Tag: Muscat

  • عمان : ای پیمنٹ سہولت فراہم نہ کرنیوالے دکانداروں کیخلاف کارروائی

    عمان : ای پیمنٹ سہولت فراہم نہ کرنیوالے دکانداروں کیخلاف کارروائی

    مسقط : عمان میں ڈیجیٹل طریقے (ای پیمنٹ) کے ذریعے لین دین کی خدمات فراہم نہ کرنے والے دکانداروں کو نوٹس جاری کردیے گئے۔

    عمان کی تجارت، صنعت اور سرمایہ کاری کے فروغ کی وزارت (MoCIIP) نے سلطنت میں متعدد تجارتی اسٹورز پر معائنہ مہم جاری رکھی ہوئی ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق عمان کی وزارت تجارت کے عملے کی جانب سے ای پیمنٹ سے متعلق حکومتی ہدایات کی خلاف ورزیوں کے مرتکب 18دکان داروں کو نوٹس جاری کیے گئے ہیں کیونکہ وہ اپنے صارفین کو ای پیمنٹ خدمات فراہم نہیں کر رہے تھے۔

    واضح رہے کہ عمان میں حکومت نے تمام تجارتی اداروں کے لئے ای پیمنٹ کی سہولت فراہم کرنا ضروری قرار دیا ہے تاکہ خریداروں کو بہتر خدمات کی فراہمی اور ملکی معیشت میں ڈیجیٹل لین دین کو فروغ دیا جاسکے۔

    مختلف دکانوں کے معائنے کے دوران 18 دکانیں ایسی پائی گئیں جو اپنے گاہکوں کو ای پیمنٹ کی سہولت فراہم نہیں کر رہی تھیں جن کیخلاف فوری کارروائی کی گئی۔

  • عمان کے سلطان نے عوام کو بڑا ریلیف دے دیا

    عمان کے سلطان نے عوام کو بڑا ریلیف دے دیا

    مسقط : عمان کے سلطان کی جانب سے عوام کے مفاد کے پیش نظر بجلی کا ایک خصوصی پیکیج متعارف کیا گیا ہے جس کا مقصد شہریوں پر بڑھتے ہوئے مالی اخراجات کم کرنا ہے۔

    عمان کے سلطان عزت مآب سلطان ہیثم بن طارق نے گزشتہ روز وزراء کونسل کے اجلاس کے موقع پر مئی سے اگست تک سبسڈی فراہم کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

    عمان میں عوام نے سلطان کی جانب سے موسم گرما کے مہینوں میں بجلی کی سبسڈی میں 15 فیصد اضافی دینے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔

    Additional power subsidy for summer months in Oman welcomed

    ملک کے کئی علاقوں میں درجہ حرارت 40 ڈگری سے بڑھ جانے کی صورت میں بہت سے گھروں اور دفاتر میں دن کے اوقات میں بھی ایئر کنڈیشنر مسلسل استعمال میں رہتے ہیں، جس کے سبب بجلی کے زیادہ بل آتےہیں، یہی وجہ کہ عوام کو بجلی کے بھاری بلوں کی ادائیگی میں مشکلات کا سامنا رہتا ہے۔

    سلطان کے اس اقدام سے شہریوں نے سکھ کا سانس لیا ہے ان کا کہنا ہے کہ مہگائی کی وجہ سے پہلے ہی بہت سے مسائل کا سامنا تھا تاہم اب ان میں کچھ کمی آئے گی۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق عمان کے مختلف قصبوں اور شہروں میں درجہ حرارت 40سے 42ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جس سے گرمی اور تپش کی صورتحال کا اندازہ بخوبی لگایا جاسکتا ہے۔

    اس حوالے سے تاجروں نے مطالبہ کیا ہے کہ تیل کی قیمتیں زیادہ ہونے کے باوجود بجلی اور پانی کی قیمتیں اب بھی زیادہ ہیں۔ ہم بجلی اور پانی کی قیمتوں کو مزید کم کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

  • عمان میں تارکین وطن اپنی جائیداد خرید سکتے ہیں یا نہیں؟ فیصلہ ہوگیا

    عمان میں تارکین وطن اپنی جائیداد خرید سکتے ہیں یا نہیں؟ فیصلہ ہوگیا

    مسقط : عمان نے تارکین وطن کو سلطنت میں نصف ملین عمانی ریال تک کی جائیداد رکھنے کی اجازت دے دی ہے، تارکین وطن تین کٹیکگریز میں خرید و فروخت کرسکتے ہیں۔

    عمان کے ہاؤسنگ اور شہری منصوبہ بندی کے وزیر ڈاکٹر خلفان بن سعید الشویلی نے ایک وزارتی فیصلہ جاری کیا جس کے تحت غیر ملکی سرمایہ کاروں کو جائیدادیں خریدنے کی اجازت دی گئی ہے۔

    غیر ملکی جو 500,000 سے250,000 عمانی ریال کے درمیان مکانات خریدیں گے انہیں فرسٹ کلاس ملے گا رہائش گاہ کارڈ، جبکہ عمانی ریال 250,000 سے کم قیمت والے گھر رکھنے والے دوسرے درجے کا رہائشی کارڈ حاصل کر سکیں گے۔

    ایسے سرمایہ کار جن کے پاس ہاؤسنگ یونٹ ہیں جو انہیں فرسٹ کلاس رہائشی کارڈ حاصل کرنے کے قابل بناتے ہیں وہ بھی ان علاقوں سے باہر رہائشی، تجارتی یا صنعتی استعمال کے لیے ایک جائیداد کے مالک ہو سکتے ہیں جو غیرملکی ملکیت کے لیے درج ہیں۔

    اومان میں غیر ملکیوں کو جائیداد خریدنے کی اجازت دی گئی | KHALEEJ URDU | UAE  NEWS URDU | DUBAI NEWS URDU | GULF NEWS URDU | DAILY UAE NEWS | DAILY

    غیر ملکیوں کے ذریعہ جائیداد کی ملکیت شاہی فرمان کے تحت جاری کردہ انتظامی ضوابط کی خلاف ورزی کیے بغیر کی جانی چاہیے، جس میں ان علاقوں کی فہرست دی گئی ہے جہاں سلطنت میں غیر عمانیوں کو رئیل اسٹیٹ رکھنے سے منع کیا گیا ہے۔

    جن علاقوں میں تارکین وطن جائیدادیں نہیں خرید سکتے ان میں مسندم، بریمی، ظہیرہ، الوسطہ اور غفر (سوائے صلالہ کی ولایت کے) گورنریٹس اور لیوا، شناس، مسیرہ، جبل اخدر اور جبل شمس کی ولایتیں اور کوئی اور پہاڑی علاقے شامل ہیں۔

  • ‘عوام احتیاط برتیں’، عمان میں الرٹ جاری

    ‘عوام احتیاط برتیں’، عمان میں الرٹ جاری

    مسقط: پاکستان کی ساحلی پٹی سے رخ تبدیل کرنے والے سمندری طوفان’ شاہین’ نے عمان میں خطرے کی گھنٹی بجادی ہے۔

    عمانی نیوز ایجنسی (او این اے) کے مطابق ملک میں 151 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے داخل ہونے والا ٹراپیکل طوفان ‘شاہین ‘ سمندری طوفان میں تبدیل ہوگیا ہے، سمندری طوفان اس وقت دارالحکومت مسقط سے 500 کلومیٹر دور ہے، اور عمان کے ساحلی علاقوں کی جانب بڑھ رہا ہے۔

    او این اے نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کے حوالے سے بتایا کہ توقع ہے کہ سمندری طوفان مسقط سے شمالی البطینہ گورنریٹس تک کے ساحلی علاقوں کو براہ راست متاثر کرے گا۔

    یہ بھی پڑھیں: بحیرہ عرب موجود سمندری طوفان ‘شاہین’ کراچی کی ساحلی پٹی سے دور ہوگیا

    سول ایوی ایشن اتھارٹی نے مزید کہا کہ طوفان سے سمندر میں لہریں بلند ہونے کا امکان ہے، اتھارٹی نے عوام سے احتیاط برتنے کی اپیل کی ہے۔

    دوسری جانب محکمہ موسمیات نے شہریوں اور غیر ملکیوں سے اپیل کی ہے کہ طوفان کے وقت گھروں تک محدود رہیں۔

  • عمان میں نیا قانون نافذ، خلاف ورزی پر جیل

    عمان میں نیا قانون نافذ، خلاف ورزی پر جیل

    مسقط : خلیجی ریاست عمان میں حکام کے مطابق شاپنگ مالز میں خریداروں کو اخلاقیات کی پاسداری نہ کرنے کی صورت میںجرمانوں اور قید کی سزا کا سامنا ہو سکتا ہے۔

    قومی اخبار دی ٹائمز آف عمان کے مطابق اپنے کندھے، گھٹنے اور سینہ کو مناسب طریقے سے نہ ڈھانپنے والے مرد اور خواتین کو 780 ڈالر تک جرمانہ ہو سکتا ہے اور تین ماہ کی قید ہو سکتی ہے۔

     عمان حکومت کی جانب سےدکانوں اور مالز میں اخلاقیات کی پاسداری نہ کیے جانے کی شکایات پر یہ قواعد و ضوابط تجویز کیے گئے ہیں جن پر عمل کرنا ہر شہری پر لازمی ہوگا ۔

    مسقط میں میونسپل کونسل کے پبلک افیئرز کمیٹی کے چیئرمین قیس بن محمد المعشاری کے مطابق لباس سے متعلق تفصیل بیان نہیں کی گئی لیکن اس میں جسم کندھوں سے گھٹنوں کے نیچے تک ڈھانپنا ضروری ہے۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ لوگوں کا لباس ایسا ہونا چاہیے جو ان کے جسم کو موزوں طور پر ڈھانپے، لباس میں سے جسم نظر نہ آئے اور اس پر کوئی غیرموزوں نقش اورعکس نہ بنے ہوں۔

    چیئرمین قیس بن محمد المعشاری نے یہ واضح کیا کہ نقاب اوڑھنا لازمی نہیں کیونکہ مذہبی رواداری اور سیاحت کو ملحوظ خاطر رکھا گیا ہے۔

    ان تجاویز پر میونسپل کونسل کی جانب سے اگلے مہینے بحث ہوگی اور رائل کورٹ کی وزارت سے منظوری کے بعد اس پر عملدرآمد ہوگا۔

  • عمان : اب فضاؤں میں بے شمار ڈرون اُڑتے ہوئے نظر آئیں گے

    عمان : اب فضاؤں میں بے شمار ڈرون اُڑتے ہوئے نظر آئیں گے

    مسقط : سلطنت عمان میں محکمہ شہری ہوابازی نے ڈرون اڑانے کی اجازت دی ہے، اس حوالے سے قواعد و ضوابط جاری کردیے گئے۔

    عمانی ذرائع ابلاغ کے مطابق محکمہ شہری ہوابازی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جو لوگ ریموٹ کنٹرول سے ڈرون اڑانا چاہیں گے انہیں اس کی اجازت ہوگی۔ پلیٹ فارم، آلات کے ذریعے بھی ڈرون اڑانا ممکن ہوگا جبکہ خود کار سسٹم سے چلنے والے ڈرونز بھی مصنوعی ذہانت کی مدد سے اڑائے جاسکیں گے۔

    عمانی محکمہ شہری ہوابازی کے مطابق ڈرونز تصویر کشی، فضائی جائزے، دواؤں کے چھڑکاؤ، سازوسامان کی منتقلی، لاپتہ افراد

    کی تلاش اور امدادی عمل کے لیے چلائے جاسکیں گے۔

    بیا ن میں م،زید کہا گیا کہ محکمہ شہری ہوابازی کی منظوری کے بغیر ڈرونز درآمد کیے جاسکیں گے اور نہ ہی انہیں اندرون ملک تیار کیا جاسکے گا۔ ان کے فاضل پرزے بھی باہر سے نہیں منگوائے جاسکیں گے۔ اس کے لیے پہلے سے محکمہ شہری ہوابازی اور محکمہ کسٹم سے رجوع کرنا ہوگا۔

    محکمہ شہری ہوابازی کا کہنا ہے کہ اس پابندی سے فوجی و سیکیورٹی ادارے مستثنی ہوں گے۔ علاوہ ازیں بند عمارتوں میں اندرونی استعمال والے ڈرونز اور بچوں کے کھلونوں والے ایسے ڈرونز بھی مستثنی ہوں گے جن کا وزن 250 گرام سے زیادہ نہ ہو اور جو زمین سے سو میٹر سے زیادہ اونچے نہ ہوں۔

  • عمان کے سلطان نے نئے شاہی فرمان جاری کردیئے

    عمان کے سلطان نے نئے شاہی فرمان جاری کردیئے

    مسقط : سلطان عمان ہیثم بن طارق نے وزارتوں کی تنظیم نو کے لیے 28 شاہی فرمان جاری کیے ہیں۔ بعض نئی وزارتیں قائم کی گئیں جبکہ کئی کو ایک دوسرے میں ضم کیا گیا ہے۔

    عمانی خبررساں ادارے کے مطابق سلطنت عمان کی نئی حکومت میں بڑی تبدیلی یوسف بن علوی کی جگہ بدر البوسعیدی کا بحیثیت وزیر خارجہ تقرر ہے جبکہ سینٹرل بینک کا سربراہ تیمور بن اسعد بن طارق البوسعید کو بنادیا گیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ سلطان ہیثم نے نئی وزارتوں میں ثقافت و کھیل اور نوجوانوں کی وزارت قائم کی ہے۔ اس کا وزیر

    اپنے بیٹے ذی یزن بن ہیثم بن طارق جبکہ وزارت انصاف اور وزارت قانونی امور کو ایک دوسرے میں ضم کرکے وزارت انصاف و

    قانونی امور کا نام دیا گیا ہے۔

    شاہی فرامین کے ذریعے وزارت محنت، وزارت اقتصاد اور وزارت نقل وحمل و مواصلات و انفارمیشن ٹیکنالوجی قائم کی گئی ہیں۔
    سلطان ہیثم نے وزارت زراعت و آب و ماہی کا نام تبدیل کرکے وزارت زراعت و آبی وسائل و افزائش ماہی، زراعت وآبی وسائل کی

    وزارت کردیا۔ وزارت آباد کاری کا نام تبدیل کرکے وزارت آباد کاری و منصوبہ بندی کردیا گیا۔

    وزارت پٹرولیم و گیس کا نام تبدیل کرکے وزارت توانائی و معدنیات، وزارت تجارت و صنعت کا نام بدل کر وزارت تجارت و صنعت و

    سرمایہ کاری کردیا گیا۔ علاوہ ازیں اعلی تعلیم کی وزارت کو اعلی تعلیم سائنس ریسرچ اور جدت طرازی کی وزارت کا نام دے دیا گیا ہے۔

  • عمان کا کرونا ویکسین کے حوالے سے بڑا فیصلہ

    عمان کا کرونا ویکسین کے حوالے سے بڑا فیصلہ

    مسقط : سلطنت عمان نئے کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے بنائی گئی ویکسین کی سات لاکھ خوراکیں حاصل کرنے کا فیصلہ کیاہے۔

    یہ بات عمان کے وزیر صحت احمد احمد السیدی نے میڈیا کو گزشتہ روز بتائی، ان کا کہنا تھا کہ سلطنت عمان کوویڈ 19 ویکسین کی 700،000 خوراکیں حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

    عمان کی مقامی نیوز ایجنسی کو جاری کردہ ایک بیان میں آل سعیدی نے کہا کہ وزارت صحت اور عالمی اتحاد برائے ویکسین اور حفاظتی ٹیکوں کی نمائندگی کرنے والی تنظیم اور سلطنت کے مابین مستقل ہم آہنگی پائی جاتی ہے لہذا جیسے ہی کورونا وائرس ویکسین تیار ہوگی اس کی700،000خوراکیں وصول کی جاسکیں گی۔

    عمان کے وزیر صحت کا کہنا ہے کہ ویکسین کی حفاظتی اور تاثیر کی تصدیق کے بعد ہی ویکسین تک رسائی کو محفوظ بنانے کے لئے وزارت نے متعدد پہلوؤں پر مختلف کوششیں کی ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ سلطنت عمان اس ویکسین سے متعلق تحقیق کی تیاری میں حصہ لینے کی کوشش کر رہی ہے ، جو اس بات کو یقینی بنائے گی کہ اس کی تیاری کے بعد ملک میں اس کی طلب میں اضافہ ہوگا۔

  • لاک ڈاؤن : سلطنت عمان نے اہم فیصلہ کرلیا

    لاک ڈاؤن : سلطنت عمان نے اہم فیصلہ کرلیا

    مسقط : سلطنت عمان نے بدھ سے شاپنگ مالز اور کچھ تجارتی اور صنعتی ادارے کھولنے کا اعلان کیا ہے، خریداری کیلئے آنے والے شہریوں کو احتیاطی تدابیر پر لازمی عمل درآمد کرنا ہوگا ۔

    سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق اس فیصلے کے تحت رئیل اسٹیٹ، ٹریول ایجنسیاں، مینٹینس بزنس اور ڈرائی کلینرز کھولے جائیں گے تاہم صارفین کو کم از کم دو میٹر کی دوری کو برقرار رکھنا ہوگا۔

    ادھر مصری وزیراعظم مصطفیٰ مدبولی نے کہا ہے کہ فرض نمازوں کے لیے مساجد کھولنے کا فیصلہ کیا ہے البتہ جمعے کو مساجد اور اتوار کو گرجا گھر بند رکھے جائیں گے۔

    ذرائع ابلاغ کے مطابق مصری وزیراعظم نے منگل کو پریس کانفرنس میں بتایا کہ حکومت کا 25 فیصد تک ریستوران اور قہوہ خانے کھولنے کا بھی اردہ ہے۔ آئندہ اس پروگرام میں ترمیم بھی کی جاسکتی ہے۔

    وزیراعظم نے مزید کہا کہ قہوہ خانوں میں کورونا وائرس سے حفاظتی تدبیر کے تحت حقہ نوشی کی اجازت نہیں ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ ریستوران رات کو نو بجے اور قہوہ خانے 10 بجے بند کردیے جائیں گے۔

    مصری وزیراعظم کے مطابق ہفتہ جون 27 سے سینما گھر کھول دیے جائیں گے۔ شائقین ہر سینما گھر اور تھیٹرمیں 25 فیصد کی گنجائش تک ہی آسکیں گے۔ یہ فیصلہ کورونا سے بچاؤ کا سلسلہ برقرار رکھنے کے لیے کیا گیا ہے۔

    انہوں نے کہ ملک میں کورونا سے متاثرین کی تعداد قابو میں ہے۔ وزارت صحت اور اعلیٰ تعلیم کی وزارت حالات کو کنٹرول کیے ہوئے ہے۔

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ کورونا کے حوالے سے زیادہ بڑا چیلنج عظیم قاہرہ کے حوالے سے ہے۔ مشاہدے میں آیا ہے کہ50 فیصد متاثرین کا تعلق قاہرہ، القلیوبیۃ، الجیزۃ سے ہے، 60 فیصد اموات کا تعلق بھی انہی تینوں مقامات سے ہے۔

  • تارکین وطن سے متعلق عمان حکومت کا اہم فیصلہ

    تارکین وطن سے متعلق عمان حکومت کا اہم فیصلہ

    مسقط : عمان کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث یہاں سے جانے والے تارکین وطن ایئر پورٹ کھلتے ہی عمان واپس آسکتے ہیں۔

    یہ بات انہوں نے میڈیا کو تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہی، ملک میں کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک کورونا میں مبتلا شخص نے مزید 17افراد کو اس وائرس میں مبتلا کردیا۔

    ایک اور واقعے میں 70افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے وزیر خارجہ نے بتایا کہ عمان میں گزشتہ ہفتے ایک شادی ہوئی تھی اور کسی نے اس کی اطلاع نہیں دی تھی، شادی میں تقریبا 150افراد نے شرکت کی جس کے بعد مزید 300 افراد وائرس سے متاثر پائے گئے۔

    اس کے علاوہ ایک ایسے شخص کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا گیا ہے جس نے گھر میں دعوت افطار کا انعقاد کیا تھا
    وزیر صحت نے بتایا کہ عمان میں اموات کی شرح 0.4٪ ہے، اب تک 61،000 سے زیادہ کرونا ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔

    انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ کورونا وائرس سے متعلق احتیاطی تدابیر پر عمل کریں تاکہ ہمیں مزید سخت اقدامات کرنے کی ضرورت نہ پڑے۔

    بریگیڈیئر سید العاصمی نے کہا کہ عید الفطر کے موقع پر والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کو عید ملن پارٹیوں میں جانے سے روکیں جو بہت ضروری ہے، عمان میں ہر قسم کے اجتماعات پر پابندی ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ عمان میں61ہزار سے زیادہ ٹیسٹ کئے گئے روزانہ2000 نمونے ٹیسٹ کیے جاتے ہیں اور مزید ٹیسٹ جاری رکھیں گے اور اس میں مزید تیزی لائی جائے گی۔

    وزیر صحت نے کہا کہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران خاص طور پر رمضان المبارک کے اس موقع پر بہت سیے اجتماعات کی اطلاع ملی تھی اور اسی وجہ سے کرونا کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ جو لوگ عمان چھوڑ کر چلے گئے تھے اور اب وہ واپس آنا چاہتے ہیں تو ان کو اجازت ہے کہ وہ ایئر پورٹ کھلتے ہیں، عمان واپس آسکتے ہیں۔