Tag: Mustafa kamal

  • مصطفی کمال کا آرمی چیف سے کرپٹ حکمرانوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ

    مصطفی کمال کا آرمی چیف سے کرپٹ حکمرانوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ

    کراچی : پاک سرزمن پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے آرمی چیف سے کرپٹ حکمرانوں کیخلاف کارروائی کامطالبہ کردیا اور کہا کہ حکمران دہشتگرد بنانے والی فیکٹریاں ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی پاکستان ہاؤس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ آرمی چیف ردالفساد کے بجائے بدعنوان کرپٹ حکمرانوں کیخلاف آپریشن کریں، اصل دہشت گرد بنانے والے اس ملک کے حکمران ہیں، یہ حکمران اپنی نااہلی کی وجہ سے لوگوں کودہشت گرد بنارہے ہیں، ہمارےجوان شہید ہو رہے ہیں اور حکمران مزید دہشت گرد پیدا کررہے ہیں۔

    مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ہمارے جوان شہید ہو رہے ہیں اور حکمران مزید دہشت گرد پیدا کررہے ہیں، حکمرانوں کو ٹھیک نہیں کرسکتے تو دہشت گرد کیسےٹھیک ہوں گے، کیاکرپٹ حکمران لاپتہ لوگوں میں شامل نہیں ہوسکتے۔

    انکا کہنا تھا کہ عجیب مذاق ہے، بارش ہوتی ہے تو تاریں ٹوٹ جاتی ہیں اور لوگ مر جاتےہیں، کیا کے الیکٹرک کا سی ای اودہشت گرد نہیں ہے، وزیراعلیٰ اوردیگرحکمران گولی چلائے بغیر ہزاروں لوگوں کو مار رہے ہیں، کرپٹ حکمرانوں کی لاشیں ملیں گی تو امن آئیگا۔

    چیئرمین پی ایس پی کا کہنا تھا کہ لوگوں کومسائل ہیں کیاکسی کونظرنہیں آرہا، لوگوں سے پوچھوں گا حکمرانوں نے ٹھیک نہیں ہونا آپ نے کیا کرنا ہے، حکمرانوں سے کوئی شکایت نہیں کیونکہ انہوں نے ٹھیک نہیں ہونا، اب عوام نے فیصلہ کرنا ہے کہ انہوں نے کیا کرنا ہے۔

    انکا مزید کہنا تھا کہ بیڈگورننس، ناانصافیاں، آوازاٹھانے والوں کو کچلنا اب معمول بن گیا ہے، آپریشن ردالفساد کا ایسے حکمرانوں کی موجودگی میں کوئی فائدہ نہیں، حکمرانوں نے اپنے عمل سے عوام کو دہشت گرد بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے، حکمرانوں کے رویے سے عوام مایوس ہوکر انتہا پسندی کی طرف جارہےہیں۔

    مصطفیٰ کمال نے کہا کہ 22اگست کو متحدہ قائد کی سیاست ختم ہوگئی تھی، لیکن فاروق ستار نے ایم کیو ایم اور قائد کوزندہ رکھا،آج ایم کیو ایم کا قائد جو کررہا ہے، اس کا کریڈٹ فاروق ستار کو جاتا ہے۔

    پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ نے کہا کہ آفرین ہے اس وقت کی اسٹیبلشمنٹ کوجنہوں نے یہ تجربہ کیا، فاروق ستار ندیم نصرت اور واسع جلیل کو تو برا بھلا کہتا ہے مگر ایم کیو ایم قائد کو را کا ایجنٹ نہیں کہتا، فروغ نسیم نے لندن جاکر ایم کیو ایم کے قائد کا کیس لڑا، فروغ نسیم میں ابھی زندہ ہوں آپ میرے سامنے آئیں اور بتائیں کہ قائد را کے ایجنٹ ہیں یا نہیں۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئر کریں۔

  • نیب نے ملزم نہیں‌ بطور گواہ طلب کیا، مصطفیٰ کمال

    نیب نے ملزم نہیں‌ بطور گواہ طلب کیا، مصطفیٰ کمال

    کراچی: پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ہم نے شہریوں کے لیے حقوق مانگے اور 16 نکات پیش کیے تو نیب کے لیٹر موصول ہوئے، قومی احتساب بیورو نے ملزم نہیں گواہ کے طور پر طلب کیا۔

    نیب دفتر کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ کم علمی اور نادانستہ طور پر را ایجنٹ کے ساتھ کام کررہا ہے، جس وقت میں سینیٹر تھا تو میرے ساتھ تین موبائلیں چلتی تھیں مگر میں نے صحیح راستے کا انتخاب کرتے ہوئے مراعات کو ٹھکرا دیا۔

    پی ایس پی سربراہ نے کہا کہ اللہ نے دماغ میں ڈالا تو ملک واپس آنے کا فیصلہ کیا، ہماری واپسی پر را ایجنٹ(بانی ایم کیو ایم) کی سیاسی موت ہوگئی، جب تک را ایجنٹ کے ساتھ تھا نیب کا کوئی مقدمہ نہیں بنا مگر اب گیارہ سال پرانے مقدمے میں پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا گیا۔

    مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ہم نے شہریوں کے لیے حقوق مانگے، 24 اپریل کو دھرنا ختم کیا تو دو روز بعد ہی نیب کا خط موصول ہوا اور 14 مئی کو 16 نکاتی مطالبات لے کر سڑک پر نکلے تو 15 مئی کو دوسرا خط موصول ہوا۔

    پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ نے کہا کہ عوام کے لیے پانی ، بجلی اور صحت کا مطالبہ کرنا فساد کی جڑ ہے، ڈی جی نیب اور ڈائریکٹر کو 16 نکاتی پرچہ تھما کر بتا دیا کہ اس وجہ سے طلب کیا گیا۔

    مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ اللہ کا شکر ہے کبھی غلطی سے بھی کوئی غلط کام نہیں کیا اس لیے نیب نے گواہ کے طور پر معلومات حاصل کرنے کے لیے طلب کیا۔

    سربراہ پی ایس پی نے  ایم کیو ایم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ 30 سال سے کراچی کی چوکیدار تھی، شہر کو لوٹنے والا کوئی اور نہیں بلکہ اس کے اپنے چوکیدار ہی ہیں، سینیٹرز، قومی اور صوبائی اسمبلی کے ممبران ہونے کے باوجود حقوق ریلی نکالی جارہی ہے۔

  • پلاٹوں کی فروخت کا معاملہ، نیب نے مصطفیٰ کمال کو طلب کرلیا

    پلاٹوں کی فروخت کا معاملہ، نیب نے مصطفیٰ کمال کو طلب کرلیا

    کراچی: قومی احتساب بیورو نے پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال کو  طلب کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق نیب کی جانب سے پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ کو بطور سابق ناظم کراچی طلب کیا گیا ہے، کل مصطفیٰ کمال پیش ہوکر نظامت کے دور میں ہونے والی کرپشن کے حوالے سے سوالات کا جواب دیں گے۔

    نیب ذرائع کے مطابق سینئر ڈائریکٹر ماسٹر پلان اور دیگر افراد کے کیس میں مصطفیٰ کمال کو طلب کیا گیا ہے، سینئر ڈائریکٹر ماسٹر پلان اور دیگر افراد پر گلیوں کو پلاٹس میں تبدیل کرنے کا الزام ہے۔قومی احتساب بیورو مصطفیٰ کمال سے دائرہ اختیارت اور گلیوں کو پلاٹس میں تبدیل کرنے کے حوالے سے تفتیش کرے گا۔

    تفتیشی حکام کے مطابق مصطفی کمال کی نظامت کے دور میں کلفٹن اسٹالز کی زمین غیر قانونی طور پر فروخت کی گئی اور چار سو سے زائد پلاٹس ضم کر کے انہیں فروخت کرنے کا الزام ہے۔

    دوسری جانب پاک سرزمین پارٹی کے ذرائع نے کہا ہے کہ مصطفیٰ کمال نیب کے سامنے حاضر نہیں ہوں گے۔

  • سیاست کا شوق نہیں عوام کی خاطر واپس آیا، مصطفیٰ کمال

    سیاست کا شوق نہیں عوام کی خاطر واپس آیا، مصطفیٰ کمال

    کراچی: پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ سیاست کا کوئی شوق نہیں مگر عوام کے خاطر دبئی کی پرآسائش زندگی کو ٹھکرا کر پاکستان واپس آیا اور بھارتی خفیہ ایجنسی را کو چلینج کیا، حکومت سندھ نے معصوم بچوں اور خواتین پر شیلنگ کر کے ہمیں کامیاب کردیا۔

    اے آر وائی کے پروگرام دی رپورٹرز میں گفتگو کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پاکستان میں پہلی بار عوامی ایشوز پر سیاست ہورہی ہے جو بہت اچھی بات ہے، ہم نے عوامی مسائل کو حل کرنے کا بیڑا اٹھا لیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کراچی کی آبادی سندھ کی آدھی آبادی سے زیادہ ہے، ہمارا مطالبہ ہے کہ کے فور منصوبے پر عملدرآمد آج سے شروع کیا جائے، اگلے انتخابات میں کراچی سے کون کامیاب ہوگا یہ کہنا قبل ازوقت ہے تاہم الیکشن سے قبل کسی جماعت سے اتحاد نہیں کریں گے۔

    مزید پڑھیں: ’’ وزیر اعلیٰ‌ ہاؤس جانے کی کوشش، مصطفیٰ کمال اور مرکزی قیادت گرفتار ‘‘

    مصطفیٰ کمال نے کہا کہ بانی ایم کیو ایم رنگے ہاتھوں پکڑے گئے اور انہوں نے خود برطانوی حکومت کو تمام تر معاہدے پیش کردیے تھے، منی لانڈرنگ کیس حکومت کے لیے ٹیسٹ کیس تھا مگر حکمرانوں نے اُس میں کوئی سنجیدگی ظاہر نہیں کی، بانی ایم کیو ایم کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کو بند کروانے کے لیے بھارتی حکومت نے برطانیہ پر زور دیا۔

    عمران فاروق قتل کیس کے حوالے سے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ لندن میں ہونے والے قتل کا مقدمہ سب کے سامنے ہے، سب جانتے ہیں کہ عمران فاروق کو کس نے قتل کروایا بلکہ قتل میں ملوث قاتل بھی حکومتی گرفت میں ہیں، حکومت کے پاس بانی ایم کیو ایم کے خلاف تمام شواہد موجود ہیں مگر ہمارے حکمران اُس شخص سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: ’’ پاک سرزمین پارٹی کی مرکزی قیادت کے خلاف مقدمہ درج ‘‘

    پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ نے کہا کہ کوشش سے پہلے ناکام ہوتا تو ہمیشہ افسوس رہتا تاہم حکومت نے بچوں اور خواتین پر شیلنگ کر کے ہمیں کامیاب کردیا جو ہماری کامیابی کی غمازی ہے۔

  • پی ایس پی کے سربراہ سید مصطفیٰ کمال سمیت دیگر رہنما رہا ، 48گھنٹوں میں آئندہ لائحہ عمل کا اعلان

    پی ایس پی کے سربراہ سید مصطفیٰ کمال سمیت دیگر رہنما رہا ، 48گھنٹوں میں آئندہ لائحہ عمل کا اعلان

    کراچی : پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفی کمال کا کہنا ہے کہ ریلی کی تعداد سے حکمران خوفزدہ ہوگئے، پانی مانگنےوالوں پرآنسو گیس کے شیل برسائے گئے،مصطفی کمال جلد ہی آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق
    پی ایس پی کے سربراہ سید مصطفیٰ کمال سمیت دیگر رہنماؤں کو رہا کردیا گیا ، پولیس حراست سے رہائی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں سید مصطفی کمال نے کارکنوں کو خراج تحسین پیش کیا، پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اپنے مطالبات سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوں گے، آئندہ اڑتالیس گھنٹوں میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

    مصطفٰی کمال کا کہنا تھا کہ جدوجہد کا دائرہ پورے صوبے تک پھیلے گا، پرامن کارکنوں پر تشدد کرکے حکمرانوں نے اپنے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دی، اب احتجاج گلی گلی میں ہوگا۔

    پی ایس پی سربراہ نے کہا کہ ریلی  کھڑی ہونے پر ہی حکمران لرز گئے، پانی مانگنےوالوں پرآنسوگیس کےشیل مارے جا رہے ہیں، خواتین کارکنان پر شیلنگ شرمناک  اقدام ہے، کراچی کے مظلوم عوام نے حکمرانوں کو ڈرا دیا ہے، صبر کا مظاہرہ کرنے پر کارکنان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، لوگوں کی تعداد دیکھ کر حکمرانوں کی ٹانگیں کانپ گئیں، حکمرانوں کی ٹانگوں نےاب کانپنا ہے اور گر کر دفن ہونا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ امن میرےکارکنوں کاسب سےبڑاہتھیارہے، لاکھوں کی تعدادمیں عوام نےنکل کرثابت کیاوہ جاگ چکےہیں، حکمرانوں کےدن سندھ میں گنےجاچکےہیں، کسی کارکن کو گولی، کسی کو ڈنڈے مارے گئے،کیا یہ اسرائیل ہے؟ رات میں لوڈشیڈنگ سے بلکتے بچوں کی فریاد لے کر آئے تھے۔


    مزید پڑھیں : وزیر اعلیٰ‌ ہاؤس جانے کی کوشش، مصطفیٰ کمال اور مرکزی قیادت گرفتار


    یاد رہے گذشتہ روز پی ایس پی اور حکومت کے درمیان تنازعہ ریلی کو روکنے پر شروع ہوا۔ عائشہ باوانی اسکول کے سامنے جلوس کو روکا گیا، مارچ کے شرکاء نے رکنے سے انکار کیا تو پولیس ایکشن میں آئی اور آنسوگیس کی شیلنگ کر دی، پھر پکڑ دھکڑشروع کر دی اور پی ایس پی رہنماؤں سمیت درجنوں کارکنوں کو حراست میں لے لیا گیا۔

    مصطفیٰ کمال کوایس پی بلدیہ آصف رزاق گرفتارکرکے کلا کوٹ تھانے لے گئے، قائدین کی گرفتاری کے بعد پاک سرزمین پارٹی کاہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیا، کلاکوٹ تھانے میں میڈیاسمیت کسی کو جانے کی اجازت نہیں دی گئی، تھانے کے باہر پی ایس پی کارکنان بڑی تعداد میں جمع ہوگئے، جو حکومت مخالف نعرے لگاتے رہے ۔ تھانے کے باہر پولیس اہلکاروں اور کارکنان میں تلخ کلامی اور لاٹھی چارج ہوا۔

    سندھ کے صوبائی وزیر ناصر شاہ تھانے پہنچے اور یوں رات گئے مصطفیٰ کمال سمیت دیگر رہنماؤں اور کارکنوں کو رہا کردیا گیا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • پی ایس پی آج عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی‘ ریڈ زون میں داخلے سے ممانعت

    پی ایس پی آج عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی‘ ریڈ زون میں داخلے سے ممانعت

    کراچی: پاک سرزمین پارٹی نے کراچی کے حقوق کے لئےملین مارچ کی تیاری مکمل کرلی‘ مصطفی کمال کاکہناہےکہ حکومت گرانامقصدنہیں‘ روکنےکی کوشش کی گئی تو احتجاج کا خوفناک راستہ اختیارکرنےپرمجبورہوں گے

    تفصیلات کے مطابق پاک سرزمین پارٹی آج کراچی کے مسائل کے حل کے لیے ایف ٹی سی بلڈنگ سے لے کر وزیراعلیٰ ہاؤس تک ریلی نکالے گی۔ اس موقع پرپارٹی سربراہ مصطفی کمال نےدوٹوک کہہ دیا ہے کہ ریلی کا راستہ روکنےکی کوشش حکومت کےتابوت آخری کیل ثابت ہوگی۔

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمارا مقصد حکومت گرانا نہیں شہر کے مسائل حل کراناہے لہذا ہمیں روکنے کی کوشش نہ کی جائے بصورت دیگر احتجاج کا خوفناک راستہ اختیار کیا جاسکتا ہے۔

    مصطفیٰ کمال نے شہرِ قائد کے باسیوں سے اپیل کی کہ آج کے دن ہر شخص اپنے حقوق اوربنیادی ضروریات کے لیے گھر سے باہر نکلے اور پی ایس پی کی ریلی میں شریک ہو۔


    پی ایس پی کی ریلی کے لیے دعا گو ہیں، خالد مقبول صدیقی


    پی ا یس پی کے کارکنوں نے گزشتہ رات سےہی سماں باندھ رکھا ہے۔ جگہ جگہ لگے استقبالیہ کیمپس میں رات گئے تک پارٹی ترانے گونجتےرہے اورمحو رقص کارکن ماحول گرماتےرہے۔

    یاد رہے کہ صوبائی وزیرسندھ اسمبلی ناصر حسین شاہ نے پی ایس پی کو ریڈزون میں داخل نہ ہونے کی ہدایت کی ہے تاہم ان کی ہدایت کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے پی ایس پی کے رہنما انیس قائم خانی نے کہا ہے کہ پورا شہر ہمارا ہے‘ ریڈزون کوئی نہیں‘ سب گرین زونز ہیں۔ واٹر کینن اور پولیس کے ڈنڈوں سے ڈرنےوالے نہیں، کراچی والوں کے لئےبنیادی سہولیات چاہئیے ہیں۔

    دوسری جانب کمشنر کراچی اعجاز احمد شاہ نے واضح کیا ہے کہ ریڈ زون میں دفعہ 144 نافذ ہے جس کے تحت جلسے جلوس اور ریلیوں پرپابندی عائد ہے اور ہر صورت قانون کی پاسداری یقینی بنائی جائے گی۔

  • چودہ مئی کراچی کے لوگوں کے لئے بڑا دن ہے، مصطفیٰ کمال

    چودہ مئی کراچی کے لوگوں کے لئے بڑا دن ہے، مصطفیٰ کمال

    کراچی : چیئرمین پاک سرزمین پارٹی مصطفی کمال نے کہا ہے کہ چودہ مئی کراچی کے لوگوں کے لئے بڑا دن ہے، علامہ طالب جوہری سے ملین مارچ کیلئے دعائیں لینے آئے ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے ممتاز شیعہ عالم دین علامہ طالب جوہری سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، چیئرمین پی ایس پی نے کہا کہ علامہ طالب جوہری سے کراچی کے بنیادی مسائل پر پیش کیے جانے والے 16 نکات پر تفصیلی بات چیت ہوئی ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ 14 مئی کو ہونے والے ملین مارچ کے حوالے سے علامہ طالب جوہری سے دعائیں لینے اور انہیں شرکت کی دعوت بھی دی ہے۔

    مصطفی کمال کا مزید کہنا تھا ہمارے پیش کے گئے مطالبات پر علامہ طالب جوہری نے ہمارے مؤقف کی تائید کی ہے اور چودہ مئی کو ایف ٹی سی برج سے ملین مارچ کا آغاز کریں گے۔

    اس موقع پرعلامہ طالب جوہری نے کہا کہ کراچی کے عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے پہلی بار کسی سیاسی جماعت نے جدوجہد کا آغاز کیا ہے اور جو بھی کراچی کی بہتری کیلئے کوشش کرے گا ہم اس کا ساتھ دیں گے۔

  • مصطفیٰ کمال کا کراچی کے بعد حیدر آباد میں بھی دھرنے کا اعلان

    مصطفیٰ کمال کا کراچی کے بعد حیدر آباد میں بھی دھرنے کا اعلان

    کراچی: پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کراچی کے بعد حیدر آباد کے مسائل کے حل کے لیے بھی جدوجہد کرنے کا اعلان کردیا۔

    گزشتہ ماہ اٹھارہ روز تک کراچی پریس کلب کے باہر دھرنے کے بعد احتجاج کو دوسرے مرحلے میں تبدیل کر کے 14 مئی کو ملین مارچ کا اعلان کرنے والے  مصطفیٰ کمال نے حیدر آباد کے مسائل کے حل کے لیے بھی دھرنا دینے کا اعلان کردیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ حیدر آباد میں بھی پریس کلب کے باہر احتجاجی دھرنے دیں گے۔ شہریوں کو حقوق دلوانے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

    مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ پاک سرزمین پارٹی کا دھرنا پر امن ہوگا۔ یہ پارٹی مظلوموں کی آواز بنی ہے۔ ہم دیہی اور شہری سندھ کی آواز بنے ہیں۔

    انہوں نے اپنا عزم دہراتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو حقوق ملنے تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔

    یاد رہے کہ پاک سرزمین پارٹی نے 6 اپریل سے کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی دھرنا شروع کیا جو 18 روز تک جاری رہا۔

    مزید پڑھیں: مصطفیٰ کمال کا ملین مارچ کا اعلان

    مصطفیٰ کمال نے 14 مئی کو کراچی میں ملین مارچ کا اعلان بھی کر رکھا ہے اور ان کے مطابق اس مارچ میں وہ عوام کے لیے انصاف اور پانی کی فراہمی کا مطالبہ کریں گے۔

  • ملین مارچ میں عوامی مسائل کی بات ہوگی، مصطفیٰ کمال

    ملین مارچ میں عوامی مسائل کی بات ہوگی، مصطفیٰ کمال

    کراچی: پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ چودہ مئی کو شارع فیصل پر دس لاکھ لوگوں کو جمع کریں گے، ملین مارچ میں عوام کے لیے انصاف اور پانی کی فراہمی کا مطالبہ کروں گا۔

    کورنگی میں عوامی رابطہ مہم سے خطاب کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ہم 30 سال تک بغیر کسی مطالبے کے ایک پارٹی کو کامیاب کرواتے رہے مگر اُس سے عوام کو کوئی فائدہ نہیں ہوا۔

    انہوں نے کہا کہ اب میں عوامی مسائل کے لیے نکلا ہوں، سیاست میری روزی روٹی نہیں اس لیے ماضی میں بھی شہر کی خدمت کی مگر افسوس آج کراچی میں کوئی کام نہیں ہورہا اور عوام دربدر ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔

    پڑھیں: مفتی نعیم کا فاروق ستار اور مصطفیٰ کمال کو مشورہ

    مصطفیٰ کمال نے کہا کہ چودہ مئی کو 10 لاکھ لوگ نکلیں گے اور ہم عوامی مطالبات کو پورا کرنے کے لیے حکمرانوں پر دباؤ ڈالیں گے جس کے بعد وہ مسائل حل کرنے پر مجبور ہوجائیں گے۔

    پی ایس پی سربراہ نے کہا ہم حکمرانوں سے اپنی پارٹی کے لیے کچھ نہیں مانگ رہے بلکہ ہمارا مطالبہ شہریوں کے لیے ہے، کراچی کا میئر ہوتے ہوئے کورنگی کی حالت بھی ٹھیک نہیں ہوئی جو بہت افسوس کی بات ہے۔

    پاک سرزمین پارٹی کے چیئر مین نے مزید کہا کہ آج ہماری وجہ سے شہر کی دوسری جماعتوں کو کراچی کے مسائل یاد آگئے اور وہ اس کے لیے سڑکوں پر نکل رہے ہیں جو ہماری کامیابی کی ضمانت ہے۔

  • دھرنا ختم، مصطفی کمال کا چودہ مئی کو ملین مارچ کا اعلان

    دھرنا ختم، مصطفی کمال کا چودہ مئی کو ملین مارچ کا اعلان

    پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے سندھ حکومت کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمرانو، اس سے پہلے کہ لوگوں کے ہاتھ تمہارے گریبان تک پہنچیں ان کے حقوق دے دو چیئرمین پی ایس پی نے چودہ مئی کو ملین مارچ کا اعلان کردیا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی پریس کلب پرپی ایس پی کے دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا،
    پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال نے دھرنا ختم کر کے چودہ مئی کو ملین مارچ کا اعلان کردیا۔

    انہوں نے کہا کہ دس لاکھ لوگوں کے ساتھ حکمرانوں کے محلوں کے باہر احتجاج کریں گے، پی ایس پی کے دھرنے کے آخری روز شہر بھر سے پی ایس پی کے کارکنان ریلیوں کی شکل میں پریس کلب پہنچے۔

    مصطفیٰ کمال کا شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آج دھرنے کا آخری روز ہے، یہ لوگ حکمرانوں کےخلاف نعرے لگا کر یہاں سے اٹھ رہے ہیں اور لوگ کسی میڈیا ہاؤس پرحملے کرنے نہیں جارہے، ہم یہاں سے اٹھ کر اگلے مرحلے میں جارہےہیں۔

    مصطفی کمال نے کہا کہ یہ کراچی شہر لاوارث نہیں ہے، اب اس کے وارث آگئے ہیں جبکہ یہاں کے عوام حوصلہ ہار کر یہ سمجھ بیٹھے تھے کہ ان کے مسائل حل نہیں ہوں گے۔

    انہوں نے کہا کہ 30 سال میں شہر کے حقوق کیلئے کسی نے آواز نہیں اٹھا ئی لیکن ہم لوگوں کے حقوق کےلیے یہاں موجود ہیں۔

    ہم نے کراچی کے ایک ایک گھر کو جگا دیا ہے۔ میں حکمرانوں کو کہنا چاہتا ہوں کہ آؤ دیکھ لو ہم سب کراچی کے وارث آج سڑکوں پر ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہم16مطالبات لے کرکراچی کے ایک ایک گھر پرجائیں گے، پی ایس پی غریبوں کی پارٹی ہے، عوام کو ٹرانسپورٹ نہیں دےسکتی۔

    چیئرمین پی ایس پی مصطفیٰ کمال نے احتجاج کے دوسرے مرحلے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم دوسرےمرحلے میں کراچی کے عوام کو آواز دینے جا رہے ہیں، 14 مئی کو کراچی میں 10 لاکھ لوگوں کو جمع کرکے بھرپور احتجاج کریں گے۔

    انہوں نے بتایا کہ لوگوں کے بنیادی مسائل کےحل کیلئے حکمرانوں کے ایوانوں کی طرف مارچ کرینگے، چیئرمین پی ایس پی مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ اپنے 16 مطالبات سے پیچھےنہیں ہٹ سکتا، ہم پرامن مارچ کریں گے، حقوق سے حقوق سے دست بردار نہیں ہو سکتے۔

    انڈیا اور پاکستان کے چاہنے والےایک ساتھ نکلےہیں، انیس ایڈووکیٹ

    اس سے قبل شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پاک سرزمین پارٹی کے رہنما انیس ایڈووکیٹ نے ایم کیو ایم پاکستان کی ریلی پر شدید تنقید کی۔

    اپنے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ انڈیا اور پاکستان کے چاہنے والےایک ساتھ نکلےہیں، ریلی کےبعد یہ لوگ خطاب کریں گےاور پھر گھر جا کر کوکین پیئں گے۔

    لندن میں بانی متحدہ بھی نشے کی حالت میں یہ سب دیکھ رہےہیں، کراچی میں فاروق ستارعرف چھوٹےچیتن کی سیاست ختم ہورہی ہے۔ انیس ایڈووکیٹ نے کہا کہ ایم کیو ایم انڈیا اور نام نہاد ایم کیو ایم پاکستان ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں۔