Tag: mushahidullah

  • نوازشریف محبوب ہیں، اس لئے ان کے ساتھ ویلنٹائن ڈے منایا،  سینیٹر مشاہداللہ

    نوازشریف محبوب ہیں، اس لئے ان کے ساتھ ویلنٹائن ڈے منایا، سینیٹر مشاہداللہ

    لاہور : سینیٹر مشاہداللہ خان کا کہنا ہے کہ نوازشریف محبوب ہیں، اس لئے نوازشریف کے ساتھ جیل میں ویلنٹائن ڈےمنایا، نوازشریف ملک کو دوبارہ جمہوریت کے راستے پر گامزن کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کے دن سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملنے اہل خانہ اور پارٹی رہنما پہنچے، اس موقع پر جیل کےباہرسیکیورٹی کےسخت انتظامات کئے گئے تھے۔

    مشاہداللہ خان نے جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا نوازشریف محبوب ہیں، اس لئے ان کے ساتھ جیل میں ویلنٹائن ڈے منایا، کارکنان اور رہنماؤں نے نواز شریف سے اظہار محبت کیاہے، وہ ملک کو دوبارہ جمہوریت کے راستے پر گامزن کریں گے۔

    [bs-quote quote=”نواز شریف ملک کو دوبارہ جمہوریت کے راستے پر گامزن کریں گے” style=”style-7″ align=”left”][/bs-quote]

    یاد رہے گذشتہ ہفتے نوازشریف نے سروسز اسپتال سے پی آئی سی اسپتال جانے سے انکار کرتے ہوئے جیل جانے کی خواہش کا اظہار کیا تھا جس پر محکمہ داخلہ پنجاب نے انہیں کوٹ لکھپت جیل منتقل کردیا تھا۔

    ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ نوازشریف کو میڈیکل بورڈ کی رپورٹ کی روشنی میں جیل منتقل کیا گیا، جس میں واضح لکھا گیا کہ نوازشریف کو مزید اسپتال میں نہ رکھا جائے۔

    میاں نواز شریف کا معائنہ کرنے والے خصوصی میڈیکل بورڈ نے دل کے اسپتال منتقل کرنے کی سفارش بھی کی تھی۔

    واضح رہے نواز شریف کو العزیزیہ ریفرنس میں احتساب عدالت نے سات سال قید اور ساڑھے تین ارب روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی، جس کے بعد ان کی درخواست پر اڈیالہ کے بجائے کوٹ لکھپت جیل منتقل کیا گیا تھا۔

  • مشاہداللہ خان کی ایئرپورٹ میں گھسنے کی کوشش ناکام، لیگیوں کا پولیس پر پھتراؤ

    مشاہداللہ خان کی ایئرپورٹ میں گھسنے کی کوشش ناکام، لیگیوں کا پولیس پر پھتراؤ

    لاہور: ایئرپورٹ سیکیورٹی فورسز نے مسلم لیگ ن کے رہنما مشاہداللہ خان کی لاہور ایئرپورٹ میں گھسنے کی کوشش ناکام بنادی جبکہ لیگی رہنماؤں نے پولیس پر پتھراؤ بھی کیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا پانے والے سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کے استقبال کے لیے سینئر لیگی رہنما لاہور ایئرپورٹ پہنچے تاہم اے ایس ایف نے ان کی ایئرپورٹ کے اندر گھسنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

    ایئرپورٹ کے باہر لیگی کارکنان نے غنڈہ گردی کی انتہا کردی، موقع پر موجود پولیس اہلکاروں پر پھتراؤ بھی کیا، جبکہ لاہور کے مختلف علاقوں میں جلاؤ گھراؤ اور املاک کو نقصان بھی پہنچایا۔


    مجرم نوازشریف اور مریم نواز کو اڈیالہ جیل کی بیرکوں میں منتقل کردیا گیا


    علاوہ ازیں لاہور ایئر پورٹ پر اے ایس ایف اہلکاروں سے دھکم پیل کا معاملہ بھی ہوا، اے ایس ایف اہلکاروں کو ن لیگی رہنما سعید اللہ آفریدی نے دھکے دیے، سعیداللہ آفریدی پی ایس 114 سے ن لیگ کا امیدوار ہے۔

    یاد رہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا یافتہ سابق وزیراعظم نوازشریف اور مریم نواز کو لاہور ایئرپورٹ پر طیارے سے حراست میں لے کر اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ گرفتاری کے وقت لاہور ایئرپورٹ کے رن وے پر لیگی کارکنوں کی رینجرز اہل کاروں سے ہاتھا پائی بھی ہوئی، رینجرز نے ہاتھا پائی کرنے والے ن لیگی کارکنوں کو حراست میں لے لیا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔