Tag: Mushahidullah Khan

  • مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر مشاہد اللہ خان انتقال کرگئے

    مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر مشاہد اللہ خان انتقال کرگئے

    اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے رہنماسینیٹرمشاہد اللہ خان انتقال کرگئے، وہ طویل عرصہ سے بیمار تھے، ان کی نمازجنازہ بعدنمازظہر11ایچ اسلام آباد میں ادا کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کےرہنمااورسینیٹرمشاہد اللہ خان اسلام آباد میں انتقال کر گئے، وہ طویل عرصہ سے بیمار تھے ، بیٹے ڈاکٹر افنان اللہ خان نے ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ ان کے والد مشاہد اللہ خان کی نمازجنازہ آج بعدنمازظہر الیون ایچ اسلام آبادمیں ادا کی جائے گی۔

    مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور ملک بھر کے سیاسی رہنماؤں نے مشاہد اللہ خان کے انتقال پر اظہار افسوس کیا۔

    مریم نوازنے مشاہداللہ خان کےانتقال کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کے وفا دار اور اہم رہنما کے انتقال نے افسردہ کردیا، مشاہداللہ خان کی وفات پارٹی کیلئے بہت بڑانقصان ہے، ان کاخلا کبھی پرنہیں ہوگا۔

    مریم نواز کا کہنا تھا کہ مشاہداللہ خان نے ہمیشہ باپ جیسی محبت اور شفقت دی، ان کو کبھی بھول نہیں پائیں گے،اللہ جوار رحمت میں جگہ دے۔

    ن لیگی رہنما محمد زبیر نے سینیٹرمشاہداللہ خان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا بہت افسوسناک خبر ہے، مشاہداللہ خان اچھےانسان اورپارلیمنٹیرین تھے۔

    خیال رہے مشاہد اللہ خان نے سیاست کا آغاز مزدور رہنما کے طور پر کیا، وہ بلدیہ کراچی کے ایڈمینسٹریٹر بھی رہے۔

  • سری لنکا واقعے میں را کے ملوث ہونے کے ثبوت ہیں: مشاہد اللہ خان

    سری لنکا واقعے میں را کے ملوث ہونے کے ثبوت ہیں: مشاہد اللہ خان

    اسلام آباد:‌ سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ کوئٹہ واقعےکی مذمت ہوئی، لیکن کیوی وزیراعظم جیسا کردار نظر نہیں آیا.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے سینیٹ میں تقریر کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ کوئٹہ واقعے پر آگے بڑھ کر حکومت کو اقدامات کرنے چاہیے تھے، ہمیں‌ نیوزی لینڈ جیسا ردعمل دینا چاہیے تھے.

    انھوں نے کہا کہ سری لنکا واقعے میں را کے ملوث ہونے کے ثبوت ہیں، سری لنکا میں تامل ٹائیگرز کا بھی ماضی میں کردار رہا ہے. پاکستان کو  سری لنکن حکومت کی جتنی ممکن ہو، مدد کرنی چاہیے.

    مشاہد اللہ خان نے کہا کہ ماضی میں کسی نے کہا تھا کہ جو روڈ بند کرے گا، اس کی چھترول ہوگی، آج جس کے ہاتھ میں چھتر ہے، کل اس کی پیٹھ بھی ہوسکتی ہے.

    انھوں نے کہا کہ چھتر کو ہمیشہ کے لئے الماری میں بند کریں، ملک متحمل نہیں ہوسکتا، اگر چھتر مارنے سے دہشت گردی ختم ہوسکتی ہے تو ہم حاضر ہیں.

    مزید پڑھیں: سری لنکا میں حملے نظام کی واضح ناکامی ہے، امریکی سفیر کی تنقید

    خیال رہے کہ 23 اپریل 2019 کو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی سیفران میں فاٹا (کے پی میں ضم شدہ قبائلی علاقہ جات) پر اراکین کو بریفنگ دی گئی تھی، جس میں فاٹا کے عوام پر ٹیکسوں کا بوجھ لادے جانے پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔

  • 6 مارچ کو شہباز شریف پارٹی صدر منتخب کیے جائیں گے: مشاہد اللہ خان

    6 مارچ کو شہباز شریف پارٹی صدر منتخب کیے جائیں گے: مشاہد اللہ خان

    لاہور: وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ 6 مارچ کو آسلام آباد میں (ن) لیگ کی جنرل کونسل کا اجلاس ہوگا جس میں شہباز شریف کو پارٹی کا صدر منتخب کیا جائے گا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، مشاہد اللہ خان کا کہنا تھا کہ اجلاس میں پارٹی کے دیگر عہدوں کا بھی انتخاب ہوگا، نواز شریف پارٹی ممبر ہیں اجلاس میں شرکت کرسکتے ہیں۔

    شہبازشریف مسلم لیگ(ن) کے بلامقابلہ قائم مقام صدر منتخب

    انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو جنرل کونسل اجلاس میں شرکت کرنی چاہیے، مسلم لیگ (ن) انہیں آج بھی اپنا قائد تسلیم کرتی ہے، مخالفین اپنی سازشوں میں ہمیشہ کی طرح ناکام ہوں گے۔

    سینیٹ الیکشن سے متعلق تبصرہ کرتے ہوئے مشاہد اللہ خان کا کہنا تھا کہ (ن) لیگ سینیٹ الیکشن میں مطلوبہ نتائج حاصل کرنے میں کامیاب رہی، آزاد حیثیت سے حصہ لینے والے نمائندوں کی کامیابی نواز شریف کی قیادت پر اعتماد کا ثبوت ہے، مخالفین کے عزائم ناکام ہوگئے۔

    عوامی نمائندوں کوعہدے سے ہٹاناعدلیہ کا اختیارنہیں‘ مشاہداللہ خان

    خیال رہے مسلم لیگ (ن) کی چھ مارچ کو ہونے والی جنرل کونسل اجلاس میں پارٹی صدر کے لیے باقائدہ ووٹنگ کا عمل ہوگا جس کے بعد شہباز شریف کو پارٹی صدر منتخب کیا جائے گا، علاوہ ازیں دیگر عہدوں کے لیے بھی ووٹنگ ہوگی۔

    یاد رہے گذشتہ ماہ ن لیگ کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس رہنماء راجہ ظفر الحق کی زیر صدارت ہوا جس میں شہباز شریف کو قائم مقام پارٹی صدر منتخب کیا گیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانےکے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • نو منتخب وزیر ماحولیات کا جنگلات کی کٹائی میں کمی کا عزم

    نو منتخب وزیر ماحولیات کا جنگلات کی کٹائی میں کمی کا عزم

    اسلام آباد: نئے وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تغیرات مشاہد اللہ کا کہنا ہے کہ جنگلات کے رقبے میں اضافہ کر کے پاکستان کو درپیش موسمیاتی تغیرات کے خطرات میں کمی کی جاسکتی ہے اور اس کے لیے حکومت تمام تر اقدامات اٹھا رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جنگلات کی کٹائی اور تحفظ کے حوالے سے قائم فورم (آر ای ای ڈی پلس) کا مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں نو منتخب وزیر برائے کلائمٹ چینج مشاہد اللہ نے بھی شرکت کی۔

    یہ ان کی حلف برداری کے بعد ماحولیاتی تحفظ سے متعلق کسی بھی فورم کا پہلا اجلاس تھا۔

    اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مشاہد اللہ نے کہا کہ جنگلات کی کٹائی ہوتے ہوئے پاکستان کو کلائمٹ چینج کے خطرات سے بچانا ناممکن ہے۔

    مزید پڑھیں: جنگلات کی موجودگی معیشت اور ترقی کے لیے ضروری

    انہوں نے کہا کہ کلائمٹ چینج کے خطرات کے مقابلے میں جنگلات ایک بہترین ڈھال ہیں جو ان خطرات کی شدت بے حد کم کرسکتے ہیں۔

    مشاہد اللہ نے پاکستان پر کلائمٹ چینج کے اثرات کے حوالے سے مختلف رپورٹس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ منصوبہ بندی کی کمی کی وجہ سے ملک میں جنگلات کے رقبے میں کمی آئی جو اب ایک شدید مسئلے کے طور پر سامنے آرہا ہے۔

    انہوں نے جنگلات کی کٹائی کے ایک اور سبب توانائی کے حصول کے لیے لکڑی کے استعمال کی طرف بھی اشارہ کیا۔

    مزید پڑھیں: بلوچستان میں زیتون کے جنگلات تباہی سے دو چار

    ان کا کہنا تھا کہ جنگلات کی کٹائی میں کمی لانے کے لیے ضروری ہے کہ ہر ایک کے لیے متبادل اور قابل تجدید توانائی کے ذرائع کو قابل رسائی بنایا جائے۔

    اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے عوامی شعور و آگاہی کی مہمات پر بھی زور دیا جس کے تحت لوگوں کو جنگلات کی اہمیت اور ان کی ضرورت کے بارے میں آگاہ کیا جائے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔