Tag: Mustafa kamal

  • دور بیٹھا ایک شخص بھائی کو بھائی سے لڑا رہا ہے، مصطفیٰ کمال

    دور بیٹھا ایک شخص بھائی کو بھائی سے لڑا رہا ہے، مصطفیٰ کمال

    کراچی : پی ایس پی کے سربراہ مصطفی کمال نے کہا ہے کہ دور بیٹھا ایک شخص بھائی کو بھائی سے لڑا رہا ہے، ایک سال میں لوگوں کی پی ایس پی سےمحبت کی مثال نہیں ملتی۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں پاک سرزمین پارٹی کے قیام کے ایک سال مکمل ہونے پر یوم تشکرکی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر منعقدہ تقریب میں پی ایس پی رہنماؤں اور کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی۔

    مصطفی کمال نے اپنے خطاب میں کہا کہ طعنے دیئےجاتے ہیں ہمیں اسٹیبلشمنٹ لیکرآئی ہے جبکہ میری اسٹیبلشمنٹ صرف اور صرف اللہ کی ذات ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ نے ہمارے دل سے انسان کا خوف نکالا اور فیصلہ ہم پر چھوڑ دیا۔ حق کی بات کی تو ایسے لوگ ساتھ آئے جن کا گمان بھی نہیں تھا۔

    مصطفیٰ کمال کا کہناتھا کہ سب سے پہلےہمارے ساتھ چلنےوالے ڈاکٹرصغیراحمد ہیں، افتخارعالم اور ڈاکٹرصغیراحمد نےاپنی اسمبلی کی سیٹوں کولات ماری، انہوں نے کہا کہ ہم قوم کے نوجوانوں کو گمراہ کرنے میں ہرگز شامل نہیں تھے لیکن لاعلمی میں ساتھ دیتے رہے۔ جب نظرسے پردے ہٹے تو کچرا صاف نظر آنے لگا۔

    سربراہ پی ایس پی نے کہا کہ ہمیں وہ لوگ بھی ووٹ دینگے جو ایم کیوایم کو دیتے تھے اور وہ بھی جو ایم کیوایم کو ووٹ نہیں دیتے تھے۔

    ان کا کہنا تھا کہ آج کٹی پہاڑی کے پختون کو مہاجر ویلکم کرتا ہے، ہماری منزل ٹوٹےہوئےدلوں کوجوڑناہے، ہماری منزل مل گئی ہےہمیں وزارتیں نہیں چاہئیں، ایک کونسلر کی سیٹ بھی نہیں ملےتوکوئی بات نہیں۔

  • کیمرے کے پیچھے فاروق ستار ہمارامؤقف مانتےہیں، مصطفیٰ کمال

    کیمرے کے پیچھے فاروق ستار ہمارامؤقف مانتےہیں، مصطفیٰ کمال

    پشاور : پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ بانی ایم کیوایم کو بھارت نے بچایا، کیمرے کے پیچھے فاروق ستار ہماراموقف مانتےہیں، حماد صدیقی نے ابھی تک ہم سے رابطہ نہیں کیا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں دھواں دار پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، مصطفیٰ کمال نے دعویٰ کیا کہ لندن میں قائم مقدمات میں بانی ایم کیوایم کو بھارتی وزیر اعظم نے بچایا۔

    مصطفی کمال نے کہا کہ سابقہ بانی سے علیحدگی کے بعد اپنی ذات کو لفظ ایم کیوایم سے بھی الگ کرلیا، ایم کیو ایم کے کسی دھڑے کے ساتھ میرا کوئی تعلق نہیں ہے، ایم کیو ایم کی دھڑے بندی پر مصطفیٰ کمال نے شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہم اقتدار کیلئے نہیں، عوام کی خدمت کیلئے سیاست میں آئے ہیں۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ فاروق ستار کیلئے دعاگو ہوں، ڈاکٹر فاروق ستار کیمرے کے پیچھے ہمارے مؤقف کو تسلیم کرتے ہیں کیمرے سامنے نہیں۔

    مزید پڑھیں : ہماری جماعت میں سیلم شہزاد کی کوئی گنجائش نہیں‘ مصطفی کمال

    سانحہ بلدیہ کیس میں نامزد حماد صدیقئی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ حماد صدیقی نے ہم سے ابھی تک کوئی رابطہ نہیں کیا۔

  • عوام کا ریلا پی ایس پی میں شامل ہورہا ہے‘ مصطفیٰ کمال

    عوام کا ریلا پی ایس پی میں شامل ہورہا ہے‘ مصطفیٰ کمال

    کراچی: غیر قانونی ہائیڈرینٹس فی الفوربند کیے جائیں‘ شہر کے میئر کو ہر حال میں اختیارات ملنے چاہئیں‘ آج 207 ذمہ داران سمیت 300 سے زائد افراد پی ایس پی میں شمولیت اختیار کررہے ہیں، ان خیالات کا اظہار سربراہ پی ایس پی مصطفی کمال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاک سرزمین کے سربراہ مصطفی کمال نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کا ایک بڑا ریلا ہمارے پاس آرہا ہے تقریباً تین سو سے زائد مختلف پارٹیوں کے ذمہ داران اور مرکزی لیول کے ذمہ داران 207 لوگ ہیں جو ذمہ داران ہین جن میں ایم کیو ایم ودیگر پارٹیزرہنما بھی شامل ہیں۔

    ایم کیو ایم کے تین سیکٹرز انچارج ، 14 سیکٹرز ممبران اور 33 یونٹ انچارجز، 37 جوائنٹ یونٹ انچارجز، 106 کمیٹی ممبرز، سابق یوسی ناظم، 4 کونسلر ودیگر شمولیت اختیار کررہے ہیں۔

    مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ ہمارے قول و فعل میں تضاد نہیں ہے ہم وہی جدوجہد کرتے ہوئے نظر آئیں گے جو کہہ رہے ہین لوگوں نے ہماری بات مان لی ہے، پاک سرزمین پارٹی آئندہ آنے والی نسلوں کے لیے اچھا مستقبل دینا ہے۔

    ایم کیو ایم کے حوالے سے مصطفی کمال نے صحافیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ لندن پاکستان والا کام آپ لوگ خود ہی کرنا میرے مطابق ایم کیو ایم پاکستان اور ایم کیو ایم لندن ایک ہی ہیں۔

    چھ دنوں کے دوران پی ایس پی میں شمولیت اختیار کرنے والوں میں دوسری پارٹیز کے 15 ذمہ داران جن میں پیپلزپارٹی کے ن لیگ کے 6 ، پاسبان کے 6، ایم کیو ایم حقیقی کے 5 ذمہ داران ، فنکشنل سے 4 ذمہ داران، اے این پی سے 4 ، اے پی ایم ایل سے 2 شامل ہیں،

    پی ایس پی میں شمولیت اختیار کرنے والے ذمہ داران و رہنمائوں سے کو مخاطب کرتے ہوئے سربراہ پی ایس پی کا کہنا تھا کہ آپ ایسی جگہ آئے ہیں جہاں آکر آپ کا دل کہے گا کہ آپ صحیح جگہ پر آئیں گے یہاں سے کسی انسان کو نقصان پہچانے کی بات نہیں ہورہی ہے، یہاں کی سیاست وہ کاروبار ہے کہ فائدہ نہیں ہوا تو نقصان بھی نہیں ہے۔

    مصطفی نے مزید کہا کہ شہر کے وارث ہم ہیں، شہر کو لاوارث نہیں چھوڑیں گے، لوگوں کو صاف پانی چاہئے، کچرا اٹھنا چاہئے، انہوں نے مزید کہا کہ مجھے غریبوں کو پانی سڑکیں دینی ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ شہرکے اس شہر کے میئر کو اختیارات چاہئے، وزیر اعظم پاکستان اگر وزیراعلیٰ کے اختیارات لے لیں تو پھر آپ کیا کریں گے؟ کیا آپ خاموش بیٹھ جائیں گے۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس شہر میں پانی کی فراہمی سنگین مسئلہ ہے اس کے حل کے لیے غیرقانونی ہائیڈرینٹس فی الفوربند کیے جائیں اورشہریوں کو پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

  • ایم کیو ایم مہاجروں‌ کی نمائندہ جماعت نہیں، کمال

    ایم کیو ایم مہاجروں‌ کی نمائندہ جماعت نہیں، کمال

    حیدرآباد: پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفی کمال نے کہا ہے کہ حیدرآباد کے لوگوں نے جھوٹ کو نیست و نابود کردیا، وطن پرستی کے قافلے میں شامل ہونے پر آپ لوگوں کو مبارک باد پیش کرتاہوں۔

    پکا قلعہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ تاثر دیا گیا کہ ایم کیو ایم کے بغیر مہاجر جی نہیں سکتا، تاثر دیا گیا کہ اردو بولنے والے محب وطن نہیں، تاثر دیا گیا کہ اردو بولنے والوں کی نمائندہ جماعت ایم کیو ایم ہے، تاثر دیا گیا کہ اردو بولنےو الا ایم کیو ایم کے سوا کہیں نہیں جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ یہ بات بتاتے ہوئے تھک گیا ہوں کہ اردو بولنے والے پڑھے لکھے اور محب وطن لوگ ہیں، یہ لوگ تمام قومیت اور پورے پاکستان کے ساتھ ہیں اس بات کو تسلیم کیا جائے۔

    مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ ہمارے بارے میں یہ تاثر دیا گیا کہ اردو بولنے والے علیحدہ اختیار کرنا چاہتے ہیں اور کسی کے ساتھ نہیں رہنا چاہتے، شہری و دیہی علاقوں کو الگ کرنا چاہتے ہیں حالاں کہ ایسا نہیں ہے، آج حیدر آباد کے عوام نے بتادیا کہ وہ ایم کیو ایم کے ساتھ نہیں اردو بولنے والے پاکستانی پرچم اور پورے پاکستان کے ساتھ ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ 18 سال سے مردم شماری نہیں ہوئی، ملک چلانے کے دعوے دار مردم شماری کراتے ہوئے ڈرتے ہیں، مردم شماری کے بغیر حکومت بجٹ کیسے بنارہی ہے؟کیا مردم شماری کرانے سے حکومت کمزور ہوجائے گی؟ مردم شماری کے حساب سے فنڈز اور دوائیں دی جائیں لیکن یہاں تو پتا ہی نہیں کہ ملک کی آبادی کتنی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ جھوٹ کا تاثر دینے والوں نے 23 اگست کو ایک اور جھوٹ کا سہارا لیا اور ایم کیو ایم پاکستان بنالی، لندن سے جان چھوٹی تو ایم کیو ایم پاکستان سامنے آگئی۔

  • بھولا کی گرفتاری، پرانے ساتھیوں کا پہچاننے سے انکار

    بھولا کی گرفتاری، پرانے ساتھیوں کا پہچاننے سے انکار

    کراچی: پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال نے کہا ہے کہ عبد الرحمان بھولا سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہے تاہم وہ ایم کیو ایم کا یونٹ انچارج ضرور تھا جب کہ متحدہ پاکستان  کے رہنما رؤف صدیقی نے عبدالرحمان بھولاکو  سرے پہچاننے سے انکار کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق سانحہ بلدیہ فیکٹری کے مرکزی ملزم عبدالرحمان بھولا کی گرفتاری کے بعد پاک سرزمین پارٹی اور ایم کیو ایم نے پہچانے سے انکار کردیا، پرانے ساتھیوں نے بھولے کو بھلا دیا یا پھر حالات ساتھ دینے والے نہیں رہے؟ پاک سرزمین پارٹی اور ایم کیو ایم پاکستان نے عبدالرحمان عرف بھولاسے اظہار لاتعلقی کردیا۔

    سربراہ پاک سرزمین پارٹی سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ بھولا ہمارانہیں ایم کیو ایم کا یونٹ انچارج تھا، ہماری ویب سائٹ پر پارٹی ممبر شپ کا فارم موجود ہے کوئی بھی شخص اُسے ڈاؤن لوڈ کر کے بھرسکتاہے‘‘۔


    پڑھیں: ’’ سانحہ بلدیہ کے بعد بھولا نائن زیرو میں روپوش رہا، اہلیہ ثمینہ ‘‘


    انسداددہشتگردی کراچی کی عدالت میں پی ایس پی کےسربراہ انیس قائم خانی نےکہابھولاان کی پارٹی کاکارکن نہیں،عبدالرحمان عرف بھولا کے پاک سر زمین پارٹی میں شمولیت کا فارم سوشل میڈیا پرتوجہ کامرکزبناہوا ہے۔

    ایم کیوایم پاکستان کے رہنما رؤف صدیقی نے تو بھولا کو پہچاننے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ’’فیکٹری میں آگ لگانے والے ملزمان کو سخت سے سخت سزا دی جانی چاہیے‘‘۔


    مزید پڑھیں: ’’ سانحہ بلدیہ: مجرموں کو سرعام جلایا جائے، لواحقین کا مطالبہ ‘‘


    خیال رہے بنکاک سے انٹرپول کے ذریعے گرفتار عبدالرحمان عرف بھولا پر بلدیہ ٹاؤن فیکٹری میں آگ لگانے کا الزام ہے۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اے آر وائی نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ بلدیہ کے ملزمان کو سزا دلائے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

  • حیدرآباد کے جلسے میں اگلاروڈ میپ دیں گے، مصطفیٰ کمال

    حیدرآباد کے جلسے میں اگلاروڈ میپ دیں گے، مصطفیٰ کمال

    کوئٹہ : پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ حیدرآباد کے جلسے میں مستقبل کے روڈ میپ کا اعلان کریں گے، ضرب عضب سے دہشت گردی میں کمی ہوئی ہے لیکن کام ابھی ختم نہیں ہوا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ میں پی ایس پی رہنما عطااللہ کرد کے والد کے انتقال پر تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، پاک سر زمین پارٹی کےسربراہ مصطفیٰ کمال اورانیس قائم خانی نے کوئٹہ میں مصروف دن گزارا۔

    مصطفیٰ کمال ضلعی عہدیدار ارباب شائستہ گل کاسی کی رہائش گاہ پہنچے تو ننھے بچوں نے گلدستے پیش کئے مصطفیٰ کمال نے پاک سرزمین پارٹی کوئٹہ کے رہنماؤں کے ساتھ الاؤ کے گرد بیٹھک لگائی اور خوشگوار موڈ میں باتیں کرتے رہے۔

    اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو میں مصطفیٰ کمال اورانیس قائم خانی نے جنرل قمر جاوید باجوہ کو نیا آرمی چیف بننے پر مبارک باد پیش کی۔

    مزید پڑھیں : جمہوری حکومت مردم شماری تک نہ کراسکی،مصطفیٰ کمال

    انہوں نے کہا کہ تئیس دسمبر کو حیدر آباد کے جلسے میں آگے کا روڈ میپ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر کے پاکستان کو غیر مستحکم اور مسئلہ کشمیر سے توجہ ہٹا رہا ہے۔

    انہوں نے کہا ضرب عضب سے دہشت گردی میں کمی ہوئی ہے لیکن کام ابھی ختم نہیں ہوا۔

  • تحریک انصاف کے گرفتار کارکنان کو رہا کیا جائے، مصطفیٰ کمال

    تحریک انصاف کے گرفتار کارکنان کو رہا کیا جائے، مصطفیٰ کمال

    کراچی: پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پرامن سیاسی کارکنان پر تشدد جمہوریت اور اس کی روایات کے خلاف ہے، حکومت اور انتظامیہ کے رویے پر تشویش ہے۔

    پاک سرزمین پارٹی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں سربراہ مصطفیٰ کمال نے اسلام آباد میں تحریک انصاف کے کارکنان کی گرفتاریوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اُن کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔

    مصطفیٰ کمال نے کہا کہ جمہوریت میں پرامن احتجاج ہرشہری و سیاسی جماعت کا حق ہے حکومت کو اس کا احترام کرنا چاہیے اور گرفتار کیے جانے والے کارکنوں کو فوری طور رہا کردینا چاہیے۔

    پڑھیں:  حکومت کا شیخ رشید کو گرفتار کرنے کا فیصلہ

    انہوں نے حکومت اور انتظامیہ کے رویے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پرامن سیاسی کارکنان پر تشدد جمہوریت اور جمہوری روایات کے منافی ہے، حکمرانوں کو اپنا طرزِ حکمرانی تبدیل کرنا ہوگا۔

    یاد رہے اسلام آباد میں تحریک انصاف کے کنوونشن  میں شرکت کرنے والے کارکنان کو پولیس نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا ہے۔

  • رشوت لے سکتا تھا لیکن میں رشوت العباد نہیں بنا، مصطفیٰ کمال

    رشوت لے سکتا تھا لیکن میں رشوت العباد نہیں بنا، مصطفیٰ کمال

    کراچی : پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال نے کہا ہے کہ کراچی اور پاکستان بہت مشکل دور سے گزر رہا ہے، اپنی نظامت کے دور میں بھی رشوت لے سکتا تھا لیکن میں رشوت العباد نہیں بنا، کراچی شہر کے لوگ پانی آنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہیں، تالیاں بجاتے ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلدیہ سعید آباد میں پارٹی دفاتر کی افتتاحی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا، مصطفی کمال نے کہا کہ کراچی 70 فیصد رہونیو دیتا ہے لیکن اس شہر کو پانی میسر نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے بعد آزاد ہونیوالے ممالک ترقی کر گئے ہیں لیکن ہم آج بھی روٹی، کپڑا اور مکان کو روتے ہیں۔

    45 فیصد بچوں کی خوراک نہ ہونے کی وجہ سے نشوونما صحیح نہیں ہو رہی ہے۔ کراچی میں ز ندگی موت میں بدل جاتی ہے لیکن عوام کو انصاف نہیں ملتا۔ یہاں عدالتیں پھانسی پر چڑھ جانے والوں کو مقدمے بری کررہی ہیں یہ کونسا انصاف ہے؟

    مصطفیٰ کمال نے ایک بار پھر گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ الطاف حسین کا گورنر 14 سال سےرشوت وصول کررہا ہے۔

    50 ہزار روپے لے کر یہ جعلی ڈگری بنارہا ہے، میں اپنی نظامت کے دور میں بھی رشوت لے سکتا تھا لیکن میں رشوت العباد نہیں بنا۔ میں نے جو بولا تھا سب سچ ثابت ہوا۔

    انہوں نے کہا کہ مہاجروں نے جن لوگوں کو ووٹ دئیے ان کو لاشیں چاہیئں ۔لاپتہ اور گرفتار افراد چاہیئں۔ اگر اپنی نسلیں بچانی ہے تو ان لوگوں کا ساتھ چھوڑنا ہوگا۔

    30 سال سے بہت ڈرامہ دیکھ لیا۔ میں پیسے کمانے یا جائیدادیں بنا نے نہیں آیا ۔ ہم جو کر رہے ہیں وہ جہاد ہے۔ ہم لڑائی نہیں کرینگے ہماری مارنے مرنے کی پالیسی نہیں ہے۔

    مصطفی کمال نے کہا کہ کے ایم سی کے 250 ملازمین تنخواہوں سے محروم ہیں۔ ان ملازمین کا تعین نہیں ہوا کہ یہ کے ایم سی کے ملازم ہے یا کے ڈی اے کے لوگوں کے گھروں میں فاقے ہو رہے ہیں۔

    اپنے حقوق کیلئے پرامن احتجاج کرینگے ۔ ہم اپنے حقوق چھین لیں گے۔ افتتاحی تقریب سے رضا ہارون اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

     

  • گورنر اور مصطفیٰ کمال تنازعہ، پی ٹی آئی کی سندھ اسمبلی میں تحریک التوا جمع

    گورنر اور مصطفیٰ کمال تنازعہ، پی ٹی آئی کی سندھ اسمبلی میں تحریک التوا جمع

    کراچی: تحریک انصاف کے ممبر صوبائی اسمبلی سندھ خرم شیرزمان نے کہا ہے کہ مصطفیٰ کمال اور عشرت العباد کے الزامات کی شفاف تحقیقات کے لیے عدالتی کمیشن تشکیل دیا جائے، انہوں نے سندھ اسمبلی میں تحریک التوا جمع کروادی۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ عشرت العباد اور مصطفی کمال کی جنگ میں تحریک انصاف بھی میدان میں آگئی، پی ٹی آئی کے رہنما خرم شیر زمان نے الزامات کی تحقیقات کے لئے سندھ اسمبلی میں تحریک التوا جمع کرادی۔

    تحریک التوا میں پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی نے موقف اختیار کیاکہ گورنر سندھ عشرت العباد اور مصطفی کمال کے درمیان الزام تراشی سےثابت ہوگیا کہ ایم کیو ایم لندن یا پاکستان بدامنی میں ملوث ہے۔

    خرم شیر زمان نے تحریک التوا میں مطالبہ کیا ہے کہ دونوں افراد کی جانب سے ایک دوسرے پر لگائے گئےسنگین الزامات کی تحقیقات کے لیے عدالتی کمیشن تشکیل دیا جائے۔ انہوں نےگورنر سندھ سے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ عشرت العباد اتنے عرصے تک کیوں خاموش رہے اس حوالے سے بھی تحقیقات کی جانی چاہیں۔

    یاد رہے پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ سید مصطفیٰ کمال نے پارٹی رہنما اشفاق منگی پر فائرنگ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ پر سنگین الزامات عائد کیے تھے جس کے جواب میں عشرت العباد نے پی ایس پی کے سربراہ کو گھٹیا شخص قرار دیتے ہوئے کرپٹ ترین میئر کہا تھا۔

    دونوں فریقین کی جانب سے شروع کیے جانے والے سنگین الزامات کا سلسلہ جاری ہے تاہم پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی رہنماؤں کو اس معاملے پر بیان نہ دینے کی ہدایت کی ہے۔

  • فاروق ستار سے بات چیت کیلئے تیار ہوں، مصطفی‌ کمال

    فاروق ستار سے بات چیت کیلئے تیار ہوں، مصطفی‌ کمال

    کراچی: پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفی کمال نے کہا ہے کہ فاروق ستار سے ان کے گھر جا کر بات کرنے کے لیے تیار ہوں، ضمنی انتخاب میں فاروق ستار کی حمایت سے متعلق ابھی کچھ نہیں پتا، ہماری کسی سے کوئی سیٹنگ نہیں، اگر سیٹنگ ہوتی تو متحدہ قومی موومنٹ کے تمام یونٹس آفسز پر ہمارا قبضہ ہوتا۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں میزبان وسیم بادامی سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان بہت تیز انسان ہیں، جہاں سے لوگوں کی سوچ ختم ہوتی ہے وہاں سے ان کی سوچ شروع ہوتی ہے، وہ اپنے آپ کو بچانے کے لیے اقدامات کرتے رہتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ قائد متحدہ نے گورنر کو کہا عہدہ چھوڑ دو اس کے باوجود انہوں نے عہدہ نہیں چھوڑا، جب بھی ایم کیو ایم کا نام لیا جائے گا تو بانی ایم کیو ایم کا بھی نام آئے گا۔

    انہوں نے کہا کہ مجھے دوسروں کو بچانے کے لیے کچھ جھوٹ بولنے پڑتے ہیں،اردو بولنے والوں کے ساتھ بڑی زیادتی کی جارہی ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ہم پر الزامات عائد کرنے والے خود مقدمات میں رہا ہورہے ہیں، فاروق ستار یقین دہانی اور سیٹنگ کے سبب رہا ہوئے لیکن ہماری کسی سے کوئی سیٹنگ نہیں، اگر ہوتی تو ایم کیو ایم کے تمام یونٹس آفسز پر ہمارا قبضہ ہوتا۔