Tag: murree

  • اوورسیز پاکستانی خاتون کی زمین پرقبضہ، وزیراعظم کا سخت نوٹس

    اوورسیز پاکستانی خاتون کی زمین پرقبضہ، وزیراعظم کا سخت نوٹس

    اسلام آباد: مری میں اوورسیز پاکستانی خاتون کی زمین پر قبضے پر وزیراعظم عمران خان نے نوٹس لے لیا ہے۔

    ذرائع وزیر اعظم آفس کے مطابق مری میں اوورسیز پاکستانی خاتون کی زمین پرقبضہ ہوا، اوورسیزپاکستانی خاتون کی شکایت پروزیراعظم عمران خان نے نوٹس لیا اور وزیراعظم آفس میں قائم سیٹیزن پورٹل کے زریعے فوری طور پر خاتون سے رابطہ کیا گیا،وزیراعظم کےنوٹس پرمقامی انتظامیہ کی بھی دوڑیں لگ گئیں۔

    ذرائع وزیراعظم آفس کے مطابق قابضین سےخاتون کی زمین واگزار کرائی جارہی ہے، قابضین سےخاتون کی زمین واگزارکرائی جارہی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ قبضہ کرنے والےافراد حکومتی شخصیت کے قریبی رشتہ دارہیں جبکہ حکومتی شخصیت نے معاملےسے اظہار لاتعلقی کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف کارروائی کا عندیہ دیا ہے۔

    یاد رہے کہ رواں سال اکتیس مئی کو آپ کا وزیر اعظم آپ کے ساتھ کے لائیو سیشن میں ایک بیوہ خاتون نے اپنے گھر پر قبضے کی شکایت کی تھی، جس پر وزیراعظم نے موقع پر ہی متعلقہ حکام کو کارروائی کی ہدایت کی۔

    ایک روز کے اندر اندر بیوہ خاتون کو انصاف ملا اور خاتون کا گھر قبضہ مافیا سے واگزار کرایا گیا، سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے عائشہ نامی خاتون کو فوری انصاف فراہم کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا تھا۔

    لاہور پولیس کے مطابق ڈیفنس میں بیوہ خاتون کے گھر پہلے ہی واگزار کروا دیا تھا تاہم کرایہ دار عمران اصغر بقیہ واجبات نہیں کررہا تھا، سی سی پی او غلام محمود ڈوگر نے عائشہ بی بی کے بقایا جات چار لاکھ 72 ہزار روپے بھی واپس دلوائے، عائشہ بی بی نے کہا کہ بقایا جات دلوانے پر وزیراعظم عمران خان، آئی جی پنجاب اور لاہور پولیس کی مشکور ہوں۔

  • مری میں سیاحوں کی فیملی کے ساتھ بد تمیزی، خواتین پر تشدد

    مری میں سیاحوں کی فیملی کے ساتھ بد تمیزی، خواتین پر تشدد

    راولپنڈی: ملکہ کوہسار مری میں سیاحوں پر تشدد کا ایک اور واقعہ سامنے آ گیا، ایک ریسٹورنٹ میں تلخ کلامی پر عملے نے سیاحوں کی فیملی پر دھاوا بول کر انھیں تشدد کا نشانہ بنا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق مری ایکسپریس وے ریسٹورنٹ میں معمولی تلخ کلامی پر سیاحوں پر تشدد کا واقعہ سامنے آیا ہے، فیصل آباد سے سیر کے لیے آنے والی فیملی پر ریسٹورنٹ عملے نے دھاوا بول دیا۔

    عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ریسٹورنٹ میں سیاحوں کی فیملی کی عملے کے ساتھ معمولی تلخ کلامی ہوئی، جس پر عملہ ان کے ساتھ بدتمیزی پر اتر آیا، انھوں نے سیاحوں پر تشدد بھی شروع کر دیا۔

    سیاحوں کے ساتھ لڑائی جھگڑے کے باوجود حسب معمول مقامی انتظامیہ اور پولیس غائب رہی، ریسٹورنٹ میں عملے کے تشدد سے علی توقیر نامی سیاح زخمی ہوا، جنھیں تعلقہ ہیڈکوارٹر اسپتال مری منتقل کیا گیا جہاں وہ زیر علاج ہیں۔

    اسپتال میں زیر علاج سیاح علی توقیر کا کہنا تھا کہ ریسٹورنٹ کے عملے نے ان پر تشدد کیا، عملے نے ان کے ساتھ موجود خواتین کو بھی نہیں بخشا اور انھیں مار پیٹ کا نشانہ بنایا۔ خیال رہے کہ مری میں سیاحوں سے بدتمیزی اور مار پیٹ معمول بن چکا ہے۔

    پولیس نے ملکہ کوہسار مری میں سیاح فیملی پر تشدد کے معاملے میں گلوریا جینز ریسٹورنٹ کے منیجر سمیت 10 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ فیملی کا کہنا تھا کہ واقعے کی اطلاع پولیس کو بھی دی گئی تھی لیکن پولیس موقع پر نہیں پہنچی۔

    ادھر وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے مری میں سیاحوں پر تشدد کے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے، انھوں نے کمشنر راولپنڈی اور آر پی او راولپنڈی سے رپورٹ طلب کر لی، وزیر اعلیٰ نے تشدد کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم بھی دیا۔

    عثمان بزدار نے ہدایت کی کہ ذمہ داروں کو قانون کی گرفت میں لایا جائے، اور متاثرہ افراد کو انصاف فراہم کیا جائے، سیاحتی مقامات پر ایسے واقعات کسی صورت برداشت نہیں، پولیس سیاحتی مقامات پر تواتر کے ساتھ گشت کرے۔

  • کوئٹہ اور مری میں برفباری : چٹانوں نے سفید چادر اوڑھ لی، خوبصورت مناظر سج گئے

    کوئٹہ اور مری میں برفباری : چٹانوں نے سفید چادر اوڑھ لی، خوبصورت مناظر سج گئے

    کوئٹہ / مری : موسم سرما کی پہلی برفباری کے بعد مضافاتی علاقوں اور پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی، مری، اور کوئٹہ میں برفباری نے سنگلاخ چٹانوں پر خوبصورت مناظر سجادئیے، ناران، کاغان، اسکردو، استور،ہنزہ اور مالاکنڈ فریزر بن گئے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت کوئٹہ پر قدرت مہربان ہوگئی، جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب کوئٹہ اور مری میں ہلکی جبکہ مضافات میں زبردست برفباری کے بعد خشک درخت اور پہاڑ برف کے گالوں سے ڈھک گئے۔

    چار سے پانچ انچ تک پڑی برف نے سردی کی شدت مزید بڑھادی اور شہریوں کی قلفی جمادی ،درجہ حرارت منفی تین پر پہنچ گیا۔ موسم سرما کی پہلی برفباری نے سنگلاخ چٹانوں پر خوبصورت مناظر سجادئیے تو شہریوں نے مضافات سیاحتی مقامات کوہ چلتن، کوہ مردار اور اسپین کاریز کا رخ کرلیا۔

    خوشی میں دیوانے شہری ہلہ گلہ کرنے تفریحی مقامات کی جانب نکل پڑے، بچے بڑے سبھی ہلہ گلہ کرتے رہے، بارش اور برفباری سے جہاں شہریوں کو تفریح کا موقع ملا وہیں ، خشک سالی سے پریشان زمیندار اور باغبانوں میں بھی خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے، ۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں ہلکی برفباری کے علاوہ 3ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران وادی میں موسم خشک اور شدید سرد رہنے کا امکان ہے، اس کے علاوہ کوئٹہ کے ٹھنڈے موسم کا اثر کراچی پر بھی ہونے لگا جہاں سردی بڑھ گئی۔

  • مری: گورنرہاؤس سیاحوں کے لیے کھول دیا گیا

    مری: گورنرہاؤس سیاحوں کے لیے کھول دیا گیا

    مری: وزیرِ اعظم کی ہدایت پر سندھ کا گورنر ہاؤس عوام کے لیے کھولے جانے کے بعد گورنر ہاؤس مری بھی عوام کے لیے کھول دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان کی ہدایت پر صوبوں کے گورنر ہاؤسز عوام کی تفریح کے لیے کھولے جا رہے ہیں، سندھ کے گورنر ہاؤس ہاؤس کے بعد گورنر ہاؤس مری بھی کھول دیا گیا ہے۔

    کھولے جانے کے بعد مری گورنر ہاؤس میں وزیٹرز کی بڑ ی تعداد میں آمد و رفت شروع ہو گئی ہے، گورنر ہاؤس کے مختلف مقامات پر آنے والوں نے سیلفیاں بنائیں۔

    مری کا گورنر ہاؤس گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کے حکم پر کھولا گیا، انھوں نے خود بھی اس موقع پر گورنر ہاؤس کا دورہ کیا اور مختلف احکامات جاری کیے۔

    گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے بتایا کہ گورنرہاؤس مری عوام کے لیے صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک کھلا رہے گا۔


    یہ بھی پڑھیں:  پنجاب اور خیبر پختونخوا کے گورنر ہاؤسز بھی عوام کے لیے کھولے جائیں، وزیرِ اعظم


    خیال رہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے گزشتہ روز دارالحکومت میں پارٹی وزرا کے ایک اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ہدایت کی تھی کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا کے گورنر ہاؤسز بھی عوام کے لیے کھولے جائیں۔

    وزیرِ اعظم کی ہدایت پر سب سے پہلے سندھ کے گورنر عمران اسماعیل نے گورنر ہاؤس سندھ کو عوام کے لیے کھولا تھا، جہاں عوام کی بڑی تعداد نے پہنچ کر سیلفیاں بنائیں، خیال رہے کہ شہری اپنا شناختی کارڈ دکھا کر گورنر ہاؤس میں داخل ہوسکتے ہیں۔

  • مختلف علاقوں میں برفباری، حسین وادیوں نے سفید چادر اوڑھ لی

    مختلف علاقوں میں برفباری، حسین وادیوں نے سفید چادر اوڑھ لی

    اسلام آباد / ایبٹ آباد : ملک کے بالائی علاقوں میں پہاڑوں پر جاتی سردی ٹھہرگئی، اپریل میں مری، ایبٹ آباد، مانسہرہ اور آزاد کشمیر میں برفباری نے گرمی کی چھٹی کر دی، موسم کے باعث پروازوں کا شیڈول بھی متاثر ہوگیا۔

    گرمی میں بھی سردی جاڑے نے دھوم مچادی، ملکہ کوہسار مری میں بارش کے بعد روئی کے گالوں نے ہر چیز سفید کر دی۔ اپریل میں موسم کے بدلتے تیور نے مری آنے والے سیاحوں کو خوشگوار حیرت میں ڈال دیا۔

    حسین وادیوں نے سفید چادر اوڑھ لی، مری میں بارش اور سرد ہوائیں چلنےسے سے درجہ حرارت ایک سینٹی گریڈ تک جا پہنچاہے، پہاڑ بھی برف سے ڈھک گئے۔

    رات سے وقفے وقفے سے بارش اور اب برف باری کاسلسلہ جاری ہے، محکمہ موسمیات کےمطابق مری میں موسم کایہ سلسلہ آئندہ چوبیس گھنٹے تک جاری رہے گا۔اس دوران کبھی بارش کبھی ژالہ باری اور کبھی برفباری ہو گی۔

    دوسری جانب دارالحکومت میں بادل اور بارش سے فلائٹ آپریشن متاثرہوا ہے۔ بے نظیرائیرپورٹ پرآنے اور جانیوالی پروازوں کا شیڈول تبدیل کردیا گیا، اندرون وبیرون ملک جانے والی14 پروازیں منسوخ کردی گئیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔  

  • مری اور آزاد کشمیر میں برفباری، سیاح خوش لیکن ٹریفک جام کا مسئلہ سنگین

    مری اور آزاد کشمیر میں برفباری، سیاح خوش لیکن ٹریفک جام کا مسئلہ سنگین

    اسلام آباد: ملک کے بالائی علاقے مری اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں شدید برف باری، سیاحوں کی آمد کے باعث سڑکوں پر ٹریفک جام ہوگیا جبکہ متعدد گاڑیاں پھنس گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق روئی جیسے نرم و ملائم برف کے گالے ایسے برسے کہ سیاحوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے، برف باری کے سبب ملکہ کوہسار مری کی رونقوں میں بیش بہا اضافہ ہوگیا ہے جبکہ پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی ہے۔

    نیویارک میں 66 گھنٹے سے برفباری جاری، نظام زندگی منجمد

    برفباری سے لطف اندوز ہونے کے لیے سیاحوں کی بڑی تعداد مری کا رخ کر رہی ہیں، جس کے باعث مری جانے والے راستوں پر شدید ٹریفک جام اور متعدد گاڑیاں سڑکوں پر پھنس گئیں۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق مری کے مختلف علاقوں میں تقریباً ڈیڑھ سے دو فٹ برفباری ریکارڈ کی گئی۔

    ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری، موسم خوشگوار

    دوسری جانب آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بھی برفباری ہوئی جس کے باعث 4 اضلاع کا راولپنڈی اور اسلام آباد سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔

    آزاد کشمیر کے مختلف علاقے(مظفر آباد اور نتھیا گلی) میں سیاحوں کی ہزاروں گاڑیاں سڑکوں پر پھنس گئیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • وزیراعظم خاقان عباسی کی نواز شریف سے ملاقات، نئی کابینہ کی تشکیل کیلئے مشاورت

    وزیراعظم خاقان عباسی کی نواز شریف سے ملاقات، نئی کابینہ کی تشکیل کیلئے مشاورت

    اسلام آباد: نو منتخب وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نااہل سابق وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کی اور نئی کابینہ میں شامل وزرا کے انتخاب کیلئے مشاورت کی۔

    تفصیلات کے مطابق نو منتخب وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نااہل سابق وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کیلئے مری پہنچے،ملاقات میں نوازشریف نے انہیں وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا جبکہ وفاقی کابینہ کی تشکیل  سے متعلق مشاورت کی گئی۔

    دوسری جانب سابق وزیراعظم نواز شریف کی سربراہی میں مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کا اجلاس ہوا، جس میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار، چوہدری نثار، احسن اقبال، پرویز رشید، مہتاب عباسی، حمزہ شہباز اور دیگر پارٹی رہنما شریک ہوئے۔

    ذرائع کے مطابق نئی کابینہ میں چوہدری نثار کوئی ذمہ داری نہیں لیں گے، وزارت داخلہ کا قلمدان کیلئے لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ اور عبدالقیوم مضبوط امیدوار ہیں جبکہ نیب ریفرنس کا سامنا کرنے والے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو نئے سیٹ اپ میں بھی خزانچی کا عہدہ ملنے کاامکان ہے، تجارتی سرگرمیاں خرم دستگیر ہی دیکھیں کے اور قانون کا قلمدان زاہد حامد کو دیئے جانے کا امکان ہے۔

    ذرائع کے مطابق سابق کابینہ میں زیادہ ردوبدل نہیں کیا جائے گا، شاہد خاقان عباسی نااہل ہونے والے وزیراعظم نوازشریف کی ٹیم کے ساتھ ہی حکومت چلائیں گے۔

    خیال رہے کہ شاہد خاقان عباسی کی وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانے کے بعد سابق وزیراعظم سے پہلی ملاقات ہوگی، جس میں توقع ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف بھی شرکت کرینگے۔

    ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وفاقی کابینہ آج شام ساڑھے 5 بجے ایوان صدر میں حلف اٹھائے گی، جہاں صدر مملکت ممنون حسین نئے وزرا سے حلف لیں گے۔

    یاد رہے گذشتہ روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں مسلم لیگ ن کے امیدوار شاہد خاقان عباسی کو پاکستان کا نیا وزیر اعظم منتخب کیا گیا تھا ، انہوں نے 221 ووٹ حاصل کیے، جس کے بعد صدر ممنون حسین نے نو منتخب وزیر اعظم سے حلف لیا۔


    مزید پڑھیں : نو منتخب وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ںے اپنے عہدے کا حلف اُٹھا لیا


    وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ملک کے تمام ادارے ایک کشتی میں سوار ہے اور اگر کشتی میں سوراخ ہوجائے تو پوری کشتی الٹ جاتی ہے، پی ٹی آئی کی لیڈرشپ کا بھی شکرگذار ہوں جو گالی گلوچ میں ہمیں یاد رکھتے ہیں۔

    شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ آیا جس کی کوئی نظیرنہیں تھی اس کے باوجود سپریم کورٹ کے فیصلے کومن وعن قبول کیا تاہم پاکستان کی عوام نے سپریم کورٹ کے فیصلے کوقبول نہیں کیا، سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد نوازشریف نےعہدہ چھوڑ دیا لیکن پارٹی میں کوئی درارڑ نہیں پڑی اور کوئی ایم این اے کہیں نہیں گیا۔

    انہوں نے نواز شریف کو عوام کا وزیراعظم قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم لوگ گواہ ہیں کہ نوازشریف پرکوئی کرپشن کا چارج نہیں ہے اور اپوزیشن بھی گواہی دے گی کہ نوازشریف نے کرپشن نہیں کی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • اسلام آباد:وزیرا عظم نوازشریف مری پہنچ  گئے

    اسلام آباد:وزیرا عظم نوازشریف مری پہنچ گئے

    اسلام آباد : پاناما کیس سے پریشان وزیراعظم نوازشریف مری پہنچ گئے، وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز بھی ان کے ہمراہ ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف مریم نواز اور اپنے خاندان کے دیگر افراد کے ہمراہ ملکہ کوہسار مری پہنچ گئے، وزیراعظم مری میں پاناما لیکس سمیت چوہدری نثار کو منانے کے سلسلے میں اپنی فیملی اور دیگر سیاسی شخصیات سے بات چیت کرینگے۔

    یاد رہے کہ وزیرداخلہ چوہدری نثار نے پارٹی قیادت کو تحفظات سے آگاہ کردیا ہے اور کہا کہ خواجہ آصف کو وزیراعظم تسلیم نہیں کرسکتا، جونیئر کے ماتحت کام نہیں کروں گا اور نہ ہی عدلیہ اور فوج کے خلاف کسی سازش کا حصہ بنوں گا۔

    واضح رہے کہ گذشتہ روز سپریم کورٹ نے پاناما کیس پر فیصلہ محفوظ کیا، جس کے بعد کہا جارہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف پاناما کیس میں ممکنہ طور پر نا اہل ہو سکتے ہیں ۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • مری:  مسافر چیئر لفٹ ٹوٹ کر کھائی میں جا گری،  11افراد جاں بحق

    مری: مسافر چیئر لفٹ ٹوٹ کر کھائی میں جا گری، 11افراد جاں بحق

    مری : نواحی علاقے چھرہ پانی کے قریب مسافر چیئر لفٹ گر گئی، جس کے نتیجے میں 11افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے، واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مری کے نواحی علاقے چھرہ پانی سے بنواڑی جانے والی ڈولی چیئر لفٹ ٹوٹ کر کھائی میں گرگئی ، حادثے میں 11 افراد جاں بحق اور2 زخمی ہوگئے۔

    مقامی زرائع کے مطابق 12 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں۔

    ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں ہیں اور امدادی کارروائیاں جاری ہے اور زخمیوں کو ہولی فیملی اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

    ریسکیو انچارج مری کامران رشید کے مطابق لفٹ چار سو فٹ بلندی کے مقام سے کھائی میں گری، واقعے کامقدمہ درج کرلیا گیا ہے، ضلعی انتظامیہ کے مطابق لفٹ کو کئی مرتبہ پہلے بھی بند کرنے کے نوٹس جاری کیے تھے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈولی چیئرلفٹ لوگوں نے اپنی مددآپ کےتحت بنائی ہوئی تھی اور وہ معمول کے مطابق لفٹ استعمال کررہے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • مری کی تعمیرو ترقی میں سست روی برداشت نہیں کی جائے گی: وزیراعظم

    مری کی تعمیرو ترقی میں سست روی برداشت نہیں کی جائے گی: وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف نے مری میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کی جس میں مشہورِزمانہ ہل اسٹیشن کے ترقیاتی منصوبوں کی رفتارکا جائزہ لیا گیا۔

    سرکاری ذرائع کے مطابق مری میں چھ ترقیاتی منصوبے مکمل کئے جاچکے ہیں جبکہ چارمنصوبوں پرانتہائی تیزی کے ساتھ کام جاری ہے۔

    وزیراعظم نے ترقیاتی کاموں کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ ’’اولڈ مری کے ترقیاتی ، توسیعی اور بحالی منصوبوں میں کسی قسم کی سست روی برداشت نہیں کی جائے گی۔

    چھ مکمل شدہ منصوبوں میں جنرل بس اسٹینڈ کی توسیع، صحت و صفائی اور نکاسی آب کو جدید خطوط ہر استوار کیا جانام سڑکوں کی مرمت، بنسرا گلی فاریسٹ پارک، آب پاشی کے منصوبے اور تجاوزات کا خاتمہ شامل ہے۔