Tag: Mustafa kamal

  • منی لانڈرنگ کیس: فاروق ستار اورمصطفیٰ کمال سمیت بڑے ناموں کا انکشاف

    منی لانڈرنگ کیس: فاروق ستار اورمصطفیٰ کمال سمیت بڑے ناموں کا انکشاف

    کراچی : منی لانڈرنگ اور کراچی میں دہشتگردی کیلئے بھارتی فنڈنگ کے مقدمےمیں مزید انکشافات سامنے آگئے، بینک اکاؤنٹس کی مجازاتھارٹی میں ڈاکٹر فاروق ستار، مصطفیٰ کمال سمیت اعلیٰ قیادت کےناموں کا انکشاف ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بانی ایم کیو ایم کیخلاف منی لانڈرنگ کے مقدمہ میں تیرہ جوائنٹ بینک اکاؤنٹس کی مجازاتھارٹی میں بڑےنام سامنےآگئے، انسداد دہشت گردی عدالت میں رپورٹ پیش کردی گئی۔

    تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق منی لانڈرنگ کیلئے13جوائنٹ بینک اکاؤنٹس استعمال ہوئے جو عزیز آباد کے نجی بینکوں کی مختلف برانچوں میں کھولے گئے تھے، جس میں ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار پی ایس پی چیئرمین مصطفیٰ کمال، ڈپٹی میئر کراچی ارشدوہرا سمیت اعلیٰ قیادت کےنام شامل ہیں۔

    یہ انکشاف بھی ہوا کہ مذکورہ اکاؤنٹس ایم کیوایم، کےکےایف، سن اکیڈمی کے نام پرکھولے گئے، اس کے علاوہ نذیرحسین یونیورسٹی اور طارق میر کے نام پربھی اکاؤنٹ ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق تیرہ میں سے ایک اکاؤنٹ ختم اور چارغیر فعال ہیں، ان بینک اکاؤنٹس میں فاروق ستار،مصطفی کمال، ڈپٹی میئر کراچی ارشدوہرا دستخط کرنے کے مجاز رہے، جبکہ بابرغوری، رؤف صدیقی، خالد مقبول صدیقی کےنام بھی رپورٹ کا حصہ ہیں۔


    مزید پڑھیں: منی لانڈرنگ : بانی ایم کیوایم کیخلاف رپورٹ عدالت میں پیش


    رپورٹ میں احمدعلی، کنور خالد یونس، شیعب بخاری مرحوم سمیت نازیہ جمیل، عادل صدیقی اور طارق میرکے نام بھی شامل ہیں، عدالت میں ارشد وہرا اپنابیان ریکارڈ کراچکے ہیں۔


    مزید پڑھیں: بانی ایم کیوایم کو55کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ کی گئی


    تفتیشی ذرائع کے مطابق بڑےناموں کے سامنے آنے پر تفتیش کادائرہ بھی بڑھائے جانے کا امکان ہے۔ تفتیشی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ڈپٹی میئر ارشد وہرا کا نام مقدمے سے نکالنے کا تاثرغلط ہے۔

  • فاروق ستارکو روتا دیکھ کردل چاہ رہا تھا انہیں ٹافی یاچاکلیٹ دوں، مصطفیٰ کمال

    فاروق ستارکو روتا دیکھ کردل چاہ رہا تھا انہیں ٹافی یاچاکلیٹ دوں، مصطفیٰ کمال

    کراچی : پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے فاروق ستارکودیکھ کردل چاہ رہاتھاانہیں ٹافی یاچاکلیٹ دوں۔

    تفصیلات کے مطابق پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال نے ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستارکی پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ فاروق ستارپریس کانفرنس میں رو رہےتھے، فاروق ستار کو دیکھ کردل چاہ رہاتھا انہیں ٹافی یاچاکلیٹ دوں، فاروق ستارکورونے سے روکنے کے لئے ٹافی دیناچاہ رہا تھا۔

    مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ملک کوکسی کی پرواہ نہیں،ملک پررحم کیاجائے، یہ کیسانظام اورکیسی جمہوریت ہے،ٰ میئرکراچی کےپاس عام سہولتیں فراہم کرنےکااختیارنہیں۔
    ،
    سربراہ پی ایس پی نے کہا ماسٹرپلان ایس بی سی اےکودینابڑاظلم ہے، کچھ وقت انتظار کرلیں،بھرپور جواب دیں گے ، آبادی کاانخلاروکنےکیلئےنئےشہربنانےکی ضرورت ہے، مردم شماری کےنتائج تسلیم نہیں کرتے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ کثیرالمنزلہ عمارتوں پرپابندی ظلم ہے، حکومت صحیح کام نہیں کررہی اسےبھی بندکردیں، سڑکوں پرحادثے ہوتے ہیں، ٹرانسپورٹ بھی بندکردیں۔

      بائیس اگست کے بعد سے بانی ایم کیو ایم کےساتھ کوئی رابطہ نہیں، فاروق ستار

    یاد رہے کہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ22  اگست کےبعدسےبانی ایم کیو ایم کےساتھ کوئی رابطہ نہیں ، ایم کیوایم پاکستان کےتمام ساتھی میرےساتھ ہیں، ہم نےاپنی پالیسی مل کربنائی ہے، میرامطالبہ ہے ایم کیوایم چھوڑنے والے اپنی نشستیں چھوڑدیں۔

    فاروق ستار کا کہنا تھا کہ میں نے کیاگناہ کیا ہے،میرےساتھ یہ سلوک کیوں؟، 22اگست سے پہلے پارٹی کا بہت دفاع کیا، 22 اگست کے بعد ہم نے ریاست پاکستان کےساتھ جانے کا فیصلہ کیا، ہمارا لندن والوں سے کوئی رابطہ نہیں، بانی ایم کیوایم کو نہ خفیہ اور نہ ہی کسی کے ذریعے مبارکباد دی۔

    انھوں نے مزید کہا آئین پاکستان کو بنیاد بنا کر تمام کام کیےہیں، ایم کیوایم میرےنام سےرجسٹرڈہے، ہماراامتحان ہوگیا،اب تک پی ایس پی کاامتحان نہیں ہوا، پی ایس پی کیوں ضمنی انتخابات میں حصہ نہیں لیتی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • پی ایس پی میں مختلف تنظیموں کے چھ سوطلبہ وطالبات کی شمولیت

    پی ایس پی میں مختلف تنظیموں کے چھ سوطلبہ وطالبات کی شمولیت

    کراچی : مختلف سیاسی جماعتوں کی طلبہ تنظیموں کے چھ سو سے زائد طلبہ نے پی ایس پی میں شمولیت اختیار کر لی، مصطفی کمال نے کہا ہے کہ مخالفین حیرت زدہ رہ جائیں گے، دو ہزار اٹھارہ میں وزیر اعلیٰ صرف پی ایس پی کا ہوگا،

    تفصیلات کے مطابق انیس سو مختلف جماعتوں کے کارکنان کے بعد اب اے پی ایم ایس او، اسلامی جمعیت طلبہ اور پختون اسٹوڈنٹس فیڈریشن سمیت مختلف طلبہ تنظیموں کے چھ سو سے زائد طلبہ و طالبات کمال نے پی ایس پی میں شمولیت اختیار کرلی۔

    پاکستان ہاؤس میں طلبہ کو ایک تقریب میں شمولیت پر مبارکباد دیتے ہوئے مصطفی کمال نے کہا کہ مخالفین کے لیے اب سرپرائز ہی سرپرائز ہیں، دو ہزار اٹھارہ میں وزیر اعلی صرف پی ایس پی کا ہوگا۔

    چئیرمین پی ایس پی نے کہا کہ ایم کیو ایم نے سینیٹ میں کالا قانون پاس کراکر کراچی والوں کو دھوکہ دیا، ایم کیو ایم نے عوام کے مینڈیٹ کو برائے فروخت بنا دیا ہے۔

    مصطفی کمال نے مزید کہا کہ عوام پی ایس پی کو مضبوط کرکے ایم کیو ایم کا نام مٹا دیں گے، انہوں نے چاقو مار چھلاوے کی کارروائیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پولیس سے ملزم نہیں پکڑا جا رہا، شہری مدد کریں۔

     

  • مصطفیٰ کمال نے بانی ایم کیو ایم کو ’شیطان‘ سے تشبیہہ دے دی

    مصطفیٰ کمال نے بانی ایم کیو ایم کو ’شیطان‘ سے تشبیہہ دے دی

    کراچی : پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ بوہری برادری کے روحانی پیشوا سے ملاقات اوردعائیں لینے آیا تھا، بانی ایم کیوایم ایسا شیطان ہے جو زندہ رہ کر لوگوں کا خون پیئے گا، 2018میں ایم کیوایم پاکستان کوسیاسی طورپردفن کردینگے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفی کمال بوہری برادری کے روحانی پیشوا سے ملاقات کیلئے انکے رہائش گاہ پہنچے اور مفضل سیف الدین سے ملاقات کی، انیس قائمخانی اور وسیم آفتاب بھی مصطفی کمال کے ساتھ موجود تھے۔

    ملاقات کے بعد مصطفیٰ کمال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بوہری برادری کے روحانی پیشوا سے ملاقات اوردعائیں لینے آیا تھا، بانی ایم کیوایم پراب کسی مقدمےکی ضرورت باقی نہیں رہی، بانی ایم کیوایم ایسا شیطان ہے جو زندہ رہ کر لوگوں کا خون پیئے گا، ایم کیوایم پاکستان بنا کر بانی ایم کیوایم کو زندگی دی گئی۔

    مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ بانی ایم کیوایم مہاجروں کےلئےبدنماداغ بن گئےہیں، 2018 میں ایم کیوایم پاکستان کوسیاسی طور پر دفن کردینگے، سب سے زیادہ جمہوریت کو نقصان کل کے دن سے پہنچے گا، جمہوریت کاپھل لوگوں کونہیں ملا۔


    مزید پڑھیں : مقتول کارکنوں کا بدلہ قائد ایم کیوایم سے لے کر رہوں گا، مصطفیٰ کمال


    سربراہ پی ایس پی نے مزید کہا کہ سسٹم اتنا خراب ہوچکا ہے اسے نئے سرے سےدرست کرنے کی ضرورت ہے، ان کے پاس جو مینڈیٹ ہے، وہ بانی ایم کیوایم کامینڈیٹ ہے، کے ایم سی کے7ہزاربزرگوں کو4سال سے پنشن نہیں ملی۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ اپنے مقتول کارکنوں کا بدلہ قائد ایم کیوایم سے لے کر رہوں گا، مہاجروں نے 30 سالوں میں ہزاروں بچےقربان کرائے، اب کراچی میں خون بہانے والے نہیں بچیں گے۔

     


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • عوامی مسائل کے حل کیلئے سب کےپاس جائیں گے، مصطفیٰ کمال

    عوامی مسائل کے حل کیلئے سب کےپاس جائیں گے، مصطفیٰ کمال

    کراچی : پی ایس پی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ عوام کیلئےہرکسی کےپاس جائیں گے، چاہتےہیں کہ عوام کے مسائل حل اور پریشانی کاخاتمہ ہو۔

    یہ بات انہوں نے فکشنل مسلم لیگ کے سربراہ پیرپگارا سے ملاقات کے بعد صدر الدین شاہ کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی.

    تفصیلات کے مطابق پاک سر زمین پارٹی کے ایک وفد نے چیئرمین مصطفیٰ کمال کی زیر قیادت فکشنل مسلم لیگ کے سربراہ پیرپگارا سے کنگری ہاﺅس میں ملاقات کی۔

    ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور خصوصاً سندھ کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر انیس ایڈووکیٹ،اشفاق منگی،رضا ہارون اور دیگر بھی موجود تھے۔

    مصطفیٰ کمال نے کہا کہ کوئی میرا دشمن نہیں ہے ہرپاکستانی شخص میرا بھائی ہے، ہم رنگ نسل، زبان مسلک سے بالاتر ہوکرعوام کی خدمت کرینگے، پیر پگارا سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئے نہیں بلکہ مل کر چلنے کیلئے آیا ہوں۔

    مصطفی کمال نے مزید کہا کہ آج سیرحاصل گفتگوہوئی، پی ایس پی اور فنکشنل لیگ کی سوچ میں کوئی فرق نہیں، فنکشنل لیگ کے ساتھ پرانے تعلقات ہیں،۔

    انہوں نے کہا کہ صوبے کے مسائل بہت ہیں بچوں کو خوراک نہیں مل رہی، عوام کے پاس پینے کا صاف پانی نہیں ہے۔ اس موقع پرصدرالدین شاہ راشدی نے کہا کہ مصطفیٰ کمال کا ماضی میں اچھا ریکارڈ رہا ہے، ہمارا مستقبل ساتھ ہوگا خدمت پر یقین رکھتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ایک ساتھ چلنے کافیصلہ کیا ہے اپنےحلقےمیں کام کریں گے، الیکشن کیلئےتیارہیں، جب بھی اعلان ہوگا میدان میں کھڑے ہونگے۔

  • بانی ایم کیوایم کی آواز اب کوئی نہیں سنتا، مصطفیٰ کمال

    بانی ایم کیوایم کی آواز اب کوئی نہیں سنتا، مصطفیٰ کمال

    کرا چی : پاکستان سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال نے کہا ہے کہ پی ایس پی کا کارنامہ ہے کہ بانی ایم کیوایم کی آواز کوئی نہیں سنتا، پاکستان کےچاہنےوالوں نےایک پرچم بھی نہیں جلایا۔

    یہ بات انہوں نے پاکستان ہاؤس کراچی میں پی ایس پی میں دیگرسیاسی جماعتوں کےذمہ داروں اورکارکنان کی شمولیت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    تفصیلات کے مطابق پی ایس پی میں 1900سے زائد مختلف جماعتوں کے ذمہ داروں اور کارکنان نے شمولیت اختیارکی، پی ایس پی میں شامل919افراد کا تعلق ایم کیوایم پاکستان سے ہے جبکہ پیپلزپارٹی، پی ٹی آئی، مسلم لیگ ن سمیت دیگرپارٹیوں کے کارکنان بھی شامل ہیں۔

    اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ایس پی مصطفیٰ کمال نے کہا کہ آج ملکی تاریخ کی سب سے بڑی شمولیت صرف ڈیڑھ سال پرانی پارٹی میں ہورہی ہے، یہ شمولیت ہماری ترقی کی طرف رفتار کی نشاندہی کرتی ہے، میری دعا ہے کہ میرے تمام کارکنان نیک مقصد پرقائم رہیں۔

    چیئرمین پی ایس پی کا کہنا تھا کہ ڈیڑھ سال پہلے آواز اٹھانے پرگولی ماردی جاتی تھی مگر اب خوف کا بت ٹوٹ چکا ہے، انہوں نے کہا کہ پوچھا جاتا تھا آپ اپنے گھر سے کیسے نکلو گے ؟ ہم نے جواب دیا کوئی جرم نہیں کیا، اللہ ہماری حفاظت کریگا۔

    مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پی ایس پی کا ہی کارنامہ ہے کہ اب بانی ایم کیوایم کی آواز پر کوئی لبیک نہیں کہتا، بانی ایم کیوایم پرچم جلانے کا مطالبہ کرتا ہے تو محب وطن پاکستانی قومی پرچم تھامتے ہیں۔

    پاکستان کےچاہنے والوں نے ایک پرچم بھی نہیں جلایا، پرچم کی حرمت برقرار رکھنےکیلئے ہم نےجانیں دی ہیں، ہمیں مجرم قراردینے والے وزیراعظم کو مجرم قرار دے دیا گیا، شہبازشریف پر14افراد کے قتل کی رپورٹ آنے والی ہے۔

  • مہاجروں کوبانی ایم کیوایم سےچھٹکارا دلانے آئے تھے،مقصد پورا ہوگیا، مصطفی کمال

    مہاجروں کوبانی ایم کیوایم سےچھٹکارا دلانے آئے تھے،مقصد پورا ہوگیا، مصطفی کمال

    کراچی : سربراہ پی ایس پی مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے اردوبولنے والوں نے کراچی میں جشن آزادی منانے کی تاریخ رقم کی، مہاجروں کوبانی ایم کیوایم سےچھٹکارا دلانے آئے تھے، مقصد پورا ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 70سال میں ایسا جشن نہیں منایا گیا جو اس بار کراچی میں منایا گیا، ہم نے 13اگست کی شام کو جشن آزادی ریلی نکالی تھی۔

    مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ بانی ایم کیوایم نے خود کو اب بابائے قوم سمجھ لیا ہے، بانی ایم کیوایم نے 14اگست کو سیاہ دن قرار دیا ، بانی ایم کیوایم نے اب تمام حدیں پار کردی ہیں، انھوں نے لوگوں کو کہا آزادی پر یوم سیاہ مناؤ، بانی ایم کیوایم نے پاکستانی جھنڈا جلوا کر بھارتی میڈیاکو ویڈیوبھجوائی ،بھارتی میڈیا نے ان ویڈیوز پر واویلہ کیا۔

    سربراہ پی ایس پی نے کہا کہ بانی ایم کیوایم یہ سب اردو بولنے والوں کے نام پر کررہےہیں ، بانی ایم کیوایم 14اور15اگست کی تقریرمیں مودی سے مخاطب ہوئے اور مودی سے مہاجروں کیلئے الگ صوبے کا مطالبہ کیا، اردو بولنے والوں نے بانی ایم کیوایم کی بات پر ذرا بھی عمل نہیں کیا، اردوبولنے والوں نے کراچی میں جشن آزادی منانے کی تاریخ رقم کی۔

    انکا کہنا تھا کہ بانی ایم کیوایم کا اصل چہرہ سامنے آنے پر عوام حقیقت جان چکے ہیں، مہاجروں نے 30سال بعد ان کو خود سے الگ کرناشروع کردیاہے، ہماری بات ماننے پر مہاجروں کا شکریہ ادا کرتا ہوں، 3مارچ2016 کو جو بھی کہا تھا ،بانی ایم کیوایم نے خود ثابت کر دیا جبکہ 22 اگست 2016 کو بانی ایم کیوایم کی حقیقت سامنے آئی۔

    پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ بانی ایم کیوایم نے اب تمام حدیں پار کردی ہیں، بانی ایم کیوایم کیا کررہا ہے، کل بھی سچ کہا آج بھی کہہ رہےہیں، انیس قائمخانی اور میں جس مقصد کیلئے آئے تھے وہ آج پورا ہوگیا، ہمارامقصد مہاجروں کو بانی ایم کیوایم سے چھٹکارا دلانا تھا، بانی ایم کیوایم کو پاگل خانے میں جمع کرایا جائے۔

    مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ نوجوانوں سے کہتا ہوں بانی ایم کیوایم بھارت کا ایجنٹ ہے اسے چھوڑ دو ، سندھ حکومت کا کراچی والوں سے سلوک ملک دشمنی ہے، بیڈ گورننس سے را کے ایجنٹس کو تقویت مل رہی ہے، مہاجر نوجوان کو معافی دیں،یہ کہیں نہیں جائیں گے۔

    سربراہ پی ایس پی نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم برائے فروخت ہے ،بانی ایم کیوایم کہنے والوں نے پیسے لیکر ن لیگ کی حمایت کی، پیپلز پارٹی سے سودے بازی کر کے سینٹ کا امیدوار بٹھایا گیا۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئر کریں۔

  • مقتول کارکنوں کا بدلہ قائد ایم کیوایم سے لے کر رہوں گا، مصطفیٰ کمال

    مقتول کارکنوں کا بدلہ قائد ایم کیوایم سے لے کر رہوں گا، مصطفیٰ کمال

    کراچی : پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ اپنے مقتول کارکنوں کا بدلہ قائد ایم کیوایم سے لے کر رہوں گا، مہاجروں نے 30 سالوں میں ہزاروں بچےقربان کرائے، اب کراچی میں خون بہانے والے نہیں بچیں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اورنگی ٹاؤن میں مقتول کارکنان کے تعزیتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اپنے خطاب میں مصطفیٰ کمال بانی ایم کیوایم پر پھر برس پڑے۔

    انہوں نے کہا کہ بے گناہ انسانوں کے مرنے پر وہ شخص مبارکباد دے رہا ہے، جن کے پاس مبارکباد کا  پیغام آیا ان میں سے کچھ ملزمان پکڑے گئےہیں لیکن منصوبہ ساز بھاگتے پھر رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ قاتلوں نے50ہزار روپے میں دو انسانوں کی جان لے لی، ہم نے قائد ایم کیوایم کو سیاسی طور پرمار دیا تھا اب دفن ہونا باقی ہے، بانی ایم کیوایم کو ایم کیوایم پاکستان نے دفنانے سے بچایا۔


    مزید پڑھیں: اورنگی ٹاؤن میں فائرنگ، پی ایس پی کارکن جاں بحق، دوسرا

    زخمی


    آئندہ الیکشن میں ان کی سیاست کا جنازہ دفن کردیں گے، بانی ایم کیو ایم جماعت کو فنڈنگ را سے مل رہی ہے، ان لوگوں نے عمران فاروق کو پہلے خود قتل کروایا اور بعد میں اس کے قاتلوں کو مروانے کے احکامات بھی دیئے۔


    مزید پڑھیں: لندن میں بانی متحدہ کی رہائش گاہ پر پی ایس پی کارکنا ن کا

    مظاہرہ


    مہاجروں نے30سالوں میں ہزاروں بچےقربان کرائے، قائد ایم کیوایم آٖڈیو ثبوت کے ساتھ پکڑا گیا ہے، اب کراچی میں خون بہانے والے نہیں بچیں گے۔


    مزید پڑھیں: پی ایس پی کارکنان کے قتل کی ہدایت بانی ایم کیوایم نے دی، کرنل قیصر


    ان کا کہنا تھا کہ میں اپنے ساتھیوں کی شہادت پر آنسو نہیں بہاﺅں گا، میں نے اپنے کارکنا ن کو پر امن رہنے کی تاکید کی کسی کو ایک پتھر بھی اٹھانے نہیں دیا۔

  • فاروق ستارنے بانی ایم کیوایم کو دوبارہ زندہ کیا، مصطفیٰ کمال

    فاروق ستارنے بانی ایم کیوایم کو دوبارہ زندہ کیا، مصطفیٰ کمال

    کراچی : پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ڈاکٹر فاروق ستار اور متحدہ پاکستان نے بانی ایم کیوایم کو دوبارہ زندہ کیا، ایم کیو ایم پاکستان کو لندن سے الگ نہیں سمجھتے، بانی ایم کیوایم شیطانوں کا پیر ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاک سر زمین پارٹی کی جانب سے انتخابی نشان ڈولفن کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انتخابی نشان کی تقریب رونمائی میں پی ایس پی کے صدر انیس قائم خانی سمیت دیگررہنماؤں نے شرکت کی۔

    مصطفی ٰکمال نے کہا کہ پی ایس پی کارکنان 22اگست کے متحدہ پاکستان کے ڈرامے کی وجہ سے جاں بحق ہوئے، آج بانی ایم کیو ایم پھر سوشل میڈیا کے ذریعے لوگوں کو بہکارہا ہے، بانی ایم کیوایم شیطانوں کا پیرہے۔

    چیئرمین پی ایس پی مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ ایم کیوایم بانی متحدہ کا سیاسی اور عسکری ونگ ہے، ایم کیوایم لندن کو ایم کیوایم پاکستان سے الگ نہیں سمجھتے، انہوں نے کہا کہ جب تم پاکستان کو نہیں مانتے تو کس منہ سے عدالتوں کی بات کرتے ہو؟

    مصطفی کمال نے کہا کہ میری جماعت ایک رات میں شہرت حاصل کرنے والی جماعت نہیں، میری پارٹی میں ایک،ایک کر کے فرد،ایم پی اے اورذمہ د ار آئے، میری جماعت ہر نشیب و فراز سے لڑتی ہوئی یہاں تک پہنچی ہے، ہم کسی کو ہتھیاروں سے نہیں اپنے صبر سے ماریں گے، کیونکہ ہم نے بھی صبر کیا ہے، انشااللہ آگے بھی کریں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہم گولیوں سے نہیں ظالموں کو اپنے صبر سے نیست ونابود کریں گے، اللہ کی رضا کیلئے کام کرناچاہتے ہیں، اپنے رب کی مدد سے پارٹی کو طاقتور بنائیں گے۔

    انہوں نے اس بات کا عہد کیا کہ ہم کوئی ایسا کام نہیں کریں گے جس سے اللہ ناراض ہو، ہم پر الزام لگانے والے رسوا ہوئے اورآئندہ بھی ہوں گے، ہم بارود اورگولیوں سے پارٹی کو طاقتور نہیں بنائیں گے۔

    قبل ازیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹرصغیراحمد نے کہا کہ ڈولفن کا نشان انسان دشمن نہیں بلکہ انسان دوست ہے، سیاسی جماعتوں کو چیلنج کرتا ہوں کہ ڈولفن کا کوئی منفی پہلو ہےتو ڈھونڈ کر دکھائیں۔

    پتنگ کی خطرناک ڈور کے باعث کئی جانیں گئیں، انہوں نے ایم کیو ایم پاکستان کو اپنی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پتنگ والو اب تمہیں کراچی والے کبھی ووٹ نہیں دینگے۔

  • مصطفیٰ کمال کا وزیر اعظم سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

    مصطفیٰ کمال کا وزیر اعظم سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

    کراچی: پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے بھی وزیر اعظم سے استعفے کا مطالبہ کردیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے مستعفی ہونے میں مزید تاخیر جمہوریت کے لیے نقصان دن ثابت ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پاناما کیس کی تفتیش کے بنائی جانے والی جے آئی ٹی کی رپورٹ سامنے آنے اور اس میں وزیر اعظم اور ان کے خاندان کو قصور وار ٹہرائے جانے کے بعد وزیر اعظم نواز شریف پر مستعفی ہونے کے لیے دباؤ بڑھ گیا ہے۔

    پاکستان تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کی جانب سے استعفیٰ کا مطالبہ کیے جانے کے بعد اب پاکس سرزمین پارٹی نے بھی ان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔

    پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ کے بعد حقائق واضح ہوگئے۔ اب وزیر اعظم استعفیٰ دیں، ان کی جانب سے استعفے میں مزید تاخیر جمہوریت کے لیے نقصان دہ ثابت ہوگی۔

    مصطفیٰ کمال نے ایم کیو ایم پاکستان کے میںڈیٹ کو بانی ایم کیو ایم کا مینڈیٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ 22 اگست کے واقعے کے بعد قائد ایم کیو ایم کی جماعت نہیں چل سکتی تھی، اس لیے فاروق ستار کی ایم کیو ایم پاکستان بنائی گئی۔

    انہوں نے قائد ایم کیو ایم کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ہم نے پاکستان آکر سب سے پہلے ان کے خلاف باتیں کی، اس کے بعد فاروق ستار اور ان کے ساتھیوں نے بھی وہ ہی باتیں دہرائیں جو ہم پہلے کر چکے تھے۔

    انہوں نے کہا کہ فاروق ستار اور ایم کیو ایم کے دیگر رہنما اپنے ہی قائد سے متعلق اپنی ہی باتوں کو جھٹلاتے رہے۔

    مصطفیٰ کمال نے ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کی جانب دوستی کا ہاتھ بڑھاتے ہوئے کہا کہ میں عوام اور کراچی کی ترقی کے لیے فاروق ستار اور ان کے ساتھیوں کو مل کر کام کرنے کی دعوت دیتا ہوں۔