Tag: Murders

  • ماں کی محبت لفظوں کی محتاج نہیں ہوتی، کرینہ کپور

    ماں کی محبت لفظوں کی محتاج نہیں ہوتی، کرینہ کپور

    بالی ووڈ میں ’بیبو‘ کے نام سے مشہور معروف اداکارہ کرینہ کپور نے کہا ہے کہ ماں کی محبت کی مخصوص زبان نہیں یہ ایک خوبصورت احساس ہوتا ہے۔

    بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور اپنی نئی فلم ’’دی بکنگھم مڈررس ‘‘ کی پروموشن میں مصروف ہیں،  اس فلم کی ہدایتکاری ہنسل مہتا نے انجام دیئے ہیں، فلم میں کرینہ کپور نے جسمیت بھمرا عرف جیس کا کردار نبھایا ہے۔

    گزشتہ روز اداکارہ کرینہ کپور نے فلم کے ٹریلر کے لانچ کی تقریب میں شرکت کے بعد فلم میں اپنے کردار کے تعلق سے بات چیت کی، جہاں انہوں نے بتایا کہ کس چیز نے فلم میں انہیں اپنے کردار سے جوڑے رکھا۔

    کرینہ نے میڈیا سے بات کے دوران کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ ماں کی محبت کی کوئی زبان نہیں ہوتی، یہ ایک خوبصورت احساس ہوتا ہے۔ میں چونکہ ایک ماں ہوں اس لئے سمجھتی ہوں کہ ماں کی محبت کی  مخصوص زبان نہیں ہوتی۔

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ ماں کی آنکھوں ہی میں اس کی محبت اور اس کا درد نمایاں ہوتا ہے، اس رشتے کی اہمیت یہ ہے کہ ایک ماں کی آنکھیں سب کچھ بیان کر دیتی ہیں۔

    کرینہ کپور نے مزید کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ اسی چیز نے فلم میں مجھے اپنے کردار سے جوڑے رکھا، مجھے لگا کہ یہی صحیح وقت ہے اس کردار کو محسوس کرنے کا اور فلم کے کردار کو بخوبی نبھانے کا۔

    خیال رہے کہ اس فلم میں رنویر برار اور کیتھ ایلن نے کلیدی کردار ادا کئے ہیں، فلم کو ایکتا کپور، شوبھا کپور اور کرینہ کپور نے بالاجی ٹیلی فلمز اور ٹی بی ایم فلمز کے تحت پروڈیوس کیا ہے، فلم 13 ستمبر کو سنیما میں ریلیز کی جائے گی۔

  • رشتہ نہ دینے پر ایک ہی گھر کے 4 افراد قتل، مجرم کی رحم کی اپیل مسترد

    رشتہ نہ دینے پر ایک ہی گھر کے 4 افراد قتل، مجرم کی رحم کی اپیل مسترد

    کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے رشتہ نہ دینے پر ایک ہی گھر کے 4 افراد کو قتل کرنے والے مجرم کی رحم کی اپیل مسترد کردی اور سزائے موت کا فیصلہ رکھا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق رشتہ نہ دینے پر ایک ہی گھر کے 4 افراد کو قتل کرنے کے کیس میں مجرم کی سزائے موت کے خلاف اپیل پر فیصلہ سنا دیا گیا۔

    سندھ ہائی کورٹ نے مجرم افتحار احمد کی بریت کی اپیل مسترد کردی، ہائی کورٹ کی جانب سے ماڈل کورٹ کا سزائے موت کا فیصلہ برقرار رکھا گیا ہے۔

    اس سے قبل لاہور کی ایک سیشن عدالت نے بچوں کے گلی میں شور کرنے پر اندھا دھند فائرنگ کرنے والے 90 سالہ ‏مجرم کو سزائے موت سنائی تھی۔

    مجرم کی فائرنگ سے نوریز مسیح نامی بچہ قتل جبکہ بچے کی ماں اور بہن زخمی ہوئے تھے۔

    عدالت نے اقدام قتل کی دفعہ کے تحت مجرم کو 10 سال قید اور 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا ‏سنائی۔

  • پیرس : یہودی میوزیم پر حملہ کرنے والے داعشی پر فرد جرم عائد

    پیرس : یہودی میوزیم پر حملہ کرنے والے داعشی پر فرد جرم عائد

    پیرس : فرانسیسی عدالت نے برسلز میں واقع یہودی میوزیم میں گھس کر فائرنگ چار  یہودیوں کو قتل کرنے والے داعشی پر فرد جرم عائد کردی۔

    تفصیلات کے مطابق فرانسیسی عدالت نے برسلز میں چار یہودیوں کے قتل کرنے والے داعش کے رکن 33 سالہ مہدی نیمونچی کو قصور وار ٹہراتے ہوئے فرد جرم عائد کردی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کاکہنا ہے کہ داعشی شخص نے مئی 2014 میں برسلز میں واقع یہودی میوزیم میں داخل ہوکر کلاشنکوف سے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی تھی جس کے نتیجے میں تین افراد موقع پر ہلاک جبکہ ایک شخص اسپتال دم توڑ گیا تھا۔

    خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ عدالت نے یہودی مخالف حملہ کرنے اور یہودیوں کو قتل کرنے کےلیے کیے گئے حملے میں ملوث ہونے اور اسلحہ کرنے کے الزام میں نیسر بیندر پر بھی فرد جرم عائد کی گئی ہے۔

    برطانوی میڈیا کے مطابق عدالت نے دونوں ملزمان پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے کیس کی سماعت اگلی تاریخ تک ملتوی کرد۔

    برسلز حملے میں دو اسرائیلی سیاح، ایک رضا کار اور عجائب گھر کی ریسپشنسٹ ہلاک ہوئی تھی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ فرانسیسی حکومت مذکورہ شخص کو پہلے سے جانتی ہے کیوں کہ 33 اسلہ داعشی اس سے قبل چوری کے الزام میں 5 برس قید کاٹ چکا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ مہدی نیمونچی سنہ 2013 میں داعش میں شمولیت اختیار کرنے کےلیے شام چلا گیا تھا جہاں اس نے ایک سال داعش کے ساتھ دہشت گردانہ کارروائیوں میں حصّہ لیا۔

  • سامعہ شاہد قتل کیس، عدالت کا فریقین سے 24 نومبر کو جواب طلب

    سامعہ شاہد قتل کیس، عدالت کا فریقین سے 24 نومبر کو جواب طلب

    لاہور: ہائی کورٹ نے غیرت کے نام پر قتل ہونے والی برطانوی شہری سامعہ شاہد کے قتل کی تفتیش اور ٹرائل لاہور منتقل کرنے کے لیے دائر درخواست پر ملزمان سمیت  فریقین  کو دوبارہ نوٹس جاری کردیے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں برطانوی خاتون شہری سامعہ شاہد قتل کی کیس سماعت جسٹس سردار شمیم کی سربراہی میں کی گئی۔ اس موقع پر مدعی کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ برطانوی شہری سامعہ کو اُس کے سابق شوہر شکیل نے مقتولہ کے باپ سے ساتھ مل کر غیرت کے نام پر قتل کیا تھا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ مدعی اور اس کیس کے گواہان کی جان کو شدید خطرات لاحق ہیں  لہذا معاملے کی حساست اور انصاف کے تقاضوں کے پیش نظر مقدمے کی تفیتش اور ٹرائل لاہور منتقل کیا جائے۔

    پڑھیں:  سامعہ شاہد قتل کیس میں پیشرفت،ایس ایچ او گرفتار

     بعدازاں ملزمان کے گواہان نے عدالت سے جواب داخل کرنے کے لیے مہلت طلب کرنے کی درخواست کی جس پر عدالت نے فریقین کو 24 نومبر کے نوٹس جاری کرتے ہوئے اگلی سماعت پر جواب جمع کرنے کے احکامات جاری کیے۔
    یاد رہے کہ پاکستانی نژاد برطانوی خاتون سامعہ شاہد کو 20 جولائی کو قتل کیا گیا تھا جس کا الزام اُن کے سابق شوہد چوہدری شکیل پر عائد کیا گیا تھا، بعد ازاں پولیس نے منگلا کے علاقے میں تعینات مقامی تھانے کے انچارج کو گرفتار کرلیا تھا۔