Tag: Mushk Kaleem

  • والد 7 سال سے لاپتہ ہیں: معروف ماڈل کا انکشاف

    والد 7 سال سے لاپتہ ہیں: معروف ماڈل کا انکشاف

    معروف پاکستانی ماڈل مشک کلیم نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے والد کو 2013 میں اغوا کرلیا گیا تھا اور وہ تاحال لاپتہ ہیں، مشک نے یہ انکشاف 2 سال قبل ایک انٹرویو میں کیا تھا۔

    معروف ماڈل مشک کلیم کا سنہ 2020 میں عفت عمر کو دیا گیا ایک انٹرویو وائرل ہورہا ہے جس میں انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے والد کو 2013 میں اغوا کیا گیا تھا اور 7 سال گزر جانے کے باوجود وہ تاحال لاپتہ ہیں، ان کا کوئی سراغ نہیں مل رہا۔

    ماڈل نے بتایا کہ ان کے والد کو افریقی ملک نائیجیریا سے 2013 میں اغوا کیا گیا تھا اور 2020 تک ان کا کوئی سراغ نہیں مل سکا تھا۔

    انہوں نے واضح نہیں کیا کہ ان کے والد کو کس نے اغوا کیا اور ان کے اہل خانہ وہاں کیا کرنے گئے تھے یا ان کا نائیجیریا سے کیا تعلق ہے؟

    تاہم انہوں نے بتایا کہ جب والد کو اغوا کیا گیا تو وہ 18 برس جبکہ ان کے بڑے بھائی 19 برس کے تھے اور ان کی والدہ نے تن تنہا 4 بچوں کی پرورش کی اور انہیں اچھی تعلیم دلوائی۔

    انہوں نے بتایا کہ 7 سال گزر جانے کے باوجود ان کے والد سے متعلق کوئی سراغ نہیں لگ سکا۔

    ماڈل نے مزید بتایا کہ انہوں نے ہی میلان فیشن شو میں کیٹ واک کر کے عالمی سطح پر پہلی بار پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔

    مشک کلیم کے مطابق ان سے قبل کسی بھی پاکستانی ماڈل کو کسی بھی عالمی فیشن شو میں شرکت کے لیے نہیں بلایا گیا تھا اور انہوں نے میلان فیشن شو میں کیٹ واک کرکے پہلی پاکستانی ماڈل کے طور پر ڈیبیو کیا تھا۔

  • مشک کلیم پیا گھر سدھار گئیں

    مشک کلیم پیا گھر سدھار گئیں

    معروف پاکستانی ماڈل مشکل کلیم کی بارات کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں، مشکل کلیم نادر ضیا کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھی ہیں۔

    مشک کلیم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک تصویر پوسٹ کی ہے، تصویر ان کی بارات کی تقریب کی ہے جس میں وہ اپنے دلہا نادر ضیا کے ساتھ بیٹھی ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Mushk Kaleem (@mushkkaleem)

    اس موقع پر ماڈل نے نامور ڈیزائنر ثانیہ مسکتیا کا تیار کردہ گہرے سرخ رنگ کا عروسی جوڑا زیب تن کیا ہوا ہے جبکہ نادر نے سیاہ رنگ کے سوٹ کے ساتھ مہرون ٹائی اور سفید شرٹ زیب تن کی ہے۔

    مشک کلیم کی بارات کی تقریب میں شوبز ستاروں نے بھی شرکت کی۔

    اس سے قبل جوڑے کی مہندی اور نکاح کی تصاویر و ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔

    یاد رہے کہ مشک کلیم نے سنہ 2009 سے ماڈلنگ کا آغاز کیا تھا اور انہیں ماڈلنگ کی دنیا میں ایک دہائی سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے، وہ لکس اسٹائل ایوارڈ سمیت متعدد ایوارڈز حاصل کرچکی ہیں۔

  • معروف ماڈل رشتہ ازدواج میں بندھ گئیں

    معروف ماڈل رشتہ ازدواج میں بندھ گئیں

    پاکستانی سپر ماڈل مشک کلیم شادی کے بندھن میں بندھ گئیں، ان کی شادی کی تصاویر و ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

    مشک کلیم نے گزشتہ ماہ تصدیق کی تھی کہ ان کا نکاح 15 دسمبر کو ہوگا جبکہ ان کی رخصتی 17 اور ولیمے کی تقریب 18 دسمبر کو ہوگی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by The Style Forward (@thestyleforward)

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by @mushkkaleem.x

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Daniya blogs (@daniyablogs8)

    ان کی شادی کی وائرل ہونے والی ویڈیوز میں ماڈل کو اپنے جیون ساتھی نادر ضیا کے ہمراہ متعدد پاکستانی و بھارتی گانوں سمیت انگریزی گانوں پر بھی رقص کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Grazia Pakistan (@graziapak)

    ویڈیوز میں دولہا اور دلہن کے علاوہ دیگر فیشن و شوبز شخصیات بھی تقریبات میں دکھائی دے رہی ہیں۔

    یاد رہے کہ مشک کلیم نے سنہ 2009 سے ماڈلنگ کا آغاز کیا تھا اور انہیں ماڈلنگ کی دنیا میں ایک دہائی سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے، وہ لکس اسٹائل ایوارڈ سمیت متعدد ایوارڈز حاصل کرچکی ہیں۔