Tag: Muslims entering United States

  • امریکا میں مسلمانوں کے داخلے پر پابندی کا مطالبہ

    امریکا میں مسلمانوں کے داخلے پر پابندی کا مطالبہ

    واشنگٹن: امریکی صدارتی امیدوارڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا میں مسلمانوں کے داخلے پر پابندی کامطالبہ کردیا۔

    رپبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے نفرت انگیز تقریرمیں کہا کہ مسلمانوں کے امریکا میں داخلے پرمکمل پابندی لگادی جانی چاہیے۔

    مسلمانوں سے نفرت کی بنیاد پر اپنی صدارتی مہم کو آگے بڑھانے والے ڈونلڈ ٹرمپ کا ایک ریلی سے خطاب کے دوران کہنا تھا کہ مسلمانوں میں امریکا کے خلاف نفرت پائی جاتی ہے جس کے باعث امریکا میں مزید حملے ہوسکتے ہیں، اس لیے جب تک اس نفرت کی وجوہات معلوم نہیں کرلی جاتیں اُس وقت تک امریکا میں مسلمانوں کے داخلے پر مکمل پابندی ہونی چاہیے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا ملک ان لوگوں کے ہولناک حملوں کا نشانہ نہیں بن سکتا، جو صرف جہاد پر یقین رکھتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ان کےدل میں انسانی جان کاکوئی احترام نہیں ٹرمپ کے بیان پر امریکا میں سخت ردعمل سامنے آیا۔

    وائٹ ہاؤس کی طرف سے کہا گیا ہے ڈونلڈ ٹرمپ کا بیان امریکی اقدار کے منافی ہے۔

  • ڈونلڈٹرمپ نے امریکا میں مسلمانوں کی آمد پر پابندی کا مطالبہ کردیا

    ڈونلڈٹرمپ نے امریکا میں مسلمانوں کی آمد پر پابندی کا مطالبہ کردیا

    واشنگٹن : ری پبلکن متوقع صدارتی امیدوارڈونلڈ ٹرمپ کی مسلمانوں کیخلاف ہرزہ سرائی جاری ہے، ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا میں مسلمانوں کے داخلے پر پابندی لگانے اورامریکا میں رہائش پذیرمسلمانوں کی جانچ پڑتال سخت کرنے کا مطالبہ کرڈالا.

    مسلمانوں کیخلاف بیان پر امریکی میڈیا میں ڈونلڈ ٹرمپ پر شدید تنقید کی جارہی ہے، ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پروائٹ ہاؤس نے سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ڈونلڈٹرمپ کے بیان کو امریکی اقدار کے منافی قراردیا ہے۔

    ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ امریکی بل آف رائٹس تمام مذاہب کا احترام کرتا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کو تقسیم کرنے کی بات کر رہے ہیں، ایسا کچھ ہماری اقدار کے خلاف ہے.

    امریکی ری پبلکن پارٹی کی جانب سے صدارتی امیدوارکی دوڑ میں شامل ڈونلڈٹرمپ نے انتخابی مہم کے دوران مسلمانوں کیخلاف نفرت انگیزبیان بازی کا بازار گرم کر رکھا ہے، حالیہ تقریر میں ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ میں مسلمانوں کی آمد پر پابندی کا مطالبہ کیا تھا۔

    دوسری جانب ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا تھا ٹرمپ کا بیان متعصبانہ ہے، تعصب کے بہانے انسداد دہشتگردی اقدامات نہیں ہوسکتے.