Tag: Mustafa kamal

  • ایوان میں بیٹھنے والے کراچی کی بات نہیں کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال

    ایوان میں بیٹھنے والے کراچی کی بات نہیں کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال

    کراچی: پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال ضمنی انتخابات کے سلسلے میں متحرک ہوگئے، ان کا کہنا تھا کہ ایوان میں بیٹھنے والے کراچی کی بات نہیں کر رہے ہیں۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق ناظم کراچی مصطفیٰ کمال نے کہا ’ہم نے مثبت انداز میں کراچی کا مقدمہ لڑنا ہے، لوگ ایوان میں بیٹھ کر کراچی کی بات نہیں کر رہے۔‘

    چیئرمین پاک سرزمین پارٹی نے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں ہونے والی سرگرمی سے متعلق بتایا کہ این اے 243 کے لیے 4 امیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے۔

    ان کا کہنا تھا کہ 4 میں سے صرف ایک کو پارٹی ٹکٹ دیا جانا تھا اس لیے آصف حسنین این اے 243 میں پی ایس پی کے امیدوار ہوں گے۔

    مصطفیٰ کمال نے دعویٰ کیا کہ پی ایس پی ہی وہ جماعت ہے جو کراچی کے مسائل کو اچھی طرح سمجھتی ہے اور ان کو حل بھی کرے گی۔

    پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین نے این اے 243 کے ووٹرز سے اپیل کی کہ وہ پی ایس پی کو ووٹ دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مردم شماری میں گنتی کو ٹھیک نہ کیا جانا نسل کشی کے مترادف ہے۔


    یہ بھی پڑھیں:  ضمنی انتخابات میں ٹکٹ کے لیے پیسوں کی لین دین، حساس ادارے کا چھاپا


    خیال رہے کہ ملک بھر میں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ 14 اکتوبر کو ہوگی۔ ضمنی انتخاب کے لیے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 37 حلقوں میں پولنگ ہوگی۔ قومی کے 11 اور صوبائی اسمبلیوں کے 26 حلقوں میں انتخابات ہوں گے۔

    صوبائی اسمبلیوں میں سے پنجاب اسمبلی کے 13، خیبر پختونخواہ کے 9 اور سندھ اور بلوچستان اسمبلی کے 2، 2 حلقوں میں ضمنی انتخاب ہوگا۔

  • وزیراعظم  کراچی اور حیدرآباد میں مردم شماری کو کالعدم قرار دیں، مصطفیٰ کمال

    وزیراعظم کراچی اور حیدرآباد میں مردم شماری کو کالعدم قرار دیں، مصطفیٰ کمال

    کراچی: پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے مطالبہ کیا ہے کہ وزیراعظم کراچی اور حیدرآباد میں مردم شماری کو کالعدم قرار دیں، عمران خان تبدیلی کا نعرہ لے کر آئے ہیں ہمیں آپ سے بہت امیدیں ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مردم شماری میں کراچی کے 70 لاکھ لوگ کم گنے گئے ہیں اور  فائنل رزلٹ ابھی تک جاری نہیں کیاگیا، کہا گیا تھا مردم شماری کا آڈٹ کیا جائے گا، ابھی تک نہیں ہوا۔

    مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ لاہور میں 3 فیصد کی حساب سے آبادی بڑھ رہی ہے، کراچی میں پورے پاکستان سے لوگ آرہے ہیں اور آبادی کو5.7 فیصد کے حساب سے بڑھائی گئی۔

    چیئرمین پی ایس پی نے کہا کراچی 2 کروڑ سے زائد افراد کا شہر ہے، وزیراعلیٰ نے سپریم کورٹ میں کہا کراچی میں پانی کا مسئلہ نہیں ہے، 70 لاکھ کو نہ گنا گیا تو کراچی میں قومی اسمبلی کی 15 سے17سیٹیں کم ہوجائیں گی، وزیراعظم سے گزارش ہے کہ کراچی سے ہونے والی زیادتی کا نوٹس لیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ عمران خان تبدیلی کا نعرہ لے کر آئے ہیں ہمیں آپ سے بہت امیدیں ہیں ، آپ کراچی سے کیسے جیتے اس پر بات نہیں کروں گا، آپ کراچی اور حیدرآباد میں مردم شماری کو کالعدم قرار دیں، کوئی بڑا مسئلہ نہیں ہے کہ یہاں پر دوبارہ گنتی کرائی جائے۔

    مصطفیٰ کمال نے کہا کہ 2013 میں تاج حیدر نے نادرا سے کراچی کی آبادی کا ڈیٹا مانگا تھا، 2013 میں کراچی کی آبادی2 کروڑ 14لاکھ روپے رپورٹ ہوئی، کراچی کو اس کا حق ملنے سے آپ مزید سیٹیں بھی جیت سکیں گے، مردم شماری فہرستیں جگہ جگہ آویزاں کردیں ،لوگ خود اپنا گھرانہ دیکھ لیں گے۔

    سربراہ پاک سرزمین پارٹی نے ملک بھر میں بلدیاتی نظام رائج کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا وزیراعظم تمام ضلعی حکومتوں کو وسائل کی منتقلی یقینی بنائیں، تمام یوٹیلیٹی میئرکےآفس کے ماتحت ہونی چاہے اور صوبوں کو وفاق سے ملنے والے فنڈ نچلی سطح پر منتقل کرنے چاہییں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ نالیاں بنانے کا کام کسی وزیراعلیٰ کا نہیں میئر کے کرنے کا کام ہے، وقت آگیا ہے کہ 19ویں ترمیم لائی جائے، صوبوں کو دیے گئے اختیارات ضلعی سطح پر منتقل کیے جائیں۔

    مصطفیٰ کمال نے کہا وزیراعظم سے امید ہے کہ وہ اپنے کہے ہوئےکام پورےکریں گے، تبدیلی لانے کا طریقہ کار یہی ہے کہ مقامی گورنمنٹ کو پاور دیں، سردار اختر مینگل نے بلوچستان کے لاپتہ افراد کا مسئلہ ایوان میں پیش کیا، اب خالد مقبول صدیقی کراچی کے لاپتہ لوگوں کامسئلہ قومی اسمبلی میں پیش کریں۔

    چیئرمین پی ایس پی کا کہنا تھا کہ بلوچستان،خیبرپختونخوا کے لوگوں سے اسلحہ لے کر پھولوں کا گلدستہ پیش کیا گیا، ہمارا یہ مطالبہ ہے کہ کراچی کے نوجوانوں کو بھی موقع فراہم کیا جائے، خالدمقبول صدیقی اب تو خود حکومت کا حصہ ہیں، وہ کراچی کے نوجوانوں کو ایک مرتبہ ایمنسٹی دلوائیں، پاکستان میں دوسری جگہ ایسا ہورہا ہے تو کراچی میں بھی کیا جائے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ 2سال میں کراچی میں امن کیلئے ہم نے بہت محنت کی ہے، خالدمقبول ،اخترمینگل کی طرح کراچی کے نوجوانوں کا مقدمہ پیش کریں۔

    سربراہ پاک سرزمین پارٹی کا کہنا تھا کہ جنہیں گمان تھا کہ پی ایس پی ختم ہوگئی انہیں مایوسی کاسامنا کرناپڑےگا، جب بھی ضمنی الیکشن ہوں گے، ہم بھرپور حصہ لیں گے، آپ خاطر جمع رکھیے،ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے۔

    شہر قائد میں پانی کے مسئلے کے حوالے سے انھوں نے کہا کراچی میں 12 سو ملین گیلن پانی کی ضرورت ہے، 6 سو ملین گیلن پانی دیا جارہا ہے، کے فور منصوبہ مکمل ہونے تک کراچی کی ڈیمانڈ 15سو ملین گیلن ہوچکی ہوگی، کرپشن کی وجہ سے آنے والے پانی کی منصفانہ تقسیم بھی نہیں ہو رہی ہے۔

    مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ہم نے اللہ کی رضا کیلئے یہ کام شروع کیا، وہ ہی ہماری اسٹیبلشمنٹ ہے، ہر ناکامی میں ایک امتحان ہے، ہم نے اپنے قوت بازو  پر  بھروسہ کیا، چاہے جیسے بھی الیکشن ہوئے، ہم عمران خان کو وزیراعظم مان چکے ہیں۔

    انھوں نے مزید کہا کراچی کے میئر کو تمام اختیارات دیے جانے چاہیئں،میئر کے آفس کو اختیارات دینے کا مطالبہ کرتا ہوں۔

  • ووٹوں کی گنتی ہمارے سامنے ہوتی تو شکست تسلیم کرتے: مصطفیٰ کمال

    ووٹوں کی گنتی ہمارے سامنے ہوتی تو شکست تسلیم کرتے: مصطفیٰ کمال

    اسلام آباد: پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ کراچی کا نتیجہ 4 دن بعد آیا، ووٹوں کی گنتی ہمارے سامنے ہوتی تو شکست تسلیم کرتے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق میئر کراچی اور پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال کی مردم شماری سے متعلق درخواست سماعت کے لیے منظور کرلی گئی۔

    سپریم کورٹ میں چیف جسٹس نے ان چیمبر درخواست قابل سماعت ہونے پر سماعت کی۔ انہوں نے رجسٹرار کے اعتراضات کو ختم کردیا۔

    سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ آج مردم شماری سے متعلق ہماری درخواست کی سماعت ہوئی، درخواست پر جو اعتراضات تھے وہ ختم ہوگئے۔

    انہوں نے کہا کہ مردم شماری میں سندھ کی شہری آبادی کو کم کر دیا گیا۔ بہت ظلم ہوا ہے کہ کراچی کی آبادی کو کم دکھایا گیا۔ ’وزیر اعلیٰ کو آواز اٹھانی چاہیئے تھی، خود پارٹنر ان کرائم بن گئے‘۔

    مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ شہر کی جو پارٹی تھی اس نے بھی اس مسئلے پر آواز نہیں اٹھائی، اس ظلم سے شہر کو ملنے والے ترقیاتی فنڈز میں کمی ہوگی۔ مردم شماری کا مقصد معیشت اور وسائل سے متعلق ہوتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مردم شماری میں کراچی کے 70 لاکھ لوگوں کو کم کیا گیا۔ پاک سرزمین واحد پارٹی ہے جس نے مردم شماری سے متعلق آواز اٹھائی۔

    انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن میں پولنگ اسٹیشنز میں ووٹوں کی گنتی ہمارے سامنے نہیں ہوئی۔ ’اگر ڈبے سامنے گنے جاتے تو جیتنے والوں کو مبارکباد دیتا، پولنگ ایجنٹس کو نہ نکالا جاتا تو مان لیتا کہ ہمیں مسترد کر دیا گیا‘۔

    مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ارشد وہرہ کے حلقے میں انہیں 21 پولنگ اسٹیشنز میں 8 ہزار 2 سو 22 ووٹ ملے۔ 48 گھنٹے بعد 305 حلقوں میں انہیں صرف 7 سو ووٹ ملے، یہ کیسے ہوا؟

    انہوں نے کہا کہ سب جانتے ہیں کہ الیکشن میں بد دیانتی ہوئی، اعتراضات داخل کریں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ہم صرف 6 مہینوں میں کراچی کو ٹھیک کر دیں گے: مصطفیٰ کمال

    ہم صرف 6 مہینوں میں کراچی کو ٹھیک کر دیں گے: مصطفیٰ کمال

    کراچی: پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ہم صرف 6 مہینوں میں کراچی کو ٹھیک کردیں گے، یہاں کے شہریوں کے پاس ہمارے سوا کوئی آپشن ہی نہیں ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا، مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ آخری بار کراچی ہمارے ہاتھوں سے بنا،آئندہ بھی ہم بنائیں گے، یہ ہم ہی کو پتہ ہے کہ اس شہر کو فکس کیسے کرنا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ نظریاتی اختلافات کو دشمنی میں نہیں بدلنا چاہیے، ہم دشمن کو بھی گلے لگانا چاہتےہیں، ڈولفن کو اللہ نے انسان دوست بنایا ہے۔


    ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کچرے پر کھڑے ہو کر ووٹ مانگ رہی ہیں، مصطفیٰ کمال


    چیئرمین پاک سرزمین پارٹی کا کہنا تھا کہ لوگ کہتے ہیں ایم کیو ایم کی وجہ سے مصطفیٰ کمال نے کام کرائے، ایم کیو ایم تو حیدر آباد میں بھی تھی، وہاں کام کیوں نہ ہوئے؟

    مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ کراچی کے عوام کے لیے پاک سرزمین واحد امید ہے، کراچی کے مسائل کا حل ہمارے پاس ہے، لوگ واضح اکثریت سے ہمیں کامیاب بنائیں گے، ہم نفرت کی سیاست ختم کرنا چاہتے ہیں۔

    ان کا مخالفین پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ چودہ سال گورنر رہنے والا ہٹنے کے بعد 5 دن بھی شہر میں نہ رکا، اپنے آپ کو شہر کا وارث کہنے والی جماعت نے کراچی کے لیے کچھ نہیں کیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کچرے پر کھڑے ہو کر ووٹ مانگ رہی ہیں، مصطفیٰ کمال

    ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کچرے پر کھڑے ہو کر ووٹ مانگ رہی ہیں، مصطفیٰ کمال

    میر پور خاص: پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی والے کچرے پر کھڑے ہو کر ووٹ مانگ رہے ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے میر پور خاص میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا، مصطفیٰ کمال نے کہا ’الیکشن میں پی ایس پی سرپرائز دے گی۔‘

    پی ایس پی کے رہنما نے کہا متحدہ قومی موومنٹ اور پیپلز پارٹی نے مل کر صوبے کو لوٹا ہے، آج دونوں پارٹیاں کچرے پر کھڑے ہو کر ووٹ مانگنے لگی ہیں۔

    انتخابات میں پارٹی کی طرف سے سرپرائز کی بات کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے دعویٰ کیا کہ وزیراعلیٰ سندھ ہمارا ہوگا یا ہماری حمایت سے بنے گا۔

    انھوں نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2 سال پہلے کراچی میں مرنے والوں کا اسکور پوچھا جاتا تھا، اب شہدا قبرستان میں تالے پڑ گئے ہیں۔

    دہشت گردی، معیشت اور خارجہ پالیسی نئی حکومت کے لیے بڑے چیلنج ہیں، فاروق ستار

    پاک سرزمین پارٹی کے رہنما مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ہم نے ہمیشہ صحیح کو صحیح اور غلط کو غلط کہا، اب فیصلہ عوام کو کرنا ہے۔

    انھوں نے کہا ’عوام ڈولفن پر مہر لگا کر پی ایس پی کو کام یاب کریں، الیکشن میں کام یابی کے بعد پی ایس پی نمائندے عوام کی خدمت کریں گے۔‘

    فاروق ستار


    دوسری طرف میئر کراچی کے خلاف نیب انکوائری پر ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار نے ردِ عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ انکوائری جیری مینڈری کے مترادف ہے۔

    فاروق ستار نے کراچی میں ایک ریلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ’شہباز شریف کو نیب پہلے الزامات پر انکوائری کے لیے بلاتی ہے، کراچی میں الٹی ہی گنگا بہہ رہی ہے۔‘

    انھوں نے کہا کہ چھاپے، گرفتاریاں جاری ہیں اور بینرز اور پرچم اتارنے کا عمل بھی جاری ہے، لیکن کچھ بھی کرلیں عوام کا ووٹ پتنگ کے لیے ہے، شہر کے مسائل پہلے بھی حل کیے، آئندہ بھی کریں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • عوام اختیار چھین کر لیں گے، ڈولفن ہے جو کراچی والوں کی جان بچا رہی ہے، مصطفیٰ کمال

    عوام اختیار چھین کر لیں گے، ڈولفن ہے جو کراچی والوں کی جان بچا رہی ہے، مصطفیٰ کمال

    کراچی : چیئرمین پی ایس پی مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ کراچی کے عوام اختیار چھین کر لیں گے، ڈولفن ہے جو کراچی والوں کی جان بچا رہی ہے، ہم الیکشن جیت چکے ہیں بس ڈولفن پر مہر لگانے کی رسم ادا کرنی ہے۔

    یہ بات انہوں نے فور کے چورنگی سے نمائش چورنگی تک نکالی جانے والی انتخابی ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر انیس قائم خانی،رضا ہارون سمیت دیگر اہم رہنما بھی موجود تھے، ریلی میں شرکاء نے پارٹی کے جھنڈے اٹھائے ہوئے تھے۔

    مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ25جولائی کو کراچی بتا دے گا وہ کس کے ساتھ ہے، جب بیلٹ باکس کھلے گے تو صرف ڈولفن کی آواز آئے گی، پی ایس پی ایک ڈولفن ہے جو کراچی والوں کی جان بچا رہی ہے، پاک سر زمین پارٹی کراچی اور سندھ سے الیکشن جیت چکی ہے بس ڈولفن پر مہر لگانے کی رسم ادا کرنی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سازشوں کے جال بچھانے والوں کو کہتا ہوں کہ کراچی کی جان چھوڑدو، کراچی والوں نے نظام سنبھالا تو یہ نہیں کہیں گے اختیارات نہیں، کراچی کے عوام اپنا اختیار چھین کر لیں گے۔

    چیئرمین پی ایس پی نے کہا کہ اس سال سندھ کا وزیر اعلیٰ ہم بنائیں گے اور2023میں ملک کا وزیر اعظم پی ایس پی سے ہوگا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

  • کراچی کے نوجوانوں کو قومی دھارے میں شامل ہونے کا موقع دیا جائے: مصطفیٰ کمال

    کراچی کے نوجوانوں کو قومی دھارے میں شامل ہونے کا موقع دیا جائے: مصطفیٰ کمال

    کراچی: پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پانی اورکچرے کے مسئلے پر اب پالیسی بنانےکی ضرورت ہے.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے کراچی میں‌ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے یہاں پالیسیاں حرام کمانے کے لئے بنائی جاتی ہے.

    [bs-quote quote=”میں نے نفرتوں کو ختم کیا، آج مہاجر بلاخوف لیاری جارہا ہے” style=”style-2″ align=”left” author_name=”مصطفیٰ کمال”][/bs-quote]

    مصطفیٰ کمال نے کہا کہ آج کراچی میں 300 لوگ لاپتا ہیں، اگر ہم نہ ہوتے تو تین ہزارلوگ لاپتا ہوتے، اب ضرورت ہے کہ کراچی کے نوجوانوں کو قومی دھارے میں شامل ہونے کا موقع دیا جائے.

    پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ نے مخالفین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ میں نے نفرتوں کو ختم کیا، آج مہاجر بلاخوف لیاری جارہا ہے.

    مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ سیٹوں کی ایڈجسمنٹ نہ کریں دلوں، کی ایڈجسمنٹ کریں، 2018 الیکشن میں سندھ ہماراٹارگٹ ہے.

    یاد رہے کہ گذشتہ روز مصطفیٰ کمال نے اپنے ایک بیان میں‌ کہا تھا کہ ایم کیو ایم والے بتائیں کون ان کے ساتھ زیادتی کررہا ہے، حقیقت میں‌ آپ لوگ مہاجروں کے ساتھ زیاددتی کررہے ہیں.


    ایم کیو ایم والے بتائیں‌ کون ان کے ساتھ زیادتی کررہا ہے، مصطفیٰ کمال


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

  • ایم کیو ایم والے بتائیں‌ کون ان کے  ساتھ زیادتی کررہا ہے، مصطفیٰ کمال

    ایم کیو ایم والے بتائیں‌ کون ان کے ساتھ زیادتی کررہا ہے، مصطفیٰ کمال

    کراچی: پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم والے بتائیں کون ان کے ساتھ زیادتی کررہا ہے، آپ لوگ مہاجروں کے ساتھ زیاددتی کررہے ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کیا، مصطفی کمال نے کہا کہ انتظامیہ تبدیل ہوچکی ہے، بتایا جائے کون زیادتی کررہا ہے، الزام لگاتے تھے کہ ہم مہاجروں کے دشمنوں کے پاس جارہے ہیں، ہماری کوششوں سے شہدا قبرستان میں تالے لگ گئے ہیں، کسی معصوم غریب ماں کا بیٹا مر کر وہاں نہیں گیا۔

    انہوں نے کہا کہ متعدد بلدیاتی نمائندے پی ایس پی میں شامل ہورہے ہیں ہمارے نظریے سے متاثر ہوکر یہ پی ایس پی میں شامل ہورہے ہیں، پی ایس پی کی وجہ سے لاشیں گرنا بند ہوگئیں، ہمارے سمجھانے پر نوجوانوں نے اسلحے کے ذخیرے پولیس کو دئیے۔

    مصطفیٰ کمال نے ایم کیو ایم پاکستان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ٹنکی گراؤنڈ میں بلاول بھٹو نے جلسہ کرلیا تو ان کی غیرت جاگ گئی ان کی غیرت تب نہیں جاگی جب ٹنکی گراؤنڈ کے باہر کچرا پڑا ہوا تھا، ٹنکی گراؤنڈ کے مکینوں کو پانی نہیں ملتا تھا جب ان کی غیرت نہیں جاگی، بلاول نے جلسہ کرلیا تو انہوں نے جاگ مہاجر جاگ کا نعرہ لگادیا۔

    انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم والے ہم پر الزام لگاتے تھے ہم مہاجروں کے دشمنوں کے پاس جارہے ہیں اور اپنے کارکنوں کو ورغلاتے تھے کہ پی ایس پی میں نہ جاؤ، بھائی ہم دشمنوں کے پاس نہیں جارہے تھے ہم نفرتیں ختم کرنے جارہے تھے، پختونوں، پنجابیوں، بلوچی، سندھیوں کے پاس جاکر اپنے لیے مراعات نہیں مانگی بلکہ جو دشمنیاں تھیں ان کو ختم کیا۔

    مصطفیٰ کمال نے کہا کہ شہر قائد میں لوگ لاپتہ ہیں ہم نہیں ہوتے تو تین ہزار لوگ لاپتہ ہوتے، ہزاروں لوگوں کی گرفتاریاں ہوتیں اور مائیں اپنے بچوں کو ڈھونڈ رہی ہوتیں مگر اب یہ سلسلہ رک گیا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

  • مظلوموں اور کمزوروں کی آواز بننا ہے، خیر کا کام کرنا ہے، مصطفیٰ کمال

    مظلوموں اور کمزوروں کی آواز بننا ہے، خیر کا کام کرنا ہے، مصطفیٰ کمال

    مزیکراچی: پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ جتنا برا کراچی کے ساتھ ہوچکا اس سے برا کیا ہوگا، ہم نے مظلوموں اور کمزوروں کی آواز بننا ہے، خیر کا کام کرنا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرجانی ٹاؤن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، مصطفیٰ کمال نے کہا کہ میری جماعت میں بہت اچھے کردار والے لوگ ہیں، کراچی والوں آئندہ نسلوں کے لیے مجھ پر ایک بار بھروسہ کرو۔

    انہوں نے کہا کہ میں اختیارات نہ ہونے کا رونا نہیں رونگا، 25 جولائی کے بعد بھائیوں کو بھائیوں سے ملانے والا دور ہوگا، 25 جولائی کا انتظار نہیں کرنا، ابھی سے آپ لوگ محنت شروع کردیں۔

    مصطفیٰ کمال نے کہا کہ آپ کا جوش و ولولہ دیکھ کر لگتا ہے کہ ہمیں فتح ہوگئی ہے، پی ایس پی کے کارکنوں آپ مصطفیٰ کمال کے لیے محنت نہیں کررہے، میرے کارکنوں آپ لوگ غریبوں کو پانی دینے کی جدوجہد کررہے ہو۔

    پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ آپ لوگوں کی آسانی اور مشکلات کے حل کے لیے محنت کررہے ہو، لوگ کرائے کے لوگ لارہے ہیں، پولنگ ایجنٹ لارہے ہیں، بہت سے لوگ پیسے خرچ کرکے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔

    مزید پڑھیں: سندھ والوں کے پاس پی ایس پی کے سوا کوئی آپشن نہیں، مصطفی کمال

    واضح رہے کہ مصطفیٰ کمال نے کہا کہ سندھ والوں کے پاس پی ایس پی کے سوا کوئی آپشن نہیں ہے، پہلے بھی کراچی کو بنایا تھا الیکشن میں کامیاب ہوکر پھر بنائیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ کچرا اٹھانے کا ٹھیکہ لینے والے اس شہر کا مقدمہ نہیں لڑ سکتے ہیں، ہمارے ماضی کے کاموں سے کوئی پارٹی مقابلہ نہیں کرسکتی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

  • ہمارے لوگ اپنی جیب سے پیسے لگا کر مہم چلا رہے ہیں: مصطفیٰ کمال

    ہمارے لوگ اپنی جیب سے پیسے لگا کر مہم چلا رہے ہیں: مصطفیٰ کمال

    کراچی: پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ہمارے لوگ اپنی جیب سے پیسے لگا کر مہم چلا رہے ہیں، عوام ڈولفن پر مہر لگائیں، پانی نہ دینے والوں کو شکست دینا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا، مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ بلاول نے جلسہ کیا تو نام نہاد مہاجروں کے ٹھیکیداروں کا خون کھولنے لگا، مہاجروں کو اپنی نااہلی چھپانے کے لیے جاگ مہاجر جاگ کا نعرہ دے رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ مہاجروں نے 25 ہزار لوگ قربان کر دیے اور تین نسلوں کو تباہ کر دیا، تفریق اور تقسیم کی سیاست اب ختم ہونی چاہیے، ہم لوگوں کوجوڑنے آئے ہیں، ہم نے ہمیشہ نفرتوں کے بجائے محبت کی بات کی ہے۔


    سندھ میں پی ایس پی کا وزیراعلیٰ ہوگا یا حمایت سے آئے گا، مصطفیٰ کمال


    سربراہ پی ایس پی کا کہنا تھا کہ عوام ہمارے ساتھ ہیں، انتخابات میں واضح برتری حاصل کریں گے، جو لوگ کراچی کے ٹھیکیدار بنتے تھے ان کا اصل چہرہ سامنے آگیا ہے۔

    مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ جو لوگ میرا کردار جانتے ہیں وہ ڈولفن کو ووٹ دیں گے، حکومت میں مزے لے کر جاگ مہاجر کا نعرہ لگانے والے ناکام ہوں گے۔


    کراچی میں زبان کی بنیاد پرحلقہ بندی نہ کی جائے، مصطفیٰ کمال


    ان کا مزید کہنا تھا کہ کراچی میں نفرت کی آگ لگانے کی کوشش ہورہی ہے، ایک دوسرے کو قاتل کہنا بند کرو ،ماؤں سے بچے مت چھینو، نفرتوں کے بجائے سب کو گلے لگاؤ اسی سے ملک مضبوط ہوتا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔