Tag: murder

  • کراچی: نجی کمپنی کے فنانس منیجر کے قتل کا مقدمہ درج

    کراچی: نجی کمپنی کے فنانس منیجر کے قتل کا مقدمہ درج

    کراچی کے علاقے لیاقت آباد انڈر پاس میں نجی کمپنی کے فنانس منیجر کو  قتل کردیا گیا تھا جس کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کراچی کے علاقے لیاقت آباد انڈرپاس میں نامعلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ کردی تھی، جس کے نتیجے میں معروف کمپنی کے اکاؤنٹنٹ شکیل جاں بحق ہوگیا۔

    تاہم اب شریف آباد تھانے میں قتل کی دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا، مقدمہ تایا زاد بھائی سلمان کی مدعیت میں درج ہوا۔

    کراچی : معروف کمپنی کے اکاؤنٹنٹ کو فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا

      مقدمہ متن کے مطابق شکیل شیخ کورنگی میں نجی کمپنی میں نوکری کرتا تھا،  مجھے افتخار نامی شخص نے فون پر فائرنگ کی اطلاع دی بتایا شکیل آفس آتے ہوئے گولی لگنے سے وفات پاگیا ہے، میں جناح اسپتال پہنچا تو متوفی شکیل کا پوسٹ مارٹم ہوا۔

    مدعی مقدمہ نے کہا کہ متوفی کا سگا بھائی اور نہ ہی بڑا بیٹا ہے ابتدائی قانونی چارہ جوئی کے بعد لاش میرے حوالے کردی گئی واقعے میں ملوث ملزمان کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

  • مولانا مسعود عثمانی پر قاتلانہ حملے کا مقدمہ درج

    مولانا مسعود عثمانی پر قاتلانہ حملے کا مقدمہ درج

    اسلام آباد: سنی علما کونسل کے شہید رہنما مولانا مسعود الرحمٰن عثمانی پر قاتلانہ حملے کا مقدمہ اسلام آباد میں درج کر لیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق سنی علما کونسل کے رہنما مولانا مسعود عثمانی پر قاتلانہ حملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا، مقدمہ تھانہ کھنہ میں 4 نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان کے خلاف درج کیا گیا۔

    ڈپٹی جنرل سیکرٹری سنی علما کونسل مولانا مسعود الرحمان فائرنگ سے جاں بحق

    ذرائع کا بتانا ہے کہ تھانہ کھنہ میں مقدمہ قتل، اقدام قتل سمیت سنگین دفعات کے تحت درج کیا گیا۔

    واضح رہے کہ 2 روز قبل اسلام آباد کے علاقے غوری ٹاؤن میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مولانا مسعود الرحمن عثمانی جاں بحق، ڈرائیور زخمی ہوا تھا۔

  • بائیو مکینیکل انجینئر صہیب ناصر کے قتل کا مقدمہ درج

    بائیو مکینیکل انجینئر صہیب ناصر کے قتل کا مقدمہ درج

    کراچی: شہر قائد کے علاقے سچل اسکیم 33 میں بائیو مکینیکل انجینئر صہیب ناصر کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسکیم 33 میں بائیو مکینیکل انجینئر صہیب ناصر کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا، قتل کا مقدمہ رشتے دار فہیم الدین شیخ کی مدعیت میں سچل تھانے میں درج  کیاگیا۔

    مدعی فہیم الدین نے پولیس کو بتایا کہ میں سرکاری ملازم ہوں حسب معمول اپنی ڈیوٹی پر موجود تھا، میری بہن نے فو ن پر بہنوئی کے ایکسیڈنٹ کی اطلاع دی، جب میں اسپتال پہنچا تو بہنوئی فوت ہوچکے تھے۔

    مقدمے کے متن کے مطابق معلومات کرنے پر پتہ چلا بہنوئی صبح ساڑھے 9 بجے گھر سے نکلے تھے، واقعے سے قبل کار میں انکے ہمراہ اہلیہ ڈاکٹر نازیہ بھی موجود تھیں۔

    مدعی فہیم الدین نے بتایا کہ میری بہن کو کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج چھوڑا اور چلے گئے، صہیب دوپہر ایک سے 2 بجےکے درمیان سرسید چوک اسکیم 33 پہنچے تھے، بہنوئی کو نامعلوم شخص نے فائرنگ کر کے  قتل کر دیا۔

    مدعی مقدمہ فہیم الدین نے کہا کہ قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا جائے جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

  • مردان: مکان سستا نہ بیچنے پر پڑوسی نے خاتون کو 3 بیٹوں سمیت قتل کر دیا

    مردان: مکان سستا نہ بیچنے پر پڑوسی نے خاتون کو 3 بیٹوں سمیت قتل کر دیا

    مردان: خیبر پختون خوا کے شہر مردان کےعلاقے رشید آباد میں مکان کی فروخت کے تنازعے پر 4 افراد کا قتل ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق مردان کے علاقے رشید آباد میں ایک پڑوسی نے سستا مکان نہ بیچنے پر خاتون کو ان کے تین بیٹوں سمیت قتل کر دیا، جاں بحق افراد میں زوجہ رحیم گل اور اس کے 3 بیٹے عثمان، نعمان اور عرفان شامل ہیں۔

    اہل محلہ کے مطابق قاتل اور مقتولین پڑوسی ہی، گھر کا سربراہ رحیم گل کراچی میں ملازمت کرتا ہے، رحیم اپنا مکان فروخت کرنا چاہتا تھا، پڑوسی نے کم قیمت پر خریدنا چاہا تو رحیم نے فروخت سے انکار کر دیا۔

    اس بات پر دونوں کے درمیان رنجش ہو گئی، ملزمان نے رحیم کے گھر میں گھس کر فائرنگ کر کے ماں اور تینوں بیٹوں کو قتل کر دیا، گھر کا سربراہ رحیم گل کراچی میں ہونے کی وجہ سے محفوظ رہا۔

    ریسکیو ون ون ٹو نے لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا ہے، جہاں پوسٹ مارٹم جاری ہے، پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، اور انھیں جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

    ماں اور 3 بیٹوں کے قتل کا مقدمہ خاتون کی ہمشیرہ کی مدعیت میں تھانہ ہوتی میں درج کر لیا گیا ہے، جس میں ایک ملزم کو نامزد کیا گیا، ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ملزم فواد مقتولین کے مکان پر قبضہ کرنا چاہتا تھا، ملزم نے گھر کے اندر داخل ہو کر فائرنگ کی۔

  • لڑکے کے ہاتھوں لڑکی کا وحشیانہ قتل، چھریاں مار کر سر کچل دیا

    لڑکے کے ہاتھوں لڑکی کا وحشیانہ قتل، چھریاں مار کر سر کچل دیا

    بھارت میں ہونے والی سرعام قتل کی واردات نے دیکھنے والوں کو بھی خوفزدہ کردیا، نوجوان لڑکے نے اپنی دوست کو چھریوں کے پے در پے وار کرکے مار ڈالا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں 20سالہ لڑکے نے اپنی 16 سالہ دوست کو چھریوں کے وار کرنے کے بعد پتھر سے سر کچل کر قتل کردیا۔

    پولیس کے مطابق یہ خوفناک واقعہ نئی دہلی کے شاہ آباد ڈیری کے علاقے میں پیش آیا جہاں 20 سالہ ساحل نامی نوجوان نے کسی بات پر ناراض ہوکر 16 سالہ ساکشی پر چھری سے 45 وار کیے۔

    سفاک نوجوان نے نہ صرف چھریوں کت پے سر پے وار کیے بلکہ زخم ی ہوکر زمین پر گر جانے والی لڑکی کا سر بھاری پتھر سے کچل ڈالا۔

    حیرت کی بات یہ ہے کہ ملزم ساحل شدید غصے کے عالم میں جب گلی میں موجود ساکشی پر چاقو سے حملہ کر رہا تھا تو وہاں کھڑے لوگ خاموش تماشائی بنے دیکھتے رہے اور کوئی ڈر کے باعث آگے نہیں آیا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزم لڑکی کو بری طرح زخمی کر موقع سے فرار ہو گیا، بیہوش لڑکی کو علاج کے لیے اسپتال پہنچایا گیا تاہم وہ زندگی کی بازی ہارگئی۔ دہلی پولیس کا کہنا ہے کہ بعد ازاں ملزم کو دوسرے شہر سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    اس حوالے سے نئی دہلی کمیشن برائے خواتین کی سربراہ نے دہلی کو خواتین و لڑکیوں کیلئے غیر محفوظ علاقہ قرار دے دیا ہے۔ سواتی ملیوال نے کہا کہ بہیمانہ قتل کا یہ واقعہ بھارت میں خواتین کے محفوظ ہونے سے متعلق سوالیہ نشان ہے۔

  • دولہے نے شادی کے 2 روز بعد دلہن کو ذبح کردیا

    دولہے نے شادی کے 2 روز بعد دلہن کو ذبح کردیا

    قاہرہ: مصر میں ایک شخص نے اپنی شادی کے دو روز بعد ہی دلہن کو بہیمانہ طریقے سے قتل کردیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    اردو نیوز کے مطابق مصر میں سنگ دل شخص نے شادی کے 48 گھنٹے کے اندر دلہن کو ذبح کر دیا، پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر 4 روزہ تحقیقاتی ریمانڈ حاصل کر لیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ دلہن کے ازدواجی تعلق سے انکار پر دولہا نے طیش میں آکر اسے قتل کر دیا، مقتولہ کے ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسے گلا کاٹ کر موت کے گھاٹ اتارا گیا۔

    پولیس کے مطابق مقتولہ کی عمر 18 سال تھی اور شادی اس کی مرضی سے ہوئی تھی۔ تاہم پڑوسیوں کا کہنا ہے کہ شادی کے دوسرے روز ہی انہوں نے گھر سے لڑائی جھگڑے کی آوازیں سنیں۔

    مقتولہ کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ دولہا اچھی عادات کا حامل تھا اور بظاہر انہوں نے اس میں کوئی خرابی نہیں پائی۔

  • خاتون کو ہراساں کرنے والے نوجوان کا عبرتناک انجام، ویڈیو دیکھیں

    خاتون کو ہراساں کرنے والے نوجوان کا عبرتناک انجام، ویڈیو دیکھیں

    بھارت میں بیوہ خاتون اور اس کے گھر والوں نے ایک نوجوان کو بے رحمانہ طریقے سے سرعام مار مار کر قتل کردیا، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست تلنگانہ کے منچریال ضلع میں ایک نوجوان کی دل دہلانے والے قتل کی واردات سامنے آئی ہے، محبت کے نام پر ایک بیوہ کو ہراساں کرنے والے مہیش نامی نوجوان کو بیوہ اور اس کے گھر والوں نے پتھر سر کچل کر مار ڈالا۔

    جب مہیش پر بیوہ خاتون اور اس کے گھر والے حملہ کررہے تھے اس وقت سڑک پر جانے والے راہگیر اور اطراف کے علاقوں کے عوام سب تماشا دیکھ رہے تھے لیکن کوئی بھی انھیں روکنے کے لیے آگے نہیں آیا۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 24 سالہ مہیش اسی گاؤں کی ایک لڑکی سے چند سال قبل محبت کرتا تھا بعد ازاں اس لڑکی کی شادی دوسرے شخص کے ساتھ ہوگئی اور وہ اپنے سسرالی گاؤں میں رہنے لگی جس کا مہیش کو بہت رنج تھا۔

    شادی کے بعد سے مہیش مذکورہ خاتون کو ہراساں کررہا تھا، مہیش نے اس لڑکی کی چند تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل کردی جس کو دیکھنے کے بعد خاتون کے شوہر نے بےعزتی محسوس کرتے ہوئے ایک سال قبل خودکشی کرلی تھی۔

    شوہر کی خودکشی کے بعد خاتون اپنے والدین کے پاس آگئی جس کے بعد مہیش اسے تنگ کرنا روز کا معمول بنا لیا، کئی بار پولیس اسٹیشن میں مہیش کے خلاف شکایت بھی کی گئی لیکن اس کے رویہ میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

    مہیش کی ان حرکتوں کو برداشت نہ کرتے ہوئے بیوہ خاتون نے اپنے گھر والوں کے ساتھ مل کر سڑک پر ہی مہیش کو پکڑ لیا پہلے اس پر تشدد کیا اور بعد ازاں سر پر وزنی پتھر سے مار مار کر قتل کردیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

  • کراچی : کبوتر بازی کے جھگڑے نے ایک شخص کی جان لے لی

    کراچی : کبوتر بازی کے جھگڑے نے ایک شخص کی جان لے لی

    کراچی : کبوتر بازی کے دوران ہونے والے جھگڑے میں ایک شخص گولیاں لگنے سے ہلاک ہوگیا، ملزم واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن گلشن ضیاء میں فائرنگ سے ایک شخص کی ہلاکت کا واقعہ پیش آیا ہے۔

    اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کبوتر بازی پر ہونے والے جھگڑے میں پرویز نامی شخص کا قتل ہوا ہے۔

    پولیس کے مطابق مقتول پرویز کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے تھا، جس کا 20 روز قبل دوسری سیاسی جماعت کے ایک کارکن سے جھگڑا ہوا تھا۔

    مقتول پرویز نے ملزم ندیم کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا جس پر وہ عدالت سے سزا ملنے کے بعد جیل چلا گیا تھا جس کا اسے بہت رنج اور غصہ تھا۔

    گزشتہ روز ملزم ندیم جیل سے ضمانت پر رہا ہوکر واپس آیا اور آج موقع پاکر پرویز پر اندھا دھند فائرنگ کردی، پرویز نے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا۔ واردات کے بعد ملزم ندیم موقع سےفرارہوگیا، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش جاری ہے۔

  • روزگار کیلئے بیرون ملک جانے والا نوجوان کراچی میں قتل

    روزگار کیلئے بیرون ملک جانے والا نوجوان کراچی میں قتل

    کراچی : پنجاب سے روزگار کیلئے بیرون ملک جانے والا نوجوان کراچی میں قتل کردیا گیا، مقتول کی لاش نیشنل ہائی وے ملیرندی سے ملی۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر منڈی بہاءالدین سے روزگار کیلئے بیرون ملک جانے والے نوجوان عمر مختار کو نامعلوم افراد  نے کراچی میں قتل کردیا، نوجوان کی لاش گزشتہ روز شاہ لطيف تھانے کی حدود سے ملی۔

    نوجوان کے قتل کا مقدمہ اس کے والد کی مدعیت میں شاہ لطیف تھانے میں درج کرلیا گیا، اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ منڈی بہاءالدین کا نوجوان عمر مختار پہلے حیدرآباد پھر کراچی کپڑا خریدنے آیا تھا۔

    مقتول عمر مختار منڈی بہاءالدین کارہائشی ہے، مقدمے میں قتل سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں، والد کے مطابق بیٹا تعلیم مکمل کرنے کیلئے بیرون ملک جانے کی تیاری کررہا تھا، وہ کپڑے کا کام کرتا تھا، یہ کہہ کر گیا تھا حیدرآباد جارہا ہے پھرکراچی جائیگا۔

    اہل خانہ نے پولیس کو بتایا کہ 2مارچ کو عمر نے کراچی پہنچ کر مجھے بتایا کہ خیریت سے پہنچ گیا ہے، ہم نے بیٹے کو کپڑاخریدنے کیلئے ایک لاکھ 10ہزار روپے ٹرانسفر کیے۔

    3مارچ کو تھانے سے پتا چلا کہ نیشنل ہائی وے ملیرندی سے اس کی لاش ملی ہے، مقتول کی جیب سے شناختی کارڈ اوردیگرچیزیں ملی ہیں۔

    مقتول کے والد نے بتایا کہ میرے بیٹے کو نامعلوم ملزمان نے تشدد کا نشانہ بنا کرقتل کیا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردیں۔

  • خالد رضا کا قتل: ہائی پروفائل کیس سی ٹی ڈی کو بھجوانے کا فیصلہ

    خالد رضا کا قتل: ہائی پروفائل کیس سی ٹی ڈی کو بھجوانے کا فیصلہ

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں ماہر تعلیم خالد رضا کو قتل کیے جانے کا کیس محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کو بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر بلاک 7 میں ماہر تعلیم خالد رضا کے قتل کے 2 روز بعد پولیس حکام نے کیس کو محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کو بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ قتل کی ذمہ داری دہشت گرد تنظیم کی جانب سے قبول کی گئی تھی، بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ملوث ہونے کا اشارہ بھی ملا تھا۔

    پولیس کے مطابق قتل کیس میں دہشت گردی کا معاملہ سامنے آنے پر کیس سی ٹی ڈی کو بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا، سی ٹی ڈی کی جانب سے اب جلد کیس پر کام شروع کردیا جائے گا۔

    خیال رہے کہ 26 فروری کی رات خالد رضا کو ان کے گھر کی دہلیز پر گولی مار کر قتل کیا گیا تھا، تفتیشی حکام کے مطابق اسلام آباد میں امتیاز عالم کا قتل، محمود آباد میں ظہور نامی شہری کا قتل بھی اسی سلسلے کی کڑی ہوسکتی ہے۔

    تفتیشی حکام نے دعویٰ کیا تھا کہ قتل کی تینوں وارداتوں کے حوالے سے تفتیش کی جارہی ہے۔