Tag: mustafee

  • باسط علی پی سی بی کے دونوں عہدوں سے مستعفی

    باسط علی پی سی بی کے دونوں عہدوں سے مستعفی

    کراچی : قومی ویمن کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ باسط علی نے گزشتہ روز ہونے والے معاملے کے بعد اہم قدم اٹھالیا، انہوں نے پی سی بی کی جانب سے ملنے والے دونوں عہدے چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق کرکٹر باسط علی نے گزشتہ روز ہونے والے واقعے کے بعد پی سی بی کے عہدوں سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا، باسط علی جونیئر سیلکشن کمیٹی کے سربراہ اور ویمنز کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ کے طورپر خدمات انجام دے رہے تھے۔

    جمعرات کو سابق کرکٹر محمود حامد سے ہونے والی جھڑپ کے بعد اب انہوں نے پی سی بی سے الگ ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ انہوں نے اپنے اعلان میں کہا ہے کہ قومی ویمن کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کے عہدے سے استعفیٰ دے رہا ہوں جبکہ جونیئر سلیکشن کمیٹی کی چیئرمین شپ سے بھی مستعفی ہو رہا ہوں۔

    مزید پڑھیں: باسط علی اور محمود حامد تنازعہ، پی سی بی کا نوٹس

    ان کا کہنا ہے کہ وہ قومی ٹیم کیخلاف بے جا تنقید برداشت نہیں کرسکتے، عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کیا ہے۔ پی سی بی کے سربراہ سے ملاقات کرتے ہوئے استعفی پیش کروں گا۔

    یاد رہے کہ باسط علی نے گزشتہ روز کسی بات پرسابق کرکٹر محمود حامد کو مبینہ طور پر تھپڑ مارا تھا، جس کی باسط علی نے تردید بھی کردی ہے۔۔

  • وقت آنے پراسمبلیوں سے مستعفی ہوسکتے ہیں، ڈاکٹر فاروق ستار

    وقت آنے پراسمبلیوں سے مستعفی ہوسکتے ہیں، ڈاکٹر فاروق ستار

    کراچی : ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹرفاروق ستارنے کہا ہے کہ اسٹبلشمنٹ اپنی پالیسی واضح کرے کہ ہمیں سیاست کا حق ہے کہ نہیں۔ وقت آنے پر سینیٹ قومی وصوبائی اسمبلیوں سے ہی نہیں بلدیاتی اداروں سے بھی استعفے دے دینگے، گلفراز خٹک کی گرفتاری قابل مذمت ہے۔ ایک ایک کر کے گرفتار نہ کریں ،جگہ اور وقت بتائیں ہم خود گرفتاری دیتے ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی آئی بی کالونی میں قائم عارضی آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ کہ ہم ملک کے پالیسی ساز اداروں کے لیے کچھ سوالات ہیں ہمارے لوگوں کی گرفتاریاں پریشان کن ہیں، گلفراز خٹک کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ غیرمطلوب رہنما مطلوب کیسے ہوگیا جو پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے اسے بائیس اگست کے واقعے میں ملوث کیا گیا ہمیں جواب چاہئیے تاکہ آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں۔

    ڈاکٹر فاروق کا کہنا تھا کہ مجھے اور دیگر کو بھی گرفتار کیا جائے جو بھی مہاجر ہے وہ کسی کے ساتھ ہو یا نہ ہو اسے گرفتار کریں ہمیں وقت اور جگہ بتائی جائے ہم ہائی کورٹ میں گرفتاری دینے آجائیں ۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہم لندن سے علیحدہ ہونے مگر اسٹبلشمنٹ ہمیں جوڑے رکھنا چاہتی ہیں ہمیں سیاست کرنے سے روکا جارہا ہے، ہمیں بار بار بائیس کی پالیسی میں بار بار نہ لے جایا جائے ہمیں کیا سمجھا جارہا ہے واضح کیا جائے ۔

    ہمیں بتایا جائے کہ کیا کراچی کو ایم کیو ایم سے خالی کروا کر کس کو دینا چاہتے ہیں؟ پی ایس پی کو حقیقی کو یا پھر کسی اور کو؟ ہمیں ایجنڈا بتایا جائے، کیا ہم اسپیشل چلڈرن ہیں یا پھر کچھ اورسمجھا جارہا ہے؟

    22اگست سے جوڑنے کا سلسلہ جاری رہا تو کام نہیں کر سکیں گے ،22اگست کی پالیسی مسترد کرنے پر چوہدری نثار گرم جوشی سے ملے ،چوہدری نثار زبانی جمع خرچ نہیں کچھ عملی بھی کر کے دکھائیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ استعفے دینے کا اپشن کھلا ہے ہم ضرورت کے تحت استعفے دینگے، اس کا تعلق مراعات سے نہیں وقت آنے پر پورا سیاسی عمل اللہ کے حوالے کرینگے ۔

    ان کا کہنا تھا کہ جلد سو دن کا عوامی خدمت کا جلد پروگرام شروع کیا جائے گا، پریس کانفرنس میں رابطہ کمیٹی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی ممبر قومی و صوبائی اسمبلی سیکٹر انچارجز اور دیگر موجود تھے۔

     

  • ملک چلانا نواز شریف کے بس کی بات نہیں رہی، مستعفی ہوجائیں ،لطیف کھوسہ

    ملک چلانا نواز شریف کے بس کی بات نہیں رہی، مستعفی ہوجائیں ،لطیف کھوسہ

    لاہور : پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سردار لطیف کھوسہ نے وزیراعظم نواز شریف سے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب ملک چلانا ان کے بس کی بات نہیں رہی۔

    انہوں نے کہا کہ جنرل راحیل شریف واضح کر چکے ہیں کہ وہ مدت ملازمت میں توسیع نہیں لیں گے لیکن وزیراعظم کو معلوم کرنا چاہیئے کہ ملک میں فوجی مداخلت کے بینرز کہیں ان کا وزیر داخلہ تو نہیں لگوا رہا۔

    یہ بات انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کے پنجاب سیکرٹیریٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ، سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی درندگی کیخلاف اقوام متحدہ، عالمی تنظیموں اور حکومت پاکستان کی خاموشی شرمناک ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ملک پہلے بغیر وزیر خارجہ کے چل رہا تھا، اب وزیراعظم کے بغیر بھی چل رہا ہے، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نواز شریف ملکی مفاد سے زیادہ بھارتی وزیراعظم کے ساتھ اپنی دوستی کو ترجیح دیتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ 21 جولائی کو لاہور میں ہونے والے آزاد کشمیر اسمبلی کے انتخابات میں ان کی جماعت کی گزارشات کو الیکشن کمیشن نے نہیں سنا۔

    انہوں نے کہا کہ ترک جمہوریت کو درپیش خطرہ ابھی تک نہیں ٹلا، پاکستان میں جنرل راحیل شریف واضح کر چکے ہیں کہ وہ مدت ملازمت میں توسیع نہیں لیں گے لیکن یہ پتہ کروانا حکومت کا فرض ہے کہ ملک بھر میں فوجی مداخلت کے بینرز اور ہورڈنگز کون لگوا رہا ہے۔

     

  • بلاول بھٹو زرداری نے وزیر اعظم سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا

    بلاول بھٹو زرداری نے وزیر اعظم سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا

    کراچی : چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم سے مستعفی ہونے کامطالبہ کردیا، ان کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کو اپنے کہے پر عمل کرتے ہوئے خود ہی مستعفی ہو جانا چاہئے۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ وزیراعظم میاں نواز شریف اپنے کہے پر عمل کریں اورخود کو پارلیمنٹ کے سامنے پیش کریں۔

    یہ ٹوئٹ انہوں نے وزیر اعظم نواز شریف کے پی ٹی وی پر قوم سے خطاب کے فوری بعد اپنے رد عمل میں کیا۔ بلاول بھٹو زرداری کے اس ٹوئٹ کو سیاسی اور صحافتی حلقوں میں بہت اہمیت دی جا رہی ہے۔

    تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بعد پہلی بار پیپلزپارٹی کی جانب سے نواز شریف کے استعفے کا مطالبہ سامنے آیا ہے، جو ملکی سیاست میں تبدیلی کاجانب اہم قدم ہے۔

  • عاقب جاویدعرب امارات کرکٹ ٹیم کی کوچنگ سے مستعفی

    عاقب جاویدعرب امارات کرکٹ ٹیم کی کوچنگ سے مستعفی

    قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید نے متحدہ عرب امارات کرکٹ ٹیم کی کوچنگ سے استعفیٰ دے دیا۔ سابق پاکستانی فاسٹ بولر پی ایس ایل میں بطور ٹیم ڈائریکٹر ذمہ داریاں انجام دیں گے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ سے تو معاملات طے نہ ہوسکے لیکن پاکستان کی کرکٹ میں کردار ضرور ادا کریں گے۔ پہلے انضمام الحق افغانستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ سے مستعفی ہوئے اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر بن گئے۔

    سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید نے بھی متحدہ عرب امارات کی کوچنگ چھوڑی دی ہے اوراب وہ پاکستان سپر لیگ میں ایک ٹیم فرینچائز کے ڈائریکٹر کے طور پر کام کریں گے۔

    ذرائع کے مطابق سابق پاکستانی فاسٹ بولر نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ میں بھی دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ ہیڈ کوچ کیلئے درخواست دینے کی آخری تاریخ پچیس اپریل ہے۔

    یاد رہے کہ عاقب جاوید ایک سو تریسٹھ ون ڈے اور بائیس ٹیسٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں۔

     

  • چیئرمین پی آئی اے ناصرجعفر اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے

    چیئرمین پی آئی اے ناصرجعفر اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے

    کراچی : پی آئی اے کےچیئرمین ناصرجعفر نےاستعفیٰ دےدیا، ان کا کہنا ہے کہ ملازمین کی ہلاکت کے واقعےکے بعد عہدے پر رہنے کیلئے دل نہیں مانتا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں پی آئی اے ملازمین پر فائرنگ سے ہلاکتوں کے بعد پی آئی اے کے چیئرمین ناصر جعفر نے اس واقعہ کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے استعفیٰ دیدیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ملازمین کی ہلاکت کے بعد میرے ضمیر پر بوجھ ہے اور اب میرا کام کرنے کو دل نہیں کرتا۔

    ناصرجعفر نے کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنااستعفیٰ وزیراعظم نوازشریف کوبھجوا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں ایک سال سے سب کو اکٹھا کرنے کی کوشش کررہا تھا۔ تنازعہ کے حل کیلئے اپنی پوری کوششیں کیں لیکن افسوس ہے کہ ایسا واقعہ ہوگیا۔

  • سندھ کے صوبائی وزیر میر ہزار خان بجا رانی عہدے سے مستعفی

    سندھ کے صوبائی وزیر میر ہزار خان بجا رانی عہدے سے مستعفی

    کراچی: سندھ کے صوبائی وزیر میر ہزار خان بجا رانی احتجاجاً اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق پیپلز پارٹی کے رہنمااورصوبائی وزیر میر ہزار خان بجا رانی نے سندھ کابینہ سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت تعلیم کا چارج واپس لئے جانے کے بعد میر ہزار خان بجارانی نے احتجاجاً اسعفیٰ دیا ہے۔

    واضح رہے کہ میر ہزار خان بجا رانی وزیر بے محکمہ تھے۔ میر ہزار خان بجارانی کے سیکریٹری ایجو کیشن کےساتھ تنازعہ کے بعد ان سے وزارت کا چارج واپس لے لیا گیا تھا۔

  • اسلام آباد : فاٹا کے رکن قومی اسمبلی شہاب الدین مستعفی ہوگئے

    اسلام آباد : فاٹا کے رکن قومی اسمبلی شہاب الدین مستعفی ہوگئے

    اسلام آباد :فاٹا سے قومی اسمبلی کے رکن شہاب الدین احتجاجاً مستعفی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق فاٹا سے منتخب ہونے والے رکن قومی اسمبلی شہاب الدین نے اسمبلی کی رکنیت سے احتجاجاً استعفیٰ دے دیاہے۔

    انہوں نے کہا کہ ایسی اسمبلی میں بیٹھنے کا کوئی فائدہ نہیں جومسائل کاحل نہ نکال سکے، ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کے دورہ باجوڑمیں مجھے نظراندازکیا گیا زلزلہ زدگان مصیبت کا شکارہیں۔

    وفاق نے باجوڑ میں زلزلہ متاثرین کیلئے کوئی امداد نہیں کی گئی، باجوڑ میں امدادی سامان نوابوں اور عمائدین میں تقسیم کیا جا رہا ہے اورحکومت ان کے مشکلات پر کوئی توجہ نہیں دے رہی۔

    انہوں نے استعفیٰ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کیخلاف احتجاج کرتا رہوں گا۔

  • الیکشن کمیشن کے ارکان فوری طور پر مستعفی ہو جائیں، پرویزالٰہی

    الیکشن کمیشن کے ارکان فوری طور پر مستعفی ہو جائیں، پرویزالٰہی

    لاہور : مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ  الیکشن کمیشن کے چاروں ارکان کےاستعفوں کے بغیر شفاف الیکشن ممکن نہیں۔

    جماعتوں کا متفقہ مطالبہ ہے کہ الیکشن کمیشن کے ارکان فوری طور پر مستعفی ہو جائیں ۔نئے ارکان کا انتخاب بھی تمام سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے ہونا چاہیئے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ان ارکان کے ہوتے ہوئے الیکشن شفاف نہیں ہو سکتے، اس لئے ان کی جماعت الیکشن میں حصہ نہیں لے گی۔

    مسلم لیگ قائد اعظم کی قیادت کا کہنا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ میں بھی الیکشن کمیشن کی بے ضابطگیوں کی چالیس بار نشاندہی کی گئی۔

    الیکشن کمیشن نے دھاندلی کا جو کھیل کھیلا وہ سب بے نقاب ہو چکا ہے۔ اس لئے دوسری جماعتیں بھی ضمنی انتخاب میں حصہ لینے کے فیصلے پر نظر ثانی کریں۔

    انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے دوہزار تیرہ کے عام انتخابات میں دھاندلی کرائی وہ اب بھی صاف ستھرے الیکشن نہیں کرائیں گے۔

  • چیئرمین نادرا اورالیکشن کمیشن عہدیداران مستعفی ہو جائیں، عمران خان

    چیئرمین نادرا اورالیکشن کمیشن عہدیداران مستعفی ہو جائیں، عمران خان

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ انتخابی بے ضابطگیاں مجرمانہ فعل ہیں لہٰذا این اے ایک سو بائیس کے فیصلے کے بعد چیئرمین نادرا اورالیکشن کمیشن کے عہدیداران مستعفی ہو جائیں ۔

    انہوں نے کہا کہ چیئرمین نادرا نے ن لیگ کے امیدوار کو بچانے کی کوشش کی تھی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک انصاف کی ایڈوائزری کونسل کے اجلاس کے بعد اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔

    انہوں نے کہا کہ  فوج کو بدنام کرنا نواز لیگ کا پرانا وطیرہ ہے، دھرنے میں کسی سابق جرنیل نے ہماری مدد نہیں کی۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ این اے ایک سو بائیس کے فیصلے میں تحریک انصاف کے مؤقف کی تائید ہو گئی۔ حکومت اتنی ہی دلیر ہے تو سپریم کورٹ کے پیچھے چھپنے کے بجائے چوتھا حلقہ کھولے۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ  ایاز صادق سے کوئی اختلاف نہیں، نظام ٹھیک کرنا چاہتے ہیں۔ دو سال تک ایسا شخص ایوان چلاتا رہا جس کی اپنی نشست ہی مشکوک تھی۔