Tag: mushaal mullick on kashmir

  • کشمیریوں کے ساتھ جانوروں سے بھی بدتر سلوک کیا جارہا ہے، مشعال ملک

    کشمیریوں کے ساتھ جانوروں سے بھی بدتر سلوک کیا جارہا ہے، مشعال ملک

    اسلام آباد : حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا ہے کہ بھارت میں جانوروں کے بھی حقوق بارے قوانین موجود ہیں لیکن کشمیریوں کے ساتھ جانوروں سے بھی بد تر سلوک کیا جا رہا ہے۔

    تفیصلات کے مطابق کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے مشعال ملک اور اقلیتی رہنما جے سالک نے نیشنل پریس کلب کے باہر ایک روزہ علامتی دھرنا دیا ، جے سالک نے سر پر مٹی ڈال کر منفرد احتجاج کیا۔

    حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اکیسویں صدی میں بھی کشمیریوں پر مظالم ڈھائے جا رہے تھے، بھارت میں جانوروں کے بھی حقوق بارے قوانین موجود ہیں لیکن کشمیر یوں کے ساتھ جانوروں سے بھی بد تر سلوک کیا جا رہا ہے۔

    مشعال ملک نے کہا کہ کشمیریوں کو علاج کروانے، کھانے پینے اور سوگ تک کرنے کا حق حاصل نہیں ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ صبح گیارہ تا پانچ بجے شام تک علامتی دھرنا دیں گے۔

    مشعال ملک نے کہا کہ یاسین ملک سمیت حریت قائدین کو غیر قانونی طور پر جیلوں میں ڈالا گیا ہے، یاسین ملک کی صحت انتہائی خراب ہے، بھارت کشمیریوں پر بے پناہ مظالم ڈھا رہا ہے۔

    انھوں نے عالمی برادری سے سواک کیا کہ اخر کب تک عالمی برادری بھارتی مظالم پر چپ رہے گی۔


    مزید پڑھیں : جموریت کا نام نہاد دعویدار بھارت دنیا کا سب سے بڑا دہشتگرد ہے، مشعال ملک


    یاد رہے کہ چند روز قبل یوم شہدائے جموں و کشمیر کے موقع پر نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے باہر پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا تھا، جس میں مشعال ملک کا کہنا تھا کہ جموریت کا نام نہاد دعویدار بھارت دنیا کا سب سے بڑا دہشتگرد ہے، جبکہ مظالم پر چپ سادھی عالمی برادری برابر کی مجرم ہے۔
    مشعال ملک کا کہنا تھا کہ گذشتہ چار ماہ سے مقبوضہ کشمیر میں بدترین مظالم کا سلسلہ جاری ہے، اسکول جلانے سمیت ہسپتالوں پر حملے کئے جا رہے ہیں جبکہ حریت قائدین کو قید رکھا گیا ہے۔

     

  • میرے شوہر کی زندگی کوسخت خطرہ ہے،مشعال ملک

    میرے شوہر کی زندگی کوسخت خطرہ ہے،مشعال ملک

    اسلام آباد : حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا ہے کہ میرے شوہر کی زندگی کو بھارتی قید میں شدید خطرہ ہے، یاسین کوپانچ دن سےپانی نہیں دیا گیا، کشمیری خون کے آخری قطرے تک جدو جہد آزادی جاری رکھیں گے۔

    حریت رہنما مشعال ملک نے اسلام آباد میں پیپلز پارٹی کے رہنما رحمان ملک سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی، ملاقات میں مقبوضہ کشمیر کی تشویشناک صورت حال اور یاسین ملک کو سینٹرل جیل منتقل کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

     

    rehman-2

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشعال ملک نے بتایا کہ ان کے شوہر کو جیل میں شدید خطرات ہیں، یاسین ملک کا دل ٹھیک سے کام نہیں کررہا ہے۔


    مزید پڑھیں : بھارت نے جنت نظیروادی مقبوضہ کشمیر کو کشمیریوں کیلئے جہنم بنا دیا ہے، مشال ملک


    انکا مزید کہنا تھا کہ حق خودارادیت مانگنا جرم نہیں، عالمی برادری بهارتی مظالم کا نوٹس لے، کشمیری خون کے آخری قطرے تک جدو جہد آزادی جاری رکھیں گے۔

    rehman-3

    رحمان ملک عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لے اور مودی سے مطالبہ کیا کہ یاسین ملک کو رہا کیا جائے۔

    انھوں نے کہا کہ بھارت نے کشمیر میں ظلم کا بازار گرم کر رکھا ہے، مودی مسلمانوں کے خون کا بیوپاری ہے۔

    rehman-1

    اس موقع پر رحمان ملک نے مشال ملک کو پاکستانی پرچم پرنٹ کی ہوئی چادر بھی اوڑھائی اور کہا کہ یہ چادر پوری قوم کی طرف سے ان کے لیے تحفہ ہے، مستقبل میں پاکستانی قوم اور کشمیری قوم مشعال ملک کو دختر کشمیر کے نام سے پکاریں گی۔