Tag: Mushtaq Ahmed

  • مشتاق احمد اوراظہرمحمود کو بولنگ کوچ بنانے کا فیصلہ

    مشتاق احمد اوراظہرمحمود کو بولنگ کوچ بنانے کا فیصلہ

    لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے مشتاق احمد کوجبکہ  ون ڈے اورٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے اظہر محمود کو بولنگ کوچ بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی فرمائش قبول کر لی۔ نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے ہیڈ کوچ مشتاق احمد کو کوچنگ اسٹاف میں جگہ مل گئی۔

    انگلینڈ کے خلاف چارٹیسٹ میچز کیلئے مشتاق احمد بولنگ کوچ ہوں گے۔ ورلڈٹی ٹوئنٹی میں عبوری بولنگ کوچ کی ذمہ داریاں انجام دینے والے اظہر محمود ون ڈے اورٹی ٹوئنٹی سیریز میں بولنگ کوچ ہوں گے۔

    نیوزی لینڈ کے سابق کوچ اسٹیو رکسن کو فیلڈنگ کوچ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ جلد باضابطہ اعلان کرے گا۔ قومی ٹیم اٹھارہ جون کو انگلینڈ کے لئے اڑان بھرے گی۔

     

  • کراچی کنگز کیلئے اگلا میچ ڈو اینڈ ڈائی ہوگا، مشتاق احمد

    کراچی کنگز کیلئے اگلا میچ ڈو اینڈ ڈائی ہوگا، مشتاق احمد

    دبئی : کراچی کنگز کے کوچ مشتاق احمد نے کہا ہے کہ لیگ میں انہیں ایک اور چانس ملا ہے۔ کھلاڑیوں کو اس کا فائدہ اٹھانا چاہئیے۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام ہر لمحہ پرجوش میں گفتگو کرتے ہوئے مشتاق احمد نے کہا کہ ایونٹ میں ان کے کھلاڑی توقعات کے مطابق پرفارم نہیں کرسکے۔

    ان کا کہنا تھا کہ کھلاڑی صلاحیتوں کے مطابق کھیلیں گے تو شکست کی گنجائش نہیں ہوگی۔ مشتاق احمد نے کہا کہ ٹیم کی بولنگ زبردست رہی۔ لیکن بیٹنگ میں کھلاڑی ناکام ہوگئے۔

    مشتاق احمد نے کہا کہ لیگ میں ایک اور موقع ملا ہے۔ جس کا فائدہ اب کھلاڑیوں کو اٹھانا ہوگا۔ کراچی کنگز کے کوچ نے کہا کہ ان کی ٹیم کے لئے میچ اب ڈو اینڈ ڈائی ہے۔ اسلام آباد کے خلاف صرف جیت کیلئے ہی میدان میں اتریں گے۔