Tag: museum

  • سعودی ولی عہد کی ایٹمی حملے میں زندہ بچنے والی خاتون سے ملاقات

    سعودی ولی عہد کی ایٹمی حملے میں زندہ بچنے والی خاتون سے ملاقات

    اوساکا/ریاض : سعودی ولی عہدمحمد بن سلمان نے ہیروشیما میں واقع امن میموریل میوزیم کا دورہ کیا،جہاں خاتون نے ولی عہد کو جوہری حملے سے متعلق کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے جاپان کے شہر ہیروشیما میں امن میموریل میوزیم کا دورہ کیا، اس عجائب گھر میں دوسری عالمی جنگ میں ہیروشیما پر امریکا کی جا نب سے کیے گئے جوہری بم حملے کی تباہ کاریوں کے شواہد محفوظ کیے گئے ہیں۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کا کہنا تھا کہ محمدبن سلمان کے دورہ عجائب گھر کے موقع پر جوہری بم کے حملے میں زندہ بچ جانے والی اکلوتی جاپانی خاتون سے ملاقات بھی کرائی گئی، انھوں نے معزز مہمان کو شہر میں جوہری بم کے حملے سے قبل، دوران اور بعد میں پیش آنے والے واقعات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کےک مطابق 81 سالہ خاتون نے بتایا کہ جب ہیروشیما پر ایٹم بم گرایا گیا تو اس وقت اس کی عمر 7 سال تھی، اس نے ایٹم بم زمین پر گرنے کے بعد دیکھا کہ ایک نیلے رنگ کا فلیش مرغولے کی شکل میں آسمان کی سمت جاتا دکھائی دیا، خاتون نے بتایا کہ اس نے پورے آسمان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، مجھے ایسے لگا کہ سب کچھ ختم ہو گیا ہے۔

    زندہ بچ جانے والی جاپانی خاتون نے بتایا کہ ہیرو شیما شہر میں ایٹم بم سے ہونے والی تباہی ناقابل بیان تھی، ہر طرف المیے کی کیفیت تھی، شجر وحجر ہر چیز بھسم ہو گئی تھی۔

    جاپانی خاتون نے سعوی ولی عہد کو بتایا کہ ہیرو شیما پر ایٹمی حملے کے کئی سال بعد وہ اسکول جانے لگی، وہ سب کی توجہ کا مرکز تھی کیونکہ بچ جانے والوں میں اس کا نام بھی شامل تھا۔

    اس نے کہا کہ ایٹمی حملے سے ہونے والی تباہی نے ہمارے اعصاب منجمد کر دیئے تھے اور وہ ایسا کڑا تجربہ تھا جسے بیان نہیں کیا جا سکتا۔

    خیال رہے کہ دوسری عالمی جنگ کے موقع پر امریکا نے جاپان کے دو شہروں ہیرو شیما اور ناگا ساکی پر ایٹم بم گرائے تھے، صرف ہیرو شیما پر ایٹمی حملوں میں ایک لاکھ 40 ہزار افراد لقمہ اجل بن گئے تھے۔

    اسی حوالے سے شہر میں ہیرو شیما پیس میوزیم کے نام سے ایک عجائب گھر قائم کیا گیا ہے جس میں دوسری عالمی جنگ میں ہیروشیما پر امریکا کے جوہری بم کے حملے کی تباہ کاریوں کے شواہد محفوظ کیے گئے ہیں۔

  • سعودی خاتون نے گھر کو عجائب خانہ بنا دیا

    سعودی خاتون نے گھر کو عجائب خانہ بنا دیا

    ریاض : سعودی خاتون نے نسل نو ماضی کے طرز زندگی سے آگاہ کرنے کےلیے متروک اشیاء اپنے مکان میں جمع کرکے گھر کو عجائب خانے میں تبدیل کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق جنوبی سعودی عرب کی رہائشی خاتون شرعا بنت فائز نے نوادرات و متروک ہوجانے والی اشیاء اپنے مسکن میں سجاکر عجائب گھر میں تبدیل کرکے شوق کو حقیقیت میں بدل کا روپ دے دیا۔

    عرب خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی بیشہ گورنری میں مقیم خاتون نے اپنے مکان میں ایسے پندرہ سو نوادرات اور علاقے میں استعمال ہونے والی پرانی اشیاء جمع کررکھی ہیں۔

    مقامی میڈیا کا کہنا تھا کہ شرعا بنت فائز کے گھر میں موجود علاقے کی متروک ہوجانے والی اشیاء و نوادرات آج بھی مذکورہ علاقے کے باسیوں کے طرز زندگی اور تاریخ کو بیان کرتی ہے۔

    سعودی خاتون نے عرب میڈیا کو بتایا کہ متروک اشیاء جمع کرنے کا شوق بچپن سے ہی تھا جس میں بڑھتی عمر کے ساتھ مزید اضافہ ہوتا گیا۔

    شرعا بنت فائز کا کہنا تھا کہ ’اپنے گھر میں پرانے زمانے کی اشیاؑ اور نوادرات اکٹھا کرنے کا مقصد نئی نسل کو پرانے ماضی کی تہذیب اور اپنے آباؤ اجداد کے طرز زندگی سے آگاہ کرنا ہے کہ تاکہ وہ ان کے طرز زندگی، لباس اور گھروں میں استعمال ہونے والی اشیاء کا معائنہ کرسکیں۔

    سعودی خاتون نے بتایا کہ اس کے گھر میں موجود متعدد اشیاء و نوادرات خرید کر عجائب خانے میں رکھی گئیں ہیں۔

    عرب خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ سعودی خاتون اپنے شوق کو سلائی کڑھائی میں واضح کیا اور اپنی تیار کرتا اشیاء میں موجودہ دور میں پسند کیے جانے والے ڈیزائنز کو نمایاں کیا۔

    عرب خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ شرعا بنت فائز نے اپنے گھر کے عجائب خانے میں 130 برس پرانی بندوق اور سینکڑوں ایسی اشیاء موجود ہیں جو گزرے وقتوں میں انسانوں کے طرز زندگی کی عکاسی کرتا ہے۔

  • مکہ کلاک ٹاور میں موجود عجائب گھر زائرین کے لئے کھول دیا گیا

    مکہ کلاک ٹاور میں موجود عجائب گھر زائرین کے لئے کھول دیا گیا

    ریاض : مکہ مکرمہ میں واقع کلاک ٹاور میوزیم عوام کے لیے کھول دیا گیا جس میں اذان کے وقت ایل ای ڈیز جگمگاتی ہیں جن کی روشنی میلوں دور سے دکھائی دیتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مکہ میں حرم کے سامنے قائم کلاک ٹاور جہاں سال بھر زائرین کا تانتا بندھا رہتا ہے، اب اپنے چار منزلہ عجائب گھر کے ساتھ سیاحتی مقام کے طور پر بھی لوگوں کا استقبال کرے گا۔

    عرب خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ کلاک ٹاور میں بنایا گیا یہ میوزیم اس سال رمضان میں زائرین کے لیے کھولا گیا ہے، جو پورا مہینہ مسلسل کھلا رہے گا۔

    سعودی میڈیا کا کہنا ہے کہ عجائب گھر کی پہلی منزل پر نظام شمسی کی مجسم عکاسی کی گئی ہے جس کے بعد وقت کے تعین ،کائنات، کہکشاں کے علاوہ نظام شمسی کی گردش کو بیان کرنے کیلئے بہترین اور جدید ترین طریقوں کے ذریعے وضاحت کی گئی ہے۔

    اس کے علاوہ زائرین کو دنیا کی سب سے بڑی گھڑی جوکہ مکہ ٹاور پرنصب کی گئی ہے، اس کے مختلف مراحل اور تنصیب کے بارے میں بھی تفصیل سے آگاہ کیاجاتا ہے، گھڑی کی تیاری میں دنیا کہ بڑی کمپنیوں کی مشترکہ کاوش ہے۔

    مقامی میڈیا کے مطابق کلاک ٹاور میوزیم کی دوسری منزل وقت کے بارے میں ہے یہاں مختلف ادوار میں گھڑیوں کی ایجاد کے بارے میں وضاحت کی گئی ہے۔

    کلاک ٹاور کی تیسری منزل پر کائنات کے رازوں کے بارے میں مجسم عکاسی کرتے ہوئے مختلف مناظر کو پیش کیا گیا ہے علاوہ ازیں چاند اور سورج گرہن سے متعلق مختلف ادوار کو بھی دکھایا گیا ہے، چوتھی منزل پر زائرین کو خلا اور سیاروں کے بارے میں معلومات مہیا کی گئی ہیں۔

    عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ ٹاورکے سب سے بلند مقام کو شرفہ کہتے ہیں یہاں پہنچ کر زائرین مکہ کا مشاہدہ کرسکتے ہیں، یہاں سے پورا شہر دیکھا جاسکتا ہے جبکہ زائرین حرم کاانتہائی خوبصورت منظر بھی دیکھ سکتے ہیں۔

    سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق اپنی اونچائی کی وجہ سے کلاک ٹاور مکہ سے 25کلومیٹر دور سے بھی دکھائی دیتا ہے۔ عمارت کا نام اس پر نصب دنیا کی سب سے بڑی گھڑی پر رکھا گیا ہے، جو چاروں سمتوں سے دکھائی دیتی ہے۔

    کلاک ٹاور میں یہ خصوصیت رکھی گئی ہے کہ اذان کے وقت ایل ای ڈیز کی جگمگاتی ہیں جن کی روشنی میلوں دور سے دکھائی دیتی ہے۔

  • سعودی عرب کے قدیم شہر جبہ میں تاریخ کا پہلا کھلا میوزیم

    سعودی عرب کے قدیم شہر جبہ میں تاریخ کا پہلا کھلا میوزیم

    ریاض : جبہ سعودی عرب کے شمال مغرب میں واقع شہر حائل کا خوبصورت ترین صحرائی سیاحتی مرکز ہے جسے سعودیوں سمیت دنیا بھر سے سینکڑوں سیاح دیکھنے کے لیے آتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق جبہ قدیم انسانی تاریخ کا ایک کھلا عجائب گھر ہے جسے یونیسکو نے سنہ 2015 میں عالمی ورثے کی فہرست میں شامل کیا تھا، اب سعودی محکمہ سیاحت و آثار قدیمہ نے اسے جدید خطوط پر استوار کر دیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ جبہ شہر میں ہجری دور کے قدیم ترین انسانی مراکز کے کھنڈرات ہیں جہاں چٹانوں پر مختلف نقوش اور جانوروں کی تصویریں بنی ہوئی ہیں۔

    عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ سیاح انہیں دیکھ کر آسانی سے سمجھ سکتے ہیں کہ قدیم دور کے انسان کیسے زندگی گزارتے تھے، جبہ شہر مسافروں کی اہم منزل رہا ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ جزیرہ نما عرب کی سیاحت کے لیے آنے والے مغربی مستشرقین (مشرقیات کے سکالرز) کا مرکز شمار ہوتا ہے۔

    جبہ سیاحتی قافلوں کی شاہراہ پر واقع تھا جسے و قدیم اقوام کا جیتا جاگتا عجائب گھر بھی شمار کیا جاتا ہے، اس کی تاریخی عمارتوں کے اطراف میں نخلستان ہیں۔

    محکمہ سیاحت و آثار قدیمہ نے جبہ شہر کے سیاحوں کے لیے جدید ترین سہولتیں فراہم کی ہیں، یہاں پیدل چلنے والوں کے لیے راہداریاں ہیں۔ چٹانوں پر جانوروں اور انسانوں کے نقوش دیکھنے کے لیے لکڑی کی سیڑھیاں بنائی گئی ہیں اور سیاحوں کی رہنمائی کے لیے عربی اور انگریزی زبانوں میں بورڈ بھی نصب کیے گئے ہیں۔

  • پیرس : یہودی میوزیم پر حملہ کرنے والے داعشی پر فرد جرم عائد

    پیرس : یہودی میوزیم پر حملہ کرنے والے داعشی پر فرد جرم عائد

    پیرس : فرانسیسی عدالت نے برسلز میں واقع یہودی میوزیم میں گھس کر فائرنگ چار  یہودیوں کو قتل کرنے والے داعشی پر فرد جرم عائد کردی۔

    تفصیلات کے مطابق فرانسیسی عدالت نے برسلز میں چار یہودیوں کے قتل کرنے والے داعش کے رکن 33 سالہ مہدی نیمونچی کو قصور وار ٹہراتے ہوئے فرد جرم عائد کردی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کاکہنا ہے کہ داعشی شخص نے مئی 2014 میں برسلز میں واقع یہودی میوزیم میں داخل ہوکر کلاشنکوف سے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی تھی جس کے نتیجے میں تین افراد موقع پر ہلاک جبکہ ایک شخص اسپتال دم توڑ گیا تھا۔

    خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ عدالت نے یہودی مخالف حملہ کرنے اور یہودیوں کو قتل کرنے کےلیے کیے گئے حملے میں ملوث ہونے اور اسلحہ کرنے کے الزام میں نیسر بیندر پر بھی فرد جرم عائد کی گئی ہے۔

    برطانوی میڈیا کے مطابق عدالت نے دونوں ملزمان پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے کیس کی سماعت اگلی تاریخ تک ملتوی کرد۔

    برسلز حملے میں دو اسرائیلی سیاح، ایک رضا کار اور عجائب گھر کی ریسپشنسٹ ہلاک ہوئی تھی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ فرانسیسی حکومت مذکورہ شخص کو پہلے سے جانتی ہے کیوں کہ 33 اسلہ داعشی اس سے قبل چوری کے الزام میں 5 برس قید کاٹ چکا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ مہدی نیمونچی سنہ 2013 میں داعش میں شمولیت اختیار کرنے کےلیے شام چلا گیا تھا جہاں اس نے ایک سال داعش کے ساتھ دہشت گردانہ کارروائیوں میں حصّہ لیا۔

  • ثقافتی ورثے پرمشتمل دنیا کے پرکشش ترین لوورز میوزیم کا افتتاح

    ثقافتی ورثے پرمشتمل دنیا کے پرکشش ترین لوورز میوزیم کا افتتاح

    ابوظہبی: ثقافتی ورثے پرمشتمل دنیا کا پرکشش ترین لوورز میوزیم عوام کے لئے آج کھول دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ابوظہبی میں ثقافتی ورثے پرمشتمل دنیا کے پرکشش ترین لوورز میوزیم کاافتتاح ہوگیا، افتتاحی تقریب میں شاندارآتش بازی سےآسمان پر رنگ بکھرگئے جبکہ فنکاروں نے حیرت انگیز کرتب دکھا کر سب کو دنگ کردیا۔

    ابوظہبی کا لوورز میوزیم عوام کے لئے آج کھول دیا گیا۔

    خیال رہے کہ فرانس میں پیرس کے میوزیم کی طرز پر بنے اس میوزیم کو بننے میں ایک دہائی سے بھی زیادہ کا عرصہ لگا ہے۔

    متحدہ عرب امارات کے شہریوں کے علاوہ دنیا کی بڑی تعدادعرصے سے لوور ابوظہبی کے مکمل ہونے کا انتظار کر رہی تھی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • بہاولپور میوزیم سے سینکڑوں نوادرات اور فن پارے چوری

    بہاولپور میوزیم سے سینکڑوں نوادرات اور فن پارے چوری

    بہاولپور: صوبہ پنجاب کے تاریخی شہر بہاولپور کے عجائب گھر سے سینکڑوں نوادرات اور فن پارے چوری کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آڈیٹر جنرل کی رپورٹ میں بہاولپور میوزیم سے کروڑوں روپے مالیت کے نوادرات اور فن پاروں کی چوری کا انکشاف ہوا ہے۔

    سنہ 16-2015 کی آڈٹ رپورٹ کے مطابق عجائب گھر سے 227 نوادرات غائب ہیں۔

    آڈٹ رپورٹ کے مطابق نوادرات کی چوری کے حوالے سے ذمہ داران کے خلاف ابھی تک کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

    چوری ہونے والے فن پارے سونے اور چاندی کے تاروں سے بنائے گئے تھے۔ رپورٹ کے مطابق تاریخی اور نایاب فن پارے اور دیگر نوادرات ڈائریکٹر میوزیم حسین احمد مدنی کے دور میں غائب ہوئے۔

    بہاولپور کا یہ عجائب گھر سنہ 1976 میں قائم کیا گیا تھا۔ میوزیم میں قدیم دور کے نوادرات، سکے، بہاولپور کے حکمرانوں کے زیر استعمال ہتھیار، توپیں، گاڑیاں اور قدیم برتن رکھے گئے ہیں۔

    میوزیم کے باہر ایک قدیم اسٹیم انجن بھی رکھا گیا ہے جو وہاں آنے والوں کی توجہ کا مرکز بن جاتا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • فرعون کے مجسمے کا تین ٹن وزنی دھڑنکال لیا گیا

    فرعون کے مجسمے کا تین ٹن وزنی دھڑنکال لیا گیا

    قاہرہ : مصرمیں ’فرعون رعمسیس دوئم‘ کے مجسمے کا دھڑ نکال لیا گیا. مصری اور جرمن ماہرین آثار قدیمہ کی ایک ٹیم نے گذشتہ ہفتے یہ مجسمہ دریافت کیا تھا، جس کا وزن تین ٹن ہے۔

    مصر میں ممکنہ طور پر تین ہزار سال قدیم ایک بڑے مجسمے کا دھڑ کیچڑ سے کرینوں کی مدد سے نکالا گیا، مجسمے کے بارے خیال ہے کہ یہ فرعون کا مجسمہ ہے۔

    mumy-post-01

    اس مجسمے کا سر اور دیگر حصے گذشتہ ہفتے نکالے گئے تھے، یہ باقیات شمال مشرقی قاہرہ میں رعمسیس دوئم جو عظیم رعمسیس کےمندر کے پاس سے نکالی گئیں۔

    mumy-post-02

    ماہرین کو لگتا ہے کہ یہ مجسمہ رعمسیس کا ہو سکتا ہے،ماہرین کا کہنا ہے کہ مجسمے کے ٹکڑوں کو مرکزی قاہرہ میوزیم میں لے جا کر جوڑا جائے گا۔

    mumy-post-03

  • میکسیکو: ازٹیک دیوتاکےقدیم ترین مندرکی دریافت

    میکسیکو: ازٹیک دیوتاکےقدیم ترین مندرکی دریافت

    میکسیکو : فن، کھیل، خوبصورتی، رقص، پھول، اور گیتوں سے محبت کرنیوالےازٹیک دیوتاکاقدیم مندر دریافت ہوا ہے۔

    میکسیکو میں انتہائی قدیم مندرکی دریافت نےسب کوحیران کر دیا۔فن،کھیل،خوبصورتی، رقص، پھول، اور گیتوں کا شوقین دیوتا کا مندر مئیرجہاں سے دریافت انتہائی قیمتی نوادرات ہوئے ۔


    چھوٹےبڑے اور پتھروں کے ایسے فن پارے جو ہرکسی کی توجہ کا مرکز بن گئے، قربانی کے چاقوؤں اور چمکدار آلات موسیقی سمیت ایسے اسی نوادرات نمائش کا حصہ ہیں جن کو ہر کسی نے اپنے کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرنا چاہا۔

    قدیم دور میں مندر مذہبی رسومات اور انسانی قربانیوں کیلئے استعمال ہوتا رہا، نمائش میں لال رنگ اور مدھم روشنی کے انتخاب میں ازٹیک دیوتا کی پسند کا خاص خیال رکھا گیا۔