Tag: Murtaza Wahab

  • سندھ بھر میں وبائی امراض ترمیمی ایکٹ نافذ ہوگیا

    سندھ بھر میں وبائی امراض ترمیمی ایکٹ نافذ ہوگیا

    کراچی : گورنر سندھ کی منظوری کےبعد سندھ بھرمیں وبائی امراض ترمیمی ایکٹ نافذ ہوگیا، بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ وبائی امراض ایکٹ کی خلاف ورزی پربھاری جرمانے ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ گورنر سندھ کی منظوری کےبعد سندھ بھرمیں وبائی امراض ترمیمی ایکٹ نافذ ہوگیا ہے، شہریوں، دکانداروں اور فیکٹری مالکان سمیت ہر فرد پر احتیاطی تدابیرپرعمل لازم ہے۔

    بیرسٹرمرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ وبائی امراض ایکٹ کی خلاف ورزی پربھاری جرمانے ہوں گے، شہریوں سمیت تمام ادارےکوروناروک تھام کیلئےتمام ایس اوپیزپرعمل کریں، ایس او پی کی خلاف ورزی پردس لاکھ روپےتک جرمانہ ہوگا۔

    ترجمان نے کہا کہ قانون کامقصدشہریوں میں احتیاطی تدابیرپرعملدرآمدکاشعورپیداکرناہے، سندھ حکومت کوروناروک تھام کےلئےسنجیدہ اقدامات لےرہی ہے، اجتماعات، مذہبی و سماجی تقاریب، لاک ڈاؤن کی پابندیوں پر بھی اس قانون کااطلاق ہوگا۔

    مزید پڑھیں : گورنر سندھ نے وبائی امراض ترمیمی آرڈیننس کی منظوری دے دی

    ان کا کہنا تھا کہ ہم سب نےوبائی امراض ترمیمی ایکٹ پرعمل کرناہے، پابندی والےکاروبارکھولنےپربھی یہ قانون حرکت میں آئےگا، آئیےاس وباکےخاتمے کیلئےقانون پسند شہری ہونے کاثبوت دیں۔

    یاد رہے سندھ وبائی امراض ایکٹ 2014 میں ترمیم کے بعد گورنر سندھ کو بھیجا گیا تھا، جسے منظور کرلیا گیا تھا، ترمیمی آرڈیننس کا مقصد کرونا کی وبا پر قابو پانے میں رکاوٹ اور پھیلاؤ کا سبب بننے پر کارروائی ممکن بنائی جاسکے۔

  • مرتضیٰ وہاب بتائیں کہ سندھ میں 10 ارب کی گندم کس نے غائب کی؟ شہباز گل

    مرتضیٰ وہاب بتائیں کہ سندھ میں 10 ارب کی گندم کس نے غائب کی؟ شہباز گل

    لاہور : ترجمان وفاقی حکومت ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت اپنے منہ میاں مٹھو بننے کی اعلیٰ مثال ہے۔

    یہ بات انہوں نے سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب کی پریس کانفرنس کے رد عمل میں اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، شہباز گل نے کہا کہ وفاقی حکومت کے ذریعے62فیصد پیسہ صوبوں کو چلاجاتا ہے، وفاق کے پاس جو پیسہ بچ جاتاہے وہ دیگر معاملات میں خرچ ہوتا ہے، سب سے زیادہ گھوسٹ ملازمین سندھ میں ہیں، سندھ میں اپنوں کو نوازنے کیلئے گھوسٹ ملازمین رکھے گئے۔

    انہوں نے کہا کہ وفاق کی جانب سے دیا گیا طبی سامان سندھ حکومت نے ڈاکٹرز کو نہیں پہچایا، باربار پریس کانفرنس کے ذریعے وفاق سے پیسہ مانگا جارہا ہے، وفاق نے سندھ کو اب تک کوئی کیش نہیں دیا اور نہ ہی دیں گے، وفاق کا مؤقف وزیراعظم کی ہدایت پر پیش کرتا ہوں، پیپلزپارٹی کے ایسے بہت سے لوگ ہیں جو پارٹی کیلئے بات کرتے ہیں۔

    ایک سوال کے جواب میں شہباز گل نے کہا کہ ایک کروڑ 20لاکھ خاندانوں کو 12 ہزار فی خاندان وفاق نے دیے، سندھ میں 25سے30لاکھ گھرانوں کو براہ راست امداد دی گئی پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت اپنے منہ میاں مٹھو بننے کی اعلیٰ مثال ہے، دستیاب اعداد و شمارپیپلز پارٹی ناقص پالیسیوں کی عکاس ہیں۔

    انہوں نے سندھ حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مرتضیٰ وہاب بتائیں کہ سندھ کی 10 ارب کی گندم کس نے غائب کی؟ موصوف بتائیں سندھ میں 8 ارب کا راشن غائب کرنے کا حساب کون دے گا؟

    انہوں نے کہا کہ سندھ میں 93000کتوں کے کاٹنے کے واقعات ہوئے ،کتے کے کاٹے کی ویکسین کی عدم دستیابی پر مرتضیٰ وہاب کسے قصوروار ٹھہراتے ہیں؟ لاڑکانہ میں 8ماہ میں13000سے زائد کتے سے کاٹنے کےواقعات ہوئے.

    اپریل2020تک سندھ میں 1351 ایڈز کے کیسز سامنے آئے، متاثرہ افراد میں اکثریت بچوں کی ہے مگرسندھ حکومت نے فنڈز نہیں دیئے، تھر میں بھوک سے 1300 سے زائد بچوں کی اموات ہوئی، ان کا ذمہ دار کون ہے؟

    سندھ کی ترقی دیکھیں کہ ایمبولینس سے وینٹی لیٹرز تک غائب ہیں، تھر میں بھوک سے اموات،قائد کا شہر کچرے کا ڈھیر، اسکولوں کی حالت ابتر ہے، نااہلیوں کے باوجود پیپلز پارٹی سے سوال کریں تو سندھ کارڈ آجاتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ دوسری جانب وفاق بیان بازی پر نہیں بلکہ عملی اقدامات پر یقین رکھتا ہے، وفاق نے صحت کی سہولیات اور روزگار کے تحفظ کیلئے1200ارب کا پیکج دیا، بے روزگار ہونے والوں کیلئے 75 ارب کا الگ پیکیج دیا،اسمال انڈسٹریز کیلئے 3 ماہ کے بلز ادا کرنے کا پیکیج دیا.

    شہباز گل کا مزید کہنا تھا کہ این ڈی ایم اے کی مدد سے سندھ بھر کے اسپتالوں میں ضروری سامان پہنچایا، آپ کا تو یہ حال ہے اپنی نااہلی دورکرنے کے بجائے میڈیا پر حملہ آور ہو گئے، کورونا جیسے حساس معاملے پر سندھ حکومت نے بیان بازی سے کام چلایا، جمہوریت کا ڈھنڈورا پیٹنے والی پیپلزپارٹی میڈیا کیخلاف ہی باقاعدہ مہم چلا رہی ہے۔

  • سندھ میں خواتین میں کرونا وائرس کی شرح بڑھ رہی ہے: مرتضیٰ وہاب

    سندھ میں خواتین میں کرونا وائرس کی شرح بڑھ رہی ہے: مرتضیٰ وہاب

    کراچی: ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ سندھ میں خواتین میں کرونا وائرس کی شرح بڑھ رہی ہے، احتیاط نہیں کر رہے ہیں اس وجہ سے وائرس گھروں تک پہنچا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ سندھ میں خواتین میں کرونا کیسز کی تعداد بڑھ رہی ہے، حالیہ دنوں خواتین میں کرونا کیسز کی شرح میں اضافہ ہوا۔

    مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کے مجموعی کیسز میں 26 فیصد خواتین مریض ہیں، معصوم بچے بھی کرونا وائرس میں مبتلا ہو رہے ہیں۔ 10 سال سے کم عمر کے 253 بچے کرونا میں مبتلا ہو چکے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اعداد و شمار بتانے کا مقصد یہ ہے کرونا ہمارے گھروں میں داخل ہوچکا ہے، احتیاط نہیں کر رہے ہیں اس وجہ سے وائرس گھروں تک پہنچا ہے۔ احتیاط کرنے کی وجہ سے ہماری فیملی کے لوگ متاثر ہو رہے ہیں۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ یاد رکھیں عوام کے تعاون کے بغیر کرونا پر قابو پانا آسان نہیں، پچھلے 2 ماہ میں سندھ کے عوام نے حکومت کا بہت ساتھ دیا۔ اعداد و شمار شیئر کرنے کا مقصد احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی فکر پیدا کرنا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کو عوام کی پریشانیوں کا ادراک ہے، یہ پریشانیاں اور مشکلات کسی کی جان سے زیادہ نہیں ہیں۔ جلد معاشی مشکلات دور ہوں گی، کرونا کے خلاف جنگ جیتنا ہوگی، خود بھی گھر پر رہیں اور ایک دوسرے کو گھروں پر رہنے کی تلقین کریں۔

  • جناح اسپتال میں روزانہ 100 کورونا ٹیسٹ کیے جائیں گے، مرتضیٰ وہاب

    جناح اسپتال میں روزانہ 100 کورونا ٹیسٹ کیے جائیں گے، مرتضیٰ وہاب

    کراچی : ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ جناح اسپتال کی بائیوسیفٹی لیبارٹری میں یومیہ100کورونا ٹیسٹ ہونگے، گلگت بلتستان کے طلبہ کو کورونا ٹیسٹ منفی آنے کے بعد واپس جانے کی اجازت ہوگی۔

    یہ بات انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہی، انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے جناح اسپتال انتظامیہ کی درخواست منظور کرلی ہے جس کے تحت جناح اسپتال میں پہلی بائیو سیفٹی لیول تھری لیب قائم کردی گئی ہے.

    انہوں نے کہا کہ جناح اسپتال میں قائم بائیو سیفٹی لیبارٹری نے باقاعدہ کام شروع کردیا ہے، اس لیبارٹری میں کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے یومیہ سو ٹیسٹ ہونگے، اگلے مرحلے میں کورونا ٹیسٹ کی استعداد بڑھائی جائے گی۔

    مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ جناح اسپتال انتظامیہ کی درخواست پر وزیراعلیٰ نے فنڈز مختص کرکے لیب کے قیام کی منظوری دی تھی، ثابت ہوگیا کہ پی ٹی آئی کے نمائندے کھوکھلے دعوے کرتے ہیں کیونکہ سندھ حکومت ڈیلیور کرتی ہے، ہم عوامی خدمت پریقین رکھتےاور عمل کرتے ہیں۔

    گلگت بلتستان کے طلبہ کی مشروط واپسی کا فیصلہ 

    علاوہ ازیں سندھ میں مقیم گلگت بلتستان کے طلبہ کی فریاد سن لی گئی، سندھ حکومت نے گلگت بلتستان واہس جانے کے خواہشمند طلبہ کو این او سی دینے کا فیصلہ کرلیا۔

    اس حوالے سے ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ 2570طلبہ کی واپسی سے پہلے ان کے کورونا ٹیسٹ کیے جائیں گے، سندھ کے مختلف تعلیمی اداروں میں گلگت بلتستان کے طلبہ زیرتعلیم ہیں۔

    ترجمان سندھ حکومت کا مزید کہنا تھا کہ جو طلبہ واپس جانا چاہتےہیں انہیں این او سی دیا جائے گا، گلگت بلتستان کے طلبہ کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آنے پر واپس جانے کی اجازت ہوگی۔

  • پی ٹی آئی وزراء کی سندھ حکومت پر تنقید بلاجواز ہے، مرتضیٰ وہاب

    پی ٹی آئی وزراء کی سندھ حکومت پر تنقید بلاجواز ہے، مرتضیٰ وہاب

    کراچی : سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے وزراء کی سندھ حکومت پر تنقید بلاجواز ہے، کورونا کیخلاف ہماری حکمت عملی کامیاب رہی۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ ہم نے وفاقی وزرا کے بے بنیاد بیانات کی پرواہ نہیں کی کیونکہ پی ٹی آئی کے وزراء کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن سے متعلق اقدامات پر سندھ حکومت پر بلاجواز تنقید کررہے ہیں۔

    مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ ہمیں اس کڑے وقت قومی یکجہتی کی اشد ضرورت ہے، کورونا کیخلاف سندھ حکومت کی حکمت عملی کامیاب رہی، کورونا کا پہلا کیس سامنے آتے ہی فوری ایکشن لیا اور عملی اقدامات کیے۔

    انہوں نھے کہا کہ اسپتالوں میں ڈاکٹرز نرسوں اور پیرا میڈیکل اسٹاف نےجانفشانی سے کورونا متاثرین کی دیکھ بھال کی ہے، سندھ حکومت کے بروقت اقدامات سے کورونا وائرس کےخلاف کمٹمنٹ صاف ظاہر ہوتی ہے۔

    ترجمان سندھ حکومت کا مزید کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے پہل کرتے ہوئے آئسولیشن کی تلقین کی، انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ سب لوگ مل کر اس وبا کے خلاف متحرک ہوکر کام کریں۔

  • ہم چاہتے ہیں مزید 2ہفتے کا مکمل لاک ڈاؤن کیا جائے، مرتضیٰ وہاب

    اسلام آباد : سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ ہم چاہتےہیں مزید 2 ہفتے کا مکمل لاک ڈاؤن کیا جائے ، وزیراعلیٰ نے صاف کہا وزیراعظم جوبھی فیصلہ کریں گے، اس پر عملدرآمد کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاک ڈاؤن کا مقصد سامان پہنچانا نہیں کورونا وبا کو پھیلنےسے روکنا تھا، سندھ حکومت نےلاک ڈاؤن کیاتواس کوپورےملک نےفالوکیا، آج پنجاب حکومت بھی کہتی ہے، لاک ڈاؤن کومزیدآگےبڑھاناچاہیے۔

    مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ ہماراہیلتھ سسٹم مریضوں کی بڑی تعدادکوسنبھالنےسےقاصرہے، وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعظم کو کہا فیصلہ کریں ہم فالو کریں گے ، اب وزیراعظم کے فیصلے کا انتظار ہے۔

    سندھ حکومت کے ترجمان نے کہا کہ وزیراعلیٰ کی گفتگو کے بعد فردوس عاشق اور شہبازگل کو بھی دیکھ لیں، یہ وقت ایک دوسرے پر الزامات یا سیاست کا نہیں ہے، وزیراعلیٰ صاف کہہ رہےہیں ، وزیراعظم جو بھی فیصلہ کریں گے، اس پر عملدرآمد کریں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں مزید2ہفتے کا مکمل لاک ڈاؤن کیا جائے، یہ وقت ایک دوسرے سے متعلق بیان بازی کا نہیں ہے، موجودہ حالات میں سیاست دانوں کی رہنمائی کرنی چاہیے تھی۔

    مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ فیصل واوڈا کل کراچی میں نمودارہوئے اور سندھ حکومت پرالزامات لگائے، سعیدغنی نے فیصل واوڈا کے الزامات کا جواب دیا، دونوں جانب سے ایسا نہیں ہوناچاہیے تھا کیونکہ یہ وقت سیاست کا نہیں، بلاول بھٹو پہلے دن سےکہہ رہےہیں ہم وفاق کیساتھ کھڑے ہیں۔

  • کرونا ایمرجنسی فنڈ میں شہریوں کی جانب سے عطیات، مرتضیٰ وہاب کا اظہار تشکر

    کرونا ایمرجنسی فنڈ میں شہریوں کی جانب سے عطیات، مرتضیٰ وہاب کا اظہار تشکر

    کراچی: سندھ حکومت کے کرونا ایمرجنسی فنڈ میں شہریوں کی جانب سے عطیات پر ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم کا ایک ایک پیسہ شفاف طریقے سے استعمال کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں عطیات دینے والے افراد سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہریوں کے حکومت پر اعتماد پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

    مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ شہریوں اور اوور سیز کے بھرپور اعتماد سے ہمارے حوصلے مزید بلند ہوئے ہیں، 861 مختلف شخصیات نے کرونا ایمرجنسی فنڈ میں عطیات جمع کروائے۔

    انہوں نے کہا کہ فنڈ کے استعمال کے لیے 5 نجی اور سرکاری افسران پر مشتمل کمیٹی قائم کی۔ کمیٹی میں فیصل ایدھی، مشتاق چھاپرا اور ڈاکٹر عبد الباری شامل ہیں، عوام کے تعاون کے بغیر حکومت کا تنہا وبا سے نمٹنا آسان نہیں۔

    مرتضیٰ وہاب نے یقین دہانی کروائی کہ اس قوم کا ایک ایک پیسہ شفاف طریقے سے استعمال کریں گے۔

    اس سے قبل ایک موقع پر ترجمان کا کہنا تھا کہ جنگ میں بھی لوگوں کی آمد و رفت پر پابندی لگائی جاتی ہے،ا س وقت ہم بھی جنگ جیسی صورت حال میں ہیں۔

    انہوں نے کہا تھا کہ وبا کی صورت میں ریاست کو سخت فیصلے کرنا ہوتے ہیں، ہمیں سپلائی چین کو بہتر کرنا ہوگا تاکہ لوگوں کو سامان مل سکے، حالات کنٹرول میں رہیں گے تو ہم کیوں کرفیو کی طرف جائیں گے۔

    مرتضیٰ وہاب کا مزید کہنا تھا کہ ہم درست سمت میں جا رہے ہیں، خاطر خواہ نتائج ملیں گے۔

  • سندھ میں کرونا وائرس کے مزید 9 مریض صحتیاب

    سندھ میں کرونا وائرس کے مزید 9 مریض صحتیاب

    کراچی: ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ سندھ میں کرونا وائرس کے مزید 9 مریض صحتیاب ہوگئے ہیں جس کے بعد صوبے میں کرونا وائرس سے صحتیاب افراد کی تعداد 74 ہوگئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں کرونا وائرس کے مزید 9 مریض صحتیاب ہوگئے ہیں۔

    مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ سندھ میں کرونا وائرس سے صحتیاب افراد کی تعداد 74 ہوگئی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ لوگوں کو سمجھنا چاہیئے کہ کرونا کا واحد علاج آئسولیشن اور سماجی فاصلہ ہے، ان 74 افراد نے اپنے آپ کو آئسولیٹ کیا، کیا آپ بھی کرسکتے ہیں؟

    خیال رہے کہ ملک بھر میں کرونا کیسز کی تعداد 27 سو ہوچکی ہے جبکہ کرونا وائرس سے اموات کی تعداد 40 ہوگئی ہے۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق پنجاب میں کرونا وائرس کے سب سے زیادہ 1 ہزار 72 کیسز ہیں، سندھ میں 839، پختونخواہ میں 343، گلگت بلتستان اور بلوچستان میں 193، اسلام آباد میں 75، اور آزاد کشمیر میں 11 کیسز ہیں۔

    کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا کہنا ہے کہ ملک میں کرونا وائرس کے 130 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں، 62 فیصد کیسز دیگر ممالک سے پاکستان منتقل ہوئے جبکہ 38 فیصد کیسز لوکل ٹرانسمیشن کے ہیں۔

  • وزیراعلیٰ سندھ اور مرتضیٰ وہاب کا کرونا وائرس ٹیسٹ منفی آگیا

    وزیراعلیٰ سندھ اور مرتضیٰ وہاب کا کرونا وائرس ٹیسٹ منفی آگیا

    کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا کرونا وائرس ٹیسٹ منفی آگیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم سندھ سعید غنی میں کرونا وائرس کی تشخیص کے بعد وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور مرتضیٰ وہاب نے کرونا وائرس ٹیسٹ کرایا جو منفی آیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے بھی کرونا وائرس ٹیسٹ کرایا ہے جس کی رپورٹ نہیں آئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بھی کرونا وائرس ٹیسٹ کرانےکا فیصلہ کیا ہے، عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ میری سعید غنی سے ملاقاتیں ہوئی ہیں اسی وجہ سے ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا۔

    مزید پڑھیں: صوبائی وزیر سعید غنی کا کرونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا

    واضح رہے کہ وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا کرونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا۔

    سعید غنی کا کہنا تھا کہ جو لوگ مجھ سے ملتے رہے ہیں وہ بھی خود کو آئسولیشن میں رکھیں اور شہری بھی گھروں میں رہیں۔

    واضح رہے کہ کرونا وائرس کے خطرات کے باعث وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، چاروں صوبوں اور آزاد کشمیر سمیت ملک بھر میں فوج کو طلب کر لیا گیا، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

    خیال رہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس سے6 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 803 ہوگئی ہے اور 6مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔

  • کرونا وائرس، سندھ حکومت نے ابھی مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ نہیں کیا، مرتضیٰ وہاب

    کرونا وائرس، سندھ حکومت نے ابھی مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ نہیں کیا، مرتضیٰ وہاب

    کراچی: ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کے پیش نظر سندھ حکومت نے ابھی مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ نہیں کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’آف دی ریکارڈ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرونا وائرس کے پیش نظر کچھ پیرا میٹرز طے کیے ہیں جس کے تحت لاک ڈاؤن کریں گے۔

    مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے آمدورفت محدود کرنی ہوگی، درخواست کرتا ہوں ہم سب کو احتیاط کرنے کی ضرورت ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مردان کے انتقال کرجانے والے شخص کی یوسی کو لاک ڈاؤن کردیا گیا ہے، اگر لاک ڈاؤن کی طرف جارہے ہیں تو پھر کس چیز کا انتظار کیا جارہا ہے۔

    مزید پڑھیں: 7.21 ارب روپے کورونا سے متعلق سامان کی خریداری کیلیے ریلیز

    مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کرونا وائرس کے پیش نظر وفاق سمیت تمام صوبوں کو ایک پیج پر آنا ہوگا، جو لوگ روزانہ کی بنیاد پر کماتے ہیں وہ متاثر ہورہے ہیں، ہم معاملے کا شفاف طریقے سے جائزہ لے رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ لیاری کے اندر ایران سے کچھ لوگ غیرقانونی طور پر داخل ہوئے جس کا وزیراعلیٰ سندھ نے نوٹس لیا ہے، جو لوگ آئے ہیں ان کو ٹریس کیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ سندھ حکومت نے کرونا وائرس کے ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے ایکسپو سینٹر کراچی میں پاک فوج کے تعاون سے فیلڈ اسپتال قائم کرنے کا فیصلہ کر کے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔

    یاد رہے کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا تھا کہ 7.21 ارب روپے محکمہ صحت اور کمشنر سکھر کو بھیجے گئے ہیں یہ تمام فنڈز کرونا سے متعلق سامان کی خریداری پر خرچ ہوں گے۔