Tag: Murtaza Wahab

  • سندھ کے آفت زدہ اضلاع وفاقی حکومت کی مدد کے منتظر ہیں: مرتضیٰ وہاب

    سندھ کے آفت زدہ اضلاع وفاقی حکومت کی مدد کے منتظر ہیں: مرتضیٰ وہاب

    کراچی: ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے 20 اضلاع کو آفت زدہ قرار دیا ہے، یہ اضلاع وفاقی حکومت کی مدد اور تعاون کے منتظر ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ مشکل وقت میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ لوگوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

    مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ 20 اضلاع ہیں جنہیں سندھ حکومت نے آفت زدہ قرار دیا، یہ اضلاع وفاقی حکومت کی مدد اور تعاون کے منتظر ہیں۔

    خیال رہے کہ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) سندھ کی جانب سے جاری کردہ بارش سے ہونے والے نقصانات کی رپورٹ کے مطابق بارشوں کے دوران سندھ میں 28 افراد جاں بحق ہوئے۔

    بارش کے دوران مکانات، کاروبار، فصلوں اور گھریلو آلات کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے۔

    سندھ حکومت نے بارش سے متاثرہ افراد کی مالی معاونت کا فیصلہ بھی کیا ہے اور اس حوالے سے کراچی سمیت متاثرہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنر کو نقصانات کا تخمینہ لگانے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

  • ’’10 ارب ڈالر سے کراچی کا انفرا اسٹرکچر بہتر کیا جاسکتا ہے‘‘

    کراچی: ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ 10 ارب ڈالر سے کراچی کا انفرا اسٹرکچر ٹھیک ہوسکتا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ ڈپٹی کمشنر کو بارش سے نقصانات کا تخمینہ لگانے کی ہدایت کردی گئی ہے، نقصانات کے تخمینے سے متعلق رپورٹ آئے گی تو شیئر کریں گے۔

    انہوں ںے کہا کہ شبلی فراز اپنی نوکری کررہے ہیں انہیں کراچی کے فنڈز کا معلوم نہیں، وزیراعظم عمران خان نے 162 ارب کراچی پیکیج کا اعلان کیا تھا جو انہوں نے وعدہ کیا تھا درخواست ہے اسے پورا کریں۔

    ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ ورلڈ بینک نے کراچی کے انفرا اسٹرکچر کے لیے 10 ارب ڈالر کا کہا تھا، ورلڈ بینک کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے لیے 10 ارب ڈالر کا فنڈ درکار ہوگا، 10 ارب ڈالر سے کراچی کے انفرا اسٹرکچر کو ٹھیک کیا جاسکتا ہے۔

    مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ سی بی سی انتظامیہ اور رہائشیوں کے درمیان مذاکرات کرائے، سندھ حکومت سی بی سی کے ساتھ مل کر پانی کی نکاسی کررہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ڈی ایچ اے کے مکینوں کو نکاسی کے مسائل تھے جو حل کررہے ہیں، مشینری فوری طور پر ڈی ایچ اے بھجوائی جہاں نکاسی آب کا عمل جاری ہے۔

    واضح رہے کہ کلفٹن اور ڈیفنس میں بجلی کی عدم فراہمی اور نکاسی آب نہ کرنے پر رہائشیوں نے احتجاج کیا گیا تھا، کامیاب مذاکرات کے بعد احتجاج موخر کردیا گیا تھا۔

  • سندھ حکومت نے کراچی کے شہریوں کو لاوارث چھوڑ دیا، حلیم عادل شیخ

    سندھ حکومت نے کراچی کے شہریوں کو لاوارث چھوڑ دیا، حلیم عادل شیخ

    کراچی : پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے کراچی کے شہریوں کو لاوارث چھوڑ دیا ہے، مرتضیٰ وہاب نے سندھ کے معاملات بھلا کر لاہور نامہ پڑھا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوشل میڈیاپر جاری ایک ویڈیو میں کیا، پی ٹی آئی رہنما نےبارشوں کی تباہ کاریوں پر اپنے وڈیو بیان میں کہا کہ گزشتہ روز سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے بارشوں کے حوالے سے ایک بیان دیا۔

    جس میں انہوں نے سندھ کے معاملات کو بھلا کر لاہور نامہ پڑھا، اس بیان میں لاہور میں گدھے کے ڈوبنے کا غم تو کیا گیا لیکن کراچی میں شہری ڈوبتے رہے اس کی کسی کو پرواہ نہیں ۔

    انہوں نے کہا کہ رات دیر تک ہم شہریوں کے ساتھ سڑکوں پرموجود رہے لیکن کراچی کی سڑکوں پر سندھ حکومت کا کوئی نمائندہ نظر نہیں آیا، جب ہم متاثرہ علاقوں تک پہنچ سکتے ہیں تو حکمران کیوں نہیں پہنچتے۔

    حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ کراچی کے شہریوں کو سندھ حکومت نے لاوارث چھوڑدیا ہے، بارش کے دوران 7افراد جاں بحق ہوگئے کوئی ریسکیو ادارہ نہیں پہنچا، لیاری ندی میں نوجوان ڈوب گیا، سندھ کا کوئی ادارہ بچانے نہیں پہنچا۔

    پی ٹی آئی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ عوام نے اپنی مدد آپ کے تحت لوگوں کو پانی سے نکالا، پی پی وزیرنے کہا کہ سپریم کورٹ نے نالے این ڈی ایم اے کے حوالے کئے۔

    انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے 3نالے این ڈی این اے کو دیے ہیں، باقی35بڑے200چھوٹے نالے کون صاف کرے گا؟ سندھ حکومت اپنی ذمہ داری سے پیچھے بھاگتی ہے۔

     

  • سال میں ٹیکس کلیکشن 9 ارب سے 105 ارب پر لے گئے ہیں: مرتضیٰ وہاب

    سال میں ٹیکس کلیکشن 9 ارب سے 105 ارب پر لے گئے ہیں: مرتضیٰ وہاب

    کراچی: ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ سنہ 2010 میں سندھ ریونیو بورڈ وجود میں آیا، سنہ 2011 میں ٹیکس 9 ارب تھا اور آج 105 ارب پر لے گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے 2 سال تحریک انصاف کی حکومت نے تباہی برپا کی، 20 کلو آٹے کا تھیلا 1 ہزار 10روپے کا ہوگیا۔

    مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ کراچی کو پیکج دینے کا فروری 2019 میں کیا گیا وعدہ وفا نہیں ہوا، ان میں اخلاقی جرات نہیں ہے کہ اعتراف کریں۔ سی پیک کا وژن پیپلز پارٹی کا تھا، سی پیک کا معاہدہ پیپلز پارٹی کے دور میں ہوا۔

    انہوں نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار ٹیکس کلیکشن کم ہوا، حکومت نے ٹارگٹ سے ڈیڑھ کھرب کم ٹیکس اکٹھا کیا۔ سنہ 2018 میں ایف بی آر نے کل 3.84 کھرب روپے جمع کیے تھے۔

    مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ سنہ 2010 میں سندھ ریونیو بورڈ وجود میں آیا، سنہ 2011 میں ٹیکس 9 ارب تھا اور آج 105 ارب پر لے گئے ہیں، تمام مشکلات اور سازشوں کے باوجود 105 ارب پر کھڑے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں پولیو کی بیماری ختم ہوچکی ہے، 1993 میں بے نظیر بھٹو کے دور میں انسداد پولیو ورکر کی اسٹرٹیجی لائی گئی، 2018 تک انسداد پولیو پر بہت کام ہوا۔

  • وفاقی حکومت نے سمت درست نہ کی تو مزید بحران پیدا ہوں گے: مرتضیٰ وہاب

    وفاقی حکومت نے سمت درست نہ کی تو مزید بحران پیدا ہوں گے: مرتضیٰ وہاب

    کراچی: ترجمان حکومت سندھ مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کے کچھ نہ کرنے سے نقصان عوام کا ہو رہا ہے، حکومت نے سمت درست نہ کی تو مزید بحران پیدا ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان حکومت سندھ مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ دنیا میں پیٹرول کی قیمتیں کم ہوئیں لیکن یہاں حکومت نے تاخیر کی، حکومت کو پیٹرول مافیا کے آگے گھٹنے ٹیکنے پڑے۔

    مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ چینی کے ریٹ میں کمی کے بجائے اضافہ ہو رہا ہے۔ چینی بحران کو 55 دن ہو گئے لیکن کوئی کارروائی نہ ہوئی۔ یہ حکومت کہتی کچھ اور کرتی کچھ ہے، ان کے اپنے مقاصد ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت کے کچھ نہ کرنے سے نقصان عوام کا ہو رہا ہے، حکومت نے سمت درست نہ کی تو مزید بحران پیدا ہوں گے۔ حکومت کا طریقہ واردت سادہ ہے، طلب اور رسد کا فرق پیدا کر دیا جاتا ہے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ دواؤں کی مارکیٹ میں قلت ہوئی تو قیمتوں میں اضافہ ہوا، چینی مارکیٹ میں کم ہوئی تو قیمت زیادہ ہوگئی، لوگوں نے اربوں کمائے۔

    انہوں نے کہا کہ ہمیں ٹڈی دل کا سامنارہا، وفاقی حکومت کا اس پر کردار سب کے سامنے ہے، سوچیں کہ ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے وفاقی حکومت کو سندھ نے پیسے دیے۔ وفاق کو ٹڈی دل پر جہاز سے اسپرے کرنے کے لیے 10 ملین سندھ نے دیے۔

    مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ سندھ واحد صوبہ تھا جس نے گندم کی پیداوار کا ہدف حاصل کیا، سندھ نے ہدف سے بڑھ کر 3.82 ملین میٹرک ٹن گندم کی پیداوار دی۔ کوویڈ کے زمانے میں گندم کی پیداوار انتہائی اہم ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پختونخواہ اور پنجاب میں گندم کے ریٹ زیادہ ہیں، قیمت بڑھانے کے لیے گندم ذخیرہ کی جارہی ہے۔ پنجاب میں گندم جاری کرنا شروع کردی گئی ہے، ابھی سے گندم جاری کرنا شروع کریں تو اس کی قیمت میں فرق آئے گا۔

  • فوزیہ وہاب کی برسی، مرتضی وہاب کا والدہ کی یاد میں جذباتی پیغام

    فوزیہ وہاب کی برسی، مرتضی وہاب کا والدہ کی یاد میں جذباتی پیغام

    پاکستان پیپلز پارٹی کی اہم کارکن اور ہر موقع پر پارٹی کا دفاع کرنے والی نڈر خاتون فوزیہ وہاب کی آج آٹھویں برسی ہے، والدہ کی برسی پر مرتضی وہاب نے سوشل میڈیا پر جذباتی پیغام دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کی نڈر، باہمت اور وفادار کارکن فوزیہ وہاب کے انتقال کو آج آٹھ برس بیت گئے، اپنی والدہ کی برسی پر مرتضی وہاب نے ٹویٹ کیا کہ ہمیشہ مسکرانے والی خوبصورت ماں آپ کو بچھڑے ہوئے آٹھ سال بیت گئے لیکن کوئی لمحہ ایسا نہیں گزرا۔

    انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ جب آپ کی موجودگی کا احساس نہ ہوا ہو ، آپ کی رہنمائی اور آپ کی دی ہوئی طاقت ہر وقت ہمارے ساتھ رہتی ہے۔

    پی پی رہنما فوزیہ وہاب کی شخصیت کے کئی پہلو تھے، جن میں سیاست کے علاوہ سماجی اور انسانی حقوق بھی نمایاں ہے۔ فوزیہ وہاب انیس سو چھپن میں کراچی میں پیدا ہوئیں۔

    صحافی وہاب صدیقی سے شادی کے بعد وہ ایک گھریلو خاتون کی طرح زندگی گزارتی رہیں، حسینہ معین کے ایک ڈرامہ میں بھی کام کیا۔ وہاب صدیقی کے انتقال کے بعد انہوں نے ڈاکٹر اطہر حسین سے شادی کی۔

    اس دوران سیاست کا رخ کیا اور پیپلز پارٹی ان کا انتخاب ٹھہری ۔ بینظیر بھٹو فوزیہ وہاب سے خاصی متاثر تھیں۔ انہوں نے فوزیہ کو شعبۂ خواتین کا سیکرٹری اطلاعات مقرر کیا اس کے علاوہ فوزیہ وہاب انسانی حقوق سیل کی کوآرڈینیٹر بھی رہیں۔

    سال دو ہزار دو اور دو ہزار آٹھ کے انتخابات میں فوزیہ وہاب کو خواتین کی مخصوص نشست پر کامیابی حاصل ہوئی۔ انہوں نے شیری رحمان کی جگہ شعبہ اطلاعات کی سیکرٹری کی ذمہ داری بھی سنبھالی۔

    چھپن سالہ فوزیہ وہاب نے اپنے سیاسی کیریئر میں وفاداری تبدیل نہ کی لیکن زندگی نے ان سے وفا نہ کی، دوہزار بارہ میں پتے کے مرض میں مبتلا فوزیہ وہاب کی حالات سرجری کے بعد بگڑ گئی اور وہ کومہ میں چلی گئیں جس کے بعد سترہ جون دوہزار بارہ کو وہ وفات پاگئیں۔

  • وفاقی حکومت کورونا سے نہیں سندھ حکومت سے لڑنا چاہتی ہے، مرتضیٰ وہاب

    وفاقی حکومت کورونا سے نہیں سندھ حکومت سے لڑنا چاہتی ہے، مرتضیٰ وہاب

    کراچی : ترجمان حکومت سندھ مرتضیٰ وہاب نے تنقید کرتے ہوئے کہا وفاقی حکومت کورونا سے نہیں سندھ حکومت سے لڑنا چاہتی ہے، وفاق نئے اسپتال بنانے کے بجائے ہمارے کامیاب ادارے بھی واپس لے رہا ہے،  وزیراعظم صاحب یہ وقت لینے کا نہیں دینے کا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کورونا سےمتعلق شہریوں سےگزارش ہےسماجی فاصلہ رکھیں، سندھ اسمبلی ٹیکنالوجی کےذریعےپہلاآن لائن اجلاس کرےگی،آج کی پیش رفت ایک اہم پیش رفت ہے، عوام کےمنتخب نمائندےاپنےگھروں پربیٹھ کر کام کر سکتے ہیں، اسی طرح عوام بھی تمام احتیاطی تدابیر کو فالو کرسکتے ہیں۔

    مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ کوروناسےمتعلق 3 آرڈیننس کی آج سندھ اسمبلی نےمنظوری دی، گورنرکی منظوری کےبعدتمام قوانین کااطلاق ہوگا، ہم نے میڈیا کے ذریعے شہریوں کوآگاہ کیاہے۔

    سندھ حکومت کے ترجمان نے کہا کہ کراچی کے 3 اسپتال سپریم کورٹ کےفیصلےکےبعدوفاق کومنتقل ہوناتھے، اسپتالوں میں این آئی سی ایچ،این آئی سی وی ڈی،جناح اسپتال شامل ہیں، سپریم کورٹ نے17جنوری 2019 کے فیصلے میں کچھ مندرجات طےکئے، ابھی تک کوئی بھی لوازمات وفاقی حکومت نے پورےنہیں کئے۔

    ان کا کہنا تھا کہ سیاسی اعتبارسے پی ٹی آئی کےبہت سے چیمپئن بڑی باتیں کرتےرہےہیں، 2011 میں یہ اسپتال سندھ حکومت کو منتقل ہوئے تو ان کا بجٹ1 ارب تھا اور منتقلی کے بعد ترقی کا سفر تینوں اسپتالوں میں شروع ہوا۔

    مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کراچی کے 12 مقامات پرچیسٹ پین یونٹ بنائےگئےہیں، لاکھوں کی تعدادمیں لوگ اس سہولت سےمستفیدہورہےہیں، جناح اسپتال کا ایک زمانے میں بہت برا حال تھا آج جناح اسپتال میں بہتری آئی ہے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شب کو سندھ حکومت نے ڈیل کیا، مذاق اڑانے والے صرف تنقیدکرپائیں گے، کراچی میں واقع اسپتال میں مہنگا علاج مفت ہوتاہے، 15 سے16 ارب سندھ حکومت ان اسپتالوں پرخرچ کرتی ہے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ تھرپارکرمیں اٹیک ہوتاتھاتوکراچی آنے میں گھنٹوں لگتے تھے، ہم نے وہاں این آئی سی ایچ کاسینٹرکھول دیاہے، وفاق نے فنانسز کے حوالے سے سندھ حکومت سےرجوع نہیں کیا ، سندھ حکومت کی اس فیصلےمیں کوئی درخواست نہیں تھی، اصولی فیصلہ وفاق نےکرلیاکہ یہ اسپتال ان کو منتقل کردیے جائیں گے۔

    مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ کل فردوس شمیم کہہ رہے تھے کہ حالات اورتشویشناک ہیں، میں مانتا ہوں یہ حکومت بار بار یو ٹرن لیتی ہے، 2019 میں خود فیصلہ کرتےہیں یہ اسپتالوں کے بجٹ نہیں چلاسکتے، وفاق کوروناوائرس سے نہیں سندھ حکومت سے لڑناچاہتی ہے۔

    ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ نیت ٹھیک ہوتی تووفاق کہتامیں کراچی میں نیااسپتال بناکردیتاہوں، ہم سب کوروناوائرس پرفوکس کررہےہیں، وفاق کوشش کررہا ہے کہ انتظامی معاملات میں دخل کرے اور 3 اچھے چلنے والے اسپتالوں کو لے لیا جائے جبکہ ہمارےبد ترین مخالف بھی ہماری حکمت عملی کی تعریف کر رہے ہیں۔

  • سندھ میں 24 گھنٹوں میں  کورونا کے 1616 مریض صحتیاب

    سندھ میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے 1616 مریض صحتیاب

    کراچی : سندھ میں 24گھنٹے میں کورونا کے 1616 مریض صحتیاب ہوگئے ،مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ حکومت کی بتائی گئیں ہدایات پرعمل کر کے کورونا سے نمٹا جاسکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا سندھ میں 24گھنٹے میں کورونا کے1616 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں،حکومت کی بتائی گئیں ہدایات پرعمل کرکےکوروناسے نمٹا جاسکتاہے، کورونا سے ریکوری کیلئے خود کو آئسولیٹ اوراچھی طرح آرام کریں۔

    خیال رہے مجموعی طور پر سندھ میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 50 ہزار سے زائد ہوگئی ہے اور کورونا وائرس سے سندھ کے 29 اضلاع متاثر ہیں۔

    یاد رہے کہ ملک بھر میں اس مہلک وبا سے متاثر مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 23 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے، پاکستان کرونا کیسز کا گراف مزید بلند ہونے کے بعد کیسز کی تعداد کے لحاظ 213 ممالک میں 15 واں ملک بن چکا ہے۔

    صرف گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 88 افراد کرونا انفیکشن کا شکار ہو کر جاں بحق ہو ئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 2 ہزار 551 ہوگئی۔

  • ‘ماسک پہننے سے کورونا وائرس کی منتقلی صرف 5فیصد رہ جاتی ہے’

    ‘ماسک پہننے سے کورونا وائرس کی منتقلی صرف 5فیصد رہ جاتی ہے’

    کراچی : ترجمان حکومت سندھ مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ ماسک پہننے سے وائرس کی منتقلی صرف 5فیصد رہ جاتی ہے ، اس لئے خودبھی ماسک استعمال کریں اور دوسروں کو بھی تلقین کریں۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان حکومت سندھ مرتضیٰ وہاب نے کورونا کےپھیلاؤ اور احتیاطی تدابیر پر بیان میں کہا کورونا کو حقیقت تسلیم کرکے بچنے کی تدبیر اختیارکی جائیں، چندروز میں پاکستان میں کورونا تیزی سے پھیلا ہے۔

    مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ گھرسےنکلتے وقت ماسک پہننا نہ بھولیں، ماسک پہننے سے وائرس کی منتقلی صرف 5فیصد رہ جاتی ہے اور وائرس سے 95 فیصد تک حفاظت ہے، اس لئے خودبھی ماسک استعمال کریں اور دوسروں کو بھی تلقین کریں۔

    ترجمان حکومت سندھ نے کہا وائرس ہم سب کو متاثر کررہا ہے، وائرس ہمارے گلی محلوں میں پھیل چکا ہے، خطرناک وباسے بچنے کا واحد راستہ احتیاط ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت احتیاط برتنے کی بار بار تلقین کرتی رہی ہے، بیمار ،50برس سے زیادہ عمرکے افراد اور بچے باہرنہ نکلیں، اللہ سے دعاگو رہیں کہ ہمیں اس وبا سے چھٹکارا دے۔

    خیال رہے پاکستان میں کورونا کا پھیلاؤ تیز ہوگیا ہے ، چوبیس گھنٹے میں 5 ہزار385 نئے کیس رپورٹ ہوئے، مزید تیراسی افراد جان سے گئے، جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 2255 ہوگئی ہے۔

  • برطانیہ، امریکا، سعودی عرب اور کینیڈا سے لوگ  علاج کیلئے سندھ آئے، مرتضیٰ وہاب

    برطانیہ، امریکا، سعودی عرب اور کینیڈا سے لوگ علاج کیلئے سندھ آئے، مرتضیٰ وہاب

    کراچی : سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی والوں کوصرف الزام تراشی آتی ہے، پریس کانفرنسزکرنےسےکسی کی بے گناہی ثابت نہیں ہوتی، برطانیہ اور امریکا، سعودی عرب ، یمن ،کویت ،کینیڈا سے لوگ  علاج کیلئے سندھ آئے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا سندھ کےسیاسی لیڈرروزانہ الزام تراشی کی سیاست کرتے ہیں، سندھ اپوزیشن کی جانب سے روزتنقید کے نشتر چلائےجاتےہیں، وفاق حکومت کیا کررہی ہے یہ نہیں بتایاجاتا۔

    ترجمان سندھ حکومت کا کہنا تھا کہ وفاق اور 3صوبوں میں حکومت کے باوجود خود کو اپوزیشن سمجھتے ہیں، ہرپریس کانفرنس میں قوم کو پیغام دیا کہ یہ وقت متحد ہونے کا ہے

    مرتضیٰ وہاب نے کہا میری سیاست مجھےغیراخلاقی اندازسے گفتگوکی اجازت نہیں دیتی، پی ٹی آئی سےکہتاہوں قوم دیکھ رہی ہےکہ آپ کیازبان استعمال کررہےہیں، محکمہ صحت سندھ کا 70فیصد نان ڈیولپمنٹ بجٹ پرخرچ ہوتاہے، ہم نے الزام تراشی سے گریز کیا اور حقائق پربات کی۔

    ان کا کہنا تھا کہ کےپی میں 7سال سے فرشتے،نیک لوگ حکومت کررہےہیں، کےپی میں کوئی ایک ادارہ بتائیں جواین آئی سی وی ڈی طرز پر ہو، پیپلزپارٹی پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ پر یقین رکھتی ہے۔

    ترجمان سندھ حکومت نے مزید کہا برطانیہ اور امریکا، سعودی عرب ، یمن ،کویت ،کینیڈا سے بھی لوگ سندھ علاج کیلئےآئے، جب گمبٹ میڈیکل انسٹیٹیوٹ ایسا ادارہ ہے جیسے جنگل میں منگل ، کےپی سے لوگ سندھ آکر عارضہ قلب اور جگرکاعلاج کرارہےہیں۔

    مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ گورنرراج کا شوشہ کئی بار چھوڑا گیا، ایک صاحب سندھ فتح کرنے کیلئے کراچی بھی تشریف لائےتھے، کوئی شخص پائپ پینے یا انگریزی پڑھنےسے بڑا نہیں ہوجاتا، ذراپڑھ لیں آرٹیکل 235میں نہیں بلکہ 234میں گورنرراج کا ذکر ہے۔

    انھوں نے کہا کہ وفاق نے موجودہ مالی سال میں205ارب روپے سندھ کو نہیں دیئے ، پیپلزپارٹی وفاق کی پارٹی ہے، پی ٹی آئی بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو لالی پاپ دیتی ہے، جھوٹ اور اعلانات پر مبنی پریس کانفرنس نہ کریں۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ ہم قانون کی بالادستی پریقین رکھتے ہیں، پریس کانفرنسزکرنےسےکسی کی بےگناہی ثابت نہیں ہوتی، ٹائیگرفورس کو وفاقی حکومت خودہی رکھ لے، کسی نےگاڑی پراورکسی نے موٹرسائیکل پرنمبرپلیٹ لگا دی ہے۔