Tag: mushaal-mullick

  • بھارت مقبوضہ کشمیر کے بعد اب ایل او سی پر دہشتگردی کر رہا ہے،مشال ملک

    بھارت مقبوضہ کشمیر کے بعد اب ایل او سی پر دہشتگردی کر رہا ہے،مشال ملک

    اسلام آباد:حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک کا کہنا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر کے بعد اب ایل او سی پر دہشتگردی کر رہا ہے، سرحدی دیہات کونشانہ بناناعالمی قوانین کے منافی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ بھارتی فوج جان بوجھ کرشہری آبادی کونشانہ بنا رہی ہے، سرحدی دیہات کونشانہ بناناعالمی قوانین کے منافی ہے، بھارتی جارحیت کے باعث مقامی آبادی گھر بار چھوڑنے پر مجبورہے۔

    مشال ملک کا کہنا تھا کہ حکومت بھارتی اشتعال انگیزی کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھائے، بھارت مقبوضہ کشمیر کے بعد اب ایل او سی پر دہشتگردی کر رہا ہے۔

    چند روز قبل مشال ملک کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کشمیر میں انسانیت سوز مظالم کا فوری نوٹس لے، مقبوضہ کشمیر کے رہنے والوں سے بنیادی انسانی حقوق چھین لیے گئے ہیں، کشمیری طویل عرصے سے حق خود ارادیت کی جنگ لڑ رہے ہیں، کشمیریوں کے پرامن احتجاج کو فائرنگ اور پیلٹ گنز سے روکا جارہا ہے۔


    مزید پڑھیں : کشمیر اور پاکستان کے گہرے رشتے کو کوئی جدا نہیں کر سکتا، مشعال ملک


    انکا کہنا تھا کہ تحریک آزاد ی کشمیر ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھتی جا رہی ہے، بھارت نے طویل عرصے سے حریت قیاد ت کو نظر بندکر رکھا ہے۔

    یاد رہے کہ کنٹرول آف لائن پر بھارتی فائرنگ کے خلاف شہریوں نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا تھا ، جس میں مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ ایل او سی پر رہنے والے افراد کے لئے متبادل رہائشی منصوبہ شروع کیا جائے اور بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہید یا زخمی ہونے والوں کو معقول معاوضہ فراہم کیا جائے۔

    واضح رہے کہ بھارت اپنے داخلی اور سیاسی کشیدگی اور کشمیر میں جاری ظلم و بربریت سے توجہ ہٹانے کے لیے لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ کا عمل جاری رکھے ہوئے ہے، جس میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • کشمیر اور پاکستان کے گہرے رشتے کو کوئی جدا نہیں کر سکتا، مشعال ملک

    کشمیر اور پاکستان کے گہرے رشتے کو کوئی جدا نہیں کر سکتا، مشعال ملک

    اسلام آباد : حریت رہنماء یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ کشمیر پاکستان کی دفاعی لائن ہے، کشمیر اور پاکستان کے گہرے رشتے کو کوئی جدا نہیں کر سکتا۔

    اسلام آباد کے ماڈل کالج برائے طالبات میں کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے منعقدہ تقریب سے خطاب میں مشعال ملک کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں نوجوان لڑکیاں آزادی کیلئے جنگ لڑرہی ہیں جبکہ کشمیری حق خودارادیت کے حصول کیلئے قربانیاں دے رہیں ہیں، پوری قوم کو مل کر کشمیریوں کا ساتھ دینا ہوگا۔

    مشعال ملک کا کہنا تھا کہ ہندوستان کا مقصد صرف کشمیریوں کی بربادی ہے، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم بند نہ ہوئے تو پاکستان کی طرف بہنے والے دریاؤں میں پانی کی جگہ خون بہے گا۔

    انھوں نے کہا کہ مودی کی پاکستان کے ساتھ نفرت کی جھلک مقبوضہ کشمیر میں نظر آتی ہے، ہندوستان سی پیک سمیت دیگر منصوبوں کے خلاف ساز ش کر رہا ہے۔

    انکا مزید کہنا تھا کہ نوجوانوں کی قیادت میں چلنے والی تحریک آزادی کشمیر میں طلباء فعال کردار ادا کر رہے ہیں، معصوم کشمیری بچیوں کو پیلٹ گنز سے معذور کیا جا رہا ہے، طالبات کشمیریوں پر بھارتی مظالم سے متعلق اقوام متحدہ کوخطوط لکھیں۔


    مزید پڑھیں : اقوام متحدہ روہنگیا مسلمانوں، کشمیریوں اور فلسطینیوں پر مظالم فوری بند کرائے، مشال ملک


    اس سے قبل مشعال ملک نے مقبوضہ کشمیر، فلسطین اور برما میں انسانیت سوز مظالم پر اظہار تشویش کرتے ہوئے اقوام متحدہ نے روہنگیا مسلمانوں، فلسطینیوں اور کشمیریوں پر مظالم فوری بند کرانے کا مطالبہ کیا تھا ۔

    خط میں کہا گیا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کے رہنے والوں سے بنیادی حقوق چھین لئے گئے ہیں، یواین مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانیت سوز مظالم کانوٹس لے ، 3 سال سے میری اور بیٹی کی یاسین ملک سے ملاقات نہیں ہو ئی ، بھارتی ہائی کمیشن شوہر کے پاس جانے کیلئے ویزہ جاری نہیں کررہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • اقوام متحدہ روہنگیا مسلمانوں، کشمیریوں اور فلسطینیوں پر مظالم فوری بند کرائے، مشال ملک

    اقوام متحدہ روہنگیا مسلمانوں، کشمیریوں اور فلسطینیوں پر مظالم فوری بند کرائے، مشال ملک

    اسلام آباد:عالمی یوم امن پر حریت رہنماء کی اہلیہ مشعال ملک نے مقبوضہ کشمیر، فلسطین اور برما میں انسانیت سوز مظالم پر اظہار تشویش کرتے ہوئے اقوام متحدہ نے روہنگیا مسلمانوں، فلسطینیوں اور کشمیریوں پر مظالم فوری بند کرانے کا مطالبہ کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق حریت رہنماء یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کی جانب سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے نام خط لکھا گیا، خط میں مشعال ملک نے مقبوضہ کشمیر، فلسطین، برما میں انسانیت سوز مظالم پر اظہار تشویش کیا۔

    مشعال ملک نے اپنے خط میں کہا کہ اقوام متحدہ روہنگیا مسلمانوں، فلسطینیوں پر مظالم فوری بندکرائے، مقبوضہ کشمیر کے رہنے والوں سے بنیادی حقوق چھین لئے گئے۔

    خط میں کہا گیا ہے یواین مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانیت سوز مظالم کانوٹس لے ، 3 سال سے میری اور بیٹی کی یاسین ملک سے ملاقات نہیں ہو ئی ، بھارتی ہائی کمیشن شوہر کے پاس جانے کیلئے ویزہ جاری نہیں کررہا۔


    مزید پڑھیں : مشعال ملک کا اقوام متحدہ سے برما پر پابندیاں عائد کرنے اور فیکٹ فائنڈنگ مشن بھجوانے کا مطالبہ


    یاد رہے اس سے قبل حریت رہنماء مشعال ملک نے روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام پر اقوام متحدہ سے برما پر سفارتی ،معاشی اور دفاعی پابندیاں عائد کرنے اور فیکٹ فائنڈنگ مشن برما بھجوانے کا مطالبہ کیا تھا۔

    خط کے مندرجات کے مطابق مشعال ملک نے برما میں مسلمانوں کے قتل عام پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ برما میں انسانی حقو ق کی پامالیاں اور انسانیت کے خلاف بدترین جرائم کا ارتکاب جاری ہے، روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کیلئے انہیں گاجر مولی کی طرح کاٹا جا رہا جبکہ مسلمان آبادیوں کو نذر آتش کیا جا رہا ہے۔

    خط میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے فوری طور پر برما کا دورہ کریں اور اس سے قبل قتل عام رکوانے اور قیام امن کے لئے آنگ سان سوچی اوربرما کے آرمی چیف سے براہ راست رابطہ کریں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • مشعال ملک کا اقوام متحدہ سے برما پر پابندیاں عائد کرنے اور فیکٹ فائنڈنگ مشن بھجوانے کا مطالبہ

    مشعال ملک کا اقوام متحدہ سے برما پر پابندیاں عائد کرنے اور فیکٹ فائنڈنگ مشن بھجوانے کا مطالبہ

    اسلام آباد : حریت رہنماء مشعال ملک نے روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام پر اقوام متحدہ سے برما پر سفارتی ،معاشی اور دفاعی پابندیاں عائد کرنے اور فیکٹ فائنڈنگ مشن برما بھجوانے کا مطالبہ کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پیس اینڈ کلچر آرگنائزیشن کی چیئرپرسن مشعال ملک کی جانب سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے نام خط لکھا گیا ، خط پاکستان میں اقوام متحدہ کے مبصر مشن حکام کے حوالے کیا گیا ۔

    خط کے مندرجات کے مطابق مشعال ملک نے برما میں مسلمانوں کے قتل عام پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ برما میں انسانی حقو ق کی پامالیاں اور انسانیت کے خلاف بدترین جرائم کا ارتکاب جاری ہے، روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کیلئے انہیں گاجر مولی کی طرح کاٹا جا رہا جبکہ مسلمان آبادیوں کو نذر آتش کیا جا رہا ہے۔

    خط میں کہا گیا ہے کہ برما کی صورتحال انتہائی تکلیف دہ ہے، ہزاروں بچے غذائی قلت کا شکار ہو کر موت کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں جبکہ شیلٹر ،ادویات اور خوراک سے محروم دس لاکھ سے زائد لوگوں کی زندگیاں خطرے سے دوچار ہیں جنہیں فوری امداد کی ضرورت ہے ۔

    مشعال ملک نے خط میں کہا ہے کہ برما کی صورتحال دنیا کی فوری توجہ کی طالب ہے، بروقت توجہ نہ دینے پر صورتحال مزید خراب ہونے کا خدشہ ہے ، مسلمانوں کے اغوا ء اور قتل عام میں برمی افواج براہ راست ملوث ہیں ۔

    خط میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے فوری طور پر برما کا دورہ کریں اور اس سے قبل قتل عام رکوانے اور قیام امن کے لئے آنگ سان سوچی اوربرما کے آرمی چیف سے براہ راست رابطہ کریں ۔

    مشعال ملک نے خط میں مطالبہ کیا ہے کہ اقوام متحدہ قیام امن کے لئے امن فوج بھجوانے سمیت قتل عام کی تحقیقات کے لئے فیکٹ فائنڈنگ مشن برما بھجوائے اور اقوام متحدہ برما میں عالمی اداروں،میڈیا ،انسانی حقوق تنظیموں کی رسائی یقینی بنائے جبکہ برمی رہنماء آنگ سان سوچی کو ماضی میں دیا گیا نوبل امن انعام فوری طو رپر منسوخ کیا جائے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • بھارت کسی بھول میں نہ رہے برہان وانی کی تحریک کبھی ختم نہیں ہو گی، مشعال ملک

    بھارت کسی بھول میں نہ رہے برہان وانی کی تحریک کبھی ختم نہیں ہو گی، مشعال ملک

    اسلام آباد : حریت رہنماء یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ بھا رت کسی بھول میں نہ رہے برہان وانی کی تحریک کبھی ختم نہیں ہو گی۔

    تفصیلات کے مطابق پمز اسپتال اسلام آباد کے ڈاکٹرز کی جانب سے برہان وانی شہید کی پہلی برسی کے موقع پر اظہار یکجہتی ریلی کا انعقاد کیا گیا ۔ریلی کی قیادت مشعال ملک اور وائس چانسلر پمز پروفیسر جاوید اکرم نے کی ۔بینرز اور پلے کارڈ ز تھامے ریلی میں شریک ڈاکٹر ز اور نرسز نے بھارت کے خلاف اور آزادی کے حق میں شدید نعرے بازی کی ۔

    شرکاء سے خطاب میں مشعال ملک کا کہنا تھا کہ برہان وانی کی شہادت کشمیریوں کیلئے بہت بڑا نقصان تھا لیکن کشمیریوں نے اس محرومی کو طاقت میں تبدیل کر لیا، بھا رت کسی بھول میں نہ رہے برہان وانی کی تحریک کبھی ختم نہیں ہو گی۔

    مشعال ملک نے کہا کہ بھارتی فوج نہتے کشمیریوں پر انسانیت سوز مظالم ڈھا رہی ہے، جس میں ہر گزرتے دن اضافہ ہو رہا ہے، پابند سلاسل حریت قائدین کو طبی سہولیات کی عدم فراہمی سے قائدین کی زندگی کو شدید خطرات لا حق ہو گئے ہیں۔

    انکا مزید کہنا تھا کہ سی پیک سمیت پاکستان کی ترقی کے تمام راستے کشمیر سے نکلتے ہیں ، خطے میں مستقل قیام امن کیلئے مسئلہ کشمیر کا جلد از جلد حل ضروری ہے ۔

    ریلی میں مقررین نے مطالبہ کیا کہ بھارت حریت قائدین کو فوری رہا کر اور مقبوضہ واد ی سے فوجی انخلاء جلد از جلد یقینی بنانے سمیت کشمیریوں کو حق خود ارادیت دے۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئر کریں۔

  • تم کتنے برہان شہید کرو گے ہر گھر سے برہان نکلے گا، مشال ملک

    تم کتنے برہان شہید کرو گے ہر گھر سے برہان نکلے گا، مشال ملک

    لاہور : حریت لیڈر یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک کا برہان وانی کی برسی پر کہنا ہے کہ تم کتنے برہان شہید کرو گے ہر گھر سے برہان نکلے گا ۔

    تفصیلات کے مطابق شہید برہان وانی کی برسی کے موقع پر حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ برہان وانی ہم سب کا ہیرو ہے  تم کتنے برہان شہید کرو گے ہر گھر سے برہان نکلے گا۔

    اس سے قبل لاہور ہائیکورٹ بار میں خطاب کے دوران مشعال ملک نے کہا کہ برہان وانی کی شہادت نے مقبوضہ کشمیر میں سناٹا کر دیا، بھارتی افواج نے برہان وانی کے بھائی کو شہید کیا اسکا گھر جلا دیا۔ برہان وانی نے اپنا سب کچھ کشمیر کی آزادی کے لیے نچھاور کر دیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ برہان وانی کی شہادت کے بعد ایک نئی تحریک نے جنم لیا ہے اور آج پیدا ہونے والے ہر بچے کا نام برہان وانی رکھا جا رہا ہے، مودی نے کشمیر میں ظلم و بربریت کی انتہا کر دی ہے جبکہ مودی اور ٹرمپ کشمیر کیخلاف متحد ہوگئے ہیں۔

    مشال ملک نے کہا کہ یاسین ملک کو زہریلا انجکشن لگایا گیا اور اب وہ دل کے عارضے میں مبتلا ہیں، کشمیری خاتون رہنماء آسیہ اندرابی پر بھی ظلم و ستم کے پہاڑ ڈھائے جا رہے ہیں۔

    انھوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ کشمیری نوجوانوں پر کیمیکل ہتھیار استعمال کئے جا رہے ہیں، کشمیری طلبا اور طالبات پر فاسفورس شیلز پھینکے جاتے ہیں، انھوں نے زور دیا کہ وکلاء کشمیریوں کی آواز بنیں۔

    خطاب کے بعد وکلاء نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے بار کے احاطے میں ریلی بھی نکالی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • کشمیریوں کو آزادی نہ دی گئی تو تحریک مسلح شکل اختیار کر سکتی ہے، مشعال ملک

    کشمیریوں کو آزادی نہ دی گئی تو تحریک مسلح شکل اختیار کر سکتی ہے، مشعال ملک

    اسلام آباد : معروف حریت رہنماء یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ تحریک آزادی کشمیر پر امن طور پر جاری ہے لیکن کشمیریوں کو آزادی نہ دی گئی تو تحریک مسلح شکل اختیار کر سکتی ہے۔

    اسلام آباد میں تیئس فروری انیس سو نوے کو مقبوضہ وادی کے علاقے کنان پورہ میں بھارتی فوج کی جانب کشمیری خواتین کی اجتماعی آبروریزی کے سانحہ کی یاد میں منعقدہ تقریب سے خطاب میں مشعال ملک کا کہنا تھا کہ اکیس فروری کشمیری خواتین کے لئے سیاہ ترین دن کی حیثیت رکھتا ہے۔ بدقسمتی سے خواتین کی اجتماعی آبروریزی میں ملوث کسی بھارتی فوجی کو تاحال سزا نہیں دی گئی۔

    انکا کہنا تھا کہ تمام تر بھارتی مظالم کے باوجود کشمیریوں کے حوصلے اب بھی چٹان کی طرح مضبوط ہیں۔


    مزید پڑھیں : کشمیری پاکستانی جھنڈے کو اپنا کفن بنا کر اوڑھتے ہیں، مشعال ملک


    مشعال ملک کا کہنا تھا کہ پائیدار عالمی امن کشمیر سے ہو کر گزرتا ہے، عالمی برادری کو مسئلہ کشمیر پر خصوصی توجہ مرکوز کرنی ہوگی، پارلیمنٹ کی خصوصی کشمیر کمیٹی سے متعلق انکے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا۔

    انکا مزید کہنا تھا کہ کشمیر کمیٹی کے چیئرمین مولانا فضل الرحمن سمیت تمام سیاستدان انکے لئے قابل احترام ہیں تاہم کشمیری کشمیر کمیٹی سمیت ہر قومی و بین الاقوامی فورم میں واضح نمائندگی چاہتے ہیں تاکہ عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر کو موثر انداز میں اٹھایا جا سکے۔

  • کشمیری پاکستانی جھنڈے کو اپنا کفن بنا کر اوڑھتے ہیں، مشعال ملک

    کشمیری پاکستانی جھنڈے کو اپنا کفن بنا کر اوڑھتے ہیں، مشعال ملک

    پشاور : کشمیری رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا اور قبائلی عوام نے پہلے بھی کشمیر کو آزاد کرایا تھا اب بھی ہمارا ساتھ دینے کیلئے پاکستان کشمیر موومنٹ کا حصہ بنیں۔

    تفصیلات کے مطابق پشاور کے نجی ہوٹل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کشمیری رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا کہ کشمیری عورتوں اور بچوں کا پیغام لے کر آئی ہوں کہ بھارتی درندگی سے بچانے میں بھارت کیخلاف ساتھ دیں۔

    مشعال ملک کا کہنا ہے کہ کشمیریوں کو پاکستان سے اتنی محبت ہے کہ پاکستانی جھنڈے کو اپنا کفن بنا کر اوڑھ لیتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستانی کرکٹ کی خوشی منانے پر کشمیریوں کو خون میں نہلا دیا جاتا ہے، کے پی کے کی بہادری اور شہادتوں کو سلام پیش کرتی ہوں۔


    مزید پڑھیں : پاکستانیوں نے بتادیا وہ کشمیریوں کے ساتھ ہیں، مشعال ملک


    یاد رہے کہ یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر پر پاکستانیوں کا اتحاد مودی کیلئے واضح پیغام ہے، پاکستانیوں نے بتادیا وہ کشمیریوں کے ساتھ ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ پاکستانیوں کو کشمیری عوام کی آواز بننا ہوگا، ملک کشمیری رہنماؤں کی رہائی کیلئے پاکستانی اٹھ کھڑے ہوں، پاکستانی کشمیری عوام کی آزادی تک ان کے ساتھ ہیں۔

  • پاکستانیوں نے بتادیا وہ کشمیریوں کے ساتھ ہیں، مشعال ملک

    پاکستانیوں نے بتادیا وہ کشمیریوں کے ساتھ ہیں، مشعال ملک

    اسلام آباد: حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر پر پاکستانیوں کا اتحاد مودی کیلئے واضح پیغام ہے، پاکستانیوں نے بتادیا وہ کشمیریوں کے ساتھ ہیں۔

    حریت رہنمایاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کی قیادت میں یوم یکجہتی کشمیر ریلی نکالی گئی، ریلی سے خطاب میں مشعال ملک کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کررہا ہے، پاکستانیوں نے بتادیا وہ کشمیریوں کے ساتھ ہیں، پاکستانی قوم کی شکر گزار ہوں۔

    مشعال ملک نے کہا کہ ریلی مسئلہ کشمیر پر پاکستانیوں کا اتحاد بھارت کیلئے واضح پیغام ہے، پاکستانیوں کو کشمیری عوام کی آواز بننا ہوگا، ملک کشمیری رہنماؤں کی رہائی کیلئے پاکستانی اٹھ کھڑے ہوں، پاکستانی کشمیری عوام کی آزادی تک ان کے ساتھ ہیں۔

    انکا کہنا تھا کہ پاکستان کا اظہارِ یکجہتی کشمیریوں کی قربانیوں کااعتراف ہے ، پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی ، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا، مقبوضہ کشمیر میں مظالم کیخلاف پورے پاکستان سے مؤثر آواز اٹھائی چاہیے ، تحریک آزادی کو ہرسطح پر اٹھانا ہوگا تاکہ مسئلہ کشمیر فوری حل ہو۔

    انھوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت کشمیریوں کا حق ہے۔


    مزید پڑھیں : مشعال ملک کا فروری میں پورے پاکستان میں تحریک کا آغاز کرنے کا اعلان


    یاد رہے اس سے قبل حریت رہنما یٰسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے فروری میں پورے پاکستان میں تحریک کا آغاز کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کویوم جمہوریہ منانے کا کوئی حق نہیں، کشمیریوں پر ظلم و ستم کی انتہا ہو چکی ہے۔

  • پانچ فروری : شہداء کواجتماعی طورپرخراج عقیدت پیش کیا جائے، مشعال ملک

    پانچ فروری : شہداء کواجتماعی طورپرخراج عقیدت پیش کیا جائے، مشعال ملک

    اسلام آباد : حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا ہے کہ نوجوانوں میں تحریک کشمیر کیلئے شعور بڑھانے کی ضرورت ہے، 5فروری کو باہر نکل کر شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنا ہوگا۔

    اسلام آباد میں یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کشمیر پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نہتی کشمیری قوم متحد ہوکر قابض بھارتی فوج کا دلیری سے سامنا کر رہی ہے، نوجوانوں میں تحریک کشمیر کیلئے شعور بڑھانے کی ضرورت ہے۔

    مشعال ملک نے کہا کہ 5فروری کو باہر نکل کر شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنا ہوگا، پاکستانی نوجوانوں کا فرض ہے وہ اپنے کشمیری بھائیوں کی حمایت کریں۔

    انکا مزید کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے۔


    مزید پڑھیں : بھارت کویوم جمہوریہ منانے کا کوئی حق نہیں، مشال ملک


    یاد رہے اس سے قبل حریت رہنما یٰسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے فروری میں پورے پاکستان میں تحریک کا آغاز کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت کویوم جمہوریہ منانے کا کوئی حق نہیں، کشمیریوں پر ظلم و ستم کی انتہا ہو چکی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیر اعظم نہرو نے کشمیریوں کو حق خود ارادیت دینے کا اعلان کیا تھا، کشمیر کے معاملے پر جارحانہ پالیسی کی ضرورت ہے، کشمیر یوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت دیا جائے۔