Tag: Musharraf colony

  • سندھ رینجرز کی کارروائی، ایم کیو ایم کے زیراستعمال مدفون اسلحہ برآمد

    سندھ رینجرز کی کارروائی، ایم کیو ایم کے زیراستعمال مدفون اسلحہ برآمد

    کراچی: سندھ رینجرز نے کہا ہے کہ مشرف کالونی میں مصدقہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے زیراستعمال مدفون اسلحہ اور ایمونیشن کی بڑی کھیپ برآمد کرلی گئی ہے۔

    ترجمان رینجرز کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ’’رینجرز نے مصدقہ اطلاع پر کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مشرف کالونی سے ایم کیو ایم کے زیر استعمال مدفون اسلحہ برآمد کرلیا ہے جو شہر میں بدامنی اور ٹارگٹ کلنگ کے لیے استعمال ہونا تھا‘‘۔

    پڑھیں:  رینجرزکااورنگی ٹاؤن میں چھاپہ،زیرزمین چھپایا ہوااسلحہ برآمد

    اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ’’کارروائی کے دوران اسلحے اور ایمونیشن کی بڑی تعداد برآمد کی گئی ہے جن میں 3 عدد رائفل، 7 ایم ایم کی 4 عدد رائفلز ، چار ایس ایم جیز، ایک عدد 30 بور پستول اور سینکڑوں گولیاں برآمد کی گئیں ہیں‘‘۔

    مزید پڑھیں:   کراچی آپریشن کسی خاص جماعت یا گروہ کیخلاف نہیں، ترجمان رینجرزکی وضاحت

    رینجرز اعلامیے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ’’زیر زمین مدفون اسلحہ ایم کیو ایم کے زیر استعمال تھا اور یہ شہر میں ٹارگٹ کلنگ، بدامنی کے لیے استعمال کیا جانا تھا‘‘۔

    rangers_karachi

    علاوہ ازیں رینجرز کی بھاری نفری کی موجودگی میں ناظم آباد عید گاہ کے قریب واقع ایم کیو ایم کے یونٹ 83 کو بعد نمازِ جمعہ مسمار کردیا گیا ہے، کارروائی کرنے والے افسران کا کہنا ہے کہ ’’سیاسی جماعت کا دفتر سرکاری اراضی پر غیر قانونی طور پر تعمیر کیا گیا تھا جسے سندھ حکومت کے احکامات پر مسمار کیاگیا‘‘۔

  • کراچی: پولیس مقابلے میں کالعدم تحریک طالبان اتحاد ٹاؤن کا امیر ہلاک

    کراچی: پولیس مقابلے میں کالعدم تحریک طالبان اتحاد ٹاؤن کا امیر ہلاک

    کراچی: مشرف کالونی میں سی آئی ڈٰی پولیس سے مبینہ مقابلے میں کالعدم تحریک طالبان اتحاد ٹاون کا امیر ہلاک ہو گیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

    کراچی کے علاقے مشرف کالونی میں سی آئی ڈٰ پولیس سے مبینہ مقابلے میں کالعدم تنظیم کا دہشت گرد مارا گیا،پولیس کے مطابق مشرف کالونی میں پولیس نے ملزمان کی اطلاع پر چھاپہ مارا جہاں ملزمان کی جانب سے پولیس پر فائرنگ کی گئی جوابی فائرنگ میں ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا جبکہ اسکا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ،زخمی ملزم کو سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ملزم دوران علاج دم توڑ گیا۔

    ایس پی سی آئی ڈٰی مظہر مشوانی کے مطابق ہلاک ہونے والا دہشت گرد سنگین نوعیت کے جرائم میں ملوث اور بلدیہ کے علاقے اتحاد ٹاون میں کالعدم تحریک طالبان کا امیر تھا ،ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔