Tag: mushtaq raisani

  • میگا کرپشن اسکینڈل کے مرکزی ملزم مشتاق رئیسانی کی ضمانت منظور

    میگا کرپشن اسکینڈل کے مرکزی ملزم مشتاق رئیسانی کی ضمانت منظور

    کوئٹہ: بلوچستان ہائیکورٹ نے میگا کرپشن اسکینڈل کے مرکزی ملزم سابق سیکریٹری خزانہ بلوچستان مشتاق احمد رئیسانی اور سابق مشیر خزانہ خالد لانگو کی ضمانت منظور کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان ہائیکورٹ نے میگا کرپشن اسکینڈل کے مرکزی ملزمان مشتاق رئیسانی اور خالد لانگو کی ضمانت 50، 50 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کی۔

    میگا کرپشن اسکینڈل سنہ 2016 میں اس وقت سامنے آیا جب مشتاق رئیسانی کو ان کے دفتر سے گرفتار کیا گیا بعد ازاں ان کے گھر پر چھاپہ مار کارروائی کی گئی۔

    مزید پڑھیں: نیب سے پلی بارگین، مشتاق رئیسانی ایف بی آر کے نرغے میں

    چھاپے کے دوران مشتاق رئیسانی کے گھر سے 63 کروڑ روپے کی نقدی، کروڑوں روپے مالیت کے زیورات اور پرائز بانڈ برآمد ہوئے تھے۔

    بعد ازاں قومی احتساب بیورو (نیب) نے صوبائی مشیر خزانہ خالد لانگو کو بھی حراست میں لے لیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • بلوچستان کے سابق سیکریٹری خزانہ پرفرد جرم عائد

    بلوچستان کے سابق سیکریٹری خزانہ پرفرد جرم عائد

    کوئٹہ : احتساب عدالت میں سابق سیکریٹری خزانہ مشتاق رئیسانی، مشیرخزانہ میرخالد لانگو اور کنٹریکٹرسہیل پر فرد جرم عائد کردی

    تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں کرپشن کیس کی سماعت ہوئی، جس میں سابق سیکریٹری خزانہ مشتاق رئیسانی اور کنٹریکٹرسہیل پرفرد جرم عائد کردی گئی.، میگا کرپشن کیس کی سماعت کے دوران احتساب عدالت نے سابق مشیرخزانہ میرخالد لانگو پربھی فرد جرم عائد کردی ہے.

    واضح رہے کہ سابق مشیرخزانہ مشتاق رئیسانی طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے کمرہ عدالت میں نہیں گئے تھے۔ بعد ازاں میگا کرپشن کیس کی سماعت 22مارچ تک ملتوی کردی گئی.

    دوسری جانب تینوں ملزمان نے عدالت سے فرد جرم عائد نہ کرنے کی استدعا کی جسےعدالت نے مسترد کردیا۔

    سیکرٹری خزانہ کی گرفتاری

    یاد رہے کہ گذشتہ سال نیب نے محکمہ خزانہ بلوچستان کے دفتر پرچھاپہ مارکرسیکرٹری خزانہ مشتاق احمد رئیسانی کوگرفتارکرلیا تھا۔ چھاپےکے دوارن تمام دفتری ریکارڈزکو تحویل میں لے کردفترکوسِیل کردیا گیا تھا. تلاشی کے دوران 63 کروڑ روپے کی نقدی اور کروڑوں روپے مالیت کے زیورات اور پرائز بانڈ برآمد ہوئے تھے، اس کے علاوہ ان کی گاڑی سے بھی ڈیڑھ کروڑ روپے برآمد ہوئے تھے.

    فردِ جرم عائد

    صوبہ بلوچستان کے سابق مشیرخزانہ میرخالد لانگو سابق سیکریٹری مشتاق رئیسانی کی گرفتاری کے بعد استعفی دے کر اچانک غائب ہوجانے والے سابق مشیر خزانہ خالد لانگو منظرعام پر آتے ہی اسلام آباد ہائی کورٹ سے ’’بارہ روزہ‘‘ حفاظتی ضمانت منظور کروانے میں کامیاب ہوگئے تھے، تاہم آج ان پر بھی احتساب عدالت کی جانب سے فرد جرم عائد کردی ہے.

  • پلی بارگین کی رقم غبن شدہ رقم سے کہیں زیادہ ہے، نیب بلوچستان

    پلی بارگین کی رقم غبن شدہ رقم سے کہیں زیادہ ہے، نیب بلوچستان

    کوئٹہ : ڈی جی نیب بلوچستان ریجن طارق محمود ملک نے کہا ہے کہ خزانہ کیس میں 2ارب 24 کروڑ روپے کی کرپشن ہوئی، پلی بارگین کے ذریعے تقریباً 3 ارب روپے کی رقم حاصل ہوگی جو پلی بارگین کی رقم غبن شدہ رقم سے کہیں زیادہ ہے، نیب نے تحقیقات کے دوران 100 سے ز ائد بینک اکاونٹس چیک کیے جبکہ لوکل گورنمنٹ کا پیسہ 6 اکاونٹس کے ذریعے مختلف اکاونٹس میں گیاتھا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ طارق محمود ملک نے کہا کہ پلی بارگین کے بعد مشتاق رئیسانی اور سہیل مجید کا کیس بند نہیں ہوا، کسی بھی ملزم کو راستہ نہیں دیا گیا ،بلاامتیاز کارروائی یقینی بنائی جائے گی۔

    طارق محمود ملک نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی ریکوری ہونے جارہی ہے ، ڈی جی نیب بلوچستان نے وضاحت کی کہ سابق مشیرخزانہ سمیت دیگرملزمان کے خلاف ریفرنس جلد دائر کیا جائے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ سہیل مجید کے26 اکاونٹس میں بھی پیساکک بیکس اورکمیشن کی مد میں جاتارہا،نیب نے بڑے کٹھن مراحل سے گزرکرکرپٹ عناصر سے رقم وصول کی ہے۔6 اکاونٹس کے ذریعے ملزمان نے کراچی میں 11 بنگلے اورمتعدد جائیدادیں خریدیں۔

    مزید پڑھیں: مشتاق رئیسانی سے پلی بارگین کرکے 65کروڑ32لاکھ روپے واپس لےلیے، ڈی جی آپریشنز نیب

    پلی بارگین کافیصلہ بلوچستان کے لوگوں کوترقی کے ثمرات بہم پہنچانے کیے لیے کیا گیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ پلی بارگین رقم ریکورکرنے کی تیزترین صورت تھی، ملزمان نے ایک ارب روپے کی جائیدادیں بھی سرنڈر کیں۔

  • مشتاق رئیسانی کی کراچی میں ایک ارب کی جائیداد کا انکشاف

    مشتاق رئیسانی کی کراچی میں ایک ارب کی جائیداد کا انکشاف

    کراچی: کرپشن کیس میں مشتاق رئیسانی کی کراچی میں ایک ارب روپے سے زائد مالیت کی جائیداد کا انکشاف ہوا ہے، نیب نے رئیسانی کے 12بنگلوں پر چھاپے مار کر قیمتی گاڑیاں اور دستاویزات قبضے میں کرلیں۔

    تفصیلات کے مطابق مشتاق رئیسانی کرپشن کیس میں نیب کی چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں جس میں ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے،نیب بلوچستان کی ٹیم نے خفیہ اطلاعات پر کراچی کے علاقے ڈیفنس میں متعدد بنگلوں پر چھاپے مارے اور وہاں سے کئی قیمتی گاڑیاں اور متعدد دستاویزات اپنے قبضے میں کرلیں۔

    انکشاف ہوا ہے کہ بارہ سے زائد یہ بنگلے مشتائی رئیسانی اور سلیم شاہ کی خریدی گئی زمینوں پر تعمیر کیے گئے ہیں ان بنگلوں کی مالیت ایک ارب روپے سے زائد بتائی جاتی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کوئٹہ کے بیورو چیف شاہد رند کے مطابق 12 بنگلے کرپشن کے پیسوں سے بنائے گئے، کرپشن کی رقم سے خالی زمین خرید کر بنگلے بنا کر انہیں فروخت کیا جاتا تھا۔