Tag: Musical concert

  • سعودی عرب: سرکاری ٹی وی پر میوزیکل کنسرٹ نشر

    سعودی عرب: سرکاری ٹی وی پر میوزیکل کنسرٹ نشر

    ریاض: سعودی حکومت نے روشن خیالی میں ایک اور قدم آگے بڑھاتے ہوئے سرکاری چینل پر میوزک کنسرٹ نشر کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی ولی عہد کی جانب سے خواتین کو گاڑی چلانے کی اجازت دینے، تعلیمی اداروں میں طالبات کو موبائل فون استعمال کی اجازت اور دسمبر سے قبل سنیما گھر کھولنے کا عندیہ دینے کے بعد اب حکومت نے سرکاری ٹی وی پر عرب لیجنڈ گلوکارہ ام کلثوم کا کنسرٹ نشر کردیا۔

    بی بی سی کے مطابق سعودی ولی عہد نے ویژن 2030 کے منصوبے کے تحت خواتین کو معاشرے میں اہم کردار دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت انہیں گاڑی چلانے کی اجازت دی گئی ہے۔

    سعودی سرکاری چینل الثقافیہ نے میوزیکل کنسرٹ  کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شیئر کیا جس پر اب تک سیکڑوں لوگ اپنے ردعمل کا اظہار کرچکے ہیں۔

    کچھ لوگوں نے اس اقدام کو سراہا تاہم زیادہ تر افراد نے قرآنی آیات کا حوالہ دے دے کر اس عمل کو انتہائی بڑا گناہ اور قرب قیامت کی نشانیوں میں سے ایک نشانی قرار دیا۔

    بعض لوگوں نے کہا کہ حجاز مقدس کی زمین پر موسیقی کی اجازت دینا انتہائی لغو اور بے ہودہ عمل ہے جس کی سرے سے کوئی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔

    واضح رہے کہ کچھ روز قبل سعودی ولی عہد نے خواتین کو گاڑی چلانے کی اجازت دینے کا حکم نامہ جاری کیا تھا جس کے بعد دنیا بھر میں سعودی حکومت کے اس اقدام کو سراہا گیا تھا۔

    اطلاعات ہیں کہ سعودی حکومت سینما گھروں کی بندش پر سے بھی پابندی اٹھانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

    پڑھیں: سعودی عرب:‌ طالبات کو یونیورسٹیز میں موبائل کے استعمال کی اجازت


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں ۔

  • دبئی: پاکستانی اوربھارتی گلوکاروں نے میلہ لوٹ لیا

    دبئی: پاکستانی اوربھارتی گلوکاروں نے میلہ لوٹ لیا

    دبئی : ریڈ بل کی جانب سے دبئی میں میوزیکل کنسرٹ کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستانی اور بھارتی گلوکاروں نے پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔ کنسرٹ میں شریک لوگوں کی بڑی تعداد نے دونوں ممالک کے موسیقاروں کو دل کھول کر داد دی۔

    دبئی جو بھارتی اور پاکستانی شہریوں کے لیے دوسرا ہوم گراؤنڈ سمجھا جاتا ہے اورجہاں دونوں روایتی حریفوں کے درمیان کرکٹ کے متعدد مقابلے بھی منعقد ہوچکے ہیں مگر اس بار نہ تو دونوں ممالک کے سیاستدان یہاں تھے اور نہ ہی یہاں روایتی حریفوں میں کرکٹ کا مقابلہ ۔

    بلکہ اس بار یہاں اسٹیج سجا، دونوں ممالک کے گلوکاروں کی پرفارمنس کے لیےجس میں پاکستان کی جانب سے متعدد ایوارڈز جیتنے والے بینڈ اسٹرنگز اور بھارتی بینڈ ایفوریا نے پرفارمنس دی اور شائقین موسیقی کے دل موہ لیے۔

    اس موقع پر دونوں ممالک کے گلوکاروں کی پرفرمنس پر شائقین نے خوب ہلہ گلہ کیا اور انھیں دل کھول کر داد دی کنسرٹ میں لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔