Tag: Mustafa kamal

  • پرویز مشرف کے کیس پر سیاست ہرگز نہیں ہونی چاہیے، مصطفیٰ کمال

    پرویز مشرف کے کیس پر سیاست ہرگز نہیں ہونی چاہیے، مصطفیٰ کمال

    کراچی : پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کے کیس پر سیاست ہرگز نہیں ہونی چاہیے، آرٹیکل 6 پر عملدرآمد اس کی پوری روح کے ساتھ کیا جائے۔

    یہ بات انہوں نے کراچی کی تاجر برادری کے نمائندہ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی عدالتی فیصلہ آمریت کی راہ میں رکاوٹ ثابت نہیں ہو سکتا، فیصلے پر عوام اور اداروں کا ردعمل اطمینان بخش ہے، پرویز مشرف کے حق میں پوری قوم کے ساتھ افواج پاکستان اٹھ کھڑی ہے۔

    سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ہم جنرل مشرف کے خلاف فیصلے کو مسترد کرتے ہیں،اگر آرٹیکل 6 پر عملدرآمد کرنا ہی ہے تو اس کی پوری روح کیساتھ عمل کیا جائے۔

    اس حساب سے کم ازکم 500 افراد کو پھانسی کی سزا ہونی چاہیے، ایک فرد واحد کو نشانہ نہیں بنایا جاسکتا، پیرا گراف نمبر66 نے جج کی ذہنیت اور اس بات کو واضح کردیا ہے کہ فیصلے میں ذاتی عناد، غصے اور دشمنی کا عنصر موجود ہے جس سے پورے کیس کی روح متاثر ہوچکی ہے۔

    اُنہوں نے کہا کہ قابل تشویش بات ہے کہ جمہوریت کو بہترین انتقام قرار دینے والی پاکستان پیپلز پارٹی نے کبھی جنرل ضیاءالحق کے متعلق وہ زہر نہیں اگلا جو وہ جنرل پرویز مشرف کے خلاف اگلتی ہے جبکہ جنرل ضیاء الحق نے تو پیپلز پارٹی کے قائد ذوالفقار علی بھٹو کو پھانسی پر چڑھا دیا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ ہمیں کوئی بھی فیصلہ لینے سے پہلے جنرل پرویز مشرف کی ملک کیلئے خدمات کو بھی مدنظر رکھنا ہوگا۔

  • کراچی کی کم آبادی کو درست کروائیں، مصطفیٰ کمال کا ایم کیو ایم وزرا سے مطالبہ

    کراچی کی کم آبادی کو درست کروائیں، مصطفیٰ کمال کا ایم کیو ایم وزرا سے مطالبہ

    حیدرآباد: چیئرمین پاک سرزمین پارٹی مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ خالد مقبول، فروغ نسیم کراچی کی جو آبادی کم کی گئی ہے اسے درست کروائیں۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاک سرزمین پارٹی سید مصطفیٰ کمال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خالد مقبول، فروغ نسیم کیبنٹ میٹنگ میں وزیراعظم کے ساتھ بیٹھتے ہیں، حیدرآباد، کراچی کی جو آبادی کم کی گئی ہے اسے درست کروائیں۔

    مصطفیٰ کمال نے کہا کہ آپ آبادی صحیح گنوالیں ہم ہر جگہ شکریہ کے بینرز لگوائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما روتے ہیں کہ لوکل گورنمنٹ کے اختیارات صوبائی حکومت نے چھین لیے، 2013 میں ایم کیو ایم نے یہ اختیارات اپنے ہاتھ سے خود دئیے تھے۔

    مزید پڑھیں: وسیم اختر کو لندن کا میئر بنا دیا جائے تو اس کو بھی لالو کھیت بنا دیں گے، مصطفیٰ کمال

    مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پاکستان کے حالات پاکستانیوں کے لیے اچھے نہیں ہیں، مہنگائی ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے، آنے والا کل اس سے زیادہ برا ہوگا۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ کراچی میں مسئلہ اختیار کا نہیں کردار کا ہے، وسیم اختر کو لندن کا میئر بنادیا جائے تو اس کو بھی لالو کھیت بنادیں گے۔

    چیئرمین پی ایس پی کا مزید کہنا تھا کہ عوام سیاست دانوں کا کردار دیکھ کر انہیں ووٹ دے کر منتخب کریں، دعویٰ نہیں کرتا کہ اکیلا سب ٹھیک کردوں گا، مجھےعوام کا ساتھ چاہئے۔

  • وسیم اختر کو لندن کا میئر بنا دیا جائے تو اس کو بھی لالو کھیت بنا دیں گے، مصطفیٰ کمال

    وسیم اختر کو لندن کا میئر بنا دیا جائے تو اس کو بھی لالو کھیت بنا دیں گے، مصطفیٰ کمال

    کراچی : چیئرمین پی ایس پی مصطفیٰ کمال نے کہا کہ کراچی میں مسئلہ اختیار کا نہیں کردار کا ہے، وسیم اختر کو لندن کا میئر بنا دیا جائے تو اس کو بھی لالو کھیت بنا دیں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، کراچی میں صفائی مہم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک وفاقی وزیر صرف ٹوئٹ کرکے کراچی میں صفائی کی کوشش کرتے رہے۔

    انہوں نے کہا کہ خود ٹوئٹ کرنے اور اداکاروں سے ٹوئٹ کرانے سے شہر میں صفائی نہیں ہوتی، ہم ایسا نظام لائیں گے کہ جس سے کسی چیف جسٹس کو نوٹس لینا نہیں پڑے گا۔

    سید مصطفیٰ کمال نے میئر کراچی وسیم اختر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ کس منہ سے کہتے ہیں کہ میرے پاس اختیار نہیں، مسئلہ اختیار کا نہیں کردار کا ہے، اگر انہیں لندن کا بھی مئیر بنادیا جائے تو یہ اسے بھی لیاری اور لالوکھیت جیسا بنادیں گے۔

    پیپلز پارٹی کی حکومت پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبہ سندھ میں شہریوں کو کتے کاٹ رہے ہیں اور ڈینگی نے اپنے پنجے گاڑ دیے ہیں لیکن سندھ حکومت کی جانب سے خاطر خواہ انتظامات نہیں کئے جارہے۔

    چیئرمین پی ایس پی کا مزید کہنا تھا کہ عوام سیاست دانوں کا کردار دیکھ کر انہیں ووٹ دے کر منتخب کریں، دعویٰ نہیں کرتا کہ اکیلا سب ٹھیک کردوں گا، مجھےعوام کا ساتھ چاہئے۔

  • لوگ مولانا صاحب کے ذریعے اپنے کام نکلواتے جارہے ہیں، مصطفیٰ کمال

    لوگ مولانا صاحب کے ذریعے اپنے کام نکلواتے جارہے ہیں، مصطفیٰ کمال

    کراچی : پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ لوگ کہہ رہے ہیں مولانا بند گلی میں پھنس گئے جبکہ ایسابالکل نہیں ہے، لوگ مولانا صاحب کے ذریعے اپنے کام نکلواتے جارہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے غیرقانونی الاٹمنٹ کیس میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ یہاں والوں کو بغیر ویزے کے آنے جانے دیں، سرحد بھی کھولنا چاہیے کیونکہ لوگ بھارت جاتے ہیں۔

    مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اپوزیشن سے بات اور آئینی تقاضے پورے کرنے کو تیارنہیں، آئین کہتا ہے کہ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر ملکر معاملات حل کریں، وزیراعظم سندھ آتے ہیں اور چلے جاتے ہیں، بات نہیں کرتے۔

    مولانا مارچ کے حوالے سے پی ایس پی سربراہ نے کہا کہ لوگ کہہ رہے ہیں مولانا بند گلی میں پھنس گئے ، نہیں ایسابالکل نہیں ہے وہ بندگلی میں نہیں، لوگ مولانا صاحب کے ذریعے اپنے کام نکلواتے جارہے ہیں، مولانا صاحب موجودہ حکومت سے الیکٹورل نظام پر بات کریں اور ڈیجیٹل الیکشن پر بات منوائیں۔

    مزید پڑھیں : وفاق اور سندھ سمیت سب کراچی سے کچرا اٹھانے میں ناکام ہوگئے، مصطفیٰ کمال

    کراچی کی صورتحال سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ پہلے کچرا اٹھانا مسئلہ تھا اب کچرا بھول گئے ہیں، اب کتے کے کاٹے کی ویکسین مسئلہ بن گیا ہے، جب تک لوگ کھڑے نہیں ہوں گے تو مسائل حل نہیں ہوں گے۔

    اس سے قبل  سندھ ہائی کورٹ میں مصطفی کمال ودیگرکیخلاف غیرقانونی الاٹمنٹ کیس کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے  دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا اور فریقین کو تحریری دلائل پیش کرنےکیلئے3دن کی مہلت دے دی۔

    چیف جسٹس نے استفسار کیا  کیا کسی ہاکرکورقم واپس ملی ہے یاہاکرزبھی ڈمی تھے؟ جس پرپراسیکیوٹر نیب نے بتایا کہ   سیکریٹری کے ذریعے رقم واپس کردی گئی تھی، ،چیف جسٹس ہائی کورٹ نے مزید کہا کہ یہی ہوتا ہے یہاں کورنگی والوں کوواٹربورڈکی زمین پربٹھا دیاگیاتھا، یہاں اسی طرح غریبوں کی خدمت ہوتی ہے۔

  • کراچی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے جو تباہ ہو رہی ہے: مصطفیٰ کمال

    کراچی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے جو تباہ ہو رہی ہے: مصطفیٰ کمال

    کراچی: پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ کراچی کو کوئی اون نہیں کرتا مگر اسے فتح کرنا چاہتا ہے۔ کراچی پر سیاست نہ کریں، یہ تباہ ہوا تو پاکستان تباہ ہوجائے گا۔ کراچی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے جو تباہ ہو رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے اے آر وائی نیوز کے مارننگ شو باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کی آبادی ڈھائی کروڑ سے کم نہیں، کراچی میں آبادی کو کم گنیں گے تو پانی کا مسئلہ حل نہیں ہوگا۔

    مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ کے فور منصوبے پر اربوں روپے خرچ کر دیے گئے، کراچی کے شہریوں میں سے صرف 50 فیصد کو پانی مل رہا ہے۔ کے فور منصوبہ خطرے میں پڑ گیا۔ اسٹیک ہولڈرز اپنے گریبانوں میں جھانکیں۔ ساحلی شہر کراچی بوند بوند کو ترس رہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کے فور منصوبہ 25 ارب روپے سے ڈیڑھ سو ارب تک پہنچ گیا ہے، کے فور منصوبہ شروع ہوتا تو پمپنگ کی ضرورت نہ پڑتی۔ کے 4 فیز ٹو شروع کرنے کے لیے ریلی نکالی، دھرنے میں بیٹھے۔ وزیر اعلیٰ سندھ منصوبے پر وزیر اعظم سے بات نہیں کرتے۔

    مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ حکومتی لوگوں نے منصوبے کی پاور پوائنٹ پرپریزینٹیشن دیکھی ہوگی، کے فور منصوبے کو دیکھنے کے لیے گراؤنڈ پر جانا پڑتا ہے،۔ سیاسی اختلاف ایک طرف پانی کا محکمہ لوکل ڈیولپمنٹ کے پاس ہونا چاہیئے۔ کے فور منصوبے پر حکومت کی اونر شپ نظر نہیں آتی۔

    انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کراچی کے شہریوں کے پانی کا مسئلہ حل ہو، کوٹے کے تحت سندھ کو 36 ہزار 370 ملین گیلن پانی ملتا ہے۔ اس میں سے کراچی کو 50 ملین گیلن پانی ملتا ہے۔ سندھ کی 50 فیصد آبادی کراچی میں رہتی ہے۔

    مصطفیٰ کمال کا مزید کہنا تھا کہ کراچی کے شہریوں کو پانی اس لحاظ سے نہیں مل رہا۔ کراچی کو کوئی اون نہیں کرتا مگر اسے فتح کرنا چاہتا ہے۔ کراچی دنیا کے 70 ملکوں سے بڑا شہر ہے۔ کراچی پر سیاست نہ کریں، یہ تباہ ہوا تو پاکستان تباہ ہوجائے گا۔ کراچی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے جو تباہ ہو رہی ہے۔ ہمارے زمانے میں بھی خرابیاں تھیں مگر ایسی تباہی نہ تھی۔

  • دنیا کا بہترین میئر آج عدالتوں کے چکر لگا رہا ہے، مصطفیٰ کمال

    دنیا کا بہترین میئر آج عدالتوں کے چکر لگا رہا ہے، مصطفیٰ کمال

    کراچی : پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کہا کہ دنیا کا بہترین میئر آج عدالتوں کےچکر لگا رہا ہے، ایٹمی ملک کے سب سے بڑے شہرمیں کچرا اٹھانے والا کوئی نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق چیئر مین پی ایس پی مصطفی کمال نے سندھ ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا مجھ پر نظامت کے دور کا کیس بنایا گیا ہے، 2005 میں میئر بنا ،مجھ پر غیرقانونی الاٹمنٹ کاالزام ہے ، پرائیویٹ اراضی کوسرکاری بندہ کیسےالاٹمنٹ کر سکتا ہے۔

    مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ عدالتوں کا احترام کرتا ہوں، دنیا کا بہترین میئر آج عدالتوں کےچکر لگا رہا ہے، شہرکےحالات مزیدخراب ہوگئے،کراچی میں عام آدمی رورہاہے۔

    چیئر مین پی ایس پی نے کہا 18 ویں ترمیم سے فائدہ ہونے کے بجائےنقصان ہو رہا ہے، اس ترمیم میں مزیدترمیم کرکےاختیارات ڈسٹرک تک آنے چاہئیں،مصطفیٰ کمال

    ان کا مزید کہنا تھا کہ این ایف سی کی طرح پی ایف سی کیلئےبھی فنڈز کا اجرا ہونا چاہیے میئر کے اختیارات آئین میں درج ہونے چاہئیں۔

    مصطفیٰ کمال نے کہا ایٹمی ملک کےسب سے بڑےشہرمیں کچرا اٹھانے والا کوئی نہیں ، مسئلہ کشمیر پر وزیراعظم عمران خان کی ہر طرح سے حمایت کی ہے۔

    مزید پڑھیں : میرے خلاف کیس انصاف اورعدالت کے ساتھ بھونڈا مذاق ہے، مصطفیٰ کمال

    سربراہ پی ایس پی کا کہنا تھا کہ لیاقت علی ریٹائرہونےکےباوجود9سال سےکام کر رہےتھے، 9 سال سے بغیر کسی نوٹیفکیشن کے لیاقت علی سیٹ پر بیٹھے رہے۔

    یاد رہے چند روز قبل پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال نے کہا تھا کراچی کاسب سے بڑامسئلہ کچرا ہے،سندھ حکومت اور وفاقی حکومت مسئلے کے حل کے لیے کودپڑیں ،میرے خلاف کیس کے نام پرانصاف کے ساتھ بھونڈا مذاق کیا گیا۔

  • میرے خلاف کیس انصاف اورعدالت  کے ساتھ بھونڈا مذاق ہے، مصطفیٰ کمال

    میرے خلاف کیس انصاف اورعدالت کے ساتھ بھونڈا مذاق ہے، مصطفیٰ کمال

    کراچی : پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال نے کہا کراچی کاسب سے بڑامسئلہ کچرا ہے،سندھ حکومت اور وفاقی حکومت مسئلے کے حل کے لیے کودپڑیں ،میرے خلاف کیس کے نام پرانصاف کے ساتھ بھونڈا مذاق کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال نے احتساب عدالت میں پیشی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا آج کراچی کایہ حال ہے کہ ملک کے سب سے بڑے شہر کا کچرہ نہیں اٹھ رہا ، سندھ حکومت، وفاقی حکومت مسئلے کے حل کے لیے کود گئیں ہیں۔

    مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ کوئی پوچھے گا کہ اربوں روپےکہاں جارہےہیں، پاکستان میں اچھے آدمی کانجام اچھا نہیں ہے۔

    پی ایس پی سربراہ نے کہا جس زمین کی الاٹمنٹ کا کیس بنایاگیا،وہ تیس سال سےپرائیویٹ لینڈ ہے،پرائیویٹ لینڈ سرکاری آدمی کیسے الاٹ کرسکتا ہے، کیس کے نام پر انصاف اور عدالت کے ساتھ بھونڈا مذاق ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ میرےخلاف کیس ہی سرے سے ہی بےبنیاد ہے، زمین کبھی سرکاری زمین تھی ہی نہیں، اس کیس کا عنوان ہی غلط ہے، کوئی بینک ٹرائل ،کرپشن یا کوئی بھی جائیداد نہیں نکال پائے۔

    مصطفی کمال نے کہا کہ شہر کیلئے میراپلان کیاہے،ماضی کی کارکردگی سےاندازہ لگالیں، میرے دشمن بھی کہتے ہیں یہ کام کرسکتا ہے۔

    چیئرمین پی ایس پی کا کہنا تھا کہ ہمیں مارنے والوں کاہاتھ روکناپڑے گا،دنیامطلبی ہے، کشمیری پاکستانیوں کی ظاہری مدد مانگ رہے ہیں، بھارت پہلے سے جنگ کررہاہے اور ہر دن لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کررہاہے۔

    اس سے قبل کراچی میں ساحل کے قریب زمین کی غیرقانونی الاٹمنٹ کیس میں مصطفی کمال، سابق ڈی جی ایس بی سی اےافتخار قائمخانی سمیت دیگر ملزمان کی احتساب عدالت میں پیش ہوئے ، نیب کے تفتیشی افسر عبدالفتح پیش نہ ہوئے ۔

    فاضل جج نے استفسار کیا مفرور ملزمان کی کیا رپورٹ ہے؟ نیب وکیل نے بتایا مفرور ملزمان کے گھروں پر نوٹس ارسال کردیئے تھے، لگتا ہے کچھ ملزمان پاکستان سے باہر ہیں، وکلا صفائی نےتیاری کے لئے مہلت طلب کی۔

    جس پرعدالت نے سماعت پانچ اکتوبر تک ملتوی کردی۔

  • دنیا چاند پرجارہی ہےاورہمیں کچرےمیں الجھا دیاگیا ہے ،  مصطفیٰ کمال

    دنیا چاند پرجارہی ہےاورہمیں کچرےمیں الجھا دیاگیا ہے ، مصطفیٰ کمال

    کراچی : چئیرمین پی ایس پی مصطفیٰ کمال نے کہا کراچی کسی مہم کے ذریعےصاف نہیں ہوسکتا،کراچی کوصاف رکھناہےتوروزانہ صفائی کرنا ہے ، دنیا چاند پر جارہی ہےاورہمیں کچرےمیں الجھا دیاگیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کراچی کسی مہم کے ذریعےصاف نہیں ہوسکتا،کراچی کوصاف رکھناہےتوروزانہ صفائی کرناہے۔نظام کی ضرورت ہےاورنظام کی کوئی بات نہیں کرتا۔

    مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ دنیا چاند پرجارہی ہےاور ہمیں کچرے میں الجھا دیاگیا ہے، کراچی کے ساتھ کھلواڑ ہو رہا ہے، 70 فیصد کما کر دینے والے شہر کو کچرے میں لگا دیا ہے۔

    چئیرمین پی ایس پی نے کہا کرپشن،بددیانتی اورنااہلی ہے،لوگوں کوپتہ نہیں کرناکیاہے، کبھی وفاقی حکومت کچراصاف کرنےآتی ہے، کبھی صوبائی حکومت، سٹی گورنمنٹ بھی بس بیان دیتی پھر رہی ہے۔

    مزید پڑھیں :  وزیراعظم اورآرمی چیف کراچی آئیں اور صورتحال ٹھیک کریں، مصطفیٰ کمال

    یاد رہے گذشتہ روز کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اورآرمی چیف کراچی آئیں صورتحال ٹھیک کریں ، کراچی کےسیاست دان لڑائی نہیں کررہے، میں تو یہ بتارہا ہوں کہ شہر کیسے چلتا تھا، کراچی والوں کو خود دیکھنا ہے کہ کون کام نہیں کررہا۔

    پی ایس پی سربراہ نے کہا تھا شہری حکومت میں کردار والے لوگ نہیں ہیں، ان کے پاس لندن والے اختیار ہوں تو بھی یہی حال ہوگا، ہمارے دور میں لوگوں کے مسائل حل ہو رہے تھے۔

  • وزیراعظم اورآرمی چیف کراچی آئیں اور صورتحال  ٹھیک کریں، مصطفیٰ کمال

    وزیراعظم اورآرمی چیف کراچی آئیں اور صورتحال ٹھیک کریں، مصطفیٰ کمال

    کراچی : پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کہا وزیراعظم اورآرمی چیف کراچی آئیں اور صورتحال ٹھیک کریں، شہری حکومت میں کردار والے لوگ نہیں ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا وزیراعظم اورآرمی چیف کراچی آئیں صورتحال ٹھیک کریں۔

    مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ کراچی کےسیاست دان لڑائی نہیں کررہے، میں تو یہ بتارہا ہوں کہ شہر کیسے چلتا تھا، کراچی والوں کو خود دیکھنا ہے کہ کون کام نہیں کررہا۔

    پی ایس پی سربراہ نے کہا شہری حکومت میں کردار والے لوگ نہیں ہیں، ان کے پاس لندن والے اختیار ہوں تو بھی یہی حال ہوگا، ہمارے دور میں لوگوں کے مسائل حل ہو رہے تھے۔

    مزید پڑھیں : میرے پاس بھی وہی اختیارات تھے، جو آج وسیم اختر کے پاس ہیں: مصطفیٰ کمال

    ان کا مزید کہنا تھا کہ عالمی جریدےنےمجھےدنیاکے3بہترین میئرمیں شامل کیاتھا، نیویارک ٹائمزمیں آج کراچی میں مکھیوں پرآرٹیکل چھپ رہے ہیں۔

    یاد رہے مصطفیٰ کمال نے کہا تھا کہ میرے پاس بھی وہی اختیارات تھے، جو آج وسیم اختر کے پاس ہیں، میئرکراچی اگرغلط بات کریں گے، تو کیا میں تنقید نہ کروں، میں کسی سے نہیں لڑ نہیں رہا، صرف مسائل کے حل کی بات کررہا ہوں، کراچی کےمسائل پرسیاست نہیں کررہا ہوں۔

    ان کا کہنا تھا کہ کراچی کی مکھیوں پرامریکی اخبارمیں خبرچھپی ہے، جو افسوس کا مقام ہے، میری کسی سے دشمنی نہیں، کراچی کے لئے میں گاربیج ڈائریکٹر بننے پر بھی تیار ہوگیا، حالاں کہ ایک جماعت کا سربراہ ہوں، اب اس کے بعد میری نیت پرکیا شک کیا جا سکتا ہے۔

  • کراچی کیلئے مصطفی کمال اور خالد مقبول صدیقی کے ساتھ بیٹھنے کو تیار ہوں، فاروق ستار

    کراچی کیلئے مصطفی کمال اور خالد مقبول صدیقی کے ساتھ بیٹھنے کو تیار ہوں، فاروق ستار

    کراچی : ایم کیوایم بحالی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ کراچی کے مفاد کیلئے مصطفی کمال اور خالد مقبول صدیقی کے ساتھ بیٹھنے کو تیار ہوں، ہم کراچی میں پاکستان کی بقا کی جنگ لڑیں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کو خود نہیں معلوم اس کو کون چلارہا ہے، پارٹی میں کیے گئے اقدامات وہ آمرانہ تھے۔

    ایم کیو ایم کے جو نادان دوست تھے ایک ایسا اقدام کیا جو درست نہ تھا، ایم کیو ایم والوں کس کے کہنے پر مجھ سے جان چھڑائی پتہ نہیں۔

    فاروق ستار نے مزید کہا کہ میئر نے جو کیا وہ ستم بالائے ستم تھا، میئر نے ایم کیو ایم کا ٹائی ٹینک ڈبو دیا، میئر نے فل ٹاس بال کرائی جس پر چوکا چھکا لگا، نہ کچرا اٹھا نہ صفائی ہوئی سب تماشہ تھا۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں نے کمیشن کا مشورہ دیا کہ کچرا، سیوریج، کے فور اور کراچی کو 600 ارب روپے دیئے جائیں۔ موجودہ مئیر سمیت تمام پارٹی اراکین کو کراچی کیلئے متحد ہونا پڑے گا۔

    نعمت اللہ خان، مصطفی کمال ، مرتضی وہاب ، ناصر شاہ سب آگے آجائیں۔ بارشوں کے بعد کراچی کی تباہی کی ذمہ دار تمام حکومتی ادارے ہیں۔

    میری خواہش تھی عمران خان کراچی آتے اور صفائی مہم کا جائزہ لیتے۔ فاروق ستار نے کہا کہ تین سال پہلے بائیس اگست سانحہ سے علیحدہ ہوگئے تھے استغاثہ نے آج تک ہمیں بائیس اگست میں رکھا ہوا ہے۔