Tag: musician

  • بھارت کے نامور موسیقار بپی لہری چل بسے

    بھارت کے نامور موسیقار بپی لہری چل بسے

    ممبئی : بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف گلوکار اور موسیقار بپی لہری69 برس کی عمر میں چل بسے۔ انہوں نے آج ممبئی کے ایک اسپتال میں آخری سانس لی۔

    بپی لہری کا اصل نام آلوکیش لہری تھا، وہ 27 نومبر 1952 کو مغربی بنگال کے جلپائی گوڑی میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کے والد کا نام اپریش لہری اور والدہ کا نام بنساری لہری تھا۔ ان کے انتقال سے فلمی دنیا میں سوگ کی لہر دوڑ گئی ہے۔

    بپی لہری نے صرف تین سال کی عمر میں طبلہ بجانا شروع کردیا تھا، جس کے بعد ان کے والد نے انہیں مزید تربیت دی۔ بالی ووڈ کو راک اور ڈسکو موسیقی سے متعارف کروانے والے بپی لہری نے اپنی دھنوں پر نوجوانوں کو رقص کرنے پر مجبور کردیا تھا۔

    مشہور موسیقار اور گلوکار بپی لہری نے کئی چھوٹی و بڑی فلموں میں اداکاری بھی کی۔ بپی لہری نے 80 کی دہائی میں بالی ووڈ کو کئی یادگار نغموں کا تحفہ دے کر اپنی پہچان بنائی۔

    انہوں نے چلتے چلتے، ڈسکو ڈانسر، اور شرابی جیسی کئی فلموں میں مقبول گانے پیش کئے۔ انہوں نے 2020 میں ریلیز ہوئی فلم باغی 3 میں آخری بار گانا گایا تھا۔

    17سال کی عمر سے ہی بپی لہری موسیقار بننا چاہتے تھے اور ایس ڈی برمن ان کے لیے مشعل راہ تھے جبکہ اپنی نوعمری میں ہی وہ ایس ڈی برمن کے گانے سنتے اور ریاض کیا کرتے تھے۔

    جس دور میں لوگ رومانوی موسیقی سنتے تھے، اس وقت بپی نے بالی ووڈ میں ‘ڈسکو ڈانس’ متعارف کرایا تھا۔ بنگالی فلم دادو (1972) اور بالی ووڈ فلم ننھا شکاری (1973) میں بپی لہری نے پہلی بار موسیقی دی تھی۔

    انہوں نے متعدد فلموں میں کام کرتے ہوئے بلندیوں کو چھو لیا اور بالی ووڈ میں ایک بڑے فنکار کے طور پر اپنا مقام بنایا۔ آج ان کے انتقال سے ان کے چاہنے والوں میں سوگ کی لہر دوڑ گئی ہے۔

  • امریکا: آپریشن کے دوران مریضہ کا اسپتال میں اپنے فن کا مظاہرہ

    امریکا: آپریشن کے دوران مریضہ کا اسپتال میں اپنے فن کا مظاہرہ

    آسٹن: امریکا میں دماغ کی سرجری کے دوران مریضہ نے ایک انوکھا انداز اپنایا اسپتال کے آپریشن ٹھیٹر میں بانسری بجا کر ڈاکٹرز کو حیران کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست ٹیکسس کے مقامی اسپتال میں ایک خاتون میوزیشن کے دماغ کی سرجری ہوئی تاہم جب  مریضہ جب ہوش میں آئیں تو انہوں نے باسری بجاکر ڈاکٹرز کو حیران کردیا۔

    خاتون ’اینی ہینری‘ گذشتہ کئی سالوں سے ’ہینڈ ٹریمرز‘ کے مرض میں مبتلا تھیں جس کے باعث انہیں اپنی انگلیوں کو حرکت دینے میں بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا تھا یہی وجہ تھی کہ وہ اپنی روز مرہ کی زندگی میں بہت پریشان رہتی تھیں۔

    دبئی : پلاسٹک سرجری کے دوران کی ویڈیو وائرل، سرجن معطل، لائسنس منسوخ

    امریکی خاتون نے مرض کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے ڈاکٹرز سے رجوع کیا جس کے بعد ڈاکٹرز نے انہیں ‘ہینڈ ٹریمرز‘ نامی مرض کی تشخیص کی اور فوری دفاغ کی سرجری کا کہا کیوں کہ اس مرض کا براہ راست تعلق دماغی خلیوں سے ہوتا ہے۔

    خیال رہے کہ مریضہ پیشے کے لحاظ سے ایک میوزیشن ہیں جنہیں اپنے فن کا مظاہرہ کرنے کے لیے ہاتھوں کا مہارت سے استعمال کرنا پڑتا ہے، البتہ آپریشن نہ کرنے کی صورت میں ان کا مستقبل داؤ پر لگ سکتا تھا جسے مدنظر رکھتے ہوئے مریضہ نے فوری سرجری کرائی۔

    ٹیکساس :42سالہ خاتون نے ملینیا ٹرمپ کی ہم شکل بننے کے شوق میں 9سرجریاں کرالیں

    آپریشن کے دوران خاتون خوش گوار موڈ میں نظر آئیں اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ جو آپ سوچتے ہیں وہی کرتے ہیں، لیکن جب آپ اپنی مرضی کے مطابق انگلیوں کو ہلا نہ پائیں تو یہ ایک تکلیف دہ لمحہ ہوتا ہے۔

    بعد ازاں ماہر سرجن ’البرٹ فینی‘ کا کہنا تھا کہ اگر مریضوں پر مختلف پابندیاں عائد کرنے کے بجائے انہیں کھل کر اپنی زندگی گزانے کا موقع دیں تو یہ مریضوں کی صحت یابی کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • ٹائی ٹینک، اواتارکے موسیقار فضائی حادثے میں ہلاک

    ٹائی ٹینک، اواتارکے موسیقار فضائی حادثے میں ہلاک

    لاس انجیلس: ٹائی ٹینک اور اواتار جیسی کامیاب فلموں کے موسیقار جیمز ہارنر گزشتہ روز ایک فضائی حادثے میں 61سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔

    ہالی وڈ میڈیا ذرائع کے مطابق معروف موسیقارکاانتقال اس وقت ہوا جب ان کا ذاتی جہاز کیلی فورنیا کے علاقے سانتا باربرا میں کریش کرگیا۔

    جیمزہارنر کو ان کی مشہورزمانہ فلم ٹائیٹنک کے گانے ’’مائی ہارٹ ول گو اون‘‘ پر آسکرانعام ملاتھا۔

    آسکر ایوارڈ کے علاوہ بھی انہوں نے کئی بڑے ایوارڈ حاصل کئے جبکہ جیمز6 مرتبہ اکیڈمی ایوارڈ کے لئے نامزد ہوئے تھے۔

    ان کے ہمراہ 7 فلموں میں کام کرنے والے ان کے دوست اورہدایت کار رون ہاورڈ نے ان کی ناگہانی موت پر اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ ’’میرا  کا دل جیمز سے محبت کرنےوالوں کے غم میں راکھ ہورہا ہے‘‘۔

  • آج نامورموسیقاراستاد واحد حسین خان صاحب کی برسی ہے

    آج نامورموسیقاراستاد واحد حسین خان صاحب کی برسی ہے

    کراچی: آج خورجہ گھرانے کے نامور موسیقار استاد واحد حسین خان صاحب کی دسویں برسی ہے۔

    استاد واحد حسین خان صاحب 1923ء میں دہلی میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کے والد استاد الطاف حسین خان صاحب نے، جو خود بھی اپنے زمانے کے مشہور موسیقار تھے، انہیں موسیقی کی اعلیٰ تربیت دی۔

    انہیں اپنے بھائیوں استاد عظمت حسین خان اور استاد ولایت حسین خان صاحب کے ساتھ موسیقی کی متعدد کانفرنسوں میں شرکت کا موقع ملا۔ 1964ء میں اپنے والد کی وفات کے بعد وہ اپنے بھائی استاد ممتاز حسین خان کے ساتھ کراچی آگئے۔

    استاد واحد حسین خان نے پربھوداس اور واحد رنگ کے قلمی نام سے متعدد بندشیں بھی مرتب کی تھیں۔ انہوں نے19 نومبر 2004ء کو وفات پائی۔