Tag: Muslim hostility

  • بھارت : مزدوری مانگنا مسلم نوجوان کا جرم بن گیا، بہیمانہ تشدد

    بھارت : مزدوری مانگنا مسلم نوجوان کا جرم بن گیا، بہیمانہ تشدد

    نئی دہلی : اترپردیش میں دانش نامی لڑکے کو صرف اس لیے بری طرح مارا پیٹا گیا کہ اس نے مندر کی اتظامیہ سے اپنی مزدوری طلب کی تھی، اس کے علاوہ ایک اور نوجوان آصف کو مندر سے پانی پینے پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

    بھارت میں ہندو انتہا پسندوں نے اپنی روش نہ بدلی بلکہ اس میں مزید شدت آتی جا رہی ہے، نام نہاد جمہوریت کے دعویدار ملک میں مسلمانوں کے ساتھ تعصب کے واقعات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

    بھارتی ریاست اترپردیش میں مذہب کے نام پر نفرت کرنے والوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ یوپی کے اٹاوہ میں دانش نامی ایک نوجوان جمنا ندی کے پاس گاؤں کے مندر میں مزدوری کر رہا تھا۔

    دانش اینٹ بالو لوڈر گاڑی سے تین بار لایا شروع میں دو بار تو مندر انتظامیہ اس کے ساتھ اچھے طریقے سے پیش آئی لیکن جب دانش نے تیسری بار سامان لانے کا معاوضہ مانگا تو انتظامیہ نے اس کا نام پوچھا اور اس کے ساتھ مسلمان ہونے کی بنا پر تشدد کیا گیا۔

    اس حوالے سے بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ مندر انتظامہ نے الزام عائد کیا کہ دانش نے موبائل فون چوری کیا ہے جبکہ نوجوان کو صرف مسلمان ہونے کے جرم میں رسیوں سے باندھ کر پائپ سے بری طرح مارا پیٹا گیا۔

    اطلاع ملتے ہی اٹاوہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر مندر سے دو افراد کو حراست میں لے لیا جن میں سے ایک بی جے پی کا رہنما بتایا جا رہا ہے۔

  • بھارتی پولیس مسلم دشمنی پر اتر آئی : زخمی ٹرک ڈرائیور کیخلاف ہی مقدمہ درج

    بھارتی پولیس مسلم دشمنی پر اتر آئی : زخمی ٹرک ڈرائیور کیخلاف ہی مقدمہ درج

    کرناٹک : بھارت میں مسلم دشمنی کے واقعات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے، مویشی لے جانے والے شخص کو ہندوتوا کے غنڈوں نے مار مار کر نہ صرف لہولہان کردیا بلکہ مدد مانگنے پر پولیس نے بھی اسی کیخلاف گئوکشی کا مقدمہ درج کرلیا۔

    بھارتی ریاست کرناٹک میں مسلم دشمنی کا ایک اور واقعہ سامنے آیا ہے، مسلمان ڈرائیور عابد علی مویشیوں کو زراعت کے لیے لے جا رہا تھا کہ راستے میں غندہ عناصر نے اس پر بہیمانہ تشدد کیا، ہڈیاں ٹوٹنے کے باعث عابد علی اسپتال میں زیر علاج ہے۔

    مسلمان ڈرائیور عابد علی نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ مویشیوں کو زراعت کے لیے لے جا رہا تھا، میرے پاس قانونی طور پر دکھانے کے لیے تمام دستاویز ات بھی موجود تھے،ٹرانسپورٹیشن سمیت کچھ بھی غیر قانونی نہیں تھا۔

    میڈیا ذرائع سے موصول ہونے والی خبروں کے مطابق عابد علی نامی شخص مبینہ طور پر اپنے ٹرک میں12 سے 15مویشیوں کو رانی بینّور سے منگلورو لے جا رہا تھا کہ راستے میں  جس کی نہ صرف ہندوتوا غنڈوں نے پٹائی کی بلکہ اس کے پاس موجود 22ہزار روپے نقد اور موبائل فون بھی چھین لیا۔

    حیران کن بات یہ ہے کہ جب مسلم ڈرائیور نے مدد کے لیے پولیس اسٹیشن میں رپورٹ کی تو الٹا متاثرہ شخص کے خلاف ہی مبینہ گئوکشی کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

    واضح رہے کہ یہ واقعہ ایک ہفتے قبل کرناٹک کا ہے جہاں گئوکشی پر پابندی عائد کیے جانے والے نئے آرڈیننس کے تحت پہلا معاملہ درج کیا گیا ہے۔

    بھارتی روزنامہ دی ہندو میں اس واقعہ سے متعلق سے ایک رپورٹ شائع ہوئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ جب اس واقعہ کی اطلاع عابد علی نے مقامی لوگوں کی مدد سے شرنگیری پولیس کو دی تو وہ موقع پر پہنچی اور حملہ آواروں کے خلاف شکایت درج کرنے کے ساتھ ساتھ عابد علی کے خلاف گئوکشی معاملہ کو  لے کر بھی مقدمہ درج کرلیا۔

    بھارتی اخبار کے مطابق  اس حوالے سے  جب شرنگیری پولیس سے رابطہ کیا گیا تو بتایا گیا کہ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور تفتیش بھی جاری ہے، تفتیش مکمل ہونے کے بعد ہی کسی طرح کی کارروائی کی جائے گی۔

  • امریکی صدر یہودیوں کو مسلم دشمنی پر اکسانے لگے

    امریکی صدر یہودیوں کو مسلم دشمنی پر اکسانے لگے

    واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مسلم رکن کانگریس الہان عمر پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ یہودی کمیونٹی کو ڈیموکریٹس رکن کانگریس سے تعلقات ختم کردینے چاہیئے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی کانگریس کی رکن منتخب ہونے والی مسلمان خاتون الہان عمر کو اسرائیل کے اسرائیل اور ٹرمپ کے خلاف بیان دینے کے بعد سے ٹرمپ اور ان کے حامی مختلف طریقوں سے اذیت پہنچانے کی کوشش کررہے ہیں۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی شہر لاس ویگاس میں خطاب کے دوران الہان عمر کو شدید تنقید و طنز کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’الہان عمر کا خاص شکر گزار ہوں، اوہ! میں بھول گیا، وہ تو اسرائیل کو پسند نہیں کرتی، میں بھول گیا مجھے معاف کردیں۔

    امریکی ڈونلڈ ٹرمپ نے مسلمان مخالف نظریات آشکار کرتے ہوئے کہا کہ یہودی کمیونٹی کو ڈیموکریٹس رکن کانگریس سے تعلقات ختم کردینے چاہیے۔

    خیال رہے کہ الہان عمر کو اسرائیل مخالف بیان دینے پر ایک سفید فام دہشت گرد نے قتل کی دھمکیاں دی تھیں جسے ایف بی آئی نے نیویارک سے گرفتار کیا تھا۔

    ایف بی آئی کے مطابق گرفتار شخص پیٹرک کیرلینو نے بیان دیا کہ وہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کوپسند کرتا ہے اور امریکی حکومت میں شامل مسلمانوں سے نفرت کرتا ہے۔

    امریکی محکمہ انصاف کا کہنا تھا کہ سالہ پیٹرک کیرلینو نے 21 مارچ کو فون کال پر الہان عمر کو قتل کی دھمکی دی تھی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ انصاف کا کہنا تھا کہ ٹرمپ حامی دہشت گرد نے الہان عمر کو دہشت گرد کہہ کر مخاطب کیا تھا۔

    یاد رہے نومبر 2018 میں ہونے والے امریکی وسط مدتی انتخابات میں الہان امریکی تاریخ میں پہلی بارکانگریس کی رکن منتخب ہونے والی دومسلمان خواتین میں سے ایک ہیں۔

    الہان عمر نے ریاست منی سوٹا سے کامیابی حاصل کی تھی، انھوں نے 72 فیصد ووٹ حاصل کئے جبکہ ان کے مدمقابل ری پبلکن امیدوار صرف 22 فیصد ووٹ حاصل کرسکے تھے۔