Tag: Mustafa kamal

  • سندھ والوں کے پاس پی ایس پی کے سوا کوئی آپشن نہیں، مصطفی کمال

    سندھ والوں کے پاس پی ایس پی کے سوا کوئی آپشن نہیں، مصطفی کمال

    کراچی: چیئرمین پاک سرزمین پارٹی مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ سندھ والوں کے پاس پی ایس پی کے سوا کوئی آپشن نہیں ہے، پہلے بھی کراچی کو بنایا تھا، الیکشن میں کامیاب ہوکر پھر بنائیں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے این اے 242 اور پی ایس 99 کے الیکشن آفس کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، مصطفیٰ کمال نے کہا کہ کچرا اٹھانے کا ٹھیکا لینے والے اس شہر کا مقدمہ نہیں لڑسکتے ہیں۔

    چیئرمین پی ایس پی نے کہا کہ ہمارے ماضی کے کاموں سے کوئی پارٹی مقابلہ نہیں کرسکتی ہے، کراچی کے چوکیداروں نے ہی اس شہر کو لوٹا ہے، 25 جولائی کا دن اس شہر کے چوکیداروں کو تبدیل کرنے کا دن ہے۔

    مصطفیٰ کمال نے کہا کہ سندھ میں پی ایس پی کا وزیر اعلیٰ ہوگا یا ہماری حمایت سے آئے گا، ایم کیو ایم سے کہتا ہوں کہ کرمنل کی ایک لسٹ مجھے دے دیں انہیں پارٹی میں نہیں لوں گا۔

    مزید پڑھیں: الیکشن میں پی ایس پی تاریخی فتح حاصل کرے گی: مصطفیٰ کمال

    واضح رہے کہ مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ کراچی کی 21 سیٹوں میں سے 2 یا 3 سیٹوں پر پیپلزپارٹی سے مقابلہ ہوگا، کراچی میں کوئی بھی قلعے بنا کرنہیں رہ سکتا، کراچی میں لسانیت کےحوالے سے اب کوئی خون خرابہ نہیں ہوگا۔

    چیئرمین پی ایس پی کا کہنا تھا کہ مجھے اور میری پارٹی کو ترقی اور عزت دینے والا اللہ ہے، ہم نے نفرتوں کو ختم کرکے محبت کی بات کی ہے، ہم لوگوں کو آپس میں جوڑنے کی بات کرتے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں

  • سندھ میں پی ایس پی کا وزیراعلیٰ ہوگا یا حمایت سے آئے گا، مصطفیٰ کمال

    سندھ میں پی ایس پی کا وزیراعلیٰ ہوگا یا حمایت سے آئے گا، مصطفیٰ کمال

    اسلام آباد : پی ایس پی کے چئیرمین مصطفی کمال کا کہنا ہے سندھ میں پی ایس پی کا وزیراعلیٰ ہوگا یا حمایت سے آئے گی، ایم کیوایم سے کہتا ہوں کہ کرمنل کارکنان کی ایک لسٹ مجھے دے دیں، انھیں پارٹی میں نہیں لوں گا۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے باہر پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مردم شماری میں مسائل ہیں، ہماری بات سنی جائے گی، کراچی کے 70 لاکھ لوگ کم گنے گئے، ہماری پٹیشن پرآج سپریم کورٹ میں سماعت تھی، خوشخبری دینا چاہتا ہوں، چیف جسٹس نے آرڈر دیئے ہیں۔

    مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ الیکشن کے بعد چیف جسٹس ہمارے کیس کو سنیں گے، چیف جسٹس کو اعداد و شمار بتائے، انہوں نے ہماری دلیل قبول کی، سپریم کورٹ سے جو استدعا کی تھی وہ قبول کرلی گئی ہے۔

    سربراہ پی ایس پی نے کہا کہ 70لاکھ لوگوں کا بجٹ بھی نہیں ملے گا، سندھ کے وزیراعلیٰ خاموشی سے دستخط کرکے آگئے، 2013 میں آبادی 2 کروڑ 14 لاکھ، اب ایک کروڑ  60لاکھ کیسے ہوگئی۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہرصورت الیکشن میں حصہ لیں گے، پی ایس پی کوسندھ کےشہری علاقوں میں پذیرائی ملی ہے، سندھ میں پی ایس پی کا وزیراعلیٰ ہوگا یا حمایت سے آئے گا، کراچی کی 21 سیٹوں میں سے 2 یا 3سیٹوں پر پیپلزپارٹی سے مقابلہ ہے۔

    مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پی ایس پی جیلوں کے دروازے کھول کر کارکنان نہیں بنارہی، ایم کیوایم کہتی ہے کرمنل کارکنان ہمارے پاس آرہے ہیں، ایم کیوایم سے کہتا ہوں کہ کارکنان کی ایک لسٹ مجھے دے دیں، ان کو پارٹی میں نہیں لوں گا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ کراچی میں کوئی بھی قلعے بنا کرنہیں رہ سکتا، کراچی میں لسانیت کےحوالے سے اب کوئی خون خرابہ نہیں ہوگا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • کراچی میں زبان کی بنیاد پرحلقہ بندی نہ کی جائے، مصطفیٰ کمال

    کراچی میں زبان کی بنیاد پرحلقہ بندی نہ کی جائے، مصطفیٰ کمال

    کراچی : پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ کراچی میں زبان کی بنیاد پرحلقہ بندی نہ کی جائے، شہر قائد کے لوگ خلائی مخلوق نہیں جیتے جاگتے انسان ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، مصطفیٰ کمال نے کہا کہ کراچی والوں سے برابری کا رویہ رکھو، شہر کی گنتی پوری کرو، سترلاکھ افراد کم نہ کرو۔

    زبان کی بنیاد پرحلقہ بندی نہ کی جائے اور نہ ہی دلوں کو نہ کاٹا جائے، شہر قائد کے لوگ خلائی مخلوق نہیں جیتے جاگتے انسان ہیں، آج کے حکمران کل کے دہشت گرد بنارہے ہیں۔

    چیئرمین پی ایس پی کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں نوجوانوں سے اینٹی ایئرکرافٹ گن لے کر انہیں گلدستے دیئے جارہے ہیں، تھوڑی توجہ کراچی کے نوجوانوں کو بھی دے دو۔

    انہوں نے کہا کہ پہلے لوگ کس کے نام پر مرتے تھے کوئی نہیں جانتا تھا، مارنے والے کو پتہ تھا نہ مرنے والے کو کچھ معلوم تھا، جس راستے کو کامیابی سمجھتا تھا میں بھی اسی راستے پر چل رہا تھا۔

    مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ3مارچ2016کو پہلی بار قوم سے بات کر رہا تھا، نہیں سوچا تھا کہ دو سال کے اندر ہم الیکشن لڑنے کی پوزیشن میں ہوں گے یا نہیں۔

    ،مزید پڑھیں: الیکشن میں پی ایس پی تاریخی فتح حاصل کرے گی، مصطفیٰ کمال

    اللہ نے دو سال کے عرصے میں فرعونی قوتوں کو برباد کردیا ہے، ہم واپس جانے کیلئے نہیں بلکہ اپنی نسلوں کیلئے واپس آئے ہیں، پی ایس پی کا وجود میں آنا نئی جہد کا آغاز ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

  • الیکشن میں پی ایس پی تاریخی فتح حاصل کرے گی: مصطفیٰ کمال

    الیکشن میں پی ایس پی تاریخی فتح حاصل کرے گی: مصطفیٰ کمال

    کراچی: پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ملک میں الیکشن کے لیے تیار ہیں انشااللہ عام انتخابات 2018 میں تاریخی فتح حاصل کریں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ایس پی کے مرکزی سیکریٹریٹ میں امیدواروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا، مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ دو سال پہلے ہم سے پوچھا جاتا تھا کہ تم دو لوگ گھر سے کیسے نکالو گے؟ آج پوری قوم ہمارے لیے نکل آئی۔

    انہوں نے کہا کہ جب لوگ ہمارے لیے نکلے تو اب ہم سے پوچھا جاتا ہے کہ الیکشن کیسے جیتو گے؟ یہ بھی وقت آنے پر پتہ چل جائے گا، الیکشن میں تاریخی کامیابی حاصل کریں گے۔


    ایم کیو ایم کو پیپلزپارٹی سے نہیں ہم سے خطرہ ہے، مصطفیٰ کمال


    چیئرمین پی ایس پی کا کہنا تھا کہ مجھے اور میری پارٹی کو ترقی اور عزت دینے والا اللہ ہے، ہم نے نفرتوں کو ختم کرکے محبت کی بات کی ہے، ہم لوگوں کو آپس میں جوڑنے کی بات کرتے ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے اس شہر کے مشہور اور پروفیشنل افراد پر مشتمل پینل بنایا تھا، جنہوں نے بہترین افراد پر مشتمل ٹیم تشکیل دی ہے۔


    ایم کیو ایم کے کسی دھڑے سے اتحاد نہیں کریں گے، مصطفیٰ کمال


    خیال رہے کہ تین روز قبل حیدر آباد میں افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کرپشن کے پیسے سے الیکشن جیتنے کی تیاری کررہی ہے، ایم کیو ایم کے کسی دھڑے سے اتحاد نہیں کریں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ایم کیو ایم کے کسی دھڑے سے اتحاد نہیں کریں گے، مصطفیٰ کمال

    ایم کیو ایم کے کسی دھڑے سے اتحاد نہیں کریں گے، مصطفیٰ کمال

    حیدرآباد: پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کرپشن کے پیسے سے الیکشن جیتنے کی تیاری کررہی ہے، ایم کیو ایم کے کسی دھڑے سے اتحاد نہیں کریں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے حیدرآباد میں افطار ڈنر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ہماری پارٹی نگراں حکومت کو مسترد کرتی ہے، بدقسمتی سے پولیٹیکل پارٹی سے تعلق رکھنے والوں کو ترجیح دی گئی، ہم اکیلے ڈولفن کے نشان پر الیکشن لڑیں گے۔

    پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ نے کہا کہ حیدر عباس رضوی کی آمد سے کوئی فرق نہیں پڑتا، بہت پڑھے لکھے لوگ پی ایس پی میں شامل ہورہے ہیں مشکل ہورہا ہے کسے ٹکٹ دیں، پی ایس پی کا نام جس کے ساتھ جڑے گا وہی جیتے گا۔

    مصطفیٰ کمال کے مطابق سندھ اور پاکستان کا مستقبل صرف پی ایس پی بہتر بناسکتی ہے، پی پی پی نے گھر بیٹھے حلقہ بندی کرکے پری پول رگنگ کی، سندھ میں پیپلزپارٹی نے سازش کرکے کراچی کی آبادی کو کم کردیا، پوری دنیا کہہ رہی ہے کراچی کی آبادی کو کم دکھایا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ ہم فنکشنل لیگ سے مل کر اپنا اپوزیشن لیڈر لاسکتے تھے، عوامی نمائندے گٹر ابلتے علاقوں میں کس منہ سے ووٹ مانگیں گے، میں اور میرے لوگ نوجوانوں کے ساتھ کھڑے ہیں، سب کمیونیٹیز کو ساتھ لے کر مہاجروں کی خدمت کریں گے۔

    مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ پاک سرزمین پارٹی ان کے لیے بھی کام کرنا چاہتی ہے جو اپنے نہیں، پاکستان کے مسائل کو حل کرنا چاہتے ہیں، ملک کے لوگوں کو روزگار فراہم کرنا چاہتے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • اللہ کرے کہ پی ٹی آئی اپنے کیے وعدے پورے کرے: فوزیہ قصوری

    اللہ کرے کہ پی ٹی آئی اپنے کیے وعدے پورے کرے: فوزیہ قصوری

    کراچی: پاکستان تحریک انصاف چھوڑ کر پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والی فوزیہ قصوری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے جو وعدے کیے ہیں اللہ کرے کہ انہیں موقع ملے تو وہ پورا کریں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’الیونتھ آور‘ میں انٹرویو دیتے ہوئے کیا، فوزیہ قصوری کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کے پی کے میں ڈیلیور کیا یا نہیں اس کا علم نہیں لیکن کیا کے پی میں احتساب کے ادارے قائم کیے گئے تو ایسا نہیں ہوا۔

    انہوں نے کہا کہ خان صاحب کا کہنا تھا کہ کے پی میں 90 دن میں کرپشن ختم کریں گے لیکن کیا ہوا کیا نہیں ہوا یہ تو وقت بتائے گا، ہر جماعت میں اچھے برے لوگ ہوتے ہیں، پی ایس پی میں شمولیت اختیار کرنا میرا ذاتی فیصلہ ہے۔


    تحریک انصاف کی فوزیہ قصوری پی ایس پی میں شامل


    رہنما پی ایس پی کا کہنا تھا کہ پاک سرزمین پارٹی میں وہ لوگ ہیں جنہوں نے کراچی کے لیے سیاست کی، پارٹی میں ڈیکوریشن کے لیے چند چہرے بہت ہوتے ہیں، سیاسی جماعتوں میں اچھے لوگ بھی ہیں اور برے لوگ بھی ہیں۔

    پی ایس پی کے سربراہ سے متعلق پوچھے گئے سوال پر فوزیہ قصوری کا کہنا تھا کہ مصطفیٰ کمال وہ نام ہے جنھیں جب موقع ملا تو کراچی کے لیے کام کیا، مصطفیٰ کمال نے جو کام کراچی میں کیے اسے عالمی سطح پر پذیرائی ملی، جب ایم کیو ایم کا اصل چہرہ سامنے آیا تو یہی وہ لوگ ہیں جو سب سے پہلے پارٹی چھوڑ کرگئے۔

    خیال رہے کہ تحریک انصاف کی بنیادی اور فکری رہنما فوزیہ قصوری نے آج پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ہے اس موقع پر پی ایس پی کے چیئرمین مصطفیٰ کا کہنا تھا کہ اس شمولیت کے بعد ہمارے نظریے کی توثیق ہوگئی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • نوازشریف نےاداروں کوبلیک میل کرنے کے لیے یہ بیان دیا: مصطفیٰ کمال

    نوازشریف نےاداروں کوبلیک میل کرنے کے لیے یہ بیان دیا: مصطفیٰ کمال

    کراچی: پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ادارے نواز شریف سے تفتیش کریں، شاہد خاقان عباسی کے پاس اب وزیر اعظم کے عہدے پر رہنے کا کوئی جواز نہیں۔

    پی ایس پی نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کا بیان رد کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی سے استعفیٰ کا مطالبہ کر دیا.

    [bs-quote quote=”عوام نے نوازشریف کا اصل چہرہ دیکھ لیا، نوازشریف تین بار وزیراعظم رہے، ایسے بیان پر کٹہرے میں لانا چاہیے.” style=”style-14″ align=”left” author_name=”مصطفیٰ کمال” author_avatar=”https://arynewsudweb.wpengine.com/wp-content/uploads/2018/05/Mustafa-Kamal-60×60.jpg”][/bs-quote]

    مصطفیٰ‌ کمال کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے اداروں کوبلیک میل کرنے کے لیے یہ بیان دیا، لگتا ہے کہ بادشاہ سلامت غصے میں ہیں کہ ان سے احتساب کیوں ہورہا ہے.

    پی ایس پی کے چیئرمین نے مطالبہ کیا کہ قومی سلامتی کے ادارےنوازشریف کوبٹھا کر پوچھ گچھ کریں، پتا کیا جائے کہ کن کن قومی رازوں پرسمجھوتا کیا گیا.

    انھوں‌ نے کہا کہ نوازشریف نے بیان دے کراپنے کام بھی مٹی میں ملا دیے، اس بیان نے مسلم لیگ ن کے قائد کا نقاب اتار دیا.

    مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ نوازشریف نےکبھی کلبھوشن کا نام نہیں لیا، اچھا ہے کہ عوام نے نوازشریف کا اصل چہرہ دیکھ لیا، نوازشریف تین بار وزیراعظم رہے، ایسے بیان پر کٹہرے میں لانا چاہیے.

    پی ایس پی کے سربراہ نے کہا کہ ملک میں انتخابات میں تاخیرنہیں ہونی چاہیے، فوج سیاسی مسائل کاحل نہیں، کراچی میں قیام امن میں سیکیورٹی اداروں کا بہت اہم کردارہے.


    نواز شریف وہی کررہے ہیں جو میر جعفر نے ٹیپو سلطان کے ساتھ کیا، فواد چوہدری


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ایم کیو ایم کو پیپلزپارٹی سے نہیں ہم سے خطرہ ہے، مصطفیٰ کمال

    ایم کیو ایم کو پیپلزپارٹی سے نہیں ہم سے خطرہ ہے، مصطفیٰ کمال

    کراچی : چیئرمین پاک سر زمین پارٹی مصطفیٰ کمال نے پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کو پیپلز پارٹی سے نہیں بلکہ پاک سر زمین پارٹی سے خطرہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیا ٹنکی گراؤنڈ میں جلسہ منعقد کرنے سے زخموں پر مرہم رکھ دیا جائے گا۔

    چیئرمین پی ایس پی مصطفیٰ کمال نے ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہان کو متوجہ کرتے ہوئے کہا کہ جب پیپلز پارٹی مہاجروں ختم کرنے میں لگی ہوئی تھی اس وقت خیال کیوں نہیں آیا، کیا مہاجر آپ کے جلسے کے محتاج ہیں۔

    پی ایس پی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی وجہ سے غلط حلقہ بندیاں ہوئیں اس وقت مہاجر یاد نہیں آئے، کیوں کہ سنہ 2008 سے 2013 تک پی پی پی کے ساتھ ہی حکومت میں رہے۔

    مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ شہر کا میئر اور بلدیاتی نمائندے آپ کے ہیں 10 سالوں میں کیا کام کیا، ایم کیو ایم پاکستان نے خود تمام اختیارات پیپلز پارٹی کو سونپے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم پاکستان تو سنہ 2013 میں بھی سندھ حکومت کا حصّہ تھی 2015 میں انہیں الگ کردیا گیا، اس مدت میں آپ نے کبھی مہاجروں کے لیے پانی و بجلی کے مسئلے پر احتجاج کیا۔

    چیئرمین پی ایس پی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان نے چوروں کے ساتھ مل کر مہاجروں کو لوٹا ہے، مہاجر اب اتنا باشعور ہوگیا ہے کہ آپ کے ناپاک جرائم میں ساتھ نہیں دے گا۔ ایم کیو ایم کو پیپلز پارٹی سے نہیں بلکہ پاک سر زمین پارٹی سے خطرہ ہے۔

    مصطفیٰ کمال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ 34 برس قبل بھی یہی نعرہ لگایا تھا جاگ مہاجر جاگ آج بھی یہ ہی نعرہ لگایا جارہا ہے۔ مہاجروں کی ایک نسل قبرستانوں میں اور ایک نسل لاپتہ اور بھاگ رہی ہے۔

    انہوں نے کہا ہے کہ زخم دینے والے آج بھی مہاجروں کو نوچنے میں لگے ہوئے ہیں، ایم کیو ایم پاکستان اور پی پی پی کے درمیان رومانس کوئی نئی بات نہیں ہے، ایم کیو ایم پاکستان والے کیا سمجھتے ہیں کہ مہاجروں کے پاس کوئی اور آپشن نہیں ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ شہرمیں پانی صرف مہاجروں کو نہیں بلکہ ہر قومیت کو ملنا چاہئے، اپنی سیاست کیلئےمہاجروں کودوسری کمیونٹی سےلڑانانہیں چاہتا، مہاجروں کو لڑایا تو تنکے کے برابر بھی بھلا نہیں کرپاؤں گا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • حیدرآباد کے بلدیاتی نمائندے پیسہ لوٹ کر لندن بھیج رہے ہیں، مصطفیٰ کمال

    حیدرآباد کے بلدیاتی نمائندے پیسہ لوٹ کر لندن بھیج رہے ہیں، مصطفیٰ کمال

    کراچی : پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال یوسف شاہوانی کو پی ایس پی میں شمولیت پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا ہے کہ حیدرآباد کے بلدیاتی نمائندے عوام کا پیسہ لوٹ کر لندن بھیج رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے آپسی تنازعات اور مسلسل دھڑے بندی کے باعث منتخب اراکین اسمبلی اور ذمہ داران و کارکنان کی تیزی سے پی ایس پی شمولیت جاری ہے، رکن سندھ اسمبلی یوسف شاہوانی بھی پی ایس پی میں شامل ہوگئے۔

    پی ایس 90 بلدیہ ٹاؤن سے رکن سندھ اسمبلی منتخب یوسف شاہوانی نے شمولیت کا باضابطہ اعلان پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔

    پاک سر زمین پارٹی ککے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ رکن سندھ اسمبلی یوسف شہوانی کو پاک سرزمین پارٹی میں خوش آمدید کہتا ہوں۔

    ان کا کہنا ہے کہ حیدرآباد میں موجودہ بلدیاتی حکومت بد ترین کارکردگی رواں رکھی ہوئی ہے، بلدیاتی نمائندے عوام کی خدمات کرنے کے بجائے عوام کا پیسہ لوٹ کر لندن بھیجنے میں مصروف ہیں۔

    پی ایس پی سربراہ کا کہنا ہے کہ کراچی اور حیدر آباد کی عوام تبدیلی کے لیے پی ایس پی ساتھ ہے، بہت جلد ظلم کا یہ نظام ختم ہونے والا ہے، لوگ ظلم کے خلاف کھڑے ہوگئے ہیں جلد تبدیلی دکھی گی۔

    مصطفی کمال نے بجلی کے بحران پر شاہد خاقان عباسی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر قائد میں بجلی کا مصنوعی بحران پیدا ہوا تو وزیر اعظم کو یہاں آنا پڑا، لیکن کراچی میں بجلی کے مسئلے کا حل ایک میٹنگ نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا ہے کہ بجلی کی فراہمی کے لیے ڈسٹری بیوشن کمپنی ایک سے زائد ہونی چاہیئے، عوام کے الیکڑک کے رحم و کرم پر نہیں رہ سکتے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے معاشی حب میں درجنوں مسائل پیدا ہوچکے ہیں پی ایس پی نے عوام کے ساتھ بحرانوں کے خلاف دھرنا دیا تو خواتین اور بچوں پر شیلنگ ہوئی۔

    یاد رہے کہ گذشتہ چند روز کے دوران متحدہ پاکستان کے متعدد اراکین اسمبلی پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت اختیار کرچکے ہیں، جن میں رکن سندھ اسمبلی سلیم بندھانی ، شبیرقائم خانی ، رکن قومی اسمبلی محوب عالم اورایم پی اے سیف الدین خالد، رکن اسمبلی فوزیہ حمید شامل ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • مصطفیٰ کمال نے نئی مردم شماری کے نتائج کوچیلنج کردیا، خداراچیف جسٹس  نتائج پر نوٹس لیں

    مصطفیٰ کمال نے نئی مردم شماری کے نتائج کوچیلنج کردیا، خداراچیف جسٹس نتائج پر نوٹس لیں

    کراچی : چیئرمین پی ایس پی مصطفیٰ کمال نےنئی مردم شماری کے نتائج کوچیلنج کردیا اور اپیل کی کہ خداراچیف جسٹس پاکستان مردم شماری نتائج پرنوٹس لیں۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ رجسٹری میں چیئرمین پی ایس پی مصطفیٰ کمال نے نئی مردم شماری کے نتائج کوچیلنج کردیا، دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ نادرا کے مطابق کراچی کی رجسٹرڈ آبادی 2کروڑ15لاکھ ہے، مردم شماری میں کراچی کی آبادی کو1کروڑ60لاکھ ظاہرکیا گیا۔

    درخواست میں کہا گیا کہ کراچی کےبیشترعلاقوں کومردم شماری میں شمارہی نہیں کیاگیا، کراچی کی آبادی دانستہ کم ظاہرکرکےجانبداری کامظاہرہ کیاگیا، مردم شماری میں نادراسے مددنہیں لی گئی،آڈٹ نہیں کرایاگیا، آبادی کم ظاہر کرنے سےکراچی کے وسائل غصب ہوں گے،درخواست

    مصطفیٰ کمال نے درخواست میں استدعا کی کہ مردم شماری کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایاجائے، کراچی میں صوبائی اور قومی اسمبلی نشستوں میں اضافہ کیا جائے۔

    سپریم کورٹ رجسٹری کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کہا کہ نادرا کے مطابق کراچی کی رجسٹرڈ آبادی  2کروڑ15 لاکھ ہے، مردم شماری میں کراچی کی آبادی کو1کروڑ60لاکھ ظاہرکیاگیا، 2013میں نادرانےکراچی کی آبادی 2کروڑ14 لاکھ بتائی تھی تو 2018میں کراچی کی آبادی ایک کروڑ60 لاکھ کیسے ہوسکتی ہے۔

    مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ آج بھی نادراکاریکارڈنکال لیں توحقیقت سامنےآجائےگی، کراچی کی آبادی ایک کروڑ60لاکھ سے100گنازیادہ ہے، لاہورکی آبادی ہر  سال 3فیصد کے حساب سے بڑھی ہے، کراچی کی آبادی18سال میں1.8فیصد حساب سے بڑھی، یہ کیسے ممکن ہےکہ آبادی اس تناسب سے بڑھی ہوگی۔

    انھوں نے کہا کہ ملک بھر سےکراچی لوگ آتےہیں اوریہاں آبادہوتےہیں، کراچی کی آبادی لاہور کے مقابلےڈیڑھ فیصدکیسےبڑھی، کراچی کی آبادی کم ظاہرکی گئی ہے،عدالت ایکشن لے، تمام طبقات مردم شماری پر تحفظات کا اظہار کررہے ہیں، سندھ کےشہری علاقوں میں کم آبادی ریکارڈکی گئی۔

    پی ایس پی چیئرمین کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ نےمردم شماری کےدستاویزات پردستخط کیے، وزیراعلیٰ سندھ کومسئلہ نہیں کیونکہ کراچی کی آبادی کم کی گئی، تعصب اورتنگ نظری کی بنیادپراپنانقصان کررہےہیں، تنگ نظری پراپنے صوبے کا نقصان کررہےہیں، وزیراعلیٰ سندھ کو کپتان بننا چاہیےتھا اور یہ مدعا اٹھانا چاہیے تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔