آرڈی برمن چون برس کی عمر میں اپنے مداحوں کو سوگوار چھوڑ کر اس دنیا سے چلے گئے لیکن ان کے فن کی بدولت انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
آر ڈی برمن جنہیں پنچم دا کے نام سے بھی جانا جاتا ہے نے 1939 میں کلکتہ کے موسیقی سے تعلق رکھنے والے گھرانے میں آنکھ کھولی۔
سن 1960 میں انہوں نے فلموں میں موسیقی دینا شروع کی اور تیس سالہ کریئر میں انہوں نے331 فلموں کی موسیقی دی۔
آر ڈی برمن کی مشہور دھنوں میں ‘تیسری منزل’ کے گانے، فلم ‘یادوں کی بارات’ سے چرا لیا ہے تم نے جو دل کو، پڑوسن، کٹی پتنگ اور ستے پہ ستا’ کے کئی گانے مشہور ہیں۔
آر ڈی برمن نے موسیقی میں مغربی، عربی دھنوں اور مختلف نئے آلاتِ موسیقی کا استعمال کر کے اسے جِدت کا رنگ بخشا۔
ان کے گانوں میں زیادہ تر کشور کمار اور ان کی بیگم آشا بھونسلے نے آواز کا جادو جگایا۔
وہ چار جنوری 1994 کو اپنے مداحوں سے بچھڑ گئے لیکن ان کی تخلیق کردہ دُھنیں ہمیشہ لوگوں کے دلوں میں زندہ رہیں گی۔