کراچی : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ نکمی حکومت کاطعنہ دینے والے چوروں کی ترجمانی کر رہے ہیں، جی آئی ٹی رپورٹ کہانی نہیں 172 چوروں کی کارکردگی ہے۔
تٍفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے مشیر اطلاعات سندھ مرتضیٰ وھاب کی پریس کانفرنس پررد عمل دیتے ہوئے کہا جی آئی ٹی رپورٹ کہانی نہیں 172 چوروں کی کارکردگی ہے ، اسپتالوں کے نام پر بجٹ زرداری گروپ پر خرچ کیا گیا۔
[bs-quote quote=”جی آئی ٹی رپورٹ کہانی نہیں 172 چوروں کی کارکردگی ہے ” style=”style-7″ align=”left” author_name=”حلیم عادل شیخ "][/bs-quote]
حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ نکمی حکومت کاطعنہ دینےوالےچوروں کی ترجمانی کر رہے ہیں ، وفاقی حکومت سندھ کی عوام کو حقوق دلانا چاہتی ہے۔
رہنما پی ٹی آئی نے کہا پیپلزپارٹی سندھ میں عوام کے نام پر کرپشن کر رہی ہے ، اجلاس 172 چوروں کو بچانے کے لیے ہو رہے ہیں۔
اس سے قبل مشیر اطلاعات سندھ مرتضیٰ وہاب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ پیپلزپارٹی کےپاس سندھ کااقتدارہےخدمت پورےملک کی کرتی ہے، تحریک انصاف کی ناکام حکومت کاکوئی ایجنڈانہیں، حکومت غربت،بھوک،پانی،صحت اوردیگرمسائل حل کرے۔
مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ جےآئی ٹی رپورٹ پرسپریم کورٹ کافیصلہ منظرعام پرآیا، سندھ حکومت اپنامقدمہ سپریم کورٹ لےجائےگی،انصاف کی امیدہے، جےآئی ٹی صرف الف لیلیٰ کی کہانی کےسوا کچھ نہیں،جےآئی ٹی سیاسی مقاصدکیلئے بنائی گئی، ہم سازشوں پریقین نہیں رکھتے۔
مشیر اطلاعات سندھ نے مزید کہا تھا کہ سندھ کےعوام کاآئینی حق ہےوہ پوراکیاجائے، مرادعلی شاہ نےکام کیاہےجب ہی عوام نےانہیں ووٹ دیا۔