Tag: Music

  • باربرا اسٹرائسنڈ نے نئی تاریخ رقم کردی

    باربرا اسٹرائسنڈ نے نئی تاریخ رقم کردی

    گلوکارہ باربرا اسٹرائسنڈ نے امریکی میوزک چارٹ مٰیں نیا ریکارڈ قا ئم کردیا،چھ دہائیوں سے ہر دھائی میں نمبر ون البم جاری کرکے مو سیقی کی دنیا میں ایک نئی تاریخ رقم کردی۔

    باربرا کے نئے میوزک البم دی پارٹنر نےایک لاکھ چھیانوے ہزار کاپیاں فروخت کرکے بل بورڈ چارٹ میں پہلی پوزیشن حاصل کی،72 سالہ امریکی گلوکارہ کا پہلا نمبر ون البم پیپل پچاس سال قبل پہلی پوزیشن پر پہنچا تھا،اسٹرائسنڈ کے حالیہ ہٹ البم کے بعد وہ امریکہ میں پہلی خاتون گلوکارہ ہیں جن کے دس البم نمبر ون پوزیشن پر پہنچے ہیں،اس وقت وہ امریکہ میں تاریخ کے مقبول ترین البم دینے والے گلو کاروں میں ایلوس پریسلے کے ساتھ مشترکہ طور پر چھوتےنمبر پرہیں۔

  • کراچی کے لوگوں کا میوزک ٹیسٹ ذرا ہٹ کر ہے، ڈی جے بٹ

    کراچی کے لوگوں کا میوزک ٹیسٹ ذرا ہٹ کر ہے، ڈی جے بٹ

    کراچی: پی ٹی آئی کے جلسوں میں چار چاند لگانے والے ڈی جے بٹ اور ان کا ساؤنڈ سسٹم ایک دوسرے کے لئے لازم و ملزوم ہیں۔ کراچی کےجلسے میں بھی ڈی جے بٹ کا جادو سر چڑھ کر بولے گا۔

    ڈی جے بٹ کو کون نہیں جانتا ، پی ٹی آئی کے دھرنوں سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے ساؤنڈ ماسٹرکراچی پہنچ گئے۔ عمران خان کا جلسہ مسٹر بٹ کی دھنوں سےگونج اٹھنے کے لئے تیارہے ۔

    اے آر وائی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ڈی جے بٹ نے کہا کہ کراچی پڑھے لکھے لوگوں کا شہر ہے اور یہاں کےلوگوں کا میوزک ٹیسٹ ذرا ہٹ کے ہے، تو میوزک بھی اسی طرح کا ذرا ہٹ کےہوگا۔

    دھرنوں کو گرما نے والےاسٹائلش ساؤنڈ ماسٹر اسلام آباد پولیس کے ہاتھوں گرفتاری پر کہتے ہیں کہ ظلم ہوا، جس نے کیا اسے اللہ مصبت سے بچائے ۔ڈی جے بٹ نے اپنی گرفتاری کے حوالے سے کہا کہ مجھےاڈیالہ جیل بھیجاگیا تو کبھی پولیس نے فارم ہاؤس کی سیرکرائی۔

  • موسیقی کےفروغ کی جنگ،اے آروائی میڈ ان پاکستان کےسنگ

    موسیقی کےفروغ کی جنگ،اے آروائی میڈ ان پاکستان کےسنگ

    کراچی:جب سُر،تال،ساز اور آواز باہم ملتے ہیں تومضبوط پاکستان کی نوید آوازیں اور مضبوط پاکستان کا ساز بنتی ہیں۔

    اے آر وائی کے پروگرام’’میڈ ان پاکستان ‘‘نے ملکی موسیقی کے فروغ کوعام آدمی کی مدد اور تائید سے مضبوط بنانےکا بیڑہ اٹھایا ہے۔

    قصہ پارینہ بننے والے موسیقی کے نامور فنکاروں کے سُر اور سنگیت ہی وطن کی مٹی کو توانا کریں اور اسی مضبوط اورعام آدمی کے پاکستان کی تعبیر ہی اے آر وائی کامشن ہے۔

  • راحت فتح علی خان کاالبم بیک ٹو لو دنیا بھرمیں بےحد مقبول

    راحت فتح علی خان کاالبم بیک ٹو لو دنیا بھرمیں بےحد مقبول

    معروف گلوکارراحت فتح علی خان کا کہنا ہےکہ حال ہی میں ریلیز کیا جانے والا البم بیک ٹو لو دنیا بھرمیں بے حد مقبول ہورہا ہے،ماہ نومبرمیں قوالی پر مشتمل نیا البم ریلیز کیاجائےگا جس پرکام جاری ہے

    کراچی میں تقریب کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےراحت فتح علی خان کا کہنا تھا کہ آئندہ آنے والا البم قوالی پرمشتمل ہوگیا جس میں ہالی ووڈ اسکیل پرکام ہورہا ہے ،ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی فلم اورمیوزک انڈسٹری تیزی سےترقی کررہی ہیں،فلم(وار )اور کئی نئی فلموں نے بےحد مقبولیت حاصل کی ہے،تقریب میں راحت فتح علی خان نے کئی گیت بھی گنگنائےجس سےشائقین رات گئےتک لطف اندوز ہوتے رہے۔