Tag: mushtaq sakhera

  • یرغمال پولیس اہلکاروں کو جلد بازیاب کرالیں گے، آئی جی پنجاب

    یرغمال پولیس اہلکاروں کو جلد بازیاب کرالیں گے، آئی جی پنجاب

    راجن پور : آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا نے کہا ہے کہ چھوٹو گینگ کے خلاف آرمی، رینجرز اور پولیس مشترکہ آپریشن کررہی ہیں، یرغمال پولیس اہلکاروں کو جلد بازیاب کرالیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا نے کہا ہے کہ چھوٹو گینگ کےخلاف آپریشن کی منصوبہ بندی فوج اوررینجرزافسران نے کی جبکہ اس بار پولیس نے بھی مکمل تیاری کی تھی اور اہلکاروں کو آپریشن سے پہلے اسپیشل ٹریننگ دی گئی جبکہ ایک ایک پولیس اہلکار کو 2میگزین کے بجائے 5 میگزین دیئے تھے۔

    آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ وہ اہلکاروں کا حوصلہ بڑھانے کے لئے راجن پور آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکوؤں کے ٹھکانوں پر شیلنگ اور فائر نگ جاری ہے۔

    کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کی کمین گاہوں تک جانے کے لئے اہلکاروں نے مرضی سے نام لکھوائے،آپریشن کی پلاننگ مشترکہ تھی۔

     

  • لاہور:ون ویلنگ کرنے والے کے خلاف پولیس کا کریک ڈاؤن شروع

    لاہور:ون ویلنگ کرنے والے کے خلاف پولیس کا کریک ڈاؤن شروع

    لاہور: ون ویلنگ کرنے والے منچلوں کے خلاف پولیس کی جانب سے کریک ڈاؤن آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب مشتاق سکھیراکی ہدایت پر پولیس کا لاہور میں ون ویلنگ کرنے والے نوجوانوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیا گیا۔

    پولیس نے احکامات موصول ہوتے ہی شہر کی مختلف شاہراہوں سے 31 نوجوانوں کو ون ویلنگ کے جرم میں حراست میں لے کر مقدمہ درج کرلیا۔

    آئی جی پنجاب کے مطابق ون ویلنگ کے باعث حادثات میں اضافہ ہوتا ہے اورعوام کوسخت مشکلات کا سامنا رہتا ہے۔