Tag: mushahid Hussain syed

  • پاک بھارت جنگ : بدترین شکست کے بعد مودی کیا کرے گا؟ مشاہد حسین سید نے بتادیا

    پاک بھارت جنگ : بدترین شکست کے بعد مودی کیا کرے گا؟ مشاہد حسین سید نے بتادیا

    پاک بھارت جنگ میں بدترین شکست کے بعد بھارت اپنی سُبکی اور خفت چھپانے کیلیے پھر کوئی نئی چال چلنے کی  کوشش کرے گا، مودی کسی بھی حد تک جاسکتا ہے۔

    یہ بات ماہر بین الاقوامی امور مشاہد حسین سید نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام خبر ہے میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے پوری دنیا میں جنگل کا قانون ہے۔

    اگر پاکستان نے 10 مئی کے صبح بھارت کو بھرپور جواب نہ دیا ہوتا تو آج معاملہ اس سے مختلف ہوتا، ہم نے دنیا کو بتا دیا کہ ہم میں ہمت بھی ہے قوت بھی اور پوری صلاحیت بھی ہے۔

    امریکی صدر کی بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ٹرمپ دنیا میں صرف دو چیزوں کے زیادہ متاثر ہوتا ہے، وہ پیسے سے متاثر ہوتا ہے جو اسے عرب ممالک نے دیا ہے یا طاقت سے۔ وہ چین روس اور اب پاکستان سے بہت متاثر ہوا ہے۔

    اپنے تجزیے میں مشاہد حسین سید نے بتایا کہ پاک بھارت جنگ کے بعد ٹرمپ کو بھارت سے شدید مایوسی ہوئی وہ چاہتا تھا کہ بھارت کے ذریعے چین سے مقابلہ کیا جاتا لیکن وہ ایک چھوٹے ملک سے ہی ہار گیا۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ اس وقت صرف بیانیے کی جنگ ہے بھارت دنیا بھر میں درجنوں وفود بھیج کر اپنی پوزیشن کو مستحکم کرنے اور اپنی خفت مٹانے کی کوشش کررہا ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ بھارت اب جنگ نہیں چھیڑ سکتا لیکن اب یہاں وہ اپنی دہشت گرد تنظیموں کو متحرک کرے گا، اس کا مقصد صرف پاکستان کو دنیا میں بدنام کرنا ہے جس میں اسے ناکامی ہوگی، کیوں کہ اس کے بیانیے میں جان نہیں ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں مشاہد حسین سید نے مزید کہا کہ پاکستان کو بھی چاہیے کہ وہ بھی اس بیانیے کی جنگ کا بھرپور مقابلہ کرے۔

    https://urdu.arynews.tv/german-media-exposes-operation-sindoor-failure/

  • قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں کیا ہوا ؟ مشاہد حسین سید نے بتا دیا

    قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں کیا ہوا ؟ مشاہد حسین سید نے بتا دیا

    لاہور : سینیٹ کی کمیٹی برائے دفاع کے سربراہ مشاہد حسین سید کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں کالعدم ٹی ٹی پی سے مذاکرات پر بات ہوئی ، لاپتہ افراد کامعاملہ اٹھایا گیا، ہمارے پاس موقع ہے اپنی پالیسی بنائیں اورواشنگٹن کی طرف نہ دیکھیں۔

    تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی کمیٹی برائے دفاع کے سربراہ مشاہد حسین سید نے اےآر وائی نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں عسکری قیادت نے اچھی بریفنگ دی، اس وقت ہماری فوجی کمان بڑے کھلے ذہن کی ہے اورکھل کربات ہوئی۔

    سربراہ سینیٹ دفاعی کمیٹی کا کہنا تھا کہ محسن داوڑ نے کالعدم ٹی ٹی پی سے مذاکرات کی مخالفت کی، کچھ لوگوں نے تحفظات کا اظہار کیا لیکن کہا امن کو موقع دینا چاہیے۔

    مشاہد حسین نے کہا کہ بلاول میں شعور ہے، انہوں نے والدہ کی شہادت سے متعلق بھی بات کی، تحفظات کے باوجود بلاول نےمذاکرات کی کوالیفائیڈ سپورٹ کیا ، میں نےاجلاس میں کہا پالیسی تبدیل ہونے سے مسائل پیدا ہوتےہیں۔

    انھوں نے بتایا کہ میں نے اور چوہدری شجاعت نےاکبربگٹی سےکامیاب مذاکرات کیے، اسٹیبلشمنٹ شامل تھی لیکن پھراور لائن اگئی اورپالیسی بدل گئی ، وزیراعظم یا آرمی چیف بدلنے سے پالیسی بدل جاتی ہے کہا گیا اس مرتبہ پرانی غلطیاں نہیں دہرائیں گے، شاید نئی غلطیاں ہوں۔

    سربراہ سینیٹ دفاعی کمیٹی کا کہنا تھا کہ میں نے قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں لاپتہ افراد کامعاملہ اٹھایا، میں نےکہا اکیسیوں صدی میں بھی لاپتہ افراد کا ہونا شرمناک ہے ،آرمی چیف نے اجلاس میں کہا لاپتہ افراد پر قانون سازی کریں اور جاسوسی ، دہشت گردی کیخلاف ایجنسیز کے کردار پر قانون بنائیں۔

    مشاہد حسین نے کہا کہ اجلاس میں کہا گیا ان 2 الزامات والے کو اٹھائیں مگر 48 گھنٹے میں عدالت میں پیش کریں، اس بات پر کسی کو نہ اٹھایا جائے کہ فلاں نے یہ بات کیوں کردی۔

    ان کا کہنا تھا کہ میں نے وزیراعظم کوکہا آرمی چیف کی طرف سے بڑی اچھی تجویزآئی ہے، ہم دہرے معیار نہیں رکھ سکتے، اس تجویز پرعمل کریں۔

    سربراہ سینیٹ دفاعی کمیٹی نے بتایا کہ لوگوں نے تنقید اور مخالفت بھی کی لیکن اجلاس مثبت رہا، ہم پھنسے ہوئے نہیں بلکہ ہمارے پاس تو ریجنل اسٹرٹیجک اسپیس ہے، خوف سے ہم باہر نکلیں کیونکہ خوف کمزوری کی نشانی ہے۔

    امریکا کے حوالے سے مشاہد حسین نے کہا کہ امریکا سپرپاوربن کرآپ کےسر پر بیٹھا تھا اور جنگ ہارکر پسپا ہوکرگیا، ہمارے پاس موقع ہے اپنی پالیسی بنائیں اورواشنگٹن کی طرف نہ دیکھیں، ان کو ہماری زیادہ ضرورت ہے مگر پہلے اپنے دماغ سے خوف نکالیں، جب آپ خود ڈر جاتے ہیں تووہ پھر آپ کو زیادہ ڈراتےہیں۔

    آئی ایم ایف سے متعلق سربراہ سینیٹ دفاعی کمیٹی کا کہنا تھا کہ 22 بار آئی ایم ایف کے پاس گئے مگر متبادل کا کیوں نہیں سوچتے ، یہ روایتی سوچ ہے جا کر بھیک مانگیں اورایک فون کال پرعملدرآمد کریں، کوئی اقتصادی مجبوری نہیں،یہ ہماری سوچ اورخوف کی عکاس ہے۔

    افغانستان کے مسئلے کے حوالے سے انھوں نے بتایا کہ 10سال سے امریکا کو کہہ رہے تھے مذاکرات ہی افغانستان کا حل ہے، جنرل ریٹائرڈ اشفاق کیانی 14 صفحات کا پیپر لیکر وائٹ ہاؤس گئے، جنرل کیانی نے اوباما کو بتایا آپ کی پالیسی ناکام ہے اور یہ جنگ نہیں جیت سکتے، اوباما نے وعدہ کیا مگراس کی اسٹیبلشمنٹ کے آگے کھڑا ہونے کی جرات نہ تھی، اوباما ڈرگیا کیونکہ ان کی فوج چاہتی تھی کہ جنگ جاری رہے۔

    مشاہد حسین کا کہنا تھا کہ افغانستان میں 100ملین ڈالرزروز کا خرچہ تھا سوا2کھرب ڈالرز امریکا نے افغانستان میں ضائع کیے، ساڑھے 3 لاکھ افغان فوج گھوسٹ تھی اورنکلی صرف 50ہزار، گھوسٹ فوجیوں کا مال افغانی ،امریکی جرنیل اورٹھیکیدار کھا رہے تھے، اتنی بڑی کرپشن پر امریکا میں ایک بھی انکوائری نہیں ہوئی۔

    سربراہ سینیٹ دفاعی کمیٹی نے کہا کہ ہماری فوج اورقوم نے بہت قربانیاں دیں، امریکا اورمغرب فیل ہوگیا صرف پاک آرمی نے دہشت گردی کے خلاف جنگ جیتی، یہ جنگ ہماری فوج نے قوم کی قربانیوں سے جیتی جس میں اےپی ایس جیساواقعہ بھی تھا۔

  • ڈونلڈ ٹرمپ کی جنوبی ایشیا پالیسی فیل ہوگئی ہے:‌ مشاہد حسین سید

    ڈونلڈ ٹرمپ کی جنوبی ایشیا پالیسی فیل ہوگئی ہے:‌ مشاہد حسین سید

    اسلام آباد: سینیٹر مشاہد حسین سید کا کہنا ہے کہ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی جنوبی ایشیا پالیسی فیل ہوگئی ہے.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے سینیٹ خارجہ امورکمیٹی کے ان کیمرہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا.

    ان کا کہنا تھا کہ آج پاکستان کے نئے وزیرخارجہ سےملاقات تھی. اجلاس میں‌ موقف اختیار کیا گیا کہ خارجہ پالیسی سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کربنائی جائے، خارجہ پالیسی بنانےکا محور خارجہ آفس ہی ہونا چاہیے.

    انھوں نے امریکی وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان سے متعلق کہا کہ مائیک پومپیو نے واضح کیا ہے کہ آئی ایم ایف کا امداد روکنا چین کےقرضوں سے مشروط نہیں.

    مشاہد حسین سید کا کہنا تھا کہ اس وقت افغانستان کاحل فوجی نہیں ہے، امریکا افغان مسئلے کے حل کے لئے پاکستان کا تعاون چاہتا ہے، البتہ پاکستان افغانستان میں اپنی موجودگی بڑھانا نہیں چاہتا.

    مزید پڑھیں: مائیک پومپیو کے دورہ پاکستان کا اعلامیہ: امریکا نے “ڈومور” کا روایتی مطالبہ دہرا دیا

    ان کا کہنا تھا کہ 14 ستمبر کو ترکی کے وزیرخارجہ اور18 ستمبر کو چینی وزیرخارجہ پاکستان کا دورہ کریں گے.

    مشاہد حسین سید نے کہا کہ امریکی صدرنے اپنی پالیسی میں بھارت کو جو مقام دیا، وہ جائز نہیں، امریکیوں سے مسئلہ کشمیر کی بات ہوئی، سعودی عرب اورایران کےدرمیان پل کا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں.

  • نوازشریف جیل کی سلاخوں کے پیچھے اور زیادہ مضبوط ہیں، الیکشن جیت کر دکھائیں گے، مشاہد حسین سید

    نوازشریف جیل کی سلاخوں کے پیچھے اور زیادہ مضبوط ہیں، الیکشن جیت کر دکھائیں گے، مشاہد حسین سید

    لاہور : مسلم لیگ کے مرکزی رہنماء مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالنے کی کوشش کی جا رہی ہے، نواز شریف جیل کی سلاخوں کے پیچھے اور زیادہ مضبوط ہیں، الیکشن جیت کر دکھائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ماڈل ٹاؤن لاہور میں اینٹی رگنگ سیل قومی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مشاہد حسین سید نے کہا کہ عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالنے کی کوشش کی جا رہی ہے، کچھ عناصر الیکشن نہیں تاج پوشی چاہتے ہیں، کوئی سرکاری اہلکار یا محکمہ دھاندلی کی کوشش کرے گا تو اسے بے نقاب کریں گے۔

    مشاہد حسین سید کا کہنا تھا کہ نون لیگ کی کامیابی میں سب سے بڑی رکاوٹ دھونس اور دھاندلی ہے، پاکستان کی قسمت کا فیصلہ کسی چھوٹے سے گروپ کو نہیں کرنے دیں گے۔

    انھوں نے کہا کہ قائد اعظم کے پاس فوج یا آئی ایس آئی نہیں تھی، ان کے پاس صرف کردار تھا۔

    مشاہد حسین سید کا کہنا تھا کہ نواز شریف جیل کی سلاخوں کے پیچھے اور زیادہ مضبوط ہیں، الیکشن جیت کر دکھائیں گے، ووٹ کو عزت دو کے بیانیے کی گونج پورے ملک میں پھیل گئی ہے، فیصلہ ڈنڈے سے نہیں، بیلٹ سے ہو گا۔

    ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ پاکستان اور آئین سے کوئی بڑا نہیں، اب فیصلے چند لوگ نہیں بلکہ عوام کریں گے۔

    اس موقع پر کرنل ریٹائرڈ طاہر مشہدی نے ن لیگ میں شمولیت کا اعلان بھی کیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

  • ملالہ یوسفزئی پاکستان کی ہیرو ہیں، مشاہد حسین سید

    ملالہ یوسفزئی پاکستان کی ہیرو ہیں، مشاہد حسین سید

    کراچی: مسلم لیگ ن ‌کے رہنما اور سینیٹرمشاہد حسین سید کا کہنا ہے کہ ملالہ یوسفزئی پاکستان کی ہیروہیں، پاکستان کی نوجوان نسل بہت صلاحیتوں کی حامل ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں منفی تصویر کشی سے ہٹ کر امیدکی کرنیں کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا ، رہنما مسلم لیگ ن اور سینیٹرمشاہد حسین سید نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملالہ یوسفزئی پاکستان کی ہیروہیں، کم عمرترین نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی پرہمیں فخرہے۔

    مشاہد حسین کا کہنا تھا کہ ہمیں قائداعظم کے وژن کومدنظررکھناچاہئے، پاکستان کی نوجوان نسل بہت صلاحیتوں کی حامل ہے، پاکستان اورمقبوضہ کشمیر بھارتی جارحیت کاشکار ہیں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ قائد اعظم نے کہا تھا کہ پاکستان دنیاکی عالمی سیاست کا محوربنےگا، سی پیک کی صورت میں قائد اعظم کی بات سچ ثابت ہورہی ہے۔

    اس سے قبل صد رآزادکشمیر سردارمسعود خان نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کے حل تک پاک بھارت تنازعات حل نہیں ہوسکتے، مسئلہ کشمیر دونوں ممالک میں تنازعات کی بنیادی وجہ ہے۔

    صدرآزادکشمیر نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل سے خطے میں امن قائم ہوگا، پاک چین اقتصادی راہداری سے خطےمیں روابط قائم ہوں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • مشاہد حسین سید نے ن لیگ میں شمولیت اختیارکرلی

    مشاہد حسین سید نے ن لیگ میں شمولیت اختیارکرلی

    لاہور: مشاہد حسین سید نے مسلم لیگ ق کو خیر باد کہتے ہوئے دوبارہ مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق مشاہد حسین سید نے مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم نوازشریف کی دعوت پررائے ونڈ میں ان کی رہائش گاہ پر نوازشریف سے ملاقات کی۔

    ملاقات میں مریم نواز، وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق اور سینیٹرپرویز رشید بھی موجود تھے۔

    ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر نوازشریف نے مشاہد حسین سید کو واپس پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی۔

    مشاہد حسین سید نے نوازشریف کی دعوت کو قبول کرتے ہوئے پارٹی میں شمولیت پرآمادگی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں یقین دلایا کہ آئین اور قانون کی بالادستی کی جدوجہد میں مسلم لیگ ن کا ہراول دستہ ہوں گے۔

    اس موقع پرمشاہد حسین سید نے کہا کہ پاکستان کے استحکام، دفاع تعمیروترقی کے لیے نوازشریف نے تاریخی کامیابیاں حاصل کیں جبکہ ملک کی سلامتی، ملک کی سالمیت جمہوریت کی بالادستی سے مشروط ہیں۔

    دوسری جانب مشاہد حسین سید کے ترجمان کے مطابق انہوں نے مسلم لیگ ق سے استعفیٰ دیتے ہوئے پارٹی صدر چوہدری شجاعت حسین کو اپنا استعفیٰ بھجوا دیا ہے۔

    خیال رہے کہ پرویز مشرف کے دور میں مشاہد حسین سید نے مسلم لیگ ن کو خیرباد کہہ کرمسلم لیگ ق میں شمولیت اختیار کی تھی اور اسی جماعت سے منسلک تھے۔

    مسلم لیگ ق نے گزشتہ سال دسمبر میں پارٹی کے نظم وضبط کی خلاف ورزی پرسینیٹرمشاہدحسین سید کو ایوان بالا میں پارلیمانی لیڈر کی حیثیت سے ہٹا دیا تھا۔

    یاد رہے کہ کچھ ماہ قبل انہیں مسلم لیگ ق کے سیکریٹری جنرل کے عہدے سے بھی ہٹا دیا گیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔

  • ریٹرننگ افسران افتخارچوہدری کو رپورٹ کرتے تھے، مشاہد حسین سید

    ریٹرننگ افسران افتخارچوہدری کو رپورٹ کرتے تھے، مشاہد حسین سید

    اسلام آباد:مسلم لیگ ق کے سیکریٹری جنرل مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ آفیسرز کی جانب سے سابق چیف جسٹس کے احکامات ماننے کا اعتراف کرلیا ہے۔

    الیکشن کمیشن میں اصلاحات کے موضوع پر ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کے تحت سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ق لیگ کے سیکریٹری جنرل کا کہنا تھا کہ جسٹس ریٹائرڈ ریاض کیانی نے اعتراف کیا ہے کہ ریٹرننگ افسران براہ راست سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کو رپورٹ کرتے تھے۔

    مشاہد حسین سید نے الزام لگایا کہ الیکشن کمیشن کے ممبران الیکشن کمیشن کے کنٹرول میں نہیں تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ سابق چیف الیکشن کمشنراس وقت کراچی میں تھے۔

    دو ہزارتیرہ کے انتخابات سے قبل ان کی فخر الدین جی ابراہیم سے ملاقات ہوئی تھی اورانہوں نےچیف الیکشن کمشنر کو الیکشن کمیشن کے ممبران کے ہاتھوں یرغمال بنایا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ وہ اور ق لیگ کے قائد چوہدری شجاعت حسین نے الیکشن کمیشن کے دیگر ممبران کی موجودگی میں الیکشن کمیشن کے ہیڈ آفس میں جسٹس ریٹائرڈ ریاض کیانی سے ملاقات کی تھی۔

    مشاہد حسین نےکہاکہ وہ دھرنےوالوں کے شکر گذار ہیں کہ اب انتخابی اصلاحات قومی ایجنڈے میں شامل ہے۔