Tag: murder

  • کاروباری شخصیت کی بیٹی کا قتل، وزیراعلیٰ پنجاب کا نوٹس

    کاروباری شخصیت کی بیٹی کا قتل، وزیراعلیٰ پنجاب کا نوٹس

    صوبائی دارالحکومت لاہور میں دلخراش واقعہ رونما ہوا ہے، جہاں معروف کاروباری شخصیت کی بیٹی کو گھر میں قتل کردیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے مسلم ٹاؤن میں کاروباری شخصیت کی بیٹی کو قتل کردیا گیا ہے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچی اور لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لئے اسپتال منتقل کیا۔

    پولیس کے مطابق ابتدائی پوچھ گچھ کے دوران مقتولہ کے لے پالک بیٹے فہد کو حراست میں لے لیا گیا ہے جبکہ گھریلو ملازمہ چالیس سالہ رضیہ کو بھی شامل تفتیش کیا گیا ہے۔

    پولیس حکام نے بتایا کہ مقتولہ کے 2 بیٹے اور ایک بیٹی تینوں لے پالک ہیں جبکہ مقتولہ کا خاوند امریکا میں مقیم ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: لاہور میں ملزمان نے بھائی پر تشدد کرکے بہن کو اغوا کرلیا

    وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور میں کاروباری شخصیت کی بیٹی کےقتل کے واقعےکا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹرجنرل پولیس سے رپورٹ طلب کرلی ہے اور ملزمان کی گرفتاری جلدیقینی بنانےکی ہدایت کی ہے۔

    حمزہ شہباز نے اپنے بیان میں کہا کہ واقعےکی ہر پہلو سے تحقیقات کی جائے،ملزمان کو قانون کی گرفت میں لاکرمزید کارروائی کی جائے،مقتولہ کے لواحقین کو ہر صورت انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

  • بھارتی گلوکار کے قتل سے چند لمحوں قبل کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر

    بھارتی گلوکار کے قتل سے چند لمحوں قبل کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر

    گزشتہ روز بھارتی پنجاب میں قتل ہونے والے معروف گلوکار سدھو موسے والا کی قتل سے چند لمحوں قبل کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی، پولیس نے فوٹیج کی چھان بین شروع کردی۔

    پنجاب کے مقبول گلوکار سدھو موسے والا کے قتل کے بعد ایک سی سی ٹی وی ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں دو کاریں سدھو موسے والا کی کار کا پیچھا کرتی نظر آرہی ہیں، یہ ویڈیو واقعہ سے عین پہلے کی ہے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ موسے والا سیاہ رنگ کی کار میں ہیں اور ان کی گاڑی کے بالکل پیچھے 2 کاریں ہیں۔

    پولیس اب ان دونوں کاروں کو تلاش کر رہی ہے، ہریانہ اور دیگر ریاستوں کی پولیس کو بھی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ پولیس دیگر سی سی ٹی وی فوٹیجز کی بھی چھان بین کر رہی ہے۔

    پنجاب کے ڈی جی پی وی کے بھاورا نے کہا ہے کہ موسے والا کا قتل گروہوں کی باہمی دشمنی کا نتیجہ لگتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ قتل کی تحقیقات کے لیے خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی جائے گی۔

    ڈی جی پی کا کہنا تھا کہ سدھو موسے والا کے پاس ایک پرائیوٹ بلٹ پروف گاڑی تھی، لیکن وہ اسے واقعہ کے وقت اپنے ساتھ نہیں لے گئے تھے۔

    انہوں نے کہا کہ اپنے گھر سے نکلنے کے بعد، موسے والا ضلع مانسا میں دو دیگر افراد کے ساتھ اپنی گاڑی خود چلا رہے تھے، ان کی گاڑی کے آگے اور پیچھے سے 2، 2 گاڑیاں آئیں اور ان کی گاڑی پر فائرنگ کی۔ جب انہیں اسپتال لے جایا گیا تو وہاں انہیں مردہ قرار دے دیا گیا۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز قتل ہونے والے شوبھدیپ سنگھ سدھو، جنہیں پیار سے موسے والا کہا جاتا ہے، 17 جون 1993 کو پیدا ہوئے۔

    وہ موسیٰ والا گاؤں کے رہنے والے تھے، لوگ شوبھدیپ کو ان کی گلوکاری کی وجہ سے جانتے تھے۔ موسے والا نے الیکٹریکل انجینئرنگ میں ڈگری حاصل کی تھی اور ان کی والدہ گاؤں کی سرپنچ تھیں۔

  • کراچی: ماں بیٹی کا لرزہ خیز قتل، وجہ کیا تھی؟

    کراچی: ماں بیٹی کا لرزہ خیز قتل، وجہ کیا تھی؟

    کراچی: شہر قائد میں نامعلوم ملزمان نے گھر میں گھس کر ماں اور بیٹی کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور فرار ہوگئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے ناظم آباد نمبر چار کے ایک گھر میں فائرنگ سے دو خواتین جاں بحق ہوگئیں ہیں۔

    پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ 15 پر کال موصو ل ہوئی اور جب اہلکار جائے حادثے پر پہنچے تو گھر میں دو خواتین کی لاشیں پڑی تھیں ،جن کے بارے میں بتایا گیا کہ یہ دونوں ماں بیٹی تھی۔

    واقعے کے بعد پولیس نے تحقیقات کا آغاز کیا، ابتدائی تحقیقات کے مطابق ماں بیٹی گھر میں اکیلے تھے، ایک بجے کے قریب گھریلو ملازمہ آئی تو لاشوں کا علم ہوا، ایک لاش صوفے پر ملی دوسری بیڈ پر موجود تھی، جائے واردات سے نائن ایم ایم کا ایک خول اور ایک سکہ ملا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: کراچی میں ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ادھیڑ عمر چاچا ڈکیت گرفتار

    پولیس کے مطابق مقتولہ روبینہ کے شوہر کی دو شادیوں کی اطلاع ملی ہے، مقتولہ کے شوہر کا دوسرا گھر گلشن میں ہے۔

    قتل سے متعلق پولیس نے بتایا کہ دونوں خواتین کو سر میں گولی ماری گئی ہے، واقعہ ذاتی دشمنی لگتا ہے، ممکنہ طورپر مقتولین قاتل کو جانتے تھے، تاہم مزید شواہد حاصل کرنے کے لئے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

  • ہوٹل سے ملنے والی لاش کا معمہ حل ہوگیا، ملزم کے اہم انکشافات

    ہوٹل سے ملنے والی لاش کا معمہ حل ہوگیا، ملزم کے اہم انکشافات

    کراچی : صدر میں ہوٹل میں چھری کے وار سے قتل شخص کی لاش ملنے کا واقعہ میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، دوست کے قاتل نے ویڈیو بیان میں اہم انکشافات کردیے۔

    ویڈیو بیان کے مطابق اسامہ نے دوست یاجد کے ساتھ ہوٹل پہنچ کر ساتھ ناشتہ کیا پھر اسے قتل کردیا، مقتول سے کئی سال تک بلیک میل کرکے بدفعلی کرنے کا بدلہ لیا گیا۔

    دوست نے دوست کا قتل کیوں کیا؟ قاتل اسامہ کا انکشافات پر مبنی ویڈیو بیان اے آر وائی نیوز پر آگیا، ملزم اسامہ کا کہنا ہے کہ مقتول یاجد مجھے غلط کام پر مجبور کرتا تھا اور تنگ کرتا تھا، ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ مقتول سے بلیک میل کرکے بدفعلی کرنے کا بدلہ لیا گیا۔

    قاتل اسامہ کے مطابق میں اور میرا دوست یاجد بونیر سے تعلق رکھتے ہیں، ہم ایک ہی مدرسے میں ساتھ پڑھتےتھے، یہ مجھے غلط کام پر مجبور کرتا تھا، میری شکایت پر یاجد کو مدرسے سے نکال دیا گیا تھا۔

    ملزم اسامہ نے بتایا کہ اس نے مجھے اس دن فون کرکے ہوٹل بلایا تھا، میں سمجھا دوستی کرنے کے لیے بلایا ہے لیکن وہ غلط حرکت کرنے لگا، اس نےچھری نکال کر مجھے ڈرایا اور مارنے لگا۔

    اسامہ کے مطابق میں نے اسے لات ماری تو وہ دور جاگرا، میں نے اسے مکے مارے، پھر میں نے چھری کے وار کرکے اسے قتل کردیا، اگر اسے نہ مارتا تو وہ مجھے قتل کردیتا۔

    ملزم نے کہا کہ میں واردات کے بعد بونیر فرار ہورہا تھا کہ پولیس نے مجھے اسٹاپ سے گرفتار کرلیا، مجھ سے دوست یاجد کا فون بھی برآمد ہوا ہے۔

    ایس ایچ او صدر عرفان میو نے بتایا کہ ملزم بونیر فرار ہونے کی کوشش کررہا تھا،24گھنٹے کے اندر گرفتارکیا، آج ملزم کوعدالت میں پیش کرکے ریمانڈ لیا جائے گا۔

    ایس ایچ او کے مطابق ملزم کو ٹیکنیکل طریقے سے24گھنٹےکے اندر گرفتار کیا گیا، آج ملزم کوعدالت میں پیش کرکے ریمانڈ لیا جائےگا۔

  • کراچی: لیاری میں خاتون قتل کے بعد زیادتی کا نشانہ بنادی گئیں

    کراچی: لیاری میں خاتون قتل کے بعد زیادتی کا نشانہ بنادی گئیں

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں خاتون کی لاش ملنے کا معمہ حل ہوگیا، مقتولہ کو قتل کرنے کے بعد زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، ملزم گرفتار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لیاری چیل چوک کے قریب 18 جنوری کو خاتون کی لاش ملنے کا معمہ حل ہوگیا، مقتولہ سمیرہ ناز کو الیکٹریشن نے قتل کر کے زیادتی کا نشانہ بنایا۔

    ایس ایس پی سرفراز نواز کا کہنا ہے کہ خاتون کو قتل کر کے زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزم فرحان کو، جو پیشے سے الیکٹریشن ہے، کلا کوٹ سے گرفتار کیا گیا۔

    پولیس کے مطابق ملزم گھر کے کاموں کے لیے اکثر مقتولہ کے گھر آتا جاتا رہتا تھا، ملزم کا کہنا ہے کہ اکثر گھر کے کام کی وجہ سے اس کی خاتون سے بات چیت تھی۔

    پولیس کے مطابق ملزم 18 جنوری کو مقتولہ کے گھر لائٹ ٹھیک کرنے پہنچا، ملزم نے موقع دیکھ کرخاتون کو قتل کیا پھر زیادتی کا نشانہ بنایا، قتل کرنے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا تھا۔

    ملزم کے خلاف قتل کی دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

  • کراچی میں رواں سال کے12دن شہریوں پر بجلی بن کر گرے

    کراچی میں رواں سال کے12دن شہریوں پر بجلی بن کر گرے

    کراچی : شہرقائد کے باسی گزشتہ بارہ دن میں نہ صرف اپنے مال، قیمتی املاک بلکہ جانوں سے بھی گئے، صرف ڈکیتی مزاحمت پر5افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ڈاکوؤں کی دیدہ دلیری بڑھتی چلی جارہی ہے، سال کے پہلے مہینے میں بارہ روز کے دوران پانچ افراد گولیوں کا نشانہ بن کر زندگی کی بازی ہار گئے۔

    اس حوالے سے جاری ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ڈکیتی کی ان وارداتوں کےدوران مزاحمت پر29 شہری زخمی بھی ہوئے جنہیں مختلکف اسپالوں میں طبی امداد دی گئی۔

    رپورٹ کے مطابق گزشتہ12روزمیں ڈکیتی کی متعددوارداتیں ہوئیں، مجموعی طور پر 3کروڑ25لاکھ سے زائد کی رقم لوٹی گئی، رواں سال کے پہلےماہ کی پہلی بڑی ڈکیتی کلفٹن میں ہوئی۔

    مسلح ملزمان نےشہری کو75لاکھ لوٹنے کے دوران مزاحمت پر قتل کردیا، رواں سال کی دوسری بڑی ڈکیتی پریڈی تھانےکی حدودمیں ہوئی۔

    موبائل کمیونیکیشن کے دفتر سے4ملزمان48لاکھ روپے لوٹ کر لے گئے، مختلف وارداتوں میں5تولے سے زائد سونا لوٹ لیا گیا۔

    گھروں میں ڈکیتی کے دوران 11قیمتی گھڑیاں اور لیپ ٹاپ لوٹے گئے،12روزمیں شہریوں سےدرجنوں موبائل فون چھین لےگئے۔

    مسلح ملزمان نے ایک شاٹ گن،2پستول اور2رائفلز بھی چھینیں، مویشی چور8قیمتی جانور بھی گاڑی میں ڈال کر لے گئے، صبح سویرے تالا توڑکر2دکانوں سے10لاکھ کے موبائل چوری کرلیے گئے۔

    رات گئے بلدیہ سعیدآباد میں شہری کو نامعلوم افراد نے گولی مار کر قتل کردیا، ویرباندھ کو75لاکھ، بزرگ کو موبائل فون لوٹنے کے دوران قتل کیا گیا، مقتول شاہ رخ کو اس کی والدہ اوربہن سے سونےکی چوڑیاں اتروانے کے بعد قتل کیا گیا۔

  • ڈاکٹر کی اپنے گھر میں پراسرار موت : خودکشی ہے یا قتل؟

    ڈاکٹر کی اپنے گھر میں پراسرار موت : خودکشی ہے یا قتل؟

    حیدرآباد : بھارت میں آئے روز حالات سے دلبرداشتہ لوگ خودکشیاں کررہے ہیں اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ان کی تعداد میں تشویشناک حد تک اضافہ ہورہا ہے۔

    کچھ اسی طرح کا واقعہ بھارتی ریاست تلنگانہ کے شہر حیدرآباد میں پیش آیا جہاں ایک ڈاکٹر نے زہریلی دوا کھا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

    یہ واقعہ ایس آر نگر پولیس اسٹیشن کی حدود میں پیش آیا، متوفی کی شناخت اے پی کے کڑپہ ضلع کے 29سالہ ڈاکٹر بدویلو راج کمار کے طور پر ہوئی ہے۔

    ڈآکٹر راج کمار امیرپیٹ شیامکرن روڈ پر ایک پرائیویٹ اسپتال میں ڈاکٹر کے طور پر کام کرتا تھا اور بائیکے گوڈا میں کرائے کے مکان میں اکیلا رہتا تھا۔ اس نے جمعہ کو ایک دوست کو فون کیا اور کہا کہ وہ ٹھیک نہیں ہیں۔

    بعد ازاں دوست نے اسے دوبارہ رابطہ کیا لیکن جواب نہیں ملا، مشکوک ہونے پر اس نے ایک اور ڈاکٹر سری کانت کو اس کی اطلاع دی جس کے بعد راج کمار کو فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا جہاں اسے جائے وقوعہ پر ہی مردہ قرار دے دیا گیا۔

    پولیس نے متوفی کے والد کونڈی پالی سباراؤ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرایا ہے ان کا کہنا ہے کہ میرے بیٹے کو زہر دیا گیا ہے، بعد ازاں رپورٹ میں بھی جسم کے اندر زہریلی چیز کے اثرات پائے گئے۔

  • سفاک ماں کے ہاتھوں 5ماہ کی بیٹی کا لرزہ خیز قتل

    سفاک ماں کے ہاتھوں 5ماہ کی بیٹی کا لرزہ خیز قتل

    نیوجرسی : امریکہ میں سفاک ماں نے اپنی کمسن بیٹی کو چھریوں کے وار کرکے قتل کردیا، پولیس نے ملزمہ کے قبضے سے آلہ قتل برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں بتایا  گیا ہے کہ امریکی ریاست نیو جرسی کے علاقے پینس کروو میں ایک ایسا واقعہ پیش آیا جسے دیکھ کر اہل علاقہ کے ہوش اڑگئے۔

    Kristhie Alcazar

    کرسٹی الکازر نامی ملزمہ پر الزام ہے کہ اس نے اپنی 5 ماہ کی معصوم بیٹی کے سینے پر چھریوں کے کئی وار کیے جس کے سبب بچی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔

    مقامی میڈیا کے مطابق پینس کروو پولیس نے واقعے کی اطلاع ملنے پر جمعہ کی رات کرسٹی الکازر کو گرفتار کیا اور اس پر اپنی 5 ماہ کی بیٹی کی موت کے سلسلے میں قتل کا الزام عائد کیا۔

    پولیس نے جائے وقوعہ سے شیر خوار بچی کی لاش برآمد کرکے مزید کارروائی کیلئے اسپتال روانہ کردیا۔ بچی کے سینے پر چھریوں کے واضح نشانات پائے گئے۔

    پولیس کے مطابق یہ واقعہ ہیلمس کوولین کے قریب پینس گروو گارڈنز اپارٹمنٹس میں پیش آیا۔ تفتیش کاروں نے جائے وقوعہ سے متعدد چاقو اور دیگر شواہد برآمد کیے ہیں۔

    کمپلیکس کے ایک رہائشی شخص کے مطابق الکازر بیٹی کو قتل کرنے سے پہلے فون پر کسی سے جھگڑا کررہی تھی تاہم پولیس نے اس بات کی تصدیق نہیں کی ہے کہ ملزمہ کس سے بحث کر رہی تھی لیکن اس بات کی تصدیق کی ہے کہ الکازر کا شوہر اس وقت گھر پر موجود نہیں تھا۔

    پولیس حکام نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ ملزمہ الکازر نے جرم کا اعتراف کیا ہے کہ اس نے اپنی بچی کو قتل کرنے کیلئے اس کے سینے میں چھری کے کئی وار کیے۔ پولیس کے مطابق ملزمہ کو اپنے اس عمل پر کوئی پچھتاوا نہیں ہے۔

  • لاہور :  گاڑی پر بیٹھنے سے منع کرنے پر تین بھائیوں کا قتل، مقدمہ درج

    لاہور : گاڑی پر بیٹھنے سے منع کرنے پر تین بھائیوں کا قتل، مقدمہ درج

    لاہور: شاہدرہ ٹاؤن میں گاڑی پر بیٹھنے سے منع کرنے پر تین بھائیوں کو قتل کردیا گیا ، پولیس نے 12 کے قریب ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے شاہدرہ ٹاؤن میں گاڑی پر بیٹھنے سے منع کرنے پر فائرنگ کرکے تین بھائیوں کو قتل کردیا گیا، دو بھائی موقع پر جبکہ ایک اسپتال پہنچ کر دم توڑ گیا تھا۔

    پولیس نے مقتولین کے بھائی طاہر محبوب کی مدعیت میں 12 کے قریب ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے، مقدمہ قتل ، دہشت گردی، اقدام قتل اور دیگر سنگین دفعات کے تحت درج کیا گیا۔

    مقدمے میں نامزد ملزمان کی گرفتاری کےلئے آپریشنز اور انویسٹی گیشن کے افسران پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دے دی گئی، خصوصی ٹیموں نے ملزمان کی گرفتاری کےلئے مختلف علاقوں میں چھاپے مارنے شروع کر دیئے ہیں۔

    ڈی آئی جی انویسٹیگیشن کا کہنا ہے کہ تہرے قتل میں ملوث ملزمان کو جلد ہی گرفتار کر لیا جائے گا۔

  • ڈپریشن کا شکار بھائیوں نے پورے خاندان کو قتل کر کے خودکشی کرلی

    ڈپریشن کا شکار بھائیوں نے پورے خاندان کو قتل کر کے خودکشی کرلی

    امریکا میں 2 بنگلہ دیشی نژاد بھائیوں نے شدید ڈپریشن کے باعث اپنے گھر کے تمام افراد کو قتل کر کے خودکشی کرلی، سنسنی خیز واقعے نے پورے علاقے کو ہلا کر رکھ دیا۔

    امریکی میڈیا کے مطابق بنگلہ دیشی نژاد خاندان چند سال قبل ہی امریکی ریاست نیویارک سے ٹیکسس منتقل ہوا تھا اور بظاہر ان کا خاندان انسان دوست اور محبت بانٹنے والا تھا۔

    رپورٹ کے مطابق ٹیکسس کے شہر ڈلاس کی پولیس کے مطابق مذکورہ واقعہ 6 اپریل کو پیش آیا اور پولیس نے گھر سے اہلخانہ کے تمام اراکین کی لاشیں برآمد کرلیں۔

    پولیس کے مطابق گھر سے برآمد ہونے والے ڈیٹا اور سوشل میڈیا پوسٹس سے معلوم ہوتا ہے کہ تمام اہلخانہ کو دو بھائیوں نے قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی۔ 2 بھائیوں 21 سالہ تنویر توحید اور 19 سالہ فرحان توحید نے اہلخانہ کے باقی دیگر 4 افراد کو پہلے قتل کیا، جس کے بعد انہوں نے خود کو بھی گولیاں مار لیں۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ اہل خانہ کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کرنے والے دونوں بھائیوں نے انسٹاگرام پر ایک طویل پوسٹ بھی شیئر کی، جس میں دونوں نے اپنی ذہنی صحت اور ڈپریشن پر کھل کر بات کی اور بتایا کہ وہ کس قدر تنگ آچکے تھے۔

    مذکورہ واقعے کے بعد تنویر توحید کا انسٹاگرام اکاؤنٹ غیر فعال کردیا گیا۔

    تنویر توحید نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ وہ کس قدر ڈپریشن کا شکار تھے اور انہوں نے ذہنی پریشانی سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے کس طرح کے علاج کروانے سمیت خود کو اذیت دینے کے سلسلے شروع کر رکھے تھے۔

    ساتھ ہی فرحان توحید کی ڈپریشن کا بھی بتایا گیا اور لکھا گیا کہ وہ بھی کس قدر ذہنی اضطراب اور پریشانی کا شکار تھے۔

    پولیس اور ذہنی صحت و جرائم پر نظر رکھنے والے ماہرین کا خیال ہے کہ دونوں بھائیوں میں سے کسی ایک بھائی نے خاندان کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کا منصوبہ تیار کیا ہوگا اور دوسرے نے منصوبے پر آمادگی کا اظہار کیا ہوگا۔

    دونوں بھائیوں نے 77 سالہ دادی الطاف النسا، 56 سالہ والدہ آئرن الاسلام، 54 سالہ والد توحید الاسلام اور 19 سالہ بہن فرحین توحید کو فائرنگ کرکے قتل کیا، اہلخانہ کو قتل کرنے کے بعد ممکنہ طور پر دونوں بھائیوں نے ایک دوسرے کو تھوڑے فاصلے سے فائرنگ کر کے ہلاک کیا۔

    ڈپریشن کے باعث اہلخانہ کو قتل کر کے خودکشی کرنے والے دونوں بھائیوں کے کلاس فیلوز نے بتایا کہ بظاہر دونوں بھائی ٹھیک لگتے تھے جبکہ ان کا خاندان بھی ٹھیک اور محبت کرنے والا تھا مگر اچانک اس واقعے نے سب کو حیران کردیا ہے۔