Tag: Murtaza Wahab

  • مینگروز لگانے پر حکومت کو رواں ماہ گنیز بک کا سرٹیفکیٹ جاری ہوگا، مرتضیٰ وہاب

    مینگروز لگانے پر حکومت کو رواں ماہ گنیز بک کا سرٹیفکیٹ جاری ہوگا، مرتضیٰ وہاب

    کراچی: مشیرِ اطلاعات سندھ مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کو مینگروز کے درخت لگانے پر رواں ماہ گنیز بک آف ریکارڈز کا سرٹیفکیٹ جاری کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق مشیرِ اطلاعات سندھ نے میڈیا کو حکومتی منصوبوں کے حوالے سے بتایا کہ فراہمی نکاسی آب اسکیموں کے لیے پبلک ہیلتھ کو 64 کروڑ روپے دیے جائیں گے، سرکاری کنٹریکٹ کے اجرا میں شفافیت کے لیے سیپرا قواعد کا جائزہ لیا جائے گا۔

    [bs-quote quote=”یہ تاثر غلط ہے کہ جعلی اکاؤنٹس کا تعلق سندھ حکومت سے ہے: مشیر اطلاعات سندھ” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    ان کا کہنا تھا کہ ملازمت پیشہ خواتین کے تحفظ کے لیے ایکٹ کی منظوری بھی دے دی گئی ہے، پرائیویٹ گاڑی پر سرکاری نمبر پلیٹس کے خلاف کارروائی کی جائے گی، سندھ میں غربت کو کم کرنے کے لیے منصوبہ شروع کر رہے ہیں، سندھ میں پائلٹ پروجیکٹ بھی شروع کیے جائیں گے۔

    مرتضیٰ وہاب نے کہا بے نامی اکاؤنٹس تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی سے مکمل تعاون کیا جا رہا ہے، جے آئی ٹی نے جو معلومات مانگیں وہ فراہم کر دی گئیں، یہ تاثر غلط ہے کہ جعلی اکاؤنٹس کا تعلق سندھ حکومت سے ہے۔

    مشیرِ اطلاعات سندھ کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت تحقیقات کے ہر مرحلے پر تعاون کر رہی ہے، ہر جعلی بینک اکاؤنٹس کو ہم سے جوڑ دیا جاتا ہے، ایف آئی اے سندھ حکومت کے ماتحت نہیں، جے آئی ٹی نے گزشتہ 10 سال کا ریکارڈ مانگا ہے، یہ ریکارڈ اتنا ہے کہ بڑا سا کمرہ بھر جائے، یہ سارا ریکارڈ بھی جے آئی ٹی کو دیا جائے گا۔


    یہ بھی پڑھیں:  سال 2018 میں سندھ میں ریکارڈ مینگروو درخت لگانے کا عزم


    مرتضیٰ وہاب نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ’میں سندھ حکومت کا ترجمان ہوں اومنی گروپ کا نہیں، پی ٹی آئی حکومت نے دعوے بڑے بڑے کیے تھے، لیکن کارکردگی نہیں دکھا سکی، تحریکِ انصاف کی حکومت کے اقدامات سے مہنگائی میں اضافہ ہوا۔‘

  • مشیروں  کے پاس کتنی مراعات اور اختیارات ہیں؟عدالت نے جواب طلب کرلیا

    مشیروں کے پاس کتنی مراعات اور اختیارات ہیں؟عدالت نے جواب طلب کرلیا

    کراچی: مرتضیٰ وہا ب سے قلمدان کی واپسی سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے ایڈوکیٹ جنرل سے جواب طلب کرلیا.  مشیروں کے پاس کتنی مراعات اور اختیارات ہیں؟،سندھ ہائی کورٹ نے دو روز میں‌ جواب جمع کرانے کی ہدایت کردی.

    تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں آج مرتضیٰ وہا ب سے قلمدان کی واپسی سےمتعلق کیس کی سماعت ہوئی ،عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل سے کہا کہ 2 روزمیں بتایا جائے کہ مشیروں کے پاس کتنی مراعات اور اختیارات ہیں،اس کے ساتھ یہ بھی بتایا جائے کہ کیا مشیراطلاعات، لیبر،ورکس اینڈسروسز کے پاس اتنے اختیارات ہوتے ہیں کہ وہ کسی دوسرے مشیر کا قلمدان واپس لے لیں.

    عدالت کے پوچھنے پر ایڈوکیٹ جنرل نے بتایا کہ مرتضیٰ وہاب کو 2 ماہ کی 12 لاکھ 80 ہزار تنخواہ دی گئی ہے ، جس پر عدالت نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ عوام کا پیسہ مشیروں پر لٹایا جا رہا ہے.

    ایڈووکیٹ جنرل کے مطابق مشیروں کے پاس کوئی قلمدان اورمراعات نہیں ہے.

    دوسری جانب درخواست گزار کے مطابق سعیدغنی کے پاس محکمہ لیبر ،اصغرجونیجو کے پاس محکمہ ورکس کا قلمدان اور مولا بخش چانڈیو کے پاس اطلاعات کا قلمدان ہے .

    واضح رہے کہ گذشتہ روز سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر حکومت سندھ نے بیرسٹر مرتضیٰ وہاب سے مشیر قانون کا قلمدان واپس لینےکانوٹیفکیشن جاری کیا تھا کیونکہ عدالت نے نومبر کے آخر میں حکم دیا تھا کہ مشیر وزیر اعلیٰ سندھ محکمہ قانون کا قلمدان نہیں رکھ سکتے ہیں ۔