Tag: musharraf lawyer faroog naseem

  • مشرف کیس:فروغ نسیم کو کل تحریری دلائل جمع کرانے کی ہدایت

    مشرف کیس:فروغ نسیم کو کل تحریری دلائل جمع کرانے کی ہدایت

    اسلام آباد: خصوصی عدالت نے سابق صدر پرویز مشرف کیس میں فروغ نسیم کو کل تک تحریری طور پر دلائل جمع کرانے کی ہدایت کردی ہے۔

    جسٹس فیصل عرب کی سربراہی میں خصوصی عدالت نے تیرہ دن کے وقفے کے بعد آج مشرف کیس کی اننچاسویں سماعت کی، عدالت نے تحریری دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت کل تک ملتوی کردی ہے، پرویز مشرف کے وکلاء نے سماعت ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی۔

    دوسری جانب سپریم کورٹ کے پانچ رکنی لارجر بینچ نے چیف جسٹس کی سربراہی میں پرویز مشرف کانام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق سماعت کی، عدالت نے پرویز مشرف کے وکلاء کی درخواست پرسماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردی ہے۔

  • فروغ نسیم کی مشرف کیس کی دستاویزات عدالتی تحویل میں لینے کی استدعا

    فروغ نسیم کی مشرف کیس کی دستاویزات عدالتی تحویل میں لینے کی استدعا

    اسلام آباد: فروغ نسیم نے مشرف کیس کی دستاویزات عدالتی تحویل میں لینے کی استدعا کر دی، عدالت نے درخواست پر استغاثہ کو نوٹس جاری کردیا۔

    آرٹیکل چھ کیس کی سماعت خصوصی عدالت کے تین رکنی بینچ نے کی، پرویزمشرف کے وکیل نےعدالت کو بتایا کہ ہمارے پاس مقدمے کی دستاویزات میں ردوبدل کی مصدقہ اطلاعات ہیں۔ ایف آئی اے حکام سے جو جرح کی اُس کے مطابق دستاویزات میں ردوبدل کی گئی، عدالت سے استدعا ہے دستاویزات اپنی تحویل میں لے۔

    تین رکنی بینچ نے اِس درخواست پر استغاثہ کو نوٹس جاری کر دیئے، دوران سماعت ایف آئی اے ٹیم کے رکن مقصود الحسن نے تین نومبرکی ایمرجنسی کے متعلق دستاویزات عدالت میں پیش کیں۔ جن میں ججز کو کام سے روکنے اور ججز کے حلف کا نوٹی فکیشن، مشرف کی تقریر کی ڈی وی ڈی اور شریف الدین پیرزادہ کے بطورمشیر تقررکا نوٹی فکیشن شامل ہے۔

    مقصود الحسن پر جرح کے بعد عدالت نے یہ کہتے ہوئے سماعت ملتوی کردی کہ کل پرویز مشرف کی تین نومبرکی تقرریر پروجیکٹر پر دیکھی اور سُنی جائےگی۔