Tag: Mushfiqur Rahim

  • بنگلہ دیشی وکٹ کیپر کا ویرات کوہلی سے متعلق بڑا دعویٰ

    بنگلہ دیشی وکٹ کیپر کا ویرات کوہلی سے متعلق بڑا دعویٰ

    بنگلہ دیش کے وکٹ کیپر و بیٹر مشفق الرحیم نے بھارت کے سابق کپتان ویرات کوہلی سے متعلق بڑا دعویٰ کیا ہے۔

    بنگال ٹائیگرز نے حالیہ برسوں میں بھارت کے ساتھ ٹکر کا مقابلہ کیا ہے، تاہم پونے میں جاری میچ میں بھی شائقین کو سخت مقابلہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔

    میچ سے قبل بنگلہ دیش کے تجربہ کار وکٹ کیپر مشفق الرحیم نے ویرات کوہلی کی بیٹنگ سے متعلق اہم انکشاف اور بڑا دعویٰ کیا ہے، انہوں نے کہا کہ جب کوہلی بیٹنگ کرتے ہیں تو میں اس دوران انہیں تنگ نہیں کرتا ہوں۔

    بنگال کیپر کا کہنا تھا کہ میں کوہلی کو تنگ کرنے سے پرہیز کرتا ہوں کیونکہ اس سے سابق بھارتی کپتان کا حوصلہ مزید بڑھ جاتا ہے، میں بولرز کو یہ کہتا ہوں کہ وہ جلد از جلد بھارتی اسکیپر کو آؤٹ کرے۔

    مشفق الرحیم نے کہا کہ ’ دنیا کے کچھ بلے باز بیٹنگ کے دوران اپنے اوپر ہونے والے طنزیہ فقرے کو پسند کرتے ہیں، کیوں کہ اُن فقروں سے انہیں موٹیویشن ملتی ہے، اس لیے جب کوہلی بیٹنگ کررہے ہوں تو میں ہمیشہ اپنے باؤلرز سے کہتا ہوں کہ جلد از جلد اس سے چھٹکارا حاصل کریں۔

    بنگلا دیشی وکٹ کیپر نے کوہلی سے متعلق مزید کہا کہ کوہلی کوئی بھی میچ ہارنا نہیں چاہتے، وہ مخالف ٹیم کی جانب سے ملنے والے چیلنجز کو پسند کرتے ہیں اور اسی چیز کو ہتھیار بنا کر مخالف ٹیم کے خلاف بیٹنگ کرتے ہیں۔

  • مشفیق الرحیم کا کارنامہ، جے سوریا کے بعد دنیا کے دوسرے کھلاڑی بن گئے

    مشفیق الرحیم کا کارنامہ، جے سوریا کے بعد دنیا کے دوسرے کھلاڑی بن گئے

    ڈھاکا: بنگلادیشی کھلاڑی مشفیق الرحیم نے اپنی سال گرہ پر ایک ایسا کارنامہ انجام دیا جس سے وہ جے سوریا کے بعد دنیا کے دوسرے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق بنگلا دیشی وکٹ کیپر بلے باز مشفیق الرحیم نے اپنی 36 ویں سال گرہ کے دن میچ کے دوران 70 گیندوں پر 61 رنز کی نصف سنچری اننگز کھیل کر تاریخ رقم کر دی ہے۔

    آئرلینڈ اور بنگلا دیش کے درمیان جاری ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 9 مئی کو چیمس فورڈ میں کھیلا گیا تھا، اگرچہ بارش کے باعث یہ میچ مکمل نہیں ہو سکا اور بے نتیجہ رہا تاہم میچ کے دوران مشفیق الرحیم زبردست فارم میں نظر آئے۔

    جب وہ چھٹے نمبر پر کھیلنے آئے تو انھوں نے 70 گیندوں پر 61 رنز بنا لیے، یوں وہ سالگرہ کے دن ون ڈے فارمیٹ میں ففٹی پلس رنز بنانے والے دنیا کے دوسرے معمر ترین بیٹسمین بن گئے۔

    سری لنکا کے سابق کرکٹر سنت جے سوریا کا نام پہلے نمبر پر آتا ہے، جنھوں نے اپنی 39 ویں سال گرہ کے موقع پر بنگلا دیش کے خلاف 130 رنز کی شان دار اننگز کھیلی تھی۔

    دنیا کے 5 معمر ترین بلے باز جنھوں نے اپنی سالگرہ پر ون ڈے میں 50 سے زائد رنز بنائے:

    39 سال : سنت جے سوریا – 130 رنز – بمقابلہ بنگلا دیش – 2008

    36 سال : مشفیق الرحیم – 61 رنز – بمقابلہ آئرلینڈ – 2023

    35 سال : برائن لارا – 57 رنز – بمقابلہ انگلینڈ – 2004

    35 سال : کارل ہوپر – 72 رنز – بمقابلہ سری لنکا – 2001

    35 سال : رابرٹ وینس – 96 رنز – بمقابلہ سری لنکا – 1998

  • مشفیق الرحیم نے ٹیسٹ کرکٹ میں تاریخ رقم کردی

    مشفیق الرحیم نے ٹیسٹ کرکٹ میں تاریخ رقم کردی

    کولمبو: مشفیق الرحیم ٹیسٹ کرکٹ میں پانچ ہزار رنز بنانے والے پہلے بنگلہ دیشی کرکٹر بن گئے۔

    تفصیلات کے مطابق مشفق الرحیم نے 5000 ٹیسٹ رنز بنانے کی دوڑ میں تمیم اقبال کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، وکٹ کیپر بیٹر نے یہ سنگ میل کیریئر کی ایک سو اننچاس ویں اننگز میں عبور کیا، ساتھی کھلاڑیوں نےمشفیق کی کامیابی کا جشن کیک کاٹ کر منایا۔

    دو ہزار پانچ میں اپنا ڈیبیو کرنے والے مشفیق الرحیم اپنا 81 واں ٹیسٹ کھیل رہے ہیں، وہ اپنے ملک میں سب سے زیادہ عرصے تک خدمات انجام دینے والے کھلاڑی ہیں، انہوں نے ایک لوئر مڈل آرڈر بلے باز کی حیثیت سے بیٹنگ کا آغاز کیا تھا ، انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں 1000 رنز بنانے کے لیے 20 ٹیسٹ کھیلے تاہم انہیں 2011 میں کپتان بنایا گیا تھا۔

    مشفیق الرحیم نے بطور وکٹ کیپر بلے باز 3515 رنز بنائے لیکن اب عام طور پر لٹن داس وکٹ کیپنگ کرتے ہیں، انہوں نے ون ڈے میں 6697 اور ٹی ٹوئنٹی میں 1495 رنز بھی بنائے ہیں۔