Tag: Murtaza Wahab

  • بیرسٹرمرتضیٰ وہاب نے ایڈمنسٹریٹر کراچی کا چارج سنبھال لیا

    بیرسٹرمرتضیٰ وہاب نے ایڈمنسٹریٹر کراچی کا چارج سنبھال لیا

    کراچی:بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ایڈمنسٹریٹرکراچی کا چارج سنبھال لیا، اس موقع پر میونسپل کمشنرکراچی دانش سعیداوردیگر افسران نے ان کا استقبال کیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایدمنسٹریٹر کراچی بیرسٹرمرتضیٰ وہاب کے ایم سی بلڈنگ پہنچے ، جہاں انھوں نے ایڈمنسٹریٹرکراچی کاچارج سنبھالا، اس موقع پر میونسپل کمشنرکراچی دانش سعیداوردیگر افسران نے ان کا استقبال کیا۔

    ایڈمنسٹریٹرکراچی بیرسٹرمرتضیٰ وہاب نے کی کےایم سی کے افسران سے تعرفی ملاقات کی۔

    یاد رہے گذشتہ روز سندھ حکومت کی جانب سے مرتضیٰ وہاب کی بطور ایڈمنسٹریٹر کراچی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا ، اس موقع پر مرتضیٰ وہاب نے کہا تھا کہ پارٹی کا شکر گزار ہوں کہ مجھے بڑی ذمہ داری دی جارہی ہے، کراچی کے مسائل حل کرنے کی کوشش کروں گا اور تمام اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کر چلوں گا۔

    یاد رہے رواں ماہ سندھ حکومت نے ایڈمنسٹریٹر کراچی تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا تھا ،ذرائع کا کہنا تھا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی ہدایت پر مرتضیٰ وہاب کو ایڈمنسٹریٹرکراچی لگایا جائے گا۔

    بعد ازاں پاکستان تحریک انصاف اور ایم کیو ایم کی جانب سے بیرسٹرمرتضیٰ وہاب کی بطور یڈمنسٹریٹرکراچی تعیناتی پر تحفطات کا اظہار کیا تھا، ایم کیو ایم پاکستان نے صوبائی حکومت کی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کو ایڈمنسٹریٹر بنانے کی سفارش کو مسترد کرتے ہوئے آخری حد تک جانے کا اعلان کیا تھا۔

  • کراچی میں 9 اگست کے بعد بھی لاک ڈاؤن رہے گا یا نہیں ؟ ترجمان سندھ حکومت نے بتادیا

    کراچی میں 9 اگست کے بعد بھی لاک ڈاؤن رہے گا یا نہیں ؟ ترجمان سندھ حکومت نے بتادیا

    کراچی : ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ نواگست کے بعد لاک ڈاؤن رہے گا یا نہیں، ابھی کچھ نہیں کہاجاسکتا، فیصلہ ٹاسک فورس کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کے ترجمان مرتضی وہاب نے لاک ڈاؤن کے حوالے سے پریس کانفرنس ککرتے ہوئے کہا کہ 9اگست کے بعد لاک ڈاؤن
    کے حوالے سے کچھ نہیں کہا جاسکتا، یہ فیصلے ٹاسک فورس کرتی ہے۔

    مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ ہمیں ایس اوپیزکو فالو کرنا ہے اور کورونا کو روکنا ہے، 2لاکھ 11 ہزار لوگوں کو اسی صوبے میں ویکسین لگی ہے۔

    سندھ حکومت پر تنقید کے حوالے سے ترجمان نے کہا کہ میں توابھی بھی پی ٹی آئی والوں کوتنقیدکانشانہ نہیں بنارہا، کچھ لوگ منفی سیاست اورپروپیگنڈہ کر رہے ہیں، جن لوگوں نے گزشتہ دنوں ایکسپو سینٹر میں جوکیا وہ غلط ہے۔

    گذشتہ رات ڈیفنس میں ہونے والے شادی کی تقریب سے متعلق بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی کی تقریب میں انتظامیہ گئی اور اسے بندکروایا گیا، قانون کےمطابق جوکارروائی بنتی ہے وہ ہونی چاہیے، وہ افرادجوتقریب میں شرکت کیلئے گئے تھے انہیں بھی سوچنا چاہیے۔

    ترجمان سندھ حکومت نے مزید کہا کہ کوشش ہے موبائل ویکسی نیشن سینٹر کو گلی محلوں تک پھیلا دیا جائے اور جولوگ اختیارات کاغلط استعمال کرتےہیں تو کارروائی ہونی چاہیے۔

  • موبائل فون سم بند ہونے کا ڈر ،  ویکسین لگانیوالوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ

    موبائل فون سم بند ہونے کا ڈر ، ویکسین لگانیوالوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ

    کراچی: سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ ویکسین لگانیوالوں کی تعدادمیں تیزی سےاضافہ ہورہا ہے ، جس سے ثابت ہوتا ہے ، لوگوں کیلئےموبائل فون سم کتنی اہم ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ چنددنوں میں ویکسین لگانیوالوں کی تعدادمیں تیزی سےاضافہ ہوا، اضافہ یہ دکھاتا ہے کہ لوگوں کیلئےموبائل فون سم کتنی اہم ہے، لوگوں سےگزارش ہےباقاعدگی سےماسک بھی پہنیں۔

    خیال رہے سندھ حکومت کی جانب سے سم بند کرنے کے اعلان کے بعد ایکسپو سینٹر کراچی ویکسین لگوانے والوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

    محکمہ صحت سندھ سے حاصل کردہ اعداد وشمار میں بتایا گیا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ ویکسین ضلع شرقی میں لگائی گئی جس کی تعداد 21 ہزار 766 ہے۔

    اعداد وشمار کے مطابق ضلع وسطی میں 10 ہزار سے زائد، ضلع کورنگی میں 8 ہزار سے زائد، ضلع ملیر میں 8 ہزار سے زائد، ضلع جنوبی میں 20 ہزار سے زائد جبکہ ضلع غربی میں 8 ہزار سے زائد افرادکو ویکسین لگائی گئی۔

    گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں مجموعی طور پر 77 ہزار 715 افراد نے ویکسین لگوائی جبکہ سندھ کے دیگر اضلاع میں 1 لاکھ 11ہزار 260افراد نے ویکسین لگوائی۔

  • کراچی میں کورونا کی شرح میں ہوشربا اضافہ، سندھ حکومت نے سخت فیصلے کا عندیہ دے دیا

    کراچی میں کورونا کی شرح میں ہوشربا اضافہ، سندھ حکومت نے سخت فیصلے کا عندیہ دے دیا

    کراچی : سندھ حکومت کے ترجمان بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ کراچی میں 24گھنٹے میں مثبت کیسز کی شرح 26.3فیصد ہوگئی ہے ، صورتحال یہی رہی توسخت فیصلے کرنا ہوں گے ، سختی عوام کے مفادمیں ہے،لاک ڈاؤن لگاکرخوشی نہیں ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کے ترجمان بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا لوگ ویکسین کےحوالےسےمنفی پروپیگنڈا کرکے نقصان  پہنچارہےہیں، کورونا وائرس کیخلاف جنگ کو حکومت اور عوام دونوں لڑرہی ہیں۔

    مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ کوروناکیخلاف جنگ میں ہیلتھ کیئرورکرزاورمیڈیابہت اہم ہیں ، اس جنگ کوجیتنےکیلئےسب سےاہم کردارمیڈیاکاہے، میڈیاکوعام آدمی کوایک بار پھر بتانے سمجھانے کی ضرورت ہے کہ کوروناصورتحال کتنی خطرناک ہے، جوخطرناک وائرس کوفلوکہتےہیں اس بیانیے کو شکست  دینےکی ضرورت ہے، میڈیابتائےماسک نہ پہننےاورویکسین نہ لگوانےسےکیاخطرات ہیں۔

    ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ 24گھنٹےمیں سندھ میں 16975ٹیسٹ کئےگئے ،2153مثبت کیسزآئے اور اس دوران تقریباً 13فیصد مثبت کیسز کی شرح  ہے، دنیا کے بڑے ممالک کا نظام بھی اس وائرس کادباؤ برداشت نہیں کرپایا، تنقید کا نشانہ بنایاجاتاہے کہ پی پی کراچی اور کاروبار دشمن ہے لیکن ناقدین کو بتانا چاہتاہوں پیپلزپارٹی اور سندھ حکومت عوام دوست ہے، سندھ حکومت سختی کی کوشش کرتی ہے تو آپ کے مفاد کیلئے ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نہیں چاہتی کہ خطرناک وائرس لوگوں کو لگے، صرف کراچی میں24گھنٹےمیں6623ٹیسٹ ہوئے ،1743مثبت کیسز سامنے  آئے اور کراچی میں 24گھنٹے میں مثبت کیسز کی شرح 26.3فیصد رہی ، خداراحکومت کی دی ہوئی ہدایات پرعملدرآمدکریں۔

    کورونا صورتحال سے متعلق مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ کراچی ہم سب کاشہرہےہم یہاں بستےہیں ہماری فیملیزرہتی ہیں، 26جون2021کو سندھ میں کوروناکے511مریض تھے اور 26جولائی2021کو کوروناکیسز کی تعداد2153تک پہنچ گئی، 30روز میں سندھ میں کوروناکیسز میں 4گنا اضافہ ہواہے، بتایا جائے  کیا ہم اس صورتحال کوڈیل کرنےکےمتحمل ہوسکتےہیں۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز ،نرسرز، ہیلتھ کیئرعملہ اسوقت پریشان ہیں خدارا ان کی قدر کیجئے ، ہمیں لاک ڈاؤن لگاکرخوشی نہیں ہوگی، یہی صورتحال رہی تو کوئی بھی اس دباؤ کو برداشت نہیں کر پائے گی ، ماسک اپنےبزرگوں اوربچوں کیلئےپہنیں،غیرضروری باہر نہ نکلیں، اپنےکاروبار،کام،روزگارکی خاطر لوگ  گھروں سےنکلتےہیں، آپ ماسک نہیں پہنیں گے تو اپنے بچوں کیلئے خطرہ ہوسکتے ہیں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ حکومت کچھ نہیں مانگ رہی صرف مدد تعاون مانگ رہی ہے کہ ماسک پہنیں، خدارا اپنے چہرے، ناک اور منہ کو ماسک سے ڈھانپیں ، برطانیہ، یو اے ای ،امریکا میں 60 فیصد آبادی کوویکسین لگ چکی ہے، سندھ حکومت نے مختلف مقامات پر واک ان ویکسین سینٹرز کھولے ہیں ، ویکسین پرمنفی پروپیگنڈے پر توجہ نہ دیں۔

    ویکسین لگوانے کے حوالے سے مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ ہر ڈاکٹر جو اس فیلڈ کا ایکسپرٹ ہے ، وہ کہتا ہے کہ ویکسین لگوائیں، میڈیا کو ویکسین لگوانے کے  لئے آگاہی مہم چلانی چاہیے، ہم دعاگوہیں کہ اللہ ہم پرکرم کرےاس وباسےبچائے۔

  • کراچی میں 12 روز میں مثبت کیسز کی شرح 23 فیصد تک پہنچ گئی: مرتضیٰ وہاب

    کراچی میں 12 روز میں مثبت کیسز کی شرح 23 فیصد تک پہنچ گئی: مرتضیٰ وہاب

    کراچی: ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ کراچی میں 12 روز میں مثبت کیسز کی شرح 23 فیصد تک پہنچ گئی، اگلے چند دن ایس او پیز کی پابندی نہ ہوئی تو صورتحال خطرناک ہوسکتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کرونا صورتحال میں حکومت نے بندشوں کے اوپر نرمی کی، ایس او پیز کی شرائط کے ساتھ بندشوں میں نرمی کی گئی، بدقسمتی سے کراچی میں ایس او پیز پر عملدر آمد نہیں کیا گیا۔

    مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے کراچی میں ایس او پیز پر عملدر آمد نہیں کیا گیا، کراچی میں 12 روز میں مثبت کیسز کی شرح 23 فیصد تک پہنچ گئی۔ شہریوں سے گزارش کرتا ہوں ایس او پیز کو نظر انداز نہ کریں۔

    انہوں نے کہا کہ ویکسین لگائیں تاکہ ہمیں سخت فیصلے نہ کرنا پڑیں، اگلے چند دن ایس او پیز کی پابندی نہ ہوئی تو صورتحال خطرناک ہوسکتی ہے۔

    مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ ضلع سینٹرل اور کورنگی میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کا معاہدہ ہوگیا، اگست میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کام کرنا شروع کرے گا۔

    ترجمان سندھ حکومت نے وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی ترجمان یہ کہتے تھکتے نہیں کہ خان نے معیشت کو کھڑا کردیا، جب عوام کو ریلیف دینے کا وقت آتا ہے تو پیٹرول مہنگا کر دیا جاتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ گیس کی بندش پر صنعت کار شور مچا رہا ہے رو رہا ہے، تیل کی قیمتوں میں اضافے سے بنیادی چیزیں مہنگی ہوگئیں۔ معیشت ٹھیک ہے تو پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کیوں اضافہ ہو رہا ہے۔

  • ایڈمنسٹریٹر کراچی کے عہدے پر مرتضیٰ وہاب کی ممکنہ تقرری، ایم کیو ایم کا بڑا اعلان

    ایڈمنسٹریٹر کراچی کے عہدے پر مرتضیٰ وہاب کی ممکنہ تقرری، ایم کیو ایم کا بڑا اعلان

    کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے صوبائی حکومت کی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کو ایڈمنسٹریٹر بنانے کی سفارش کو مسترد کرتے ہوئے آخری حد تک جانے کا اعلان کردیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے کنونیئر خالد مقبول صدیقی نے صوبائی حکومت کی جانب سے ایڈمنسٹریٹر کراچی کے عہدے پر مرتضیٰ وہاب کی ممکنہ تقرری کے حوالے سے بیان جاری کیا۔

    اپنے بیان میں اُن کا کہنا تھا کہ ’مرتضیٰ وہاب کو ایڈمنسٹریٹر کراچی بنانے کے اقدام اور فیصلے کو مسترد کرتے ہیں، اس معاملے پر صوبائی حکومت نے ہم سے کوئی مشاورت نہیں کی، پیپلز پارٹی سے خیر کی کوئی امید نہیں ہے‘۔

    خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ’پیپلز پارٹی کی نیت پر صرف فاتحہ پڑھ سکتے ہیں ، ایسے اقدامات کر کے پیپلزپارٹی کراچی کے شہریوں کو دھوکا نہیں دے سکتی‘۔

    مزید پڑھیں: مرتضیٰ وہاب ایڈمنسٹریٹر کراچی: گورنر سندھ کا اہم بیان آ گیا

    انہوں نے کہا کہ ’پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت کے فیصلے کو ایم کیو ایم کسی صورت تسلیم نہیں کرے گی، اس کے لیے ہم آخری حد تک جائیں گے، کچھ دن پہلے کراچی میں سندھ حکومت کے خلاف ریلی نکالی اب عوام کا ریلا نکلے گا‘۔

    انہوں نے کہا کہ ’اس ملک کو پالنے والے شہر کی تباہی کا سلسلہ جاری ہے، شہر قائد میں جعلی جمہوریت کو مسلط کیا گیا، پیپلز پارٹی کو بتانا چاہتے ہیں کہ ہم زندہ ہیں اور تمھیں شکست دیں گے‘۔

    واضح رہے کہ ایک روز قبل سندھ حکومت کے ذرائع سے یہ بات سامنے آئی تھی کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے مرتضیٰ وہاب کو بطور ایڈمنسٹریٹر کراچی تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی ہدایت پر مرتضیٰ وہاب کی بطور ایڈمنسٹریٹر کراچی تقرری کی جارہی ہے، جس کا نوٹی فکیشن آئندہ ہفتے جاری کیا جائے گا۔

    پی پی ذرائع کا کہنا تھا کہ مرتضیٰ وہاب کو کراچی کی رونقیں بحال کرنے کا ٹاسک سونپا گیا جبکہ کراچی میونسپل کارپوریشن (کے ایم سی) کے تباہ حال نظام کو درست کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

    گورنر سندھ عمران اسماعیل نے  بھی مرتضیٰ وہاب کی ممکنہ تقرری کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا کہ مرتضی وہاب ایک سیاسی شخصیت ہے بطور ‏ایڈمنسٹریٹر کراچی تعیناتی سے کراچی ٹرانفارمیشن پلان متاثر ہوسکتا ہے، یہ تعیناتی سندھ حکومت کی بدنیتی کا آئینہ دار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے یہ وعدہ کیا تھا کہ غیر سیاسی شخص کراچی کا ایڈمنسٹریٹر ‏لگایا جائے گا۔

    یہ بھی پڑھیں: مرتضیٰ وہاب کراچی کی ذمہ داری سنبھالنے کے اہل نہیں، خرم شیرزمان نے تحفظات کا اظہار کردیا

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم شیرزمان نے ایڈمنسٹریٹرکراچی کی تعیناتی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ مرتضیٰ وہاب کراچی کی ذمہ داری سنبھالنے کے اہل نہیں ، تبدیلیوں سے واضح ہے سندھ حکومت کراچی کے معاملے میں سنجیدہ نہیں ہے۔

  • مرتضیٰ وہاب کراچی کی ذمہ داری سنبھالنے کے اہل نہیں،  خرم شیرزمان نے تحفظات کا اظہار کردیا

    مرتضیٰ وہاب کراچی کی ذمہ داری سنبھالنے کے اہل نہیں، خرم شیرزمان نے تحفظات کا اظہار کردیا

    کراچی : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم شیرزمان نے ایڈمنسٹریٹرکراچی کی تعیناتی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرتضیٰ وہاب کراچی کی ذمہ داری سنبھالنے کے اہل نہیں ، تبدیلیوں سےواضح ہےسندھ حکومت کراچی کو اون نہیں کرسکتی۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما خرم شیرزمان نے مرتضیٰ وہاب کو ایڈمنسٹریٹرکراچی بنانے کے فیصلے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ حکومت وفاق کے ترقیاتی فنڈز ہڑپنے کیلئے کررہی ہے کیوںکہ یہ حکومت پیسے کیلئے چور دروازوں کا استعمال بخوبی جانتی ہے۔

    خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے ایڈمنسٹریٹر کی تبدیلیوں کے ریکارڈ توڑ دیئےہیں، مرتضیٰ وہاب کو ایڈمنسٹریٹر کس تجربے کی بنیاد پر لگایا جارہا ہے؟

    رہنما پی ٹی آئی نے کہا سندھ حکومت کے ایم سی میں جیالوں کی فوج تیارکررہی ہے، سن کوٹہ پر آئے جیالے کو ایڈمنسٹریٹر لگاکر نوازنے کی کوشش ہورہی ہے، کراچی کے مسائل باتوں سے نہیں عمل سے حل کیے جاسکتے ہیں، کراچی کی رونقیں بحال کرنا بچوں کے بس کا کام نہیں ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ مرتضیٰ وہاب کراچی کی ذمہ داری سنبھالنے کے اہل نہیں ، تبدیلیوں سےواضح ہےسندھ حکومت کراچی کو اون نہیں کرسکتی، سندھ حکومت نے اپوزیشن ممبران کو ایک بار پھر نظر انداز کیا۔

  • سندھ حکومت کا مرتضیٰ وہاب کو ایڈمنسٹریٹرکراچی لگانے کا فیصلہ

    سندھ حکومت کا مرتضیٰ وہاب کو ایڈمنسٹریٹرکراچی لگانے کا فیصلہ

    کراچی : سندھ حکومت نے مرتضیٰ وہاب کو ایڈمنسٹریٹرکراچی لگانے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیرسٹرمرتضیٰ وہاب کو کراچی کی رونقیں بحال کرنے کا ٹاسک سونپ دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے ایڈمنسٹریٹر کراچی تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ،ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی ہدایت پر مرتضیٰ وہاب کو ایڈمنسٹریٹرکراچی لگایا جائے گا۔

    آئندہ ہفتے بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی تقرری کانوٹیفکیشن جاری ہونےکا امکان ہے ۔ بیرسٹرمرتضیٰ وہاب کو کراچی کی رونقیں بحال کرنے کا ٹاسک سونپ دیا گیا ہے اور کے ایم سی کا تباہ حال نظام درست کی ہدایت دے دی گئی ہیں۔

    یاد رہے گذشتہ سال ستمبر میں کمشنر کراچی افتخار شلوانی کو میئر کراچی وسیم اختر کی مدت ملازمت ختم ہونے پر انہیں ایڈمنسٹریٹر کراچی کی اضافی ذمہ داریاں تفویض کی گئی تھیں۔

    بعد ازاں دسمبر 2020 میں سندھ حکومت نے کراچی کے کمشنراور ایڈمنسٹریٹر افتخارشلوانی کو تبدیل کرتے ہوئے لئیق احمد کو کراچی کا نیا ایڈمنسٹریٹر تعینات کردیا گیا تھا۔

  • مزارات، تفریحی پارکس، جمز، سوئمنگ پولز کھول دیے گئے: مرتضیٰ وہاب

    مزارات، تفریحی پارکس، جمز، سوئمنگ پولز کھول دیے گئے: مرتضیٰ وہاب

    کراچی: ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ عوام، پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں، سندھ حکومت نے مزارات، تفریحی پارکس، جمز، سوئمنگ پولز، تجارتی مراکز اور تعلیمی ادارے کھول دیے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے مزارات، تفریحی پارکس، جمز اور سوئمنگ پولز کھول دیے، شہریوں سے درخواست ہے کہ ایس او پیز پر عملدر آمد کریں۔

    مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ حکومت ایس او پیز کے ساتھ تجارتی مراکز اور تعلیمی ادارے بھی کھول چکی ہے، ایس او پیز پر عملدر آمد کرنا شہریوں کی ذمہ داری ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں، دنیا بھر میں کرونا وائرس نے تباہی مچائی ہوئی ہے۔ خود کو ویکسی نیٹ کروائیں اور ماسک کا استعمال کر کے اچھا شہری ہونے کا ثبوت دیں۔

    مرتضیٰ وہاب کا مزید کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے شہریوں کے مفاد میں فیصلے لیے ہیں، کل این سی او سی اجلاس میں فیصلوں کے مطابق سندھ بھی فیصلے کرے گا۔

  • عوام ماحول دوستی اپنائیں اور ماحول کو بہتر بنائیں: مرتضیٰ وہاب

    عوام ماحول دوستی اپنائیں اور ماحول کو بہتر بنائیں: مرتضیٰ وہاب

    کراچی: عالمی یوم ماحولیات پر مشیر ماحولیات و ساحلی ترقی سندھ مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ گلوبل وارمنگ دراصل گلوبل وارننگ ہے، گلوبل وارمنگ اور موسمیاتی تبدیلی کا آسان حل شجر کاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی یوم ماحولیات پر مشیر ماحولیات و ساحلی ترقی سندھ مرتضیٰ وہاب نے اپنے پیغام میں کہا کہ عوام ماحول دوستی کو اپنائیں اور اسے بہتر بنائیں۔

    مشیر ماحولیات کا کہنا تھا کہ ماحول کی بہتری کے لیے ہر ایک کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، گلوبل وارمنگ دراصل گلوبل وارننگ ہے، گلوبل وارمنگ اور موسمیاتی تبدیلی کا آسان حل شجر کاری ہے۔

    مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ درخت گرمی کی شدت کو کم کرتے ہیں اور موسم میں ٹھہراؤ لاتے ہیں، اپنے اور آنے والی نسلوں کے لیے درخت لگائیں اور ماحول بچائیں۔