوتی ہے۔

    سینیٹر لنڈسے گراہم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’اگر سعودی عرب اور امریکا کے درمیان تعلقات میں بہتری لانی ہے تو اس کےلیے محمد بن سلمان سے نمٹنا ضروری ہے‘۔

    امریکی سینیٹر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے صحافی کے قتل میں ملوث مشتبہ افراد پر پابندیاں لگانے کا عندیہ بھی دیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ امریکی اخبار کےلیے کالم تحریر کرنے والے صحافی کے قتل میں ملوث 11 افراد کے خلاف مقدمے کی سماعت شروع ہوئی ہے جبکہ اٹارنی جنرل نے پانچ ملزمان کو سزائے موت دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ جمال خاشقجی کو گزشتہ برس اکتوبر میں ترک دارالحکومت استنبول میں واقع سعودی سفارت خانے گمشدگی کے بعد قتل کیا گیا تھا، ترک حکام نے دعویٰ کیا تھا کہ خاشقجی کے قتل میں 15 افراد ملوث تھے۔

    مزید پڑھیں : جمال خاشقجی سے متعلق سعودی ٹرائل اقوام متحدہ نے ناکافی قرار دے دیا

    مزید پڑھیں : جمال خاشقجی کے قتل پر مزید شواہد درکار ہیں، امریکی وزیر دفاع

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ صحافی جمال خاشقجی کی لاش ابھی برآمد نہیں ہوئی ہے، ترک حکام نے دعویٰ کی تھا کہ جمال خاشقجی کو قتل کرنے کے بعد لاش کے ٹکرے کرکے تیزاب میں ڈال دئیے گئے تھے۔

    خیال رہے کہ امریکا، برطانیہ اور کینیڈا کی جانب خاشقجی کے قتل میں ملوث 20 افراد پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

  • نوشہرہ : نو سالہ بچی اغواء، مبینہ زیادتی کے بعد قتل، لاش قبرستان سے ملی

    نوشہرہ : نو سالہ بچی اغواء، مبینہ زیادتی کے بعد قتل، لاش قبرستان سے ملی

    نوشہرہ : سفاک درندوں نے ایک اور ننھی کلی مسل دی، نوشہرہ میں نو سال کی بچی مبینہ زیادتی کے بعد قتل کردی گئی، نامعلوم ملزمان نے معصوم بچی کی لاش قبرستان میں پھینک دی۔

    تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ کلاں میں نو سالہ بچی بدھ کو گھر سے مدرسے کے لئے گھر سے نکلی لیکن رات گئے تک واپس نہ آئی، والدین نے بچی کی گمشدگی کی رپورٹ متعلقہ تھا نے میں درج کرائی تھی۔

    پولیس کے مطابق آج اس کی لاش خیشگی قبرستان سے برآمد کی گئی ہے، واقعے کی تحقیقات کے لئے کمیٹی بنا دی گئی ہے، اس حوالے سے ڈی پی او کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بچی کے ساتھ مبینہ جنسی زیادتی کے شواہد ملے ہیں جس کے بعد اسے قتل کیا گیا۔

    علاوہ ازیں گزشتہ دنوں حویلیاں میں تین سالہ بچی سے زیادتی اورقتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے پولیس نے اٹھارہ مزید افراد کو حراست میں لے لیا ہے، گرفتار ملزمان کے خون کے نمونے ڈی این اے کیلئے بھجوا دیئے گئے ہیں۔

  • لاہور: جائیداد کا تنازع، ایک بھائی نے سگے بھائی اور چچا کو قتل کردیا

    لاہور: جائیداد کا تنازع، ایک بھائی نے سگے بھائی اور چچا کو قتل کردیا

    لاہور: پنجاب میں پیش آیا افسوس ناک واقعہ جہاں جائیداد کے تنازعے پر ایک بھائی نے اپنے ہی بھائی اور چچا کو قتل کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں سفاک بھائی نے سگے بھائی اور چچا کو جائیداد کے تنازعے پر گولی مار کرقتل کردیا۔

    لاہور کے علاقے تھانہ سندر کی حدود مراکہ گائوں میں زمین کے تنازے پر ملزم ارشد نے اپنے بھائی اور چچا کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے بھائی مقتول خرم اور چچا مقتول رمضان کی لاشوں کو پوسٹ ماڑٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا۔

    پولیس اور فرانزک کی ٹیمیوں جائے وقوعہ سے شواہد جمع کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

    پولیس کے مطابق دوہرے قتل کی واردات میں فرار ملزم ارشد کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

    خیال رہے کہ جون 2015 میں حافظ آباد میں جائیداد کے تتازعہ پر والدین اور بیٹوں نے مل کراپنے سگے بھائی کو گلے میں پھندا ڈال کر قتل کردیا تھا۔

    بعد ازاں مقتول عمران کی بیوہ ریحانہ نے اپنے بھائیوں کے سامنے موقع ملنے پر عمران کے قتل کا انکشاف کیا، جنہوں نے اپنے بہنوئی عمران کے قتل کی خبر پولیس کو دی جس کے باعث ملزمان کی گرفتاری عمل میں آئی تھی۔

  • فیصل آباد: گولی لگنے سے جاں بحق طالب علم کا واقعہ معمہ بن گیا

    فیصل آباد: گولی لگنے سے جاں بحق طالب علم کا واقعہ معمہ بن گیا

    فیصل آباد: پنجاب میں گولی لگنے کے باعث جاں بحق ہونے والے آٹھویں جماعت کے طالبعلم مزمل کا واقعہ ایک معمہ بن گیا۔

    تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز پنجاب کے شہر فیصل آباد میں مزمل اپنے دوستوں کے ساتھ پستول تھامے سیلفی بنارہا تھا کہ اچانک فائرنگ ہوگئی اور طالب موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

    پولیس نے حیران کن انکشاف کیا ہے کہ سیلفی کے بہانے دو دوستوں نے مل کر تیسرے دوست(مزمل) کی جان لی۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گولی کا نشانہ بننے والا مزمل اپنے دوست مبشر اور اویس کے ساتھ آٹھویں جماعت میں پڑھتا تھا، چار روز قبل تینوں دوستوں کا اسکول میں جھگڑا ہوا۔

    پولیس کے مطابق مزمل کے والد سرور نے بتایا کہ مبشر اور اویس سیلفی کے بہانے میرے بیٹے کو ساتھ لے گئے، سیلفی بنانے کے دوران اویس نے ٹریگر دبا دیا۔

    پولیس نے مبشر اور اویس کو گرفتار کرکے تھانہ چک جھمرہ میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔

    لواحقین نے مطالبہ کیا ہے کہ ہمیں فوری طور پر انصاف فراہم کیا جائے اور ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

  • لاہور: ایک اور ننھی کلی زیادتی کے بعد موت کے گھاٹ اتار دی گئی

    لاہور: ایک اور ننھی کلی زیادتی کے بعد موت کے گھاٹ اتار دی گئی

    لاہور: پنجاب میں ایک اور ننھی کلی موت کے گھاٹ اتار دی گئی، نو سالہ عائشہ کو مبینہ ذیادتی کے بعد پھندا دیکر قتل کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق یہ انسانیت سوز واقعہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں پیش آیا جہاں نو سالہ بچی کو مبینہ زیادتی کے بعد موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ لاہور کے علاقے لوہاری میں پیش آیا، 9 سالہ عائشہ کو مبینہ ذیادتی کے بعد قتل کیا گیا، ماموں طارق بابر اور تمجید کے زیر کفالت نو سالہ عائشہ کی گھر کی بالائی کمرے میں پھندا لگی لاش ملی۔

    پولیس کے مطابق گھر میں اس وقت تمجید اور ایک اور خاتون موجود تھی، بچی کی والدہ عمرہ کی ادائیگی کے لیے گئی ہوئی تھی، قتل کا مقدمہ بچی کے والد محمد طارق کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا گیا ہے۔

    ایف آئی آر کے مطابق میری بیوی بچوں کے ہمراہ اپنی والدہ کے گھر رہ رہی تھی، میری بیٹی کو گلا دبا کر قتل کیا گیا ہے۔

    دوسری جانب ایس پی سٹی معاذ ظفر کھوکھر کا کہنا ہے کہ میڈیکل رپورٹ سے پتا لگا ہے کہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ تحقیقات کے لیے اہل خانہ سے بھی پوچھ گچھ جاری ہے، بچی کے ماموں تمجید کو حراست میں لے لیا گیا ہے، تفتیش جلد مکمل کرلی جائے گی۔

  • جمال خاشقجی کا قتل، سعودی عرب نے امریکی سینیٹ کی قرارداد مسترد کردی

    جمال خاشقجی کا قتل، سعودی عرب نے امریکی سینیٹ کی قرارداد مسترد کردی

    ریاض: سعودی عرب نے امریکی سینیٹ کی قرارداد مسترد کردی جس میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد کو صحافی جمال خاشقجی کے قتل میں ملوث قرار دیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی قرارداد سعودی عرب کے داخلی معاملات میں مداخلت ہے۔

    انہوں نے امریکی سینیٹ کی قرارداد کو افسوس ناک قرار دیا، سعودی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اس طرح کے قرار داد سے سالمیت کے لیے خطرہ ہے۔

    امریکی سینیٹ نے گزشتہ ہفتے سعودی عرب سے متعلق دو قراردادیں منظور کیں جن میں صحافی جمال خاشقجی کے قتل کا ذمہ دار سعودی ولی عہد کو ٹھہرایا تھا۔

    جمال خاشقجی قتل کی تفتیش عالمی برادری سے زیادہ ہمارے لیے اہم ہے، سعودی وزیر خارجہ

    قرارداد میں امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ سے یمن کی جنگ میں سعودی عرب کی عسکری امداد روکنے کا بھی مطالبہ کیا گیا تھا۔

    خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا تھا کہ صحافی جمال خاشقجی کے معاملے میں منصفانہ تفتیش بین الاقوامی برادری سے زیادہ سعودی عرب کے لیے اہم ہے۔

    انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان ریڈ لائن کی حیثیت رکھتے ہیں۔

    انہوں نے ترکی سے اپیل کی تھی کہ وہ اس قتل سے متعلق مزید شواہد سعودی استغاثہ میں پیش کرے تاکہ مکمل حقائق جاننے میں مدد مل سکے، ترکی اس امر کا اظہار پہلے ہی کرچکا ہے ولی عہد کا اس قتل سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

  • جمال خاشقجی کا قتل، اقوام متحدہ کا قابل اعتماد تحقیقات پر زور

    جمال خاشقجی کا قتل، اقوام متحدہ کا قابل اعتماد تحقیقات پر زور

    نیویارک: سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل سے متعلق اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ کیس کی شفاف اور قابل اعتماد تحقیقات ہونی چاہیئے۔

    تفصیلات کے مطابق ترکی میں سعودی قونصل خانے میں قتل کیے جانے والے صحافی جمال خاشقجی کے حوالے سے اقوام متحدہ نے ایک بار پھر جلد انصاف کی فراہمی پر روز دیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے سيکرٹری جنرل انٹونيو گوٹيریش کا کہنا ہے کہ سعودی قونصل خانے ميں ہلاکت کی قابل بھروسہ تحقيقات بہت ضروری ہےْ۔

    انہوں نے کہا کہ قابل اعتماد تفتيش اور ذمہ داران کو انصاف کے کٹہرے تک لانا لازمی ہے، حالات کا جائزہ لے رہے ہیں، انصاف کی فراہمی تک سعودی عرب اور ترکی کو تعاون کی ضرورت ہے۔

    خیال رہے کہ سعودی حکومت صحافی کے قتل سے متعلق انقرہ کی جانب سے شناخت کيے گئے مشتبہ ملزمان کو ترک حکام کے حوالے کرنے کو مسترد کرتی آئی ہے۔

    واضح رہے کہ بعض حلقوں نے انکشاف کیا ہے کہ رياض حکومت کے ناقد واشنگٹن پوسٹ کے صحافی خاشقجی کے قتل ميں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان براہ راست يا ان کے قريبی افراد ملوث تھے۔

    ’مجھے کاٹنا آتا ہے‘

    دوسری جانب گذشتہ دنوں ترک صدر رجب طیب اردوان نے دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے خاشقجی کے قتل کی آڈیو ریکارڈنگ سنی ہے، قتل میں ایک فوجی اہلکار بھی ملوث تھا جس نے واردات سے قبل کہا مجھے کاٹنا آتا ہے۔

    ترک صدر نے کہا تھا کہ ہم نے یہ معلومات امریکا اور یوپی حکام کے ساتھ شیئر کی ہیں تاکہ عالمی سطح پر صحافی کے قتل کی تحقیقات ہوسکیں اور ذمہ داران کو سامنے لایا جائے۔

    یاد رہے کہ امریکی اخبار سے وابستہ سعودی صحافی کو 2 اکتوبر 2018 کو اُس وقت قتل کیا گیا تھا جب وہ اپنی منگیتر کے ہمراہ استنبول میں قائم سعودی قونصلیٹ ایک کام سے گئے تھے۔ صحافی نے اپنی منگیتر کو باہر ہی انتظار کرنے کی ہدایت کی تھی۔

  • پنجاب: سفاک دیور نے مطلقہ بھابھی کا گلا کاٹ دیا، ملزم گرفتار

    پنجاب: سفاک دیور نے مطلقہ بھابھی کا گلا کاٹ دیا، ملزم گرفتار

    لیاقت پور: پنجاب میں پیش آیا افسوس ناک واقعہ جہاں سفاک دیور نے تیز دھار آلے سے مطلقہ بھابھی کا گلا کاٹ دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر رحیم یار خان میں بے رحم دیور نے مطلقہ بھابھی کی جان لے لی، تیز دھار آلے سے گلا کاٹ ڈالا۔

    رحیم یار خان کے علاقے لیاقت پور میں دیورنے دن دہاڑے گھر میں گھس کر مطلقہ بھابھی کا گلا کاٹ دیا، ماں کو بچانے کی کوشش میں کم سن بچی کی انگلی کٹ گئی۔

    پولیس کے مطابق 45 سالہ مطلقہ خاتون منزہ بی بی اپنی دو کمسن بچیوں کے ہمراہ رہائش پذیر تھی، گذشتہ روز دن کے وقت اس کا دیور محمدارشد قوم بپڑ اپنی بہن نسیم بی بی زوجہ قطب الدین کے ہمراہ اُس کے گھر آیا اور اچانک تیز دھار چھری سے منزہ بی بی پر حملہ کردیا۔

    شور سن کر ساتھ والے کمرے میں موجود منزہ بی بی کی دس سالہ بیٹی نور فاطمہ نے ماں کو بچانے کی کوشش کی مگر اس دوران ملزم نے منزہ بی بی کے گلے پر چھری پھیر دی۔

    بچانے کی کوشش میں کم سن بچی کی انگلی بھی چھری لگنے سے کٹ گئی، بتایا گیا ہے کہ مقتولہ کے دو بیٹے اور پانچ بیٹیاں تھیں تاہم وہ اپنی دو چھوٹی بیٹیوں کے ہمراہ کرایہ کے چوبارہ پر رہائش پذیر تھی۔

    ملزم ارشد کو پولیس نے موقع واردات سے گرفتار کرلیا، اطلاع ملتے ہی تھانہ لیاقت پور پولیس اور ریسکیو 1122موقع پر پہنچے اور مقتولہ کی نعش کو اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ ریسکیو اہلکاروں نے زخمی بچی کی مرہم پٹی کی۔