Tag: Mushtaq Ahmad

  • پاکستانی کرکٹرز کنفیوژ اور خوف کا شکار ہیں، مشتاق احمد

    پاکستانی کرکٹرز کنفیوژ اور خوف کا شکار ہیں، مشتاق احمد

    راولپنڈی ٹیسٹ میں بنگلہ دیش کے ہاتھوں قومی ٹیم کی بدترین شکست کے بعد بنگلہ دیش ٹیم کے کنسلٹنٹ اسپن بولنگ مشتاق احمد کا کہنا ہے کہ پاکستانی کرکٹرز کنفیوژ اور خوف کا شکار ہیں۔

    یہ بات انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’الیونتھ آور‘ میں میزبان وسیم بادامی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر سابق کرکٹر باسط علی اور تجزیہ نگار شاہد ہاشمی بھی موجود تھے۔

    پاکستان ٹیم کی 10 وکٹوں کی عبرتناک اور تاریخی شکست کے حوالے سے مشتاق احمد نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ مائنڈ گیم ہے، اگر مائنڈ کے ساتھ نہیں کھیلیں گے تو کامیاب نہیں ہوسکتے، ان کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم میں کچھ پلیئرز کو خوف ہے اور کچھ کرکٹ کو انجوائے نہیں کر پارہے۔

    مشتاق احمد نے کہا کہ قومی ٹیم کی فیصلہ سازی میں اعتماد ہی نہیں ہوتا، کھلاڑی کبھی تیز کھیلنا شروع کردیتے ہیں تو کبھی سلو کھیلتے ہیں، عجیب ہی کھچڑی بنی ہوئی ہوتی ہے۔

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کچھ پلیئرز کو ٹیم میں اپنی شرکت کا بھی خوف ہے، پاکستانی کرکٹرز میں کنفیوژن ہے وہ خوف کا شکار اور ان میں اعتماد سازی کا فقدان ہے۔

    ہماری بدقسمتی ہے کہ ہم کبھی کسی کو ہیرو اور پھر ایک دم ہی زیرو بنا دیتے ہیں، کپتان اگر غلط فیصلہ بھی کرے تو کھلاڑیوں کو اس پر اعتماد ہونا چاہیے۔

    ایک سوال کے جواب میں مشتاق احمد نے بتایا کہ شاہین آفریدی نے شان مسعود کا ہاتھ نہیں ہٹایا تھا بلکہ شاہین کے اپنے کندھے پر پٹی لگی ہوئی تھی شاہین نے اسے ہٹایا تھا۔

    پاکستان کی اس تاریخی شکست پر بحیثیت پاکستانی کیا تاثرات ہیں کے سوال پر مشتاق احمد نے کہا کہ بحیثیت پاکستانی دل میرا پاکستان ٹیم کے ساتھ ہے البتہ خوش اس حوالے سے ہوں کہ بنگلہ دیش کی اسپن بولنگ کی کوچنگ میری ملازمت کا حصہ ہے۔

  • بابر اعظم کو کیسے قابو کیا؟ مشتاق احمد نے بتا دیا

    بابر اعظم کو کیسے قابو کیا؟ مشتاق احمد نے بتا دیا

    ملتان : پی ایس ایل کی ٹیم ملتان سلطان کے کوچ مشتاق احمد نے کہا ہے کہ آج ہمارا بابراعظم کے خلاف پلان تھا کہ اسے فل لینتھ بال کرکے آؤٹ کرنا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل 8 کے پانچویں میچ میں پشاور زلمی نے ملتان سلطان کو 56 رنز کے برے مارجن سے شکست دے دی۔

    میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کوچ ملتان سلطانز مشتاق احمد نے کہا کہ آج تمام لڑکے بہت اچھا کھیلے، ملتان سلطان کی بہترین فیلڈنگ سے دوسری ٹیم پر پریشر پڑا۔

    مشتاق احمد احمد نے کہا کہ روسو ایسا کھلاڑی ہے جو دلیر ہے اور آؤٹ ہونے سے نہیں ڈرتا بلکہ روسو دوسری ٹیم کو پریشر میں ڈال دیتا ہے۔

    مزید پڑھیں : پی ایس ایل : ملتان سلطانز نے زلمی کو باآسانی قابو کرلیا

    انہوں نے کہا کہ احسان اللہ نے بابر جیسے بڑے کھلاڑی کو آؤٹ کیا جو اس کی ڈریم وکٹ ہے، اسامہ میرنے اپنی فٹنس پر بہت کام کیا ہے۔

    بابر اعظم کو کیسے قابو کیا؟ مشتاق احمد نے بتا دیا

  • سابق لیگ اسپنر مشتاق احمد کا بھارت کیخلاف پاکستانی بالرز کو قیمتی مشورہ

    سابق لیگ اسپنر مشتاق احمد کا بھارت کیخلاف پاکستانی بالرز کو قیمتی مشورہ

    پاکستان کے سابق لیگ اسپنر مشتاق احمد نے قومی ٹیم کے باؤلروں کو اپنے قیمتی مشوروں سے نوازا ہے، انہوں نے بتایا کہ بھارتی ٹیم کےاہم کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے کیلئے کیسی حکمت عملی ترتیب دی جائے۔

    قومی ٹیم کے سابق مایہ ناز باؤلر مشتاق احمد نے بھارتی کپتان ویرات کوہلی اور اوپنر روہت شرما کو جلدی آؤٹ کرکے واپس پویلین بھیجنے کا گر بتا دیا۔

    اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ روہت شرما وقت لے کر بیٹنگ کرتے ہیں اور وہ کافی سمجھ دار کرکٹر ہیں، مجھے لگتا ہے کہ ابتدائی اوورز میں ان سوئنگ بولنگ سے روہت کو جلدی آؤٹ کیا جاسکتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ روہت شرما باؤنسر بال کو بھی بہت اچھا کھیل لیتے ہیں تو اگر مخالف ٹیم کی جانب سے فیلڈنگ کو اچھی طرح سیٹ کیا جائے تو اس کا فائدہ ہوسکتا ہے۔

    دوسری جانب بھارتی کپتان ویرات کوہلی سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم کا ویرات کوہلی کو جلد آؤٹ کرنا بہت ضروری ہے، کیونکہ اگر وہ لمبی اننگٓز کھیل گئے تو بہت مشکل ہوجائے گی۔

    مشتاق احمد کا مزید کہنا تھا کہ سفید گیند زیادہ سوئنگ نہیں ہوتی لہٰذا کوہلی کو آؤٹ کرنے کے لیے فیلڈنگ کا معیار اور پوزیشن بہت معنی رکھے گی۔