Tag: Mustafa kamal

  • پلاٹ کی غیر قانونی الاٹمنٹ کیس: مصطفیٰ کمال نیب میں پیش

    پلاٹ کی غیر قانونی الاٹمنٹ کیس: مصطفیٰ کمال نیب میں پیش

    کراچی: سابق سٹی ناظم اور پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال کو کلفٹن میں پلاٹ کی غیر قانونی الاٹمنٹ کیس کے سلسلے میں نیب میں طلب کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کلفٹن میں پلاٹ کی غیر قانونی الاٹمنٹ کیس میں نیب کی طلبی کے بعد سابق سٹی ناظم اور پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نیب کے دفتر پہنچے۔

    اس موقع پر ان کے ہمراہ وسیم آفتاب اور سابق وزیر ڈاکٹر صغیر ساتھ ہیں۔

    ذرائع کے مطابق مذکورہ پلاٹ کی غیر قانونی الاٹمنٹ مصطفیٰ کمال کے دور نظامت میں ہوئی۔ مصطفیٰ کمال کیس میں دوسری مرتبہ نیب کے دفتر آئے ہیں۔

    اس موقع پر مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ مجھے کل نیب نے بلایا تھا، آج میں آگیا۔ میری نظامت کے زمانے کا مسئلہ ہے جو کچھ بھی نہیں۔ ملک میں کچھ ایسے مائنڈ سیٹ ہیں جو کھیل کھیل رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ میں نے کراچی میں ریکارڈ ترقیاتی منصوبے بنائے۔ 5 سال تک کراچی میں راتوں کو جاگ کر خدمت کی۔ میرے وقت میں کراچی نہیں بنتا تو آپ گھروں سے نہیں نکل سکتے تھے۔

    مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ 300 ارب میں نے اپنے ہاتھوں سے خرچ کیے مجھ پر 3 روپے کی کرپشن کا الزام نہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • عمران خان اورمصطفیٰ کمال کےدرمیان جلد ملاقات کاامکان

    عمران خان اورمصطفیٰ کمال کےدرمیان جلد ملاقات کاامکان

    کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور پاک سرزمین مصطفیٰ کمال کے درمیان جلد ملاقات کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید اور پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ نے بھی مصطفی کمال سے رابطے کرلیا۔

    پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے مصطفی کمال سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ، دونوں رہنماوں نے ملک کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں کی کراچی میں جلد ملاقات کا امکان ہے، جس کا ٹاسک تحریک انصاف کے رہنما فیصل واڈا کو ٹاسک دیا جا چکا ہے۔

    ذرائع کے مطابق دونوں رہنماوں کی ملاقات عمران خان کے اگلے دورہ کراچی میں متوقع ہے۔

    خیال رہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین 4 روزہ دورے پر کراچی میں موجود ہیں۔


    مزید پڑھیں : جمہوریت نہیں کرپٹ مافیا کی کرپشن خطرے میں ہے‘ عمران خان


    اس سے قبل کراچی میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کراچی بار کی تقریب سےخطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ جدوجہد کے دوران پریشانی ہوتی ہے لیکن ہارنہیں ماننی چاہیے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ خوشی ہے رول اینڈ لا کے لیے ہماری پارٹی وکلا کےساتھ ہے، انہوں نے کہا کہ طاقتوراورکمزورکے لیےالگ الگ قانون نہیں ہونا چاہیے۔

    پی ٹی آئی سربراہ نے کہا کہ پاکستان ایک بہترین ملک بن سکتا ہے،ایک وقت میں بن بھی رہا تھا، وہ وقت دورنہیں انشااللہ پاکستان ایک بہترین ملک بنے گا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • مصطفی ٰ کمال کی طاہر القادری کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

    مصطفی ٰ کمال کی طاہر القادری کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

    لاہور: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور وزیرقانون رانا ثنا اللہ کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے‘ 125 پولیس افسران اور بیورو کریٹس کو فوری معطل کیا جائے‘ اس موقع پر پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے انہیں مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی۔

    تفصیلات کے مطابق آج منہاج القرآن سیکریٹریٹ میں ڈاکٹر طاہر القادری اور مصطفیٰ کمال نے مشترکہ پریس کانفرنس کی جس میں جسٹی باقر نجفی کمیشن رپورٹ پر دونوں رہنماؤں نے اپنے مطالبے عوام کے سامنے رکھے۔

    چیئرمین پاک سرزمین پارٹی سید مصطفی کمال کے ہمرا ہ پارٹی کے سیکریٹری جنرل رضا ہارون‘ وائس چیئرمین افتخار رندھاوا اور ممبر نیشنل کونسل دانش خان‘ آفا جمال اور مبین قاضی ان کے ہمراہ تھے۔
    اس موقع پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ نجفی کمیشن نےشہبازشریف اورراناثناللہ کوذمہ دارٹھہرایاہے۔کمیشن نےاس وقت کی میٹنگ میں شریک افسران کو بھی ذمہ دارٹھہرایا ہے ،نجفی کمیشن میں کہا گیا ہے کہ براہ راست خفیہ حکم تھاکہ لاشیں گرائیں‘ پی اےٹی کواحتجاج سےروکنےکے لیے فائرنگ کریں۔

    ان کا کہنا تھا کہ دو دن قبل آئی جی بلوجستان کا تبادلہ کرکے انہیں پنجاب کا آئی جی مقرر کیا گیا ‘ تبادلے کا مقصد ماڈل ٹاؤن میں خون کی ہولی کھیلنا تھا۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے یہ بھی کہا کہ نجفی کمیشن رپورٹ کے مطابق شہباز شریف کے زیرِ صدارت میٹنگ ہوئی تھی ‘ جس میں رانا ثنا اللہ نے ہدایات دیں تھی کہ طاہر القادری کو روکنا ہوگا۔

    نجفی کمیشن کےمطابق کسی پولیس افسرنےفائرنگ کاحکم نہیں دیا ‘ کسی پولیس افسرنےحکم دینےوالےکانام نہیں بتایا۔ رپورٹ میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ آپریشن کامقصدبیریئرہٹاناہرگزنہ تھا۔انہوں نے جسٹس باقر نجفی کو رپورٹ لکھنے پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ نجفی کمیشن کودبانےکی اصل وجہ بھی بےنقاب ہونےسےبچناتھا۔

    ڈاکٹر طاہرا لقادری نے جسٹس نجفی کمیشن کی رپورٹ کی روشنی میں مطالبہ کیا کہ شہباز شریف اور رانا ثنا اللہ خود کو قانون کے حوالے کریں ‘ 125 پولیس افسران اور بیوروکریٹس فوری طور پر معطل کیے جائیں۔

    انہوں نے نجفی کمیشن رپورٹ پر آزاد جے آئی ٹی کا مطالبہ کرتےہوئے اعلان کیا کہ انصاف کے لیے سیاسی اورقانون کی جنگ انصاف کیلئےلڑتےرہیں گے۔طاہرالقادری کے بقول کارکنان تیاررہیں ضرورت پڑی ‘ توعوامی جنگ بھی لڑیں گے‘باطل کوانجام تک پہنچائیں گے،قاتلوں کونہیں چھوڑینگے۔

    دوسری جانب پاک سرزمین کے سربراہ مصطفی کمال نے ڈاکٹر طاہر القادری کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے دن سےظلم کاساتھ نہ دینےکافیصلہ کیاہے‘ ان کہنا تھا کہ انصاف کے حصول کے لیے ڈاکٹرطاہرالقادری کےساتھ موجود ہیں‘سانحہ ماڈل ٹاؤن کےمتاثرین کی جدوجہدمیں ساتھ ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • ایم کیوایم بانی کی تھی اور رہے گی، مصطفیٰ کمال

    ایم کیوایم بانی کی تھی اور رہے گی، مصطفیٰ کمال

    کوئٹہ : پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال نے کہا ہے کہ حکمران کل کے دہشتگرد آج پیدا کررہے ہیں عوام پینے کے صاف پانی سمیت صحت اور تعلیم کی سہولیات سے محروم ہیں شہری اپنے حق کے لئے آواز بلند کریں، ایم کیوایم بانی کی تھی اور رہے گی۔

    تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ اور بلوچستان میں حالات یکساں ہیں جہاں ڈیولپمنٹ نام کی کوئی چیز نہیں ہے کراچی گندگی کے ڈھیرے میں تبدیل ہورہا ہے ، ظلم پر خاموش رہنا بڑا جرم ہے۔

    مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ کل کا دن جمہوریت کی تاریخ میں سیاہ دن ہوگا سپریم کورٹ نے جس شخص کو نااہل قرار دیا وہی پارٹی کا سربراہ بن سکتا ہے جو ظلم کے مترادف ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مجھے لسانی بیادوں پر سیاست نہیں کرنا ہے جس سے زیادہ نقصان میرے ہی لوگوں کو ہوگا میں لوگوں کو جوڑنا چاہتا ہوں اورمحبتوں کو فروغ دینے کے حق میں ہوں تاکہ ملک میں نفرتوں کا خاتمہ ہوسکے مہاجر ، بلوچ پشتون ، سندھی ، پنجابی اور دیگر اقوام آپس میں بھائیوں کی طرح رہے لسانی بنیادوں پر ووٹ نہیں لینا چاہتا، سیاسی جماعتوں سے میرا کوئی اختلافات نہیں اور نہ ہی رکھنا چاہتا ہوں۔


    مزید پڑھیں : مہاجروں نے بات مان لی لیکن شیطان ابھی زندہ ہے، مصطفیٰ کمال


    چیئرمین پی ایس پی کا کہنا تھا کہ کرپشن عروج پرہے، آپریشن کامیاب نہیں ہورہا، کرپشن ملک کےلئےبہت خطرناک ہے۔

    انہوں نے کہا کہ 35 سال مہاجرسیاست کرنےوالوں نے کیا حاصل کرلیا، 35 سال تک25ہزارنوجوانوں کی لاشیں لی ہیں، ایم کیوایم پاکستان کےساتھ سیاسی اتحاد نہیں انضمام تھا، ایک نام اورایک نشان پراتفاق تھا جو ایم کیوایم نہیں تھا۔

    مصطفی کمال نے الزام عائد کیا کہ میرے چار ساتھی بانی ایم کیو ایم کے کہنے پر مارے گئے ہیں ایم کیوایم بانی کی تھی اوررہےگی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • مہاجروں نے بات مان لی لیکن شیطان ابھی زندہ ہے، مصطفیٰ کمال

    مہاجروں نے بات مان لی لیکن شیطان ابھی زندہ ہے، مصطفیٰ کمال

    کوئٹہ : پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفی کمال نے کہا ہے کہ مہاجروں نے میری کی بات مان لی ہے لیکن شیطان ابھی زندہ ہے،کراچی سے باہر سیٹ نہ جیتنے کا طعنہ دینے والے احمقوں کی جنت میں رہتےہیں۔

    ان خیالات کااظہارانہوں نے کوئٹہ میں پی ایس پی ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا، کنونشن میں انیس قائم خانی، رضا ہارون سمیت دیگر مرکزی و مقامی رہنماء شریک ہوئے۔

    کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ پرتپاک استقبال اور کنونشن میں کارکنوں کی تعداد نے ان کا حوصلہ بڑھایا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ مجھے طعنہ دیا جاتا ہے کہ پاکستان کے کسی شہر سے بھی سیٹ جیت کر دکھاؤ، طعنہ دینے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔

    مصطفیٰ کمال نے اپنے خطاب الزام لگایا کہ میئر کراچی وسیم اختر پنشن کے12لاکھ روپے کا چیک جاری کرنے پر چھ لاکھ روپے وصول کرتے ہیں۔

    انہوں نے مہاجروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ نام نہاد لیڈر آپ کے کندھے استعمال کرکے نفرتیں پھیلاتے ہیں، تاہم مہاجراب ان کی بات مان چکے ہیں لیکن شیطان ابھی زندہ ہے۔

    پی ایس پی کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ میرا نظریہ لوگوں کو جوڑنا ہے ،نفرتوں سے لیڈر نہیں غریب مرتے ہیں، انہوں نے کارکنوں کو ہدایت کہ وہ ان کا پیغام گھرگھر پہنچائیں۔


    مزید پڑھیں: ایم کیوایم قومی سلامتی کا مسئلہ ہے، دفن کرنا ضروری ہے، مصطفیٰ کمال


      کنونشن سے خطاب میں رضا ہارون اور دیگر رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ملک کو ان حالات میں اتحاد و اتفاق لانے والی قیادت کی ضرورت ہے۔

  • فاروق ستار نے اسٹیبلشمنٹ سے درخواست کرکے ہمیں بلوایا اوراب ہمیں ہی قصور وار ٹہرا رہے ہیں، مصطفیٰ کمال

    فاروق ستار نے اسٹیبلشمنٹ سے درخواست کرکے ہمیں بلوایا اوراب ہمیں ہی قصور وار ٹہرا رہے ہیں، مصطفیٰ کمال

    کراچی: پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ فاروق ستار نے ہمیں اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے اتحاد کرنے کے لیے بلوایا جب ہم وہاں پہنچے تو فاروق ستار پہلے سے موجود تھے ۔

    چیئرمین پاک سرزمین پارٹی مصطفیٰ کمال پاکستان ہاؤس میں ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کے الزامات پر ردعمل دینے کے لیے بلائی گئی ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔

    مصطفیٰ کمال نے صدر پی ایس پی انیس قائم خانی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چند فاروق ستار نے آدھا سچ بولا ہے چنانچہ پورا سچ بتانے اور حقائق کو من و عن عوام کے سامنے رکھنے کے لیے یہ پریس کانفرنس طلب کی گئی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ فاروق ستار کی پریس کانفرنس کے بعد ایسا تاثر دیا گیا کہ جیسے پریس کانفرنس سے ایک رات پہلے فاروق ستار کو اغوا کیا گیا اور اگلے روز فاروق ستار کو پیش کر کے ذبردستی پریس کانفرنس کروائی گئی اور اس سارے کام میں اسٹیبلشمنٹ کا ہاتھ ہو۔

    مزید پڑھیں: متحدہ اور پی ایس پی کا انتخابات ایک جماعت اور نشان سے لڑنے کا اعلان

    انہوں نے کہا کہ ہاں یہ درست ہے کہ ہمیں اسٹیبلشمنٹ نے بلا کر فاروق ستار سے ملوایا لیکن یہ خود فاروق ستار کی درخواست پرکیا گیا تھا۔ جب ہم پہنچے تو فاروق ستار وہاں پہلے سے بیٹھے ہوئے تھے، ’ایک دن پہلے نہیں بلایا گیا بلکہ 6، 8 مہینے پہلے سے ملاقاتیں جاری تھیں۔

    انہوں نے کہا کہ فاروق ستار نے آدھا جھوٹ بولا ہے میں آج پورا سچ بتاتا ہوں۔ ’فاروق ستار اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے کہلواتے ہیں پاک سرزمین پارٹی ان میں ضم ہو جائے، فاروق ستار اور ان کے دوستوں کے بات برملا کہی کہ اپنی پارٹی بند کرتا ہوں لیکن ایم کیو ایم میں ضم نہیں ہوں گا۔ فاروق ستار کے دوستوں کو کہا ایم کیو ایم بانی متحدہ کی تھی‘۔

    ان کا کہنا تھا کہ فاروق ستار کے دوستوں نے کہاہم پی ایس پی بند نہیں کرنا چاہتے۔ ملاقات میں طے پایا کہ مشترکہ گراؤنڈ سے کسی اور چیز پر بات کرلی جائے، طے پایا تیسری جماعت بن جائے اور جدوجہد جاری رکھی جائے۔

    مصطفیٰ کمال کہنا تھا کہ یہ سب فاروق ستار کی خواہش پر ہو رہا ہے ان کی بلوائی ہوئی ملاقاتوں میں ہو رہا ہے۔ فاروق ستار کے کہنے پر کہا جاتا تھا ذرا ہلکا بیان دیں۔ اے پی سیکی دعوت کے لیے بھی سفارش کروائی گئی۔ اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے کہا گیا کہ ہمارا استقبال انیس قائم خانی کریں۔

    انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے آپ دباؤ ڈلواتے ہیں اور ہمیں ان کا ایجنٹ بنا دیا، ’آپ نے ہمیں اسٹیبلشمنٹ کے پاس بلوایا تھا‘۔

    مصطفیٰ کمال نے کہا کہ بانی ایم کیو ایم نے 22 اگست 2016 کو خود پر خودکش حملہ کردیا۔ ’آپ لوگ بھی وہاں بیٹھے جی بھائی جی بھائی کر رہے تھے۔ بانی ایم کیو ایم کے حکم پر آپ لوگوں نے اے آر وائی نیوز پر حملہ کردیا، مصطفیٰ کمال پکڑا نہیں گیا تھا پھر بھی اس نے بانی ایم کیو ایم کے خلاف آواز لگائی۔ آپ تو پکڑے گئے تھے اس کے بعد بانی ایم کیو ایم کے خلاف بات کی‘۔

    انہوں نے کہا کہ فاروق ستار نے 2 گواہ بنائے اور پریس کلب چلے گئے۔ 22 اگست کے اقدام کے بعد انیس قائم خانی سے پوری ایم کیو ایم نے رابطہ کیا تھا۔ غداری کے مقدمے میں جسے گرفتار کیا گیا 8 گھنٹے بعد پارٹی سربراہ بن کر نکلتا ہے۔’فاروق ستار کو گرفتار کیا گیا تواس وقت کے گورنر کا انیس قائم خانی کو فون آتا ہے، عشرت العباد نے کہا سب سے میری بات ہوگئی ہے فاروق ستار کو چھڑا رہا ہوں‘۔

    مصطفیٰ کمال نے ایم کیو ایم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم کے پاس اس وقت مہاجروں کا 100 فیصد مینڈیٹ ہے۔ ’42 ایم این ایز میں سے 36 تمہارے پاس ہیں۔ 100 فیصد مینڈیٹ کے باوجود کراچی میں کچرا کیوں ہے، کراچی میں لوگ خودکشی کیوں کر رہے ہیں، بجلی کیوں نہیں آتی۔ مینڈیٹ تمہارے پاس ہے تو مہاجروں کی خدمت کیوں نہیں کر رہے۔ ہمارے آنے کے بعد ان کا لاشوں کا کاروبار نہیں چل رہا تھا‘۔

    انہوں نے کہا کہ کیا میں صرف مہاجروں کی خدمت کروں، دیگر قوموں کی نہیں۔ فاروق ستار نے پارٹی میں آنے کے لیے والدہ کو ڈھال بنایا۔ بات الحاق، انضمام کی ہورہی تھی، نئے صوبے کی بات کردی۔ ’شہر کی گلیاں اور کچرا صاف نہیں ہو رہا، ایک نیا صوبہ بناؤ گے‘۔

    یاد رہے کہ 8 نومبر کو دونوں جماعتوں نے سیاسی اتحاد کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ آئندہ آنے والے وقت میں ایک نشان، ایک پارٹی اور ایک منشور کے تحت سیاسی عمل میں حصہ لیں گے اور انتخاب لڑیں گے۔

    تاہم اس کے اگلے روز ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار ںے اپنے اوپر لگنے والے الزامات سے دلبرداشتہ ہو کر سیاست چھوڑنے کا فیصلہ کیا لیکن کارکنان کے اصرار اور والدہ کے کہنے پر ایک گھنٹے سے قبل ہی واپس لے لیا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ 

  • فاروق ستارکے الزامات: مصطفیٰ کمال آج جوابی پریس کانفرنس کریں گے

    فاروق ستارکے الزامات: مصطفیٰ کمال آج جوابی پریس کانفرنس کریں گے

    کراچی : پی ایس پی کے سربراہ مصطفیٰ کمال آج ایم کیو ایم کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات کا جواب دینے کیلئے پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے سربراہ فاروق ستار کی گزشتہ روز ہونے والی پریس کانفرنس کا جواب دینے کے لیے پاک سرزمین پارٹی نے آج اہم پریس کانفرنس کا اعلان کردیا۔

    پی ایس پی ترجمان کے مطابق چیئرمین پی ایس پی مصطفیٰ کمال آج ساڑھے دن 12 بجے پریس کانفرنس سے خطاب  کریں گے، ان کے ہمراہ پی ایس پی کے صدر انیس قائم خانی بھی ہوں گے۔

    اس حوالے سے پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پریس کانفرنس میں ایم کیوایم پاکستان سے اتحاد اور دیگر اہم اعلانات کئے جائیں گے۔


    مزید پڑھیں: مصطفیٰ کمال کے پاس ایم کیو ایم میں جانے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں، شرجیل میمن


    پارٹی ذرائع نے کہا ہے کہ پی ایس پی آج سے 13 نومبرتک رکنیت سازی مہم چلائے گی، جس کیلئے پمفلٹ بھی تیار کرلیا گیا ہے۔

    پمفلٹ میں پی ایس پی کے انتخابی منشور کے اہم نکات شامل کیے گئے ہیں، اس کے علاوہ ممبر سازی مہم پمفلٹ میں پی ایس پی کا انتخابی نشان ڈولفن بھی موجود ہے۔

    ساری نظریں کراچی پر لگی ہیں، سوالات اٹھ رہے ہیں کہ مصطفیٰ کمال کیا کہنے والے ہیں، فاروق ستار کے الزامات کا کیا جواب دیں گے؟ کیا پی ایس پی کے سربراہ اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے؟

    کیا وہ اپنی پراڈو اور خیابان سحر کے بنگلے کی وضاحت کریں گے؟ کمال اینڈ کمپنی کی کیا حکمت عملی ہوگی، آج سب سامنے آجائے گا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • مصطفیٰ کمال کے پاس ایم کیو ایم میں جانے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں، شرجیل میمن

    مصطفیٰ کمال کے پاس ایم کیو ایم میں جانے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں، شرجیل میمن

    کراچی : پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن کا کہنا ہےایم کیوایم اپنےآخری مؤقف پرڈٹی رہی تومصطفیٰ کمال کےپاس ایم کیو ایم میں جانے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں رہے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن کا کہنا ہے ایم کیو ایم پاکستان کنفیوژن کا شکار ہے وہ ن لیگ کی ڈائرکشن پر کام کر رہی ہے۔

    شرجیل میمن نے کہا کہ ایم کیوایم اپنےآخری مؤقف پرڈٹی رہی تو مصطفیٰ کمال کے پاس ایم کیو ایم میں جانے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں رہے گا، اس وقت ایم کیو ایم پاکستان مضبوط، مصطفیٰ کمال کمزور نظر آتے ہیں۔

    کل فاروق ستار نے متحدہ قومی موومنٹ کے پرانے قائد کی یادیں تازہ کیں، پارٹی چھوڑنا اور دوبارہ جوائن کرنا یہ ان کی روایت تھی، اللہ ایم کیو ایم کی مدد کرے۔

    شرجیل میمن نے دعویٰ کیا کہ عام انتخابات میں پیپلز پارٹی کراچی میں سرپرائز دے گی۔

    اس سے قبل فاروق کمال اتحاد پر شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم اور پی ایس پی کے درمیان ہونے والا اتحاد پیپلزپارٹی کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا یہ عارضی اتحاد ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • ایم کیوایم پی ایس پی اتحاد سے پیپلزپارٹی کونقصان نہیں ہوگا،خورشیدشاہ

    ایم کیوایم پی ایس پی اتحاد سے پیپلزپارٹی کونقصان نہیں ہوگا،خورشیدشاہ

    اسلام آباد : قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کا کہنا ہے کہ ایم کیوایم پی ایس پی اتحادسےپیپلزپارٹی کونقصان نہیں ہوگا، ایم کیو ایم اورپی ایس پی الگ الگ نہیں پہلےبھی ایک ہی تھے۔

    تفصیلات کے مطابق ایم کیوایم اور پی ایس پی اتحاد پر اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ نے درعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیوایم پی ایس پی اتحادسےپیپلزپارٹی کونقصان نہیں ہوگا، کراچی کاووٹ ان دونوں جماعتوں کےعلاوہ کسی اورکےہاتھ میں ہے۔

    خورشیدشاہ کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم اورپی ایس پی الگ الگ نہیں پہلےبھی ایک ہی تھے، یہ مجبور لوگ ہیں،جہاں کہاجائےگاوہاں چلے جائیں گے۔

    اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ پہلےہی کہہ دیاتھادونوں جماعتوں کوایک کیاجائےگا، ایم کیو ایم اور پی ایس پی کی سیاست بھی الگ الگ نہیں ہے۔


    مزید پڑھیں :  نوازشریف کو سپریم کورٹ کے فیصلے سے نقصان بہت ہوا ، خورشید شاہ


    مصطفیٰ کمال پر تنقید کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ مصطفیٰ کمال ایک دن کہتےہیں ایم کیو ایم کانام مٹاکررہوں گا، مصطفیٰ کمال کہتےتھےایم کیو ایم کےنام نےہمیں داغدارکیا۔

    قائد حزب اختلاف کا فاروق ستار کے حوالے سے کہنا تھا کہ فاروق ستار کہتے ہیں ایم کیو ایم 35 سال کی زندگی ہےکیسےختم کردوں، دوسرےدن دونوں ہی جماعتیں ایک ہوجاتی ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • فاروق ستار اور مصطفیٰ کمال کی مشترکہ پریس کانفرنس، سیاسی رہنماؤں کا درعمل

    فاروق ستار اور مصطفیٰ کمال کی مشترکہ پریس کانفرنس، سیاسی رہنماؤں کا درعمل

    کراچی : ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار اور پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال کی مشترکہ پریس کانفرنس کے اعلان نے کراچی کی سیاست میں ہلچل مچا دی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کی سیاست میں بڑی تبدیلی ،ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار اور پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے مشترکہ پریس کانفرنس کا اعلان کیا ، مشترکہ پریس کانفرنس میں نئے نام سے پارٹی بنانے کا اعلان متوقع ہے۔

    فاروق ستار اور مصطفیٰ کمال کی مشترکہ پریس کانفرنس کی خبر پر کوئی حیران تو کوئی پریشان، مشترکہ پریس کانفرنس پر سیاسی رہنماؤں اور اراکین اسندھ اسمبلی نے ملا جلا رد عمل کا اظہار کیا، کچھ کا کہنا ہے کہ دونوں کا ملنا اچھا ہے تو کوئی کہتا ہے پہلے ہی معلوم تھا ایسا ہوگا۔

    سیاسی رہنماؤں کا درعمل


    سابق گورنر سندھ عشرت العباد نے فاروق ستار اور مصطفیٰ کمال کی مشترکہ پریس کانفرنس پر درعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں جماعتوں کاایک دوسرےسےرابطہ خوش آئند ہے، دونوں طرف اچھے لوگ موجود ہیں ،امیدہےکچھ نہ کچھ کرلیں گے

    عشرت العباد کا کہنا تھا کہ انتخابات بتائیں گےبانی ایم کیوایم کا سیاست میں کردار ہے یانہیں،ایم کیوایم لندن کے ملنے یا نہ ملنے کی اہمیت نہیں، فیصلہ آنے کے بعد ردعمل دوں گا، میرے سیاست میں شامل ہونے کا تعین وقت کرے گا۔

    سابق گورنر نے کہا کہ ایم کیوایم پی ایس پی کے قریب آنے کے اچھےاثرات ہونے چاہیے،کمیونٹی میں تقسیم کاخدشہ پیدا ہورہا تھا،اگراتحاد ہوتا ہے تو سربراہی کےلیے فاروق بھائی سینئر ہیں،منظوروسان نے دبئی سے سربراہ کا خواب دیکھ لیا تو نام بھی بتادیتے۔

    تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ دونوں نےکوئی بات کرکےپریس کانفرنس ختم کردینی ہے، ہوسکتا ہےدونوں کوآپس میں ملنےسے کوئی فائدہ ہو، لوگ بیووقوف نہیں ہیں ،وہ سب سمجھتے ہیں۔

    عمران اسماعیل نے کہا کہ ڈپٹی میئرکہتےہیں وسیم اخترکی کام کرنےکی نیت نہیں، جو لوگ ایم کیوایم چھوڑ کر گئے وہ کیابات کریں گے، دونوں اقدام کی گہرائی کاجائزہ لینا چاہ رہےہیں، کبھی یہ حامی ہوتےہیں،کبھی لڑناشروع کردیتے ہیں۔

    جماعت اسلامی کے رہنما حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ دونوں جماعتوں کاملنانئی بات نہیں ، یہ دونوں اب نہ ملتےتو بعدمیں مل جاتے، سب جانتےہیں دونوں کیاکچھ کرتےرہےہیں، اب سےقانون نافذ کرنے والوں کا امتحان شروع ہوگا۔


    مزید پڑھیں :  فاروق ستاراورمصطفیٰ کمال کا اہم مشترکہ پریس کانفرنس کااعلان


    حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ امید ہےحمادصدیقی کامعاملہ دبادیاجائےگا، میراخیال ہے لوگوں کا نقطہ نظربدلے گا، مصطفی کمال کوبتانا ہوگا کیا فاروق ستار کے لندن سے رابطےختم ہوگئے۔

    پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے کہا کہ ایم کیوایم پاکستان اورپی ایس پی سےمتعلق میراخواب سچ ہوگیا، میں نےخواب دیکھا تھا کہ یہ دونوں پارٹیاں ایک ہوجائیں گی، اب ان دونوں دھڑوں کی قیادت دبئی سےہوگی ، پرویزمشرف یا ڈاکٹرعشرت العباد قیادت کریں گے۔

    ایم کیو ایم کی سابق رکن اسمبلی عظیم فاروقی نے کہا کہ ہم نہ تواپنی شناخت ختم کرینگے نہ اپنا منشور ختم کرینگے۔

    رکن سندھ اسیمبلی امیر حیدر شاہ شیرازی کا کہنا ہے کہ یہ دونوں پارٹیاں پس منظر میں ایک تھیں، اب یہ دونوں پارٹیاں ظاہرمیں ایک ہو جائیں گی۔

    رکن صوبائی اسمبلی نصرت سحر عباسی نے کہا کہ چونکا دینے والی خبر ہے،اچھا ہے یہ دونوں پارٹیاں ایک ہوجائیں۔

    رکن سندھ اسمبلی کامران اختر نے اےآروائی نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ دونوں جماعتوں کامل بیٹھناخوش آئندہے، رابطوں کےحوالےسےدونوں جماعتوں کی اعلیٰ قیادت کی کمیٹی قائم ہے، کراچی کےامن کے لیے اچھا ہوگا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔