Tag: MUSLIM LEAGUE

  • ملک کی خاطرنواز شریف کے ساتھ کھڑا ہونا پڑا تو ہوجاؤں گا، جاوید ہاشمی

    ملک کی خاطرنواز شریف کے ساتھ کھڑا ہونا پڑا تو ہوجاؤں گا، جاوید ہاشمی

    ملتان : سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ میں خاندانی مسلم لیگی ہوں، میاں صاحب سےملاقات سےمتعلق علم نہیں، ملک بچانے کیلئے نواز شریف کے ساتھ کھڑا ہونا پڑا تو ہوجاؤں گا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ میری کتاب کی کل اسلام آباد میں تقریب رونمائی ہے۔

    میڈیا کے ذریعے میاں صاحب سے ملاقات کا سن رہا ہوں، میں خاندانی مسلم لیگی ہوں، میرے والد اوردادا بھی مسلم لیگی تھے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ تحریک ختم نبوت کابانی ہوں، اس جدوجہد میں میرا اپنا بھائی بھی شہید ہوا، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ خود پر خود کش حملہ کرکے آئین اور ملک کو بچایا، دھرنے میں آئین توڑنے کیلئے مدد مانگی گئی تو باہرآگیا۔

    میاں صاحب سےملاقات سےمتعلق علم نہیں۔ انہوں نے کہا کہ 3سال پہلےاسمبلی ٹوٹتی تو آج عمران خان قیدی یا بنی گالہ میں نظربند ہوتے، میں نے کوشش کرکے عمران خان، آئین جمہوریت اور فوج کو بچایا۔


    مزید پڑھیں: عمران خان الیکشن لڑنے کے قابل نہیں ہے، جاوید ہاشمی


    واضح رہے کہ آج مختلف ذرائع ابلاغ پر مخدوم جاوید ہاشمی کی نواز لیگ میں شمولیت کے حوالے خبریں گردش کررہی تھیں جس کے مطابق سابق وزیر اعظم نوازشریف ان کو ملاقات کیلئے اسلام آباد بلایا ہے، جس کی جاوید ہاشمی نے تردید بھی کردی ہے۔

  • چودھری شجاعت اور ذوالفقار کھوسہ متحدہ مسلم لیگ کے قیام پر متفق

    چودھری شجاعت اور ذوالفقار کھوسہ متحدہ مسلم لیگ کے قیام پر متفق

    لاہور : مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین اور ن لیگ کے ناراض رہنما سردار ذوالفقار علی کھوسہ کے درمیان متحدہ مسلم لیگ کے قیام پر اتفاق ہو گیا ، تمام لیگی دھڑوں کو اکٹھا کرنے کے لئے مشترکہ کوششیں تیز کرنے کا فیصلہ کیا۔

    تفصیلات کے مطابق ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت نے ن لیگ کے ناراض رہنما سردار ذوالفقار علی کھوسہ سے لاہور میں ان کی رہائش گاہ پرملاقات کی۔

    دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی، اس موقع پرفیصلہ کیا گیا کہ متحدہ مسلم لیگ کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔

    سردار ذوالفقار کھوسہ نے  اس حوالے سے ستمبر میں حتمی اعلان کا عندیہ دیدیا۔ دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں متحدہ مسلم لیگ کے قیام پر اتفاق کر لیا گیا۔

    شجاعت حسین نے کہا کہ سندھ میں پیپلز پارٹی کے خلاف کوئی کریک ڈاؤن نہیں ہو رہا، ایسا پنجاب سمیت دیگر صوبوں میں بھی ایکشن ہونا چاہیئے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ تمام مسلم لیگیں ملیں گی تو ایک بڑی طاقت بنے گی وہ کرکٹ نہیں کھیلتے اس لئے کسی امپائر کی ضرورت نہیں۔

    سردار ذوالفقار کھوسہ کا کہنا تھا کہ متحدہ مسلم لیگ انتخاب میں مل کر جائے گی۔ چالیس پچاس سے زائد شخصیات ابتداء میں اس متحدہ لیگ میں شامل ہونے کو تیار ہیں۔

  • آج مادرِملت فاطمہ جناح کا یومِ وفات ہے

    آج مادرِملت فاطمہ جناح کا یومِ وفات ہے

    کراچی: ملک بھرمیں مادرملت محترمہ فاطمہ جناح کا48واں یوم وفات آج منایا جارہا ہے

    بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی ہمشیرہ محترمہ فاطمہ جناح 31 جولائی 1893 میں کراچی میں پیدا ہوئیں۔ بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹی فاطمہ جناح بچپن سے ہی اپنے بڑے بھائی محمد علی جناح سے بہت قربت رکھتی تھیں، انہوں نے تحریک پاکستان میں قائداعظم محمد علی جناح کے شانہ بشانہ جدوجہد کی اورخواتین کو متحرک کرنے میں اہم کردارادا کیا۔

    محترمہ فاطمہ جناح اپنے بھائی قائداعظم محمد علی جناح کی ہمت اورحوصلہ تھیں اوران کی وفات کے بعد بھی محترمہ فاطمہ جناح نے پاکستان کی سالمیت اوربقا کے لئے اپنی جدوجہد جاری رکھی۔

    ایوب خان کے آمرانہ دورِحکومت میں فاطمہ جناح جمہوریت کی بقا کے لئے میدان میں ڈٹی رہیں اوربلاشبہ آج پاکستان میں جمہوریت اورجمہوری اقدار فاطمہ جناح کی ہی مرہونِ منت ہیں۔

    محترمہ فاطمہ جناح پیشے کے اعتبار سے ڈینٹسٹ تھیں اوراپنے کیرئیر کے کامیاب ترین دنوں میں انہوں نے قائد اعظم کا ساتھ دینے کے لئے لئے بمبئی میں قائم اپنا کلینک بند کردیا اورتحریک پاکستان میں سرگرم ہوگئیں۔ وہ قائد اعظم کی سب سے قابل ِاعتماد مشیرتھیں اورانتہائی اہم ترین قومی معاملات میں قائد انہی سے مشورہ کیا کرتے تھے۔

    آپ نے قائد اعظم کی رحلت کے بعد سیاست سے کونہ کشی اختیار کی لیکن پھرایوب خان کے خلاف میدان ِ سیاست میں سرگرم ہوگئیں۔ اپنے بھائی کے ساتھ کی گئی جدو جہد کے دنوں کو انہوں نے اپنی کتاب ’’مائی برادر ‘‘ میں قلم بند کیا ہے۔

    وطنِ عزیز کے لئے خدمات کے صلہ میں فاطمہ جناح کو مادرِملت کے خطاب سے نوازا گیا یوم مادرملت پر ملک بھر میں تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

    فاطمہ جناح 9 جولائی 1967 انتقال کرگئیں، سرکاری سطح پرآپ کی موت کی وجہ حرکتِ قلب بند ہونا بتائی گئی ہے۔ آپ کی تدفین قائد اعظم کے مزار کے احاطے میں کی گئی ۔

  • پرویز مشرف کی سربراہی میں لیگی دھڑوں کے اتحاد کا فیصلہ

    پرویز مشرف کی سربراہی میں لیگی دھڑوں کے اتحاد کا فیصلہ

    کراچی : مسلم لیگ کے تین دھڑوں کے اتحاد کافیصلہ طے پاگیا۔ سابق صدرپرویزمشرف لیگی اتحاد کے چیئرمین ہونگے۔

    ذرائع کےمطابق اتحاد کے صدرچوہدری شجاعت حسین اورپیرپگاڑا کے درمیان ہونیوالی ملاقات میں ق لیگ، فنکشنل اورپاکستان مسلم لیگ کے اتحاد پراظہارخیال کیاگیا۔

    اتحاد کوحتمی شکل بجٹ کے فوری بعد دی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق چوہدری شجاعت حسین اورپیرپگاراکوناراض لیگیوں کے ساتھ رابطوں کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

    چوہدری شجاعت پنجاب کے پی کے اورپیرپگاراسندھ کے ناراض مسلم لیگیوں سے رابطے کریں گے۔ ذرائع کے مطابق لیگی دھڑوں کے اتحاد کے بعدادغام کافیصلہ کیا جائے گا۔

    اس ملاقات میں اتحاد کوتیسری بڑی ایک سیاسی قوت بنانے کابھی فیصلہ کیاگیا۔ لیگی دھڑوں کے اتحاد کے چیئرمین پرویز مشرف ہونگے جبکہ عہدیداروں کافیصلہ لیگی دھڑوں کے انضمما م کے بعدکیا جائے گا۔

  • ن لیگ زوال کاشکارہے،دوست محمد کھوسہ

    ن لیگ زوال کاشکارہے،دوست محمد کھوسہ

    کراچی:سابق وزیراعلیٰ پنجاب دوست محمدکھوسہ کہتےہیں نوازلیگ کے کچھ وزراجلد پارٹی چھوڑنے والے ہیں،نون لیگ زوال کاشکارہے۔

     اے آ ر وا ئی نیوز کے پرو گرام کھرا سچ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب دوست محمد کھوسہ کا کہنا تھا کہ نوازلیگ کے کچھ وزراء جلد پارٹی چھوڑنے والے ہیں،نون لیگ زوال کاشکارہے،انہوں نے کہا کہ شفاف ضمنی انتخابی عمل ہوا تو فیصلہ ہوجائے گا،سابق وزیراعلیٰ پنجاب کا یہ بھی کہنا تھا کے بہت جلد ایسا ہوگا کہ تمام مسلم لیگ ایک پلیٹ فارپ پرجمع ہوگی۔

    دوست محمد کھوسہ نے پروگرام کھرا سچ میں پارٹی کارکنان کو پیغام دیا کہ وہ سیاسی غیرت کا مظاہرہ کریں بڑوں کے فیصلوں پرعمل نہ کریں،