Tag: Muslim League (Q)

  • عوام نے تبدیلی کا راستہ چن لیا،چودھری پرویزالہٰی

    عوام نے تبدیلی کا راستہ چن لیا،چودھری پرویزالہٰی

    لاہور: مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما چودھری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ عوام نے تبدیلی کا راستہ چن لیا، نواز اور شہبازشریف جتنے بھی غیر آئینی و غیر قانونی ہتھکنڈے استعمال کر لیں وہ ان کا راستہ نہیں روک سکتے۔

    چودھری پرویز الہٰی نے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ہاؤس میں سات اضلاع لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، اوکاڑہ، قصور، نارووال اور ننکانہ صاحب کے پارٹی عہدیداروں، ٹکٹ ہولڈرز اور رہنماؤں سے الگ الگ خطاب کرتے ہوئے کیا جن میں پارٹی کی تنظیم سازی پر بھی تفصیل سے غور کیا گیا۔

    اجلاس میں سینیٹر کامل علی آغا، طارق بشیر چیمہ، محمد بشارت راجہ، چودھری ظہیر الدین، وقاص حسن موکل اور خدیجہ عمر فاروقی بھی شریک تھے، چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ کی تنظیم سازی کو ترجیح دینا ہو گی اور یہ تنظیم سازی صوبائی اسمبلی کے حلقہ کو بنیاد بنا کر کی جائے گی۔

    اس سلسلہ میں مونس الٰہی کی قیادت میں ایک کمیٹی پنجاب کے تمام اضلاع کا دورہ کرے گی جس کے بعد چودھری پرویز الہٰی خود ہر ضلع میں جا کر میٹنگز کریں گے۔

    میٹنگ کے شرکاء نے تنظیم سازی کا خیر مقدم کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس کے نتیجہ میں پارٹی مزید فعال و مضبوط ہو گی اور عوام سے رابطے ذاتی سطح پر بھی مزید تیز اور بہتر ہوں گے۔

    مسلم لیگی رہنماؤں نے اتوار کو لاہور میں جلسہ عام میں بھرپور شرکت کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگی کارکن اور عوام سبز مسلم لیگی پرچم لہراتے ہوئے زیادہ سے زیادہ تعداد میں جلسہ میں شرکت کر کے اسے تاریخی بنا دیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ مہنگائی، بیروزگاری، بجلی اور گیس کی قلت کے باوجود آسمان سے باتیں کرتے بلوں نے عوام کو حکمرانوں کی اصلیت سے آگاہ کر دیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ ’’گونواز گوشہبازگو‘‘ کا نعرہ ہر ایک کا محبوب نعرہ بن چکا ہے۔

  • مختلف رہنماؤں کیجانب سے10سالہ بچے کے بازو کاٹنے کی مذمت

    مختلف رہنماؤں کیجانب سے10سالہ بچے کے بازو کاٹنے کی مذمت

    گجرات:گجرات کےگائوں چک بھولا میں دس سالہ بچےکے بازو کاٹنےکی مختلف سیاسی اور مذہبی رہ نمائوں نے مذمت کی ہے۔

    گجرات میں معمولی تنازع پر دس سالہ بچےکےبازو کاٹنے پر سیاسی اورمذہبی جماعتوں کے رہنماؤں کی جانب سے سخت ردعمل سامنے آرہا ہے،مذہبی اسکالر مفتی نعیم کہتے ہیں ملک کا عدالتوں اور تھانے کا نظام وڈیروں کےساتھ ہے۔

    پی ٹی آئی کے رہنما محمود الرشید کا کہنا تھا کہ سخت سزائیں ملنےتک ایسے واقعات نہیں روکے جاسکتے۔

    ایم کیوایم کے رہنما وسیم اخترکا کہنا تھا کہ پنجاب میں عورتوں بچوں کےساتھ ظلم ہورہا ہے۔

    ق لیگ کے رہنما ثمینہ خاور حیات کہتی ہیں پولیس کا نہ توکوئی نظام ہے اورنہ ہی کوئی پوچھنےوالا ہے۔

    زعیم قادری کا کہنا ہےکہ ایسے واقعات پرایس پی اورڈی ایس پی کوفوری معطل کرناچاہئے۔