Tag: Mustafa Nawaz Khokhar

  • ملک بھر میں موبائل فون بند کرنا، دھاندلی کی ابتدا ہے: مصطفیٰ نواز کھوکھر

    ملک بھر میں موبائل فون بند کرنا، دھاندلی کی ابتدا ہے: مصطفیٰ نواز کھوکھر

    پیپلز پارٹی کے سابق رہنما سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ ملک بھرمیں موبائل فون بند کرنا، دھاندلی کی ابتدا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے سابق رہنما سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ملک بھر میں موبائل فون بند کرنا، دھاندلی کی ابتدا ہے، امیدواروں کا اپنے ایجنٹس اور انتخابی مشینری سے رابطہ کاٹنا سرا سر زیادتی ہے۔

    مصطفیٰ نواز کھرکھر نے کہا کہ کچھ عرصہ سے پولیس گردی کا بھی سامنا ہے، جب تک خبریں آئیں گی الیکشن چوری ہو چکے ہوں گے، دھونس اور دھاندلی کے الیکشن ہمیں منظور نہیں۔

    واضح رہے کہ ملک بھر میں موبائل سروس عارضی طور پر معطل کردی گئی، ملک کے بیشتر علاقوں میں موبائل سگنلز بند، انٹرنیٹ کی سروس بھی متاثر، تمام موبائل نیٹ ورکس، فور جی انٹرنیٹ بند کردیا گیا۔

    اس سے متعلق ترجمان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں موبائل سروس کو عارضی طور پر معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

  • ’’ن لیگ اور پیپلزپارٹی اب کس منہ سے جمہوریت کا بھاشن دیں گے؟‘‘

    ’’ن لیگ اور پیپلزپارٹی اب کس منہ سے جمہوریت کا بھاشن دیں گے؟‘‘

    اسلام آباد : سابق سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر کا کہنا ہے کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی والے اب کس منہ سے جمہوریت کے دفاع کے بھاشن دیں گے؟

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں انہوں نے لکھا کہ حکومت کے خاتمے سے چند دن پہلے مردم شماری کو نوٹیفائی کرنے کا فیصلہ بدنیتی پر مبنی ہے۔

    انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ یہ جانتے ہوئے بھی کہ اِس کے نتیجے میں انتخابات ملتوی کرنے کا جواز پیدا ہو جائے گا، ن لیگ اور پی پی والے اب کس منہ سے جمہوریت کے دفاع کے بھاشن دیں گے؟

    مصطفی نواز کھوکھر کا سوالیہ انداز میں کہنا تھا کہ کیا پھانسیاں، جیلیں اور صعوبتیں اِس لیے تھیں تاکہ آپ آئین کو پامال کرنے میں حصہ دار بن جائیں؟

  • سب کو اقتدار کی فکر ہے، عوام کی نہیں، مصطفیٰ نواز کھوکھر

    سب کو اقتدار کی فکر ہے، عوام کی نہیں، مصطفیٰ نواز کھوکھر

    پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق رہنما مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے سیاستدانوں کا نظریہ صرف اقتدار ہے عوام کی فکر کسی کو نہیں ہوتی۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام سوال یہ ہے میں میزبان ماریہ میمن سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نظریات اور آئیڈیالوجی ہے ہی نہیں بس اقتدار کا حصول سب کی اولین ترجیح ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ کچھ دوستوں نے بتایا تھا کہ مذاکرات میں بہت قریب تھے لیکن عمران خان نے اسے ویٹو کردیا، عمران خان کی سب سے بڑی کمزوری یہی ہے کہ وہ کسی سیاسی فریق سے بات نہیں کرتے جبکہ شہید بےنظیر بھٹو کی خوبی یہ تھی کہ وہ سب سے بات کرتی تھیں۔

    مصطفیٰ نوازکھوکھر کا کہنا تھا کہ عمران خان میں بات کرنے کی لچک نہیں جس کی قیمت وہ ادا کررہے ہیں، ان کے پاس بہت اسپیس تھی لیکن9مئی کے واقعات نے سب کچھ بدل دیا۔

    سابق پی پی رہنما نے کہا کہ اس وقت پاکستان کو3بحرانوں کا سامنا ہے، معاشی، آئینی اور سیاسی بحرانوں نے پاکستان کو ہر طرف سے گھیرا ہوا ہے، ہمیں ان تینوں بحرانوں پر کھل کر بات چیت کرنے کی ضرورت ہے لیکن نو مئی کے واقعات کے بعد ان بحرانوں پر کوئی بات کرنے کو تیار نہیں۔

    ملکی معیشت کے حوالے سے مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا تھا کہ چھوٹے صوبوں میں مایوسی بڑھ رہی ہے لوگ مہنگائی سے پریشان ہیں، پاکستان میں سری لنکا سمیت پورے ایشیاء سے زیادہ مہنگائی ہے، آنے والے دنوں میں مہنگائی مزید ہوگی جس سے ملک کو بہت نقصان ہوگا۔

    موجودہ سیاسی حالات کے پیش نظر ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی پارٹی کو سیاسی موت مرنا چاہیے لیکن جو آج کل ہورہا ہے وہ کسی طور بھی درست نہیں،

    آئندہ الیکشن میں مجھے آزاد لوگ زیادہ نظر آئیں گے کیونکہ الیکشن میں عوام شخصیات کو ترجیح دینگے، قومی سیاست بحران کا شکار ہے، اور کسی کے پاس کوئی بیانیہ نہیں ہے۔

    واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما مصطفیٰ نواز کھوکھر نے طویل رفاقت کے بعد گزشتہ سال دسمبر کے وسط میں باضابطہ طور پر پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا تھا۔

    مصطفیٰ نوازکھوکھر 2018 میں پیپلزپارٹی کی نشست پر سندھ سے سینیٹر منتخب ہوئے تھے اور انہوں نے 10 نومبر 2022 کو اپنے نشست سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

  • ‘جو بجٹ پیش ہونے جا رہا ہے، وہ منی بجٹ نہیں بلکہ جمبوبجٹ ہے’

    ‘جو بجٹ پیش ہونے جا رہا ہے، وہ منی بجٹ نہیں بلکہ جمبوبجٹ ہے’

    کراچی : سابق سینیٹر مصطفی نوازکھوکھر نے منی بجٹ کو جمبو بجٹ قرار دیتے ہوئے سوال کیا ہر بار قربانی عوام کیوں دیں؟ شروعات تو حکومت اپنے گھر سے کرے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق سینیٹر مصطفی نوازکھوکھر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر آئی ایم ایف پروگرام کے لیے حکومتی اقدامات کے حوالے سے کہا جوبجٹ پیش ہونےجارہاہےیہ منی بجٹ نہیں بلکہ جمبوبجٹ ہے۔

    مصطفی نوازکھوکھر کا کہنا تھا دیہاڑی داراورمزدورطبقہ توپہلےہی تباہ ہوچکا ہے اس کےنتیجہ میں متوسط طبقہ بھی ملیامیٹ ہوجائے گا۔

    انھوں نے کہا کہ ملک میں اب صرف دو طبقات بچیں گے،، ایک ،امیراور دوسرا غریب۔

    سابق سینیٹر نے موجودہ حکومت سے سوال کیا کہ پچاس رکنی تاریخی کابینہ کے ساتھ اشرافیہ کی قربانی کہاں ہے ؟ شروعات توحکومت اپنےگھرسےکرے،ہربارقربانی عوام کیوں دیں؟

  • یہ مذاق اب ختم ہونا چاہئے، پیپلزپارٹی سینیٹر کا ٹوئٹ

    یہ مذاق اب ختم ہونا چاہئے، پیپلزپارٹی سینیٹر کا ٹوئٹ

    اسلام آباد: پیپلزپارٹی سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا ہے کہ یہ مذاق اب ختم ہونا چاہئے ، سرکاری عہدیداروں سے مراعات واپس لی جائیں۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر کہا کہ سیاسی، عسکری، عدالتی اشرافیہ کی ناکامیوں کوعوام کیوں برداشت کریں؟ یہ مذاق اب ختم ہونا چاہئے۔

    مصطفیٰ نواز کا کہنا تھا کہ ایک طرف عام آدمی کو پیٹ پر پتھر باندھے پر مجبور کیا جا رہا ہے، سیاستدانوں،جرنیلوں، ججز ، بیورو کریٹس کی تنخواہ بھی آدھی کی جائے ، سرکاری عہدیداروں سے مراعات واپس لی جائیں۔

    یاد رہے شہباز حکومت کی جانب سے ایک ہفتے میں پٹرول ساٹھ روپے فی لیٹرمہنگا کر دیا گیا ہے ، 30 روپے اضافے کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 209 روپے 86 پیسے، ڈیزل 204 روپے 15 پیسے کا ہوگیا جبکہ مٹی کے تیل کی فی لیٹرقیمت میں 26 روپے 38 پیسے کا اضافہ ہوا۔

  • مصطفی نواز کھوکھر کا پولنگ بوتھ میں ایک اور خفیہ کیمرہ برآمد کرنے کا دعویٰ

    مصطفی نواز کھوکھر کا پولنگ بوتھ میں ایک اور خفیہ کیمرہ برآمد کرنے کا دعویٰ

    اسلام آباد : مصطفی نواز کھوکھر نے پولنگ بوتھ میں ایک اور خفیہ کیمرہ برآمد کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے اسکریو کیمرے کی تصویر بھی ٹوئٹر پر شیئر کردی۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب سے قبل نیا پنڈورا باکس کھل گیا، پیپلز پارٹی کے سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے پولنگ بوتھ میں ایک اور خفیہ کیمرہ برآمد کرنے کا دعویٰ کردیا۔

    مصطفی نواز کھوکھر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیمرے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولنگ بوتھ میں لگے اسکریو میں کیمرہ نصب ہے۔

    دوسری جانب مسلم لیگ(ن)کے مصدق ملک نے لیمپ میں خفیہ کیمرہ لگنے کادعویٰ کردیا ہے ، مصدق ملک کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں لیمپ میں لگا کیمرہ دکھایا گیا ہے۔
    .

    اس سے قبل پیپلزپارٹی کے رہنما مصطفی نواز کھوکھر نے ٹوئٹر پر پولنگ بوتھ میں خفیہ کیمرہ لگانے کا دعویٰ کیا تھا اور کہا تھا کہ میں نے اور مصدق ملک نے پولنگ بوتھ میں خفیہ کیمرہ لگا دیکھا ہے۔

  • آصف زرداری کے علاج کے لیے پرائیویٹ میڈیکل بورڈ قائم کیا جائے، مصطفیٰ نواز کھوکھر

    آصف زرداری کے علاج کے لیے پرائیویٹ میڈیکل بورڈ قائم کیا جائے، مصطفیٰ نواز کھوکھر

    اسلام آباد: پیپلزپارٹی کے سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا ہے کہ آصف زرداری کی صحت کو خطرات لاحق ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری کے علاج کے لیے پرائیویٹ میڈیکل بورڈ قائم کیا جائے، حکام کو پرائیویٹ میڈیکل بورڈ بنانے کی درخواست دے دی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پمز میڈیکل بورڈ نے رپورٹ میں سنجیدہ مسائل کی نشاندہی کی ہے، پرائیویٹ میڈیکل بورڈ کا مطالبہ سرکاری ڈاکٹرز کی سفارشات پر کیا گیا ہے۔

    مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ میڈیکل بورڈ نے آصف زرداری کی شریانوں میں خون جم جانے کو خطرناک قرار دیا ہے، پارٹی کے اطمینان کے لیے پرائیویٹ ڈاکٹرز و معاونین کا بورڈ بنایا جائے۔

    مزید پڑھیں: آصف زرداری کے ہاتھوں میں کپکپاہٹ مزید بڑھ گئی

    انہوں نے کہا کہ سابق صدر کا شوگر لیول بھی خطرناک حد تک اوپر نیچے ہورہا ہے، شوگر لیول کنٹرول نہ ہونا ان کی زندگی کے لیے خطرناک ہوسکتا ہے۔

    پیپلزپارٹی کے سینیٹر کا کہنا ہے کہ میڈیکل بورڈ نے جیل میں مناسب بستر نہ ملنے سے پیدا ہونے والے مسائل کا بھی ذکر کیا ہے، آرتھوبیرنگ نہ ملنے سے آصف علی زرداری کی کمر کا مرض شدت اختیار کرگیا ہے۔

    مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ قانون ہر شخص اور قیدی کے علاج و معالجے کی ضمانت دیتا ہے، آصف زرداری کے علاج کا مطالبہ کوئی رعایت نہیں قانونی حق ہے۔

    واضح رہے کہ پمز اسپتال کے میڈیکل بورڈ کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کے پلیٹ لیٹس میں بہتری آرہی ہے تاہم ہاتھوں میں رعشے کے باعث کپکپاہٹ میں نمایاں اضافہ ہوگیا ہے۔

  • ٹیکنوکریٹس کی حکومت آگئی، پی ٹی آئی بجٹ بھی پاس نہیں کروا سکے گی: مصطفیٰ نواز کھوکھر

    ٹیکنوکریٹس کی حکومت آگئی، پی ٹی آئی بجٹ بھی پاس نہیں کروا سکے گی: مصطفیٰ نواز کھوکھر

    اسلام آباد: بلاول بھٹو کے ترجمان مصطفیٰ نواز کھوکھر نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ حکومت بجٹ بھی پاس نہیں کروا سکے گی.

    ان خیالات کا انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. پیپلز پارٹی کے رہنما نے پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آج ملک میں ٹیکنوکریٹس کی حکومت آگئی ہے.

    ان کا کہنا تھا کہ وزاعظم بتائیں کہ وہ حفیظ شیخ اور وزیر داخلہ اعجاز شاہ کو کب سے جانتے ہیں، سچ تو ہے کہ وہ انھیں نہیں جانتے.

    مصطفیٰ نوازکھوکھر نے حکومت پر تیر اندازی کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی میں بغاوت کاخطرہ ہے، جیسے معاملات چلائے جا رہے ہیں، پارٹی میں ٹوٹ پھوٹ ہورہی ہے.

    مزید پڑھیں: ملک کو لوٹنے والوں سےکوئی این آراونہیں ہوگا،نہ ہی معاف کروں گا، وزیراعظم

    انھوں نے اس موقع پر مطالبہ کیا کہ آئی ایم ایف سے طے کی گئی تمام شرائط ایوان میں سامنے لائی جائیں. ایوان کو اعتماد میں لیا جائے۔

     آج پھرپی ٹی آئی سربراہ نےعوامی جلسےسےخطاب کیا، جس سے ثابت ہوا کہ پی ٹی آئی ملک کو آگےنہیں بڑھانا چاہتی، وزیراعظم چاہتےہیں کہ عوامی مسائل پربات نہ ہو، کیاوجہ ہےبجلی اورگیس کی قیمتیں بڑھتی جارہی ہیں۔

  • پی ٹی آئی کی تبدیلی عوام کیلئے ڈراؤ نے خواب میں تبدیل ہورہی ہے،مصطفیٰ نوازکھوکھر

    پی ٹی آئی کی تبدیلی عوام کیلئے ڈراؤ نے خواب میں تبدیل ہورہی ہے،مصطفیٰ نوازکھوکھر

    کراچی : ترجمان بلاول ہاؤس مصطفیٰ نوازکھوکھر کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی تبدیلی عوام کیلئےڈراؤنےخواب میں تبدیل ہورہی ہے، پہلے گیس، یوریا اور دیگر اشیا اب بجلی کی قیمتیں بڑھا دی گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق بلاول ہاؤس کے ترجمان مصطفیٰ نواز کھوکھر نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے پر درعمل دیتے ہوئے کہا پی ٹی آئی کی تبدیلی عوام کے لئے ڈراؤنے خواب میں تبدیل ہورہی ہے۔

    ترجمان بلاول ہاؤس کا کہنا تھا کہ حکومت کے پاس مہنگائی کے علاوہ کوئی وژن ہے ہی نہیں، پہلے گیس، یوریا اور دیگراشیا اب بجلی کی قیمتیں بڑھا دی گئیں۔

    مصطفیٰ نوازکھوکھر نے کہا کہنا نہیں چاہتے لیکن حکمران جھوٹ پر جھوٹ بول رہےہیں، کہا گیا گیس نرخ نہیں بڑھا رہے لیکن بڑھا دی گئیں۔

    مزید پڑھیں : نئے پاکستان والوں نےعوام کی جیبوں پر ڈاکے ڈالنا شروع کر دیے، مصطفیٰ نواز کھوکھر

    یاد رہے چند روز قبل گیس کی قیمتوں میں اضافے پر ترجمان چیئرمین پیپلزپارٹی مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا تھا کہ نئے پاکستان والوں نےعوام کی جیبوں پر ڈاکے ڈالنا شروع کر دیے۔

    سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا تھا کہ کہ عمران خان کہتے تھے ان کے آتے ہی معیشت خود ٹھیک ہو جائے گی، خان صاحب نے گیس کی قیمت بڑھا دی ہیں، کھربوں روپے کے ٹیکسز لگانے جا رہے ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کو معاملات سمجھ نہیں آرہے تو پرانی تقاریر سے رہنمائی لیں، ایک ماہ میں ہی عوام حکومتی اقدامات سے عاجز آنا شروع ہوگئے ہیں۔

  • عمران خان کی سیاست نے قوم کو تقسیم کرنا شروع کر دیا ہے‘مصطفیٰ نوازکھوکھر

    عمران خان کی سیاست نے قوم کو تقسیم کرنا شروع کر دیا ہے‘مصطفیٰ نوازکھوکھر

    کراچی : ترجمان چیئرمین پیپلزپارٹی مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا ہے کہ نئے پاکستان والوں نےعوام کی جیبوں پر ڈاکے ڈالنا شروع کر دیے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان بلاول بھٹوزرداری سینیٹرمصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا ہے کہ عمران خان کہتے تھے ان کے آتے ہی معیشت خود ٹھیک ہو جائے گی۔

    ترجمان بلاول بھٹو نے کہا کہ خان صاحب نے گیس کی قیمت بڑھا دی ہیں، عمران خان کھربوں روپے کے ٹیکسز لگانے جا رہے ہیں۔

    سینیٹرمصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو معاملات سمجھ نہیں آرہے تو پرانی تقاریر سے رہنمائی لیں، ایک ماہ میں ہی عوام حکومتی اقدامات سےعاجزآنا شروع ہوگئے۔

    ترجمان بلاول بھٹو زرداری کے مطابق عمران خان کی سیاست نے قوم کو تقسیم کرنا شروع کر دیا ہے۔

    سینیٹرمصطفیٰ نواز کھوکھر نے مزید کہا کہ وزیراعظم 18 ویں ترمیم، صوبائی خود مختاری کی خلاف وزریاں کر رہے ہیں، حکومت کےعوام دشمن، وفاق گریزاقدامات پرمزاحمت کر یں گے۔

    الیکشن پر تحفظات ہیں، کمیشن نہیں بنا، تو پیپلزپارٹی احتجاج کرے گی: مولا بخش چانڈیو

    یاد رہے کہ گزشتہ روز پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ الیکشن پر تحفظات نہیں بھولے، حکومت نے کمیشن نہ بنایا تو پیپلزپارٹی احتجاج کرے گے۔