Tag: mustafee

  • وفاقی وزیر مشاہد اللہ سیاسی حلقوں کی تنقید کے بعد وزارت سے مستعفی

    وفاقی وزیر مشاہد اللہ سیاسی حلقوں کی تنقید کے بعد وزارت سے مستعفی

    اسلام آباد : غیر ذمہ دارانہ بیان پروزیرماحولیات مشاہداللہ خان مستعفی ہوگئے، انہوں نے اپنااستعفی وزیراعظم کوبھجوادیا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مشاہد اللہ خان نے بی بی سی کو دیئے گئے ایک متنازعہ انٹرویو کے بعد اپنی  وزارت سے استعفیٰ دے دیا۔

    حکومت کی جانب سے ان کے بیان کی تردید اور مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کی جانب سے شدید تنقید کے بعد اپنی وزارت سے مستعفی ہو ئے لیگی قیادت نےمشاہد اللہ کو فوری طوروطن واپس بلالیا۔

    مشاہداللہ اس وقت مالدیپ میں ہیں ،وزیر اطلاعات پرویز رشید نے مشاہد اللہ خان کے استعفے کی تصدیق کردی، پرویز رشید نے کہا ہے کہ مشاہد اللہ وطن واپس آکراپنے انٹرویو کی وضاحت دیں گے۔

    واضح رہے کہ وزیرماحولیات مشاہداللہ خان نے بی بی سی کو ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ پچھلے سال اسلام آباد میں تحریکِ انصاف اور عوامی تحریک کے دھرنوں کے دوران پاکستانی انٹیلی جنس ایجنسی آئی ایس آئی کے اس وقت کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ظہیر الاسلام  نے ایک سازش تیار کی تھی جس کے ذریعے وہ فوجی اور سول قیادت کو ہٹا نا چاہتے تھے۔

  • ایم کیو ایم 1992 میں بھی اسمبلیوں سے مستعفی ہوئی

    ایم کیو ایم 1992 میں بھی اسمبلیوں سے مستعفی ہوئی

    کراچی : ایم کیو ایم تئیس سال پہلے انیس سوبانوے میں بھی قومی اور سندھ اسمبلی سے مستعفی ہوگئی تھی۔ تیئس سال بعد ایم کیوایم نے تاریخ دہرا ئی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نوازشریف کے پہلےدورحکومت انیس سو نوےکے الیکشن میں ایم کیو ایم قومی اسمبلی کی بارہ اور سندھ اسمبلی کی چوبیس نشستوں پرکامیاب ہوئی اور ن لیگ کے ساتھ اتحادکا فیصلہ کیا۔

    اس کے بعد انیس سو بانوے میں فوجی آپریشن شروع ہوگیا، آپریشن کے خلاف ایم کیوایم سراپا احتجاج بن گئی اور اسمبلیوں سے مستعفی ہونےکا فیصلہ کیا۔

    ایم کیو ایم کے اراکین قومی اسمبلی نےاستعفے دیئے ۔جنھیں اس وقت کے اسپیکر گوہر ایوب نے منظور کرلیا۔ سندھ اسمبلی میں موجود ایم کیوایم کے چوبیس اراکین نے بھی اپنی سیٹیں چھوڑ دی تھیں۔