Tag: Mureed Abbas Murder Case

  • اینکر مرید عباس قتل کیس : ملزم عادل زمان کا شناختی بلاک اور جائیداد ضبط کرنے کا حکم

    اینکر مرید عباس قتل کیس : ملزم عادل زمان کا شناختی بلاک اور جائیداد ضبط کرنے کا حکم

    کراچی : اینکر مرید عباس قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ، عدالت نے ملزم عادل زمان کا شناختی بلاک کرنے کے ساتھ ساتھ منقولہ اورغیر منقولہ جائیداد ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کی سیشن کورٹ میں اینکر مرید عباس قتل کیس کی سماعت ہوئی ، سماعت میں تفتیشی افسر نے عادل زمان کو اشتہاری قرار دینے سے متعلق رپورٹ پیش کی۔

    عدالت نے اشتہاری ملزم عادل زمان کا شناختی بلاک کرنے سمیت منقولہ اورغیر منقولہ جائیداد ضبط کرنے کا حکم دیتے ہوئے مرکزی ملزم عاطف زمان پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقررکردی۔

    عدالت نے کہا کہ ملزم عاطف زمان پر30 جنوری کو فرد جرم عائد کی جائے گی۔

    گذشتہ سماعت میں عدالت نے مفرور ملزم عادل زمان کو اشتہاری قرار دینے کیلئے اشتہارات شائع کرنے کا حکم دیتے ہوئے اردو اورانگریزی میں اشتہارات شائع کرنے کی ہدایت کی۔

    خیال رہے اینکر مریدعباس قتل کیس میں ضمانت خارج ہونے ملزم عادل زمان عدالت سے فرار ہوگیا تھا ، جس پر سپریم کورٹ نے ملزم کو گرفتار کرکے واپس جیل بھیجنے کا حکم دیا تھا۔

  • مریدعباس قتل کیس :مفرور ملزم عادل زمان کو اشتہاری قراردینے  کیلئے اشتہارات شائع کرنے کا حکم

    مریدعباس قتل کیس :مفرور ملزم عادل زمان کو اشتہاری قراردینے کیلئے اشتہارات شائع کرنے کا حکم

    کراچی : عدالت نے مریدعباس قتل کیس میں مفرور ملزم عادل زمان کو اشتہاری قراردینے کیلئے دوبارہ اشتہارات شائع کرنے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساؤتھ میں مریدعباس قتل کیس کی سماعت ہوئی ، سماعت میں مفرور ملزم عادل زمان کو اشتہاری قراردینے کے اشتہار کے نکات پرعدالت نے اعتراض اٹھادیا۔

    عدالت نے تفتشیی افسر کو دوبارہ اشتہارات شائع کرنے کا حکم دے دیا ،آئی او نے بتایا کہ لاہورسےسی سی ٹی وی کی فرانزک ہوگئی،آئندہ سماعت پررپورٹ پیش کریں گے۔

    عدالت نےآئندہ سماعت پرسی سی ٹی وی فوٹیج کی فرانزک رپورٹ طلب کرلی جبکہ 9 جنوری کوتفتیشی افسر سے پیشرفت رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔

    خیال رہے اینکر مریدعباس قتل کیس میں ضمانت خارج ہونے ملزم عادل زمان عدالت سے فرار ہوگیا تھا ، جس پر سپریم کورٹ نے ملزم کو گرفتار کرکے واپس جیل بھیجنے کا حکم دیا تھا۔

  • مرید عباس قتل کیس : سپریم کورٹ نے عادل زمان کی ضمانت کالعدم قرار دے دی

    مرید عباس قتل کیس : سپریم کورٹ نے عادل زمان کی ضمانت کالعدم قرار دے دی

    کراچی : سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے مرید عباس قتل کیس کے مرکزی ملزم عادل زمان کی ضمانت منسوخی سے متعلق فیصلہ جاری کردیا، عدالت نے ملزم کی ضمانت کا حکم کالعدم قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں مرید عباس قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا، سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ عینی شاہدین عمر ریحان اور اسامہ کے مطابق عادل زمان موقع پر موجود تھا۔

    فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عادل زمان خضرحیات اور مرید کے قتل کے وقت عاطف زمان کے ساتھ تھا، ملزم کو گواہوں نے شناخت پریڈ کے دوران شناخت بھی کرلیا تھا، دستاویز سے ثابت ہوتا ہے کہ واردات میں اسلحہ بھی عادل زمان کا استعمال ہوا۔

    سپریم کورٹ کے مطابق شواہد عادل زمان کو عاطف زمان کا شریک ملزم ثابت کرنے کیلئے کافی ہیں، ضمانت پر رہائی کا ناجائز استعمال اور ٹھوس شواہد ہونا الگ الگ معاملہ ہے، عادل زمان کے خلاف تسلیم شدہ حقائق بیان کئے گیے۔

    فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سندھ ہائی کورٹ کی آبزرویشن دستیاب شواہد سے مطابقت نہیں رکھتی، ہائیکورٹ نے ضمانت دیتے ہوئے اہم شواہد اورحقائق کو نظر انداز کیا، ہائیکورٹ کی جانب سے عادل زمان کی ضمانت کا حکم کالعدم قرار دیا جاتا ہے، سپریم کورٹ نے ہدایت کی ہے کہ ٹرائل کورٹ آزادانہ ٹرائل کرکے کیس کا فیصلہ سنائے۔

    مزید پڑھیں : مرید عباس کیس ، ضمانت خارج ہونے پر عادل زمان عدالت سے فرار

    واضح رہے کہ اینکر مرید عباس قتل کیس میں ضمانت خارج ہونے ملزم عادل زمان عدالت سے فرار ہوگیا تھا، جس پر سپریم کورٹ نے ملزم کو گرفتار کرکے واپس جیل بھیجنے کا حکم دیا۔

    خیال رہے اہلیہ زارا عباس نے اپنے شوہر کے قاتلوں سے صلح کرنے سے انکار کرتے ہوئے  کہا تھا مریدعباس کے قتل کاہرگز سودا نہیں کرسکتی، کیس جتنا بھی طویل چلے مکمل طور پر پیروی کروں گی۔

  • مرید عباس قتل کیس : بیوہ نے اے ٹی سی فیصلے کے خلاف درخواست واپس لے لی

    مرید عباس قتل کیس : بیوہ نے اے ٹی سی فیصلے کے خلاف درخواست واپس لے لی

    کراچی : نیوز اینکر مرید عباس قتل کیس میں مقتول کی بیوہ نے اے ٹی سی کے فیصلے کے خلاف دائر درخواست واپس لے لی، وکیل کا کہنا ہے کہ عاطف زمان اور عادل زمان کے خلاف ٹرائل جلد مکمل کرانا چاہتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں نیوز اینکر مرید عباس قتل کیس سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، سماعت کے دوران مقتول مرید عباس کی بیوہ نے انسداد دہشت گردی کی عدالت (اے ٹی سی) کے فیصلے کے خلاف درخواست واپس لے لی۔

    سندھ ہائی کورٹ نے مدعی کیا جانب سے درخواست واپس لینے پر نمٹادی، اس موقع پر مقتول مرید عباس کی بیوہ کے وکیل نے کہا کہ کیس کا ٹرائل سیشن عدالت میں ہی چلنے دیا جائے، ملزمان عاطف زمان اور عادل زمان کے خلاف ٹرائل جلد مکمل کرانا چاہتے ہیں۔

    یاد رہے کہ مقتول مرید عباس کی بیوہ نے اے ٹی سی کے فیصلے کو ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا، انسداد دہشت گردی کی عدالت نے مرید عباس قتل کیس سے دہشتگردی کی دفعات ختم کی تھیں۔

  • اینکرمرید عباس قتل کیس میں پھر  نیا موڑ

    اینکرمرید عباس قتل کیس میں پھر نیا موڑ

    کراچی : کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے اینکرمرید عباس قتل کیس سے دہشت گردی کی دفعات ختم کردیں ، ملزم عاطف زمان نے دہشت گردی کی دفعات کوچیلنج کیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں اینکرمرید عباس سمیت دو افراد کے قتل کیس میں پھر نیا موڑ آگیا، کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے مقدمے سے دہشت گردی کی دفعات ختم کردیں اور کیس دوبارہ سیشن عدالت بھیج دیا اور کہا لین دین پرقتل کاکیس سیشن عدالت میں چلنا چاہیئے۔

    وکیل صفائی نے دلائل دئیے کہ لین دین کےتنازع پرقتل کا کیس سیشن عدالت میں چلنا چاہیئے، جس پر مدعی کے وکیل کا کہنا تھا کہ قتل کے بعد اب تک علاقے کی مارکیٹیں سنسان ہیں، لوگ خوف زدہ ہیں۔

    عدالت نے فریقین کو سننےکے بعد کیس منتقلی کا حکم دیتے ہوئے سماعت سات اکتوبر تک ملتوی کردی۔

    پولیس کاکہنا ہے کہ مقدمے کی سیشن عدالت منتقلی کے خلاف اعلی عدالت سے رجوع کیا جائےگا ، تفتیشی افسرکے مطابق عاطف زمان نے شہر میں دہشت پھیلائی، ثبوت دیں گے۔

    یاد رہے ملزم عاطف زمان نے دہشت گردی کی دفعات  کو چیلنج کیا تھا ۔

    واضح رہے 3 ماہ قبل ملزم عاطف زمان نے پیسوں کی تنازع پر اینکر مرید عباس اور مشترکہ دوست خضر حیات کو قتل کر دیا تھا، جب پولیس ملزم کو گرفتار کرنے پہنچے، تو اس نے خود کو گولی مار لی، مگر طبی مدد ملنے کے بعد وہ بچ گیا۔

    اس کیس نے ملک بھر میں‌ کھلبلی مچا دی اور کروڑوں کے فراڈ کا انکشاف ہوا، جس میں میڈیا انڈسٹری سمیت مختلف شعبوں کی اہم شخصیات کا پیسہ لگا ہوا تھا۔

    ابتدا میں اپنے جرم کا اعتراف کرنے والے عاطف زمان نے بعد ازاں عدالت میں کیس لڑنے کا فیصلہ کیا تھا۔

  • مرید عباس قتل کیس : دہشت گردی کی دفعات شامل کرنے پر وکیل صفائی کے دلائل طلب

    مرید عباس قتل کیس : دہشت گردی کی دفعات شامل کرنے پر وکیل صفائی کے دلائل طلب

    کراچی : اینکرمرید عباس قتل کیس میں عدالت نے مقدمے میں دہشتگردی کی دفعات شامل کرنے پر وکیل صفائی سے موقف طلب کرلیا۔ فاضل جج نے کہا کہ کیس اے ٹی سی منتقل کرنے کا فیصلہ وکیل صفائی کو سن کر کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ٹی وی اینکر مرید عباس سمیت دو افراد کے قتل کے کیس کی سماعت کراچی سٹی کورٹ میں ہوئی۔ فاضل جج نے مقدمےمیں دہشتگردی کی دفعات شامل کرنے پر وکیل صفائی کے دلائل طلب کرلیے۔

    اس موقع پر عدالت نے ریمارکس دئیے کہ وکیل صفائی کا مؤقف سننے کے بعد کیس انسداد دہشت گردی عدالت منتقل کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ ہائی پروفائل کیس ہے چاہتے ہیں غلطی کی گنجائش نہ رہے اور انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں۔

    دوران سماعت عدالت نے تفتیشی افسر سے پوچھا کہ کیس میں دہشت گردی کی دفعات کن وجوہات پر شامل کی گئیں، تو آئی او نے جواب دیا کہ ملزم نے شہر کے پوش علاقے میں دو افراد قتل کئے، جس سے معاشرے میں خوف وہراس پھیلا۔

    ملزم عاطف زمان پستول لہراتا رہا۔ تفتیشی افسر نے مقدمے کا مکمل ریکارڈ بھی عدالت میں پیش کیا اور بتایا کہ تمام اکائنٹس جن میں پیسہ جمع ہوتا تھا وہ ملزم عاطف زمان کے ہی تھے۔

    پولیس نے فنانشل کرائم کی چھان بین نہیں کی۔ عدالت نے تفتیشی افسر کو سننے کے بعد وکلاء صفائی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

  • مریدعباس قتل  کیس میں  انسداد دہشت گردی کی دفعہ شامل

    مریدعباس قتل کیس میں انسداد دہشت گردی کی دفعہ شامل

    کراچی : پولیس نےاینکرمریدعباس قتل کیس میں دہشت گردی کی دفعہ شامل کردی گئیں، ایس ایس پی کا کہنا ہے قتل کی وجہ سے میڈیا میں کام کرنے والوں میں خوف پھیلا، عدالت ملزم عاطف کو عدالتی ریمانڈ پرجیل بھجوا چکی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں اینکر پرسن مریدعباس سمیت دو افراد کے قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ، پولیس نے ایف آئی آر میں انسداد دہشت گردی کی دفعہ سیون اے ٹی اے شامل کردی۔

    ایس ایس پی نے کہا مرید عباس قتل کی وجہ سےمیڈیا میں کام کرنے والوں میں خوف و ہراس پھیلا، جبکہ خضر حیات کا سرعام قتل کیاگیا۔

    یاد رہے گزشتہ روز مرید عباس قتل کیس میں تفتیشی افسرنےمقدمےمیں اےٹی سی کی دفعہ لگانےکاعندیہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ کیس کاچالان انسداددہشتگردی ایکٹ کےتحت پیش کروں گا ، افسران سےمشاورت کےبعداےٹی سی کی دفعہ شامل کی جائے گی۔

    مزید پڑھیں : اینکر مرید عباس قتل کیس میں اہم موڑ، ملزم کا اقبالی بیان ریکارڈ کرانے سے انکار

    تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ ملزم شاطرہےاوروقوعہ دہشت گردی کے زمرے میں آتاہے، مریدعباس کو عمارت میں اوردوسرے کو روڈ پرقتل کیاگیا، وقوعہ کےبعدبخاری کمرشل میں خوف پھیلا۔

    اس سے قبل زخمی ملزم عاطف زمان کوایمبولینس میں عدالت لایا گیاتھا تاہم اس نے اقبالی بیان ریکارڈ کرانے سے انکار کردیا تھا ، ملزم کا کہنا تھا وکیل کرلیاہےاپنا کیس لڑوں گا، جس کے بعدعدالت نے ملزم کوعدالتی ریمانڈ پرجیل بھجوادیا تھا۔

    واضح رہے کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابان بخاری میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا ، واقعے میں نجی ٹی وی کے اینکر مرید عباس اور ان کے دوست خضر پر عاطف زمان نامی شخص نے فائرنگ کی، فائرنگ سے خضر موقع پر ہی جاں بحق اور مرید عباس اسپتال جاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گئے تھے۔

    پولیس کے مطابق قاتل عاطف زمان نے فائرنگ کے بعد خود کو بھی گولی مار لی، جسے تشویشناک حالت میں نجی اسپتال منتقل کیا گیا، واقعے کی تفتیش کی جارہی ہے۔